کراچی(پی پی آئی)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت المصطفیٰ ہسپتال گلشن اقبال مین یونیورسٹی روڈ،کراچی میں کٹے ہونٹ وتالوکے مریضوں کیلئے مفت سرجری کیمپ کا انعقادکیاجارہاہے جس میں ماہرامریکی سرجن ڈاکٹر اسداللہ اعوان کٹے ہونٹ وتالوکے مریضوں کے آپریشن کریں گے۔ پی پی آئی کے مطابق یہ  کیمپ اروار یکم ستمبرسے جمعہ 6ستمبرتک صبح 10بجے تا شام 4بجے تک جاری رہیگا۔

اسلام آباد(پی پی آئی)کورنگی ایسوسی ایشن نے کہا کہ بجلی اتنی مہنگی ہوگئی ہے کہ لوگ اس کو چھوڑ رہے ہیں، صنعتوں کے 35 ہزار صارفین صرف کے ای کی مہنگی بجلی کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں، کراچی کے ڈھائی کروڑ بجلی صارفین کا قصور بتایا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق کورنگی ایسوسی ایشن نے  سرکاری ڈسکوز […]

کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ کارساز حادثے میں ملزمہ نتاشہ کے شوہر دانش اقبال کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔  سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی 7 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،دانش اقبال کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ دانش اقبال کی گرفتاری کا خدشہ ہے […]

اسلام آباد(پی پی آئی) نیپرا نے ایف سی اے کی مد میں کے الیکٹرک کی بجلی 3.9 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کی بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، پی پی آئی کے مطابق کے ای حکام نے کہا کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں […]

کراچی(پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کا الرٹ جاری کردیا،ڈیپ ڈپریشن طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ،الرٹ کے مطابق ڈیپ ڈپریشن 270 کلومیٹر کراچی کے جنوب مشرق میں موجود ہے،محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کا نام اَسینیٰ کردیا۔کراچی پر ایک بار پھر سمندری طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا۔محکمہ موسمیات نیسمندری طوفان کے حوالے سے پہلا الرٹ جاری کردیا،الرٹ میں […]

کراچی(پی پی آئی)کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس افغان بستی میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گر گئی۔پی پی آئی کے مطابق حادثے میں میاں بیوی جاں بحق اور بیٹی زخمی  ہو گئی،پولیس کے مطابق حادثہ رات 2سے 3بجے کے درمیان پیش آیا، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کراچی(پی پی آئی) گیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کے باوجود کراچی میں گیس غائب ہونا معمول بن چکا ہے۔ پہلے تو رات بھر گیس نہیں ہوتی تھی لیکن اب کھانا پکانے کے اوقات میں بھی گیس پریشر کم ہو چکا ہے جس سے صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق صارفین کا موقف ہے کہ شہر […]

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 مزدور جاں بحق ہو گئے۔افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے علاقے ہمک میں پیش آیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں 4 تونسہ شریف کے اور ایک کراچی کے علاقے ملیر کا رہائشی تھا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ایک مزدور تاحال ملبے تلے […]