یس بینک کا ٹیسیز کے ساتھ اتحاد، بھارت میں موبائل بینکاری کے لیے ڈیجیٹل اختیار میں پیشقدمی

تائی پے، 9 جولائی 2015ء / پی آرنیوزوائر– بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان کردہ ‘ڈیجیٹل انڈیا پروگرام’ کے تحت کہ جو بھارت کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار معاشرہ بنانے کا ہدف رکھتا ہے، ٹیسیز ٹیکنالوجیز نے بھارت میں داخلے کے لیے ملک میں نجی شعبے کے پانچویں سب سے بڑے بینک یس بینک اور این پی سی آئی کے تعاون سے تزویراتی شراکت داریوں کا اعلان کیا ہے۔

ٹیسیز انڈیا اور یس بینک انتہائی پتلی موبائل بینکاری سم کے اجراء کے لیے ایک پلیٹ فارم پر مل کر کام کریں گے – جو دنیا بھر میں ٹیسیز کی پیٹنٹ یافتہ ٹیکنالوجی ہے۔ یہ تعاون پیش کرے گا موبائل فون صارفین کو رقوم کی محفوظ منتقلی، والٹ ٹرانسفر، مرچنٹ ادائیگی، موبائل ڈیوائسز کی تمام اقسام کے درمیان وی اے ایس ادائیگی جس میں فیچر فون بھی شامل ہیں۔ یہ کام ٹیسیز کے ایم-بینکنگ پلیٹ فارم کو ترسیل کی مقامی سروس یس بینک منی کے ساتھ مکمل کرکے کیا جائے گا جو تارکین وطن، اور بھارت میں بینک کی خدمات نہ رکھنے والے یا اس سے بہت کم استفادہ کرنے والے افراد کی ضروریات کو ذہن میں رکھ کر تیار کی گئی ہے۔ جناب آنند کے بجاج، صدر اور سربراہ ڈیجیٹل پے منٹس اینڈ موبلٹی یس بینک نے کہا کہ “ہم اس جدید حل کے لیے ٹیسیز کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں جو بھارت میں مثبت اثرات کے لیے نیک شگون ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب ایپس اور سم  ایک نقطے پر ہیں اور عوام رابطے اور حفاظت کے مسائل پر فکرمند ہے، ہمارا ماننا ہے کہ ٹیسیز حل ایک بڑا فرق پیدا کرے گا جو ٹیلکو اور ہینڈسیٹ کا ادراک نہیں رکھتا۔” یس بینک بھارت میں ڈیجیٹل ادائیگی کے شعبے میں ایک رہنما ادارہ ہے اور متعدد ادائیگی حل فراہم کرنے میں پیشقدم رہا ہے۔ این پی سی آئی بھی تمام دیگر بینکوں کو موبائل بینکاری فراہم کرنے کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم کی تعمیر کے لیے ٹیسیز کے ساتھ ہے۔

ٹیسیز کے چیئرمین جیسن ہو کہتے ہیں کہ “ہمارا ہدف ڈیجیٹل بھارت ہے۔ ٹیسیز کا حل دیہی و شہری بھارت میں ڈیجیٹائزڈ موبائل بینکاری کے لیے بنیادی ڈھانچے میں مزید سرمایہ کاری کا خاتمہ کرتا ہے اور یہ ملک کی ڈیجیٹلائزیشن کو تیز تر کرنے میں مدد دے گا۔”

ٹیسیز ٹیکنالوجیز نے حال ہی میں بھارتی آپریشن اور آر اینڈ ڈی سینٹر کا آغاز کیا ہے اور بھارت کی موبائل بینکاری مارکیٹ میں ترقی کی زبردست صلاحیت دیکھتا ہے۔ جناب ابھیشک سکسینا، مینیجنگ ڈائریکٹر ٹیسیز انڈیا، کہتے ہیں کہ “ہم والٹ بیسڈ ادائیگی حل نافذ ہوتا دیکھ رہے ہیں جو صارفین کی بڑی تعداد کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ موبائل ری چارج اور بل ادائیگی کے لیے اضافی خدمات سمیت ہموار و محفوظ خدمات کی سہولت دے گا۔”

یس بینک اور ٹیسیز کے درمیان اتحاد 800 ملین سے زیادہ موبائل صارفین کے ساتھ بھارتی مارکیٹ کو موبائل ادائیگی خدمات فراہم کرے گا۔ بھارت کی ڈیجیٹل تبدیلی میں آمد کا خیرمقدم کیجیے، جس کا آغاز ڈیجیٹل والٹس سے ہو رہا ہے۔

ٹیسیز ایم ڈبلیو سی شنگھائی 2015ء میں دلچسپ نئی خدمات کی رونمائی کرے گا۔

ٹیسیز رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
لوٹس لِن
ٹیلی فون: 886226279927+ایکسٹینشن 6005
ای میل: lotus.lin@taisys.com

Latest from Blog