افغان وائرلیس نے افغانتان بھی میں ہائی ڈیفی نیشن وائس کمیونی کیشنز کا اجراء کردیا

-کاروباروں اور صارفین نے ایچ ڈی وی حل کی آمد کا خیرمقدم کیا، جسے صرف افغان وائرلیس نے پیش کیا، جو وائس کمیونی کیشن کی شفافیت اور معیار کو واضح طور پر بہتر بنا تا ہے

کابل، افغانستان، 8 جولائی 2015ء / پی آرنیوزوائر– ملک کے پہلے موبائل کمیونی کیشنز ادارے، افغانستان میں موبائل کمیونی کیشن مارکیٹ کے بانی اور صارفین اور کاروباری اداروں کو وائس، ڈیٹا اور موبائل بینکاری خدمات فراہم کرنے والے معروف ادارے افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) ) (www.afghan-wireless.com) نے آج اپنی ایچ ڈی وائس سروس کے اجراء کا اعلان کردیا – جو صرف اے ڈبلیو سی سی صارفین کے لیے دستیاب ایک بہترین حل ہے۔

اے ڈبلیو سی سی اپنے قومی 2.5 جی اور 3جی نیٹ ورک کو استعمال کرنے والے صارفین کو ادارے کے شفاف اور اعلیٰ رابطے کی فراہمی کے لیے ایچ ڈی وائس سروس ایڈاپٹو ملٹی ریڈ وائیڈبینڈ ٹیکنالوجی (ڈبلیو –اے ایم آر) کی جدت طرازیاں اختیار کرتا ہے۔

انسانی آواز کی مکمل اقسام کو شناخت اور ارسال کرنے کے لیے انتہائی حساس اے ڈبلیو سی سی کی ایچ ڈی وائس سروس نائس کینسلیشن ٹیکنالوجی رکھتی ہے جو پس منظر کی آواز کو کم کرتی، کال کرنے والی آواز کی شفاف، کڑک اور فطری آواز ترسیل کو ممکن بناتی ہے، جو اے ڈبلیو سی سی کے صارفین کو آج افغانستان میں دستیاب موبائل وائس کمیونی کیشن کا  اعلیٰ ترین معیار دیتی ہے۔

“اے ڈبلیو سی سی کی ایچ ڈی وائس سروس مع ہمارا انتہائی شاندار 3جی (ایچ ایس پی اے+) انٹرنیٹ فراہمی نظام ایک مرتبہ ثابت کرتا ہے کہ ہم افغانستان کے وائرلیس کمیونی کیشن شعبے میں جدت کے محرک ہیں – ہمارے صارفین ایسی خدمات اور صوتی کمیونی کیشن معیار کا لطف اٹھاتے ہیں جس کی ہمارے مسابق داروں کے پاس کوئی مثال نہیں۔” امین رامن، اے ڈبلیو سی سی کے مینیجنگ  ڈائریکٹر نے کہا۔ “اے ڈبلیو سی سی کی افغانستان کے کاروباروں کے لیے خاص طور پر انتہائی ضروری ہے – مثال کے طور پر ایسے ادارے جو بڑے پیمانے پر کانفرنس کالز کرتے ہیں، صارفی سروس  سینٹرز اور ہنگامی خدمات فراہم کنندگان – جن کے لیے کامیابی کی خاطر شفاف صوتی کمیونی کیشن بہت ضروری ہے۔”

اے ڈبلیو سی سی کے صارفین 300,000,000 موبئل صارفین کی تیزی سے بڑھتی ہو‏ئی عالمی برادری میں شمولیت اختیار کریں گے جو ایچ ڈی وائس سروس استعمال کرتے ہیں، جو عالمی معیار کی کمیونی کیشنز سروسز فراہم کرنے والے ادارے کی حیثیت سے افغانستان میں اے ڈبلیو سی سی کے مقام کو نمایاں کررہی ہے۔

افغان وائرلیس کے بارے میں:
افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) (www.afghan-wireless.com) افغانستان کا پہلا وائرلیس کمیونی کیشنز ادارہ اور افغانستان میں وائرلیس کمیونی کیشنز مارکیٹ کا بانی ہے۔ 2002ء میں بیات گروپ (www.bayat-group.com) کے چیئرمین جناب احسان بیات کی جانب سے قائم کردہ اے ڈـلیوسیسیافغانستانکےتمامچونتیسصوبوںمیں  مقیم چار ملین کاروباروں، صارفین، اور حکومتی صارفین کو 2.5 جی، 3جی اور  تیز رفتار 3.75 جی وائس، ڈیٹا، انٹرنیٹ اور موبائل بینکاری خدمات فراہم کرتا ہے۔ ادارہ 125 ممالک میں 425 وائرلیس کیریئر نیٹ ورکس کے ساتھ عالمی شراکت داریاں رکھتا ہے۔

افغانستان کی اقتصادی ترقی کے ایک رہنما کی حیثیت سے اے ڈبلیو سی سی اپنے براہ راست آپریشنز کے ذریعے 6,000 افغانوں اور ڈیلروں اور فروخت کنندگان کے نظام کے ذریعے 100,000 سے زیادہ افغان شہریوں کو ملازمتیں فراہم کرتا ہے۔ اے ڈبلیو سی سی کے بارے مزید معلومات www.afghan-wireless.com یا www.tsiglobe.com پر دستیاب ہیں۔

براہ مہربانی رابطہ کیجیے:
افغان وائرلیس کے لیے:
البرٹو لوپیز
1.917.330.4510+
a.lopez@tsiglobe.com

Latest from Blog