کوئٹہ(پی پی آئی)بلوچستان کی نگراں حکومت نے صوبے میں جعلی شناختی دستاویزات بنانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات و نشریات بلوچستان جان اچکزئی نے بتایا کہ نادرا اب تک تقریباً ایک لاکھ جعلی شناختی کارڈ بلاک کر چکی ہے، صرف کوئٹہ میں 40 ہزار جعلی کارڈ بلاک کیے گئے، انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسے لوگوں کو جیل میں سزا کے بعد بے دخل کیا جاتا ہے، پاکستان غیر قانونی افراد پر احسان کر رہا ہے۔
یس بینک کا ٹیسیز کے ساتھ اتحاد، بھارت میں موبائل بینکاری کے لیے ڈیجیٹل اختیار میں پیشقدمی
افغان وائرلیس نے افغانتان بھی میں ہائی ڈیفی نیشن وائس کمیونی کیشنز کا اجراء کردیا
انٹرنیشنل سوسائٹی آف آستھیٹک پلاسٹک سرجری نے زیبائشی عملِ طبی پر عالمی اعدادوشمار جاری کردیے
سابق امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈرز کونوِنگٹن میں واپس
جے اے سولر نے ٹائپ-1 ماڈیولز کے لیے یو ایل1703 کے مطابق نئے کلاس اے آگ درجہ بندی نتائج حاصل کرلیے
یونین پے انٹرنیشنل نے گرمیوں کی تعطیلات کےلیے 2015ء بیرون ملک سیاحت کے میلان پر رپورٹ جاری کردی
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت
رائیونڈ (پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے رائیونڈ پہنچ گئے۔جمعہ کو، سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شیخ رشید کے ویریفائڈ اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں انہیں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شریک ہوتے دیکھا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ایکس پر جاری کردہ ویڈیو کے کیپشن میں تحریر کیا گیا کہ ”سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت“۔ویڈیو میں شیخ رشید احمد کو اجتماع کے دیگر شرکا کے ساتھ چلتے دیکھا گیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے سر پر سفید رنگ کی ٹوپی بھی پہن رکھی تھی۔اجتماع میں موجود شرکاکی جانب سے سابق وفاقی وزیر کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائی گئیں۔
تحریک انصاف پورے پاکستان سے الیکشن لڑے گی،ہر حلقہ سے امیدوار میدان میں اتارینگے:،شعیب شاہین
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور وکلا ٹیم کے رکن شعیب شاہین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پورے پاکستان سے الیکشن لڑے گی اور ہر حلقہ سے امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ایک خوش آئند بات ہے 8 فروری کو الیکشن کا انعقاد ہونے جارہا ہے، الیکشن کمیشن نے اپریل کی تاریخ بھی دی تھی، آئین آج کاغذوں میں موجود ہے لیکن حقیقی طور پر معطل ہو چکا ہے۔شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان کو ملنے کی بجائے ایک خط لکھ دیا، الیکشن کمیشن امریکی سفیر سے تو ملتا ہے لیکن آئینی سربراہ سے نہیں ملتا، جنوری کے بعد اب آٹھ فروری کی تاریخ طے ہو گئی ہے، اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ آٹھ فروری کو بھی الیکشن ہو جائیں گے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لیے تمام ادارے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہیں، ریاست کا مجرم لندن میں کیسے پروٹوکول کے ساتھ گھومتا رہا اور ائیرپورٹ پر بھی انہیں شاہانہ پروٹوکول دیا گیا، کیا یہ نگران حکومت کے کہنے پر ان کو پروٹوکول دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ زور زبردستی سے سیاسی جماعت کو کریش کرنے کا نقصان ریاست کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سائفر سیاسی انتقام کے سوا کچھ بھی نہیں ہے،۔شعیب شاہین نے مزید کہا کہ آج صرف واحد امید سپریم کورٹ آف پاکستان ہے، لیول پلئینگ فیلڈ کیا ہمارے پاس تو فیلڈ ہی نہیں ہے۔
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر اضافہ کے بعد 12.576ارب ڈالر
کراچی (پی پی آئی) زرمبادلہ کے ملکی ذخائر14ملین ڈالر اضافہ کے بعد 12.576ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.507 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.068 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
تلاش کریں
خبریں
یس بینک کا ٹیسیز کے ساتھ اتحاد، بھارت میں موبائل بینکاری کے لیے ڈیجیٹل اختیار میں پیشقدمی
(July 10, 2015)
تائی پے، 9 جولائی 2015ء / پی آرنیوزوائر– بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان کردہ ‘ڈیجیٹل انڈیا پروگرام’ کے تحت کہ جو بھارت کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار معاشرہ بنانے کا ہدف رکھتا ہے، ٹیسیز ٹیکنالوجیز نے بھارت میں داخلے کے لیے ملک میں نجی شعبے کے پانچویں سب سے بڑے بینک یس بینک اور این پی سی آئی کے تعاون سے تزویراتی شراکت داریوں کا اعلان کیا ہے۔ ٹیسیز انڈیا اور یس بینک انتہائی پتلی موبائل بینکاری سم کے اجراء کے لیے ایک پلیٹ فارم پر مل کر کام کریں گے – جو دنیا بھر میں ٹیسیز کی پیٹنٹ یافتہ ٹیکنالوجی ہے۔ یہ تعاون پیش کرے گا موبائل فون صارفین کو رقوم کی محفوظ منتقلی، والٹ ٹرانسفر، مرچنٹ ادائیگی، موبائل ڈیوائسز کی تمام اقسام کے درمیان وی اے ایس ادائیگی جس میں فیچر فون بھی شامل ہیں۔ یہ کام ٹیسیز کے ایم-بینکنگ پلیٹ فارم کو ترسیل کی مقامی سروس یس بینک منی کے ساتھ مکمل کرکے کیا جائے گا جو تارکین وطن، اور بھارت میں بینک کی خدمات نہ رکھنے والے یا اس سے بہت کم استفادہ کرنے والے افراد کی ضروریات کو ذہن میں رکھ کر تیار کی گئی ہے۔ جناب آنند کے بجاج، صدر اور سربراہ ڈیجیٹل پے منٹس اینڈ موبلٹی یس بینک نے کہا کہ “ہم اس جدید حل کے لیے ٹیسیز کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں جو بھارت میں مثبت اثرات کے لیے نیک شگون ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب ایپس اور سم ایک نقطے پر ہیں اور عوام رابطے اور حفاظت کے مسائل پر فکرمند ہے، ہمارا ماننا ہے کہ ٹیسیز حل ایک بڑا فرق پیدا کرے گا جو ٹیلکو اور ہینڈسیٹ کا ادراک نہیں رکھتا۔” یس بینک بھارت میں ڈیجیٹل ادائیگی کے شعبے میں ایک رہنما ادارہ ہے اور متعدد ادائیگی حل فراہم کرنے میں پیشقدم رہا ہے۔ این پی سی آئی بھی تمام دیگر بینکوں کو موبائل بینکاری فراہم کرنے کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم کی تعمیر کے لیے ٹیسیز کے ساتھ ہے۔ ٹیسیز کے چیئرمین جیسن ہو کہتے ہیں کہ “ہمارا ہدف ڈیجیٹل بھارت ہے۔ ٹیسیز کا حل دیہی و شہری بھارت میں ڈیجیٹائزڈ موبائل بینکاری کے لیے بنیادی ڈھانچے میں مزید سرمایہ کاری کا خاتمہ کرتا ہے اور یہ ملک کی ڈیجیٹلائزیشن کو تیز تر کرنے میں مدد دے گا۔” ٹیسیز ٹیکنالوجیز نے حال ہی میں بھارتی آپریشن اور آر اینڈ ڈی سینٹر کا آغاز کیا ہے اور بھارت کی موبائل بینکاری مارکیٹ میں ترقی کی زبردست صلاحیت دیکھتا ہے۔ جناب ابھیشک سکسینا، مینیجنگ ڈائریکٹر ٹیسیز انڈیا، کہتے ہیں کہ “ہم والٹ بیسڈ ادائیگی حل نافذ ہوتا دیکھ رہے ہیں جو صارفین کی بڑی تعداد کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ موبائل ری چارج اور بل ادائیگی کے لیے اضافی خدمات سمیت ہموار و محفوظ خدمات کی سہولت دے گا۔” یس بینک اور ٹیسیز کے درمیان اتحاد 800 ملین سے زیادہ موبائل صارفین کے ساتھ بھارتی مارکیٹ کو موبائل ادائیگی خدمات فراہم کرے گا۔ بھارت کی ڈیجیٹل تبدیلی میں آمد کا خیرمقدم کیجیے، جس کا آغاز ڈیجیٹل والٹس سے ہو رہا ہے۔ ٹیسیز ایم ڈبلیو سی شنگھائی
افغان وائرلیس نے افغانتان بھی میں ہائی ڈیفی نیشن وائس کمیونی کیشنز کا اجراء کردیا
(July 9, 2015)
-کاروباروں اور صارفین نے ایچ ڈی وی حل کی آمد کا خیرمقدم کیا، جسے صرف افغان وائرلیس نے پیش کیا، جو وائس کمیونی کیشن کی شفافیت اور معیار کو واضح طور پر بہتر بنا تا ہے کابل، افغانستان، 8 جولائی 2015ء / پی آرنیوزوائر– ملک کے پہلے موبائل کمیونی کیشنز ادارے، افغانستان میں موبائل کمیونی کیشن مارکیٹ کے بانی اور صارفین اور کاروباری اداروں کو وائس، ڈیٹا اور موبائل بینکاری خدمات فراہم کرنے والے معروف ادارے افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) ) (www.afghan-wireless.com) نے آج اپنی ایچ ڈی وائس سروس کے اجراء کا اعلان کردیا – جو صرف اے ڈبلیو سی سی صارفین کے لیے دستیاب ایک بہترین حل ہے۔ اے ڈبلیو سی سی اپنے قومی 2.5 جی اور 3جی نیٹ ورک کو استعمال کرنے والے صارفین کو ادارے کے شفاف اور اعلیٰ رابطے کی فراہمی کے لیے ایچ ڈی وائس سروس ایڈاپٹو ملٹی ریڈ وائیڈبینڈ ٹیکنالوجی (ڈبلیو –اے ایم آر) کی جدت طرازیاں اختیار کرتا ہے۔ انسانی آواز کی مکمل اقسام کو شناخت اور ارسال کرنے کے لیے انتہائی حساس اے ڈبلیو سی سی کی ایچ ڈی وائس سروس نائس کینسلیشن ٹیکنالوجی رکھتی ہے جو پس منظر کی آواز کو کم کرتی، کال کرنے والی آواز کی شفاف، کڑک اور فطری آواز ترسیل کو ممکن بناتی ہے، جو اے ڈبلیو سی سی کے صارفین کو آج افغانستان میں دستیاب موبائل وائس کمیونی کیشن کا اعلیٰ ترین معیار دیتی ہے۔ “اے ڈبلیو سی سی کی ایچ ڈی وائس سروس مع ہمارا انتہائی شاندار 3جی (ایچ ایس پی اے+) انٹرنیٹ فراہمی نظام ایک مرتبہ ثابت کرتا ہے کہ ہم افغانستان کے وائرلیس کمیونی کیشن شعبے میں جدت کے محرک ہیں – ہمارے صارفین ایسی خدمات اور صوتی کمیونی کیشن معیار کا لطف اٹھاتے ہیں جس کی ہمارے مسابق داروں کے پاس کوئی مثال نہیں۔” امین رامن، اے ڈبلیو سی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا۔ “اے ڈبلیو سی سی کی افغانستان کے کاروباروں کے لیے خاص طور پر انتہائی ضروری ہے – مثال کے طور پر ایسے ادارے جو بڑے پیمانے پر کانفرنس کالز کرتے ہیں، صارفی سروس سینٹرز اور ہنگامی خدمات فراہم کنندگان – جن کے لیے کامیابی کی خاطر شفاف صوتی کمیونی کیشن بہت ضروری ہے۔” اے ڈبلیو سی سی کے صارفین 300,000,000 موبئل صارفین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی برادری میں شمولیت اختیار کریں گے جو ایچ ڈی وائس سروس استعمال کرتے ہیں، جو عالمی معیار کی کمیونی کیشنز سروسز فراہم کرنے والے ادارے کی حیثیت سے افغانستان میں اے ڈبلیو سی سی کے مقام کو نمایاں کررہی ہے۔ افغان وائرلیس کے بارے میں: افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) (www.afghan-wireless.com) افغانستان کا پہلا وائرلیس کمیونی کیشنز ادارہ اور افغانستان میں وائرلیس کمیونی کیشنز مارکیٹ کا بانی ہے۔ 2002ء میں بیات گروپ (www.bayat-group.com) کے چیئرمین جناب احسان بیات کی جانب سے قائم کردہ اے ڈـلیوسیسیافغانستانکےتمامچونتیسصوبوںمیں مقیم چار ملین کاروباروں، صارفین، اور حکومتی صارفین کو 2.5 جی، 3جی اور تیز رفتار 3.75 جی وائس، ڈیٹا، انٹرنیٹ اور موبائل بینکاری خدمات فراہم کرتا ہے۔ ادارہ 125 ممالک میں 425 وائرلیس کیریئر نیٹ
انٹرنیشنل سوسائٹی آف آستھیٹک پلاسٹک سرجری نے زیبائشی عملِ طبی پر عالمی اعدادوشمار جاری کردیے
(July 9, 2015)
– 2014ء میں دنیا بھر میں 20 ملین سے زیادہ زیبائشی عمل ہائے طبی کیے گئے دنیا بھر کے 95 ممالک میں 2,700 مستند جمالیاتی پلاسٹک سرجنوں کی معروف بین الاقوامی انجمن انٹرنیشنل سوسائٹی آف آستھیٹک پلاسٹک سرجری (آئی ایس اے پی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2014ء میں دنیا بھر میں 20 ملین سے زیادہ جراحی و غیر جراحی جمالیاتی عملِ طبی ہوئے۔ بوٹولینم ٹاکسن عورتوں اور مردوں دونوں میں مجموعی طور پر سب سے معروف جمالیاتی عملِ طبی رہا۔ جراحی عمل کے لیے پستانوں میں اضافہ کروانا عورتوں میں سب سے مشہور رہا اور مردوں میں پپوٹوں کی جراحی زیادہ مقبول رہی۔ لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20150706/230504LOGO آئی ایس اے پی ایس کی ویب سائٹ (www.isaps.org) مکمل رپورٹ، خبری اعلامیہ اور خبری حصے میں فوری اعدادوشمار رکھتی ہے۔ آئی ایس اے پی ایس کے صدر سوسومو تاکایاناگی، ایم ڈی، نے کہا کہ “ہم نے اپنےشعبے کی مکمل تصویر کشی کو نمایاں کرنے کے لیے سروے کے طریقے کو بہتر بنایا۔ ہماری انجمن قابل قدر رپورٹ بنانے کے لیے مستحکم تجزیاتی مشقوں کی پیروی سے وابستہ ہے۔” 2014ء میں سب سے زیادہ جراحی و غیر جراحی دونوں جمالیاتی عملِ طبی اپنانے والوں میں شامل ہیں: امریکہ – 4,064,571 – (20.1 فیصد) برازیل – 2,058,505 – (10.2 فیصد) جاپان – 1,260,351 (6.2 فیصد) جنوبی کوریا – 980,313 (4.8 فیصد) میکسیکو – 706,072 (3.5 فیصد) جرمنی 533,622 (2.6 فیصد) فرانس – 416,148 (2.1فیصد) کولمبیا – 357,115 (1.8 فیصد) درجہ بندی صرف اُن ممالک پر مشتمل ہے جن کی جانب سے وافر سروے جوابات اور اعدادوشمار موصول ہوئے، جو نمائندہ ہونے کے لیے کافی تھے۔ 2014ء میں کیے گئے معروف کاسمیٹک سرجیکل عملِ طبی یہ تھے: پپوٹوں کی جراحی – (1,427,451) لیپوسکشن (1,372,901) پستانوں میں اضافہ – (1,348,197) چربی پیوند – (965,727) رائنوپلاسٹی – (849,445) معروف ترین غیر جراحی عملِ طبی یہ تھے: بوٹولینم ٹاکسن (4,830,911) ہائیلورونک ایسڈ (2,690,633) بال صفا (1,277,581) کیمیائی چھلاؤ (493,043) جلد کی لیزر کے ذریعے سطح نو (480,271) عورتوں نے 17 ملین سے زیادہ جمالیاتی عملِ طبی اختیار کیے؛ جو کل کا 86.3 فیصد ہیں۔ 2014ء میں عورتوں پر آزمائے گئے جراحی عملِ طبی شامل تھے: پستانوں میں اضافہ لیپوسکشن پپوٹوں کی حراجی چربی پیوند ابڈومنوپلاسٹی مرد 2.5 ملین سے زیادہ جمالیاتی عمل ہائے طبی کے حامل رہے جو کل کا 13.7 فیصد ہیں۔ 2014ء میں مردوں پر آزمائے گئے معروف جراحی عملِ طبی یہ رہے: پپوٹوں کی جراحی رائنوپلاسٹی لیپوسکشن گائنیکوماسٹیا چربی پیوند آئی ایس اے پی ایس کے تازہ ترین اعدادوشمار نے ظاہر کیا کہ جمالیاتی جراحی نئی تکنیک اور رحجانات کے ساتھ متنوع ہو رہی ہے۔ آئی ایس اے پی ایس کے بارے میں: انٹرنیشنل سوسائٹی آف آستھیٹک پلاسٹک سرجری (آئی ایس اے پی ایس) مستند جمالیاتی پلاسٹک سرجنوں کی ایک معروف بین الاقوامی انجمن کی حیثیت سے تسلیم شدہ ہے۔ 1970ء میں قائم ہونے والا آئی ایس اے پی ایس کا ہدف تگنا ہے: آئی ایس اے پی ایس کے اراکین کو جدید ترین جراحی تکنیک کی تعلیم دینا، عوام کو شعور دینا اور مریضوں کی حفاظت کو فروغ دینا۔ آئی ایس اے پی
سابق امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈرز کونوِنگٹن میں واپس
(July 7, 2015)
واشنگٹن، 6 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– سابق امریکی اٹارنی جنرل ایرک ایچ ہولڈر جونیئر ملک کے اہم ترین قانون نافذ کرنے والے افسر کی حیثیت سے چھ سال خدمات انجام دینے کے بعد شراکت دار کی حیثیت سے کونوِنگٹن میں واپس آ رہےہیں۔ Covington & Burling LLP logo. تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150626/226104 لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150211/174954LOGO جناب ہولڈر ادارے کے واشنگٹن دفتر میں قیام کریں گے اور ان کی توجہ پیچیدہ تحقیقات اور مقدمہ بازی کے معاملات پر ہوگی، جس میں وہ معاملات بھی شامل ہوں گے جو وسعت کے لحاظ سے بین الاقوامی ہیں اور اہم انضباطی نفاذ کے مسائل اٹھاتے ہیں اور ساکھ کے حوالے سے تشویش رکھتے ہیں۔ ادارے کی انتظامی کمیٹی کے چیئر ٹموتھی ہیسٹر نے کہا کہ “اٹارنی جنرل کی نمایاں خدمات کے بعد ادارے میں واپسی پر ایرک کا خیرمقدمقابل فخر لمحہ ہے ۔ ایرک کا نجی مشق کا پورا احاطہ زندگی ایک کونوِنگٹن شراکت دار کے طور پر رہا ہے، اور ہماری نظریں ایک ساتھی، رہنما، صارف مشیر اور مندوب کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر انہیں یہ کردار ادا کرتے دیکھنے پر مرکوز ہیں۔” جناب ہولڈر امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک اٹارنی جنرل رہنے والے تیسرے فرد اور اس عہدے پر رہنے والے پہلے افریقی امریکی ہیں۔ صدر اوباما کی کابینہ کے رکن اور وزارت انصاف کے سربراہ کی حیثیت سے انہوں نے قانون اور عوامی پالیسی کے ملاپ پر آنے والے انتہائی اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومتی کوششوں کی نگرانی کی، جس میں قومی سیکورٹی تحقیقات اور پیروی؛ نامناسب کاروباری مشقوں سے بچنے، ماحولیاتی، دھوکہ دہی اور محصولات کے معاملات کے لیے تاریخی قانون سازی؛ حق رائے دہی کے دفاع اور شادی کی مساوات؛ اور وفاقی فوجداری نظام انصاف کی اصلاح شامل ہیں۔ 2014ء میں ٹائم میگزین نے جناب ہولڈر کو اپنے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل کیا، اور انہیں “یکساں انصاف کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کرنے والے” قرار دیا۔ اٹارنی جنرل کی حیثیت سے جناب ہولڈر کی خدمات عوامی خدمت کے شعبے میں ان کے غیر معمولی کیریئر کا تازہ ترین باب ہے۔ 2001ء میں کونوِنگٹن میں شمولیت سے پہلے انہوں نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ضلع کولمبیا کے لیے امریکی اٹارنی کی حیثیت سے کلنٹن انتظامیہ میں خدمات انجام دیں۔ اس سے ہلے جناب ہولڈر نے ضلع کولمبیا کی اعلیٰ عدالت میں ایسوسی ایٹ جج کی حیثیت سے کام کیا، جنہیں 1988ء میں صدر ریگن نے مقرر کیا تھا۔ جج بننے سے پہلے انہوں نے وزارت انصاف کے پبلک انٹیگریٹی سیکشن میں پبلک کرپشن پراسیکیوٹر کی حیثیت سے کئی سال خدمات انجام دیں، جس میں انہوں نے کولمبیا لاء اسکول سے گریجویشن کے بعد 1976ء میں شمولیت اختیار کی تھی۔ جناب ہولڈر 2011ء سے فروری 2009ء تک کونوِنگٹن میں شراکت دار تھے، جب ملک کے 82 ویں اٹارنی جنرل کی حیثیت سے صدر اوباما نے ان کی تقرری کی اور سینیٹ نے اس کی توثیق کی۔ جناب ہولڈر نے کہا کہ ” کونوِنگٹن میں واپسی ایسی ہے جیسے گھر لوٹنا۔ میں ادارے میں دوبارہ شمولیت اور غیر معمولی ماہرین قانون
جے اے سولر نے ٹائپ-1 ماڈیولز کے لیے یو ایل1703 کے مطابق نئے کلاس اے آگ درجہ بندی نتائج حاصل کرلیے
(July 6, 2015)
شنگھائی، 6 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (جے اے سولر) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے معیاری ماڈیولز نے ٹائپ 1 ماڈیولز کے لیے یو ایل 1703 معیار کے مطابق کامیابی سے کلاس اے آگ کی جانچ مکمل کرلی ہے۔ تجربے کے دوران جے اے سولر کے ٹائپ-1 ماڈیولز کے لیے استعمال کیے گئے بی او ایم کے تمام چھ مجموعوں نے انٹرٹیک کی جانب سے یو ایل کلاس اے آگ کی جانچ کامیابی سے مکمل کی، یوں جے اے سولر چین میں بڑے پیمانے پر پی وی ماڈیولز بنانے والا پہلا ادارہ ہے جس نے یہ جانچ مکمل کر لی ہے۔ JA Solar Logo http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO حالیہ چند سالوں میں جب شمسی بجلی پیدا کرنے کے لیے تنصیب میں دنیا بھر میں غیر معمولی رفتار کے ساتھ اضافہ ہوا ہے، پی وی ماڈیولز کی بھروسہ مندی کی تصدیق کے معیار اور جانچ بھی مستقل بہتر بنی ہے اور پی وی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے کے ساتھ پھیلی ہے تاکہ شمسی توانائی کے آخری صارف کے لیے بہتر معیار اور بہتر بھروسہ مندی کے ساتھ ساتھ پی وی تنصیب کو قانون سازوں اور مختلف سطح پر حکومتوں کے لیے زیادہ محفوظ، ماحول دوست اور خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔ کلاس اے آگ کا ٹیسٹ برائے ٹائپ 1 پی وی ماڈیولز یو ایل-1703 نے شروع کیا تھا جس میں 10 منٹ تک براہ راست گیس کے شعلے کو سہنا پڑتا ہے (شعلے کا درجہ حرارت 760±28o سینٹی گریڈ ، ہوا کی رفتار 5.4±0.2میٹر فی سیکنڈ ، اور شعلے کے پھیلاؤ کا فاصلہ 1.82 میٹر ہوتا ہے)۔ کلاس اے جانچ کا معیار اس سے قبل قبولیتِ عام رکھنے والے کلاس سی معیار سے کہیں زیادہ سخت ہے، اس میں پی وی ماڈیول کی 4 منٹ تک براہ راست آگ میں جانچ کی ضرورت ہوتی تھی (جس میں شعلے کا درجہ حرارت 704±28oسینٹی گریڈ ، ہوا کی رفتار 5.4±0.2 میٹر فی سیکنڈ اور شعلے کا پھیلاؤ کا فاصلہ 3.9 میٹر ہونے کی اجازت ہوتی ہے)۔نتیجہ یہ نکلا کہ انٹرٹیک میں ہونے والی کلاس اے جانچ کے دوران جے اے سولر کے ٹائپ-1 ماڈیولز دوزخ جیسی گرمی میں خود آتش پذیرہوئے بغیر نہ صرف ڈٹے رہے بلکہ شعلہ پی وی پینل تک کو نہ جلا سکا۔ جے اے سولر کے ٹائپ-1 ماڈیولز کا یو ایل 1703 کلاس اے ٹیسٹ پاس کرنا ایک مرتبہ پھر جے اے سولر کی اپنے صارفین کو اعلیٰ کارکردگی و معیار کی اور قابل بھروسہ پی وی مصنوعات فراہمی اور تکنیکی جدت طرازی اور کارکردگی کی بہتری کے ذریعے صاف توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے سے طویل المیعاد وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO
یونین پے انٹرنیشنل نے گرمیوں کی تعطیلات کےلیے 2015ء بیرون ملک سیاحت کے میلان پر رپورٹ جاری کردی
(June 26, 2015)
شنگھائی، چین، 24 جون 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے انٹرنیشنل نے 24 جون کو موسم گرما کی تعطیلات میں بیرون ملک سیاحت کے رحجان پر 2015ء کی رپورٹ جاری کردی ہے، جو اشارہ کرتی ہے کہ بیرون ملک جانے والے چینی سیاح زیادہ بڑے پیمانے ہے، زیادہ مالی لین دین کی بہتات، زیادہ پھیلے ہوئے مقامات اور زیادہ سمجھداری سے خریداری سے عبارت ہیں۔ غیر ملکی سیاحت کے تازہ ترین میلان کے حوالے سے یونین پے انٹرنیشنل نے ترجیحی پروگرام، گما کی تعطیلات میں دنیا کی سیر، کا اسی روز اجراء کیا، جو اب سے 31 جولائی تک 8 سیاحتی مقامات، جیساکہ ہانگ کانگ، تائیوان، کوریا، جاپان، سنگاپور، امریکہ، اٹلی اور آسٹریلیا، میں 100 سے زیادہ تاجروں کے پاس یونین پے کارڈز پر 50 فیصد تک کی خصوصی رعایت دیتا ہے۔ رپورٹ بیان کرتی ہے کہ چین دنیا کا دوسرا سب سے بڑا سیاح برآمد کرنے والا ملک بن چکا ہے۔ بیرون ملک سیاحت جسے چینی سیاح سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں مختصر فاصلے کے مقامات ہیں، جن میں ہانگ کانگ اور مکاؤ بالترتیب سب سے اوپر ہیں۔ براعظمی مارکیٹوں میں ایشیا سب سے اوپر ہے جبکہ یورپ ایشیا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ دریں اثناء، غر ملکی سیاحت جسے چینی سیاح پسند کرتے ہیں میں کئی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں، اجتماعی سیاحت سے آزاد سیاحت کی جانب منتقلی، آف لائن اسٹورز سے آن لائن ریزوریشن کی طرف، چین ہوٹلوں سے خصوصی اور سروس اپارٹمنٹ اور ساتھ ساتھ بین الاقوامی ایئر لائن اداروں کے انتخاب جیسی تبدیلیاں بھی۔ مزید برآں، چینی سیاح تیزی سے مقامی تاریخ، ثقافت اور فنون کے تجربے کو پسند کررہے ہیں۔ چین کی قومی سیاحتی انتظامیہ کے جاری کردہ اعدادوشمار کی بنیاد پر 2014ء میں غیر ملکی سیاحت کی خرید 115 ارب امریکی ڈالرز (724.5 ارب رینمنبی) تک پہنچ گئی، جس میں سال بہ سال 20 فیصد سے زیادہ کی نمو ہو رہی ہے۔ اس وقت یونین پے کارڈز بیرون ملک جانے والے چینی سیاحوں کا ترجیحی ادائیگی برانڈ بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بیرون ملک یونین پے کارڈز کے ذریعے کل ٹرانزیکشنز ان کی مالیت سے کہیں آگے بڑھ چکی ہیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ کارڈ یافتگان یونین پے کارڈز کو بہت تواتر کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ دریں اثناء، بیرون ملک سیاحت کی روایتی خریداری -رحجان کے بجائے خریداری اور تفریح کے ملاپ میں تبدیل ہو رہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ سیاح روزمرہ بازاروں، سپر مارکیٹوں اور مقامی ذائقے کے ناشتہ خانوں وغیرہ سے خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اب یونین پے کارڈز 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں قبول کیے جا رہے ہیں، جو چینی سیاحوں کی جانب سے زیادہ تر دیکھے جانے والے تقریباً تمام مقامات کا احاطہ کررہے ہیں۔ کارڈ یافتگان کے لیے سہولت دستیاب ہے کہ وہ خریداری مراکز، برانڈ اسٹورز اور ہوٹلوں میں یونین پے کارڈز استعمال کریں اور سپر مارکیٹوں، کھانے کے مقامات، ثقافتی تفریح اور ٹیکسی جیسی روز مرہ خریداری میں یونین پے کارڈز استعمال کریں۔ اسی طرح یہ تاجر یونین پے کارڈ یافتگان کو بہت ساری خصوصی رعایت

