کراچی (پی پی آئی)عالمی امدادی اداروں کی طرح پاکستان میں بھی غیر سرکاری تنظیمیں فلسطینیوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن وہ بھی ناکہ بندی اور لاجسٹک مسائل کو اہم چیلنج قرار دے رہی ہیں۔ایدھی فاؤنڈیشن کے فیصل ایدھی نے بتایا کہ غزہ جانے والے تمام راستے بند ہیں، سب راستے سیل کر دیے گئے ہیں،۔فیصل ایدھی کے مطابق پاکستان میں امدادی ایجنسیاں مصر کی جانب سے داخل ہو سکتی ہیں لیکن اس نے بھی پاکستانیوں کو ویزے دینے سے انکار کر رہا ہے۔انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تین سال قبل بھی جب اسرائیل غزہ پر بمباری کر رہا تھا تو ان کی تنظیم نے رفح کے راستے سے غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن مصر نے ہماری ویزا درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔۔سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے امجد چامدیہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کے راستے غزہ جانا ممکن نہیں ہے۔۔غزہ میں امدادی سامان کی ترسمیل ناممکن ہے، اس لیے پاکستان میں کچھ این جی اوز نے محصور علاقے میں رقوم بھیجنے کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ہاتھ ملا لیا ہے۔امجد چامدیہ نے کہا کہ غزہ کے باسیوں کی مدد کے لیے ترکیہ کی این جی اوز کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے بھی ان عالمی امدادی تنظیموں اور این جی اوز کے ساتھ شراکت قائم کرلی ہے جن کے پاس امدادی سامان بھیجنے کے لیے علاقے تک رسائی ہے۔
ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر
ورلڈ کپ فٹ بال: میکسیکو کی 23رکنی ٹیم کا اعلان
ایس آئی یو ٹی سمیت کسی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل نہیں رہا :عبدالستار ایدھی
کالعدم تنظیم کے جھنڈے ہٹائے جائیں ورنہ حالات کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی: رہنما اہلسنت
چیئرمین اعلیٰ ثانوی بورڈ میرپورخاص شفیق احمد مستعفی ہوگئے
استاد اپنے پیشے سے سچائی دکھائیں توکاپی کلچر کو ختم کیا جا سکتا ہے:ڈویژنل کمشنر میرپورخاص
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی مرتبہ نومولود کے دل کی کامیاب سرجری
کراچی (پی پی آئی)سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی بار نومولود کے دل کی کامیاب سرجری کی گئی، بچے کا آکسیجن لیول بہت کم تھا،شریانیں الٹی تھی۔پی پی آئی سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی کے کاڈیولوجسٹ کا کارنامہ سامنے آیا، 26 گھنٹے کی عمر پر محیط بچے کے دل کی کامیاب سرجری کرلی گئی۔پی پی آئی کے مطابق لیاقت آباد نمبر4 کے رہائشی بچے کو جناح اسپتال سے چائلڈ انسٹیٹیوٹ منتقل کیاگیا تھا، جہاں بچے کا آکسیجن لیول بہت کم تھا اور متاثرہ بچے کی شریانیں الٹی تھیں دل کے دائیں خانے سے نکلنے والی شریان پھیپڑوں میں جاتی ہے اور دل کے بائیں خانے سے نکلنے والی شریان خون سپلائی کرتی ہے تاہم متاثرہ بچے میں یہ سسٹم اس کے برعکس تھا۔آپریشن میں بیک سائڈ انجیو پروسیجر کے ذریعے خون کی سپلائی اور آکسیجن بحال کی گئی، بچے کی ایک اورسرجری نجی اسپتال میں کی گئی جہاں بچہ روبہ صحت ہے۔،ڈاکٹر ارجمند شوق کاڈیولوجسٹ کا کہنا تھا کہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کی سرجری کی گئی ہے۔
پاکستان میں نوزائیدہ بچوں میں شرح اموات 46 بچے فی ایک ہزار
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کے دیہی اور نیم دیہی علاقوں میں تو صحت عامہ کی سہولیات بہت ہی کم ہیں۔ خاص طور پر دیہات میں زچگی اور بچوں کی پیدائش کے عمل میں غیر تربیت یافتہ دائیوں کا کردارہوتا ہے۔ اسی لیے زچگی کے دوران خواتین اور بچوں جبکہ پیدائش کے فوری یا کچھ ہی عرصے بعد نومولود بچوں کی موت کا بہت خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اقوام متحدہ کے بچوں کے امدادی ادارے یونیسیف کے مطابق پاکستان میں نوزائیدہ بچوں میں شرح اموات چھیالیس بچے فی ایک ہزار بنتی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق 2023میں ملکی آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 1.8 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ نئے پیدا ہونے والے بچوں میں سے صرف 69 فیصد کسی تربیت یافتہ نرس، مڈوائف یا طبی کارکن کی موجودگی میں جنم لیتے ہیں۔جہاں تک پاکستان میں زچہ و بچہ کی صحت کے لیے دستیاب مالی وسائل کا تعلق ہے، تو عالمی بینک کے مطابق پاکستانی ریاست اپنے ہر شہری کی صحت کے لیے سالانہ صرف 37 امریکی ڈالر کے برابر رقم خرچ کرتی ہے
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کرنے والے طالب علموں پر 2 سال کی پابندی عائد
پشاور (پی پی آئی) میڈیکل کے تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے دیئے جانے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کرنے والے طلبہ پر 2 سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے طلبہ پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ 219 طلبہ پر 2 سال کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے، جو پابندی کے اس عرصہ کے دوران وہ امتحان میں حصہ نہیں لے سکیں گے، طلبہ پر پابندی تفصیلی رپورٹ کی روشنی میں لگائی گئی۔
تلاش کریں
خبریں

ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر
سینٹ جانز: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے معزول ہوتے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک روز قبل ہی ڈیرن سیمی کی جگہ وکٹ کیپر دنیش رامدین کونیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا تھا۔ کپتانی سے ہٹائے جانے پر دلبر داشتہ سیمی نے فوراً ہی ٹیسٹ کر کٹ کو خیر باد کہہ دیا ۔ویسٹ بورڑ کے مطابق سیمی بدستور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ تیس سالہ سیمی کو 2010 میں کرس گیل کے معاہدے نہ ہونے کے معاملے پر کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ ان کی زیر قیادت ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 12 میں سے چار ٹیسٹ میچز جیتے تھے۔ طویل فارمیٹ کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیرن کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنی تمام تر توجہ ٹی 20 کرکٹ میں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔ڈیرن سیمی کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے 2011میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔ تجربہ کار آل راﺅنڈرڈیرن سیمی نے 38 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں 5 نصف اور ایک سنچری کی مدد سے 1323 رنزبنائے جبکہ بولنگ میں 84وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں اب تینوں طرز میں الگ الگ کپتا ن ہوں گے ۔ رام دین ٹیسٹ ، ڈیون براوو ون ڈے اور سیمی ٹی ٹوینٹی کر کٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

ورلڈ کپ فٹ بال: میکسیکو کی 23رکنی ٹیم کا اعلان
میکسیکو سٹی: میکسیکو نے فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے23 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔رافیل کارکوئیز کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ ٹیم میں شامل 34سالہ ڈیفنڈر کارلوس کی شمولیت حیران کن ہے وہ مسلسل تیسرا ورلڈ کپ کھیلیں گے۔23 رکنی اسکواڈ میں مانچسٹریونائیٹڈ کلب کے فارورڈ ہاوئیر اور ویلاریئل کلب کے گیو وانی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ میکسیکن ٹیم کے کوچ میگوئیل نے کھلاڑیوں کے انتخاب کو درست قرار دیتے ہوئے ا ±مید ظاہر کی ہے کہ رافیل مارکوئیز کی کپتانی میں ٹیم اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ 12 جون سے برازیل میں سجے گا جہاں گروپ اے میں میکسیکو، کیمرون ، کروشیا اور میزبان برازیل آمنے سامنے ہوں گے۔

ایس آئی یو ٹی سمیت کسی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل نہیں رہا :عبدالستار ایدھی
کراچی: سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں عبد الستار ایدھی کی صحت کے متعلق ایک پریس بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایدھی صاحب ہفتے میں دو مرتبہ چیک اپ اور ڈایالیسس کے لئے آتے رہتے ہیں وہ ایس آئی یو ٹی یا کسی اور جگہ کے آئی سی یو میں داخل نہیں رہے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ممتازسماجی رہنما عبد الستار ایدھی نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں اور اپنی معمول کی زندگی بسر کر رہے ہےں۔ انھوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا میں ان کی صحت کے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پریس بریفنگ میں ان کے ساتھ ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی اور ایس آئی یو ٹی کے پروفیسر ادیب الحسن رضوی اور ڈاکٹر طاہر عزیز بھی شامل تھے۔ انھوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان بے بنیاد اور جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں۔ڈاکٹر طاہر عزیز نے کہا کہ ایدھی صاحب ہسپتال میں داخل نہیں ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی سے ایدھی صاحب کے گردوں کے ٹرانسپلانٹیشن کے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ایدھی صاحب کی فیملی میں ٹشو میچنگ کا مسئلہ ہے اور انھوں نے مزید بتایا کہ اس صورت میں ایدھی صاحب بعد از مرگ گردوں کے عطیہ کے موزوں امیدوار ہیں۔پروفیسر رضوی نے بتایا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی ہر سال گردوں اور جگر خراب ہونے کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ غریب اور ضرورت مند انسانوں کی زندگیاں بچانے کے لئے مل کر کوشش کرنے کی ضرورت ہے تا کہ اعضاءعطیہ کرنے کے مقصد میں شامل ہو سکیں ۔ انھوں نے لوگوں سے زندگیا ں بچانے کے لئے بعد از مرگ اعضاءعطیہ کرنے کی اپیل کی۔

کالعدم تنظیم کے جھنڈے ہٹائے جائیں ورنہ حالات کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی: رہنما اہلسنت
میرپورخاص: اہل سنت جماعت کے رہنماﺅں کی جانب سے میر پور خاص میں کالعدم تنظیم کے جھنڈے لگانے پر بے چینی کا اظہا ر کیا گیا۔ اہل سنت جماعت کے رہنماﺅں حافظ محمود احمد قادری ، حافظ محمد علی چستی ، شاکرعلی شاکر سمیت دیگر نے میرپورخاص پر یس کلب میں ایک ہنگامی پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ دنوں مہاجر کالونی گراﺅنڈ میں ایک کالعدم تنظیم کی جانب سے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسہ کیا گیا اور شہر میں جگہ جگہ کالعدم تنظیم کے جھنڈے لگائے گئے تھے انہوں نے کہا کہ ہیر آباد چوک پر جلسہ کے موقع پر تنظیم نے اپنا جھنڈا لگایا ہوا ہے ،جس کی نشاندی ہم نے ایس ایس پی میرپورخاص سے ملاقات میں کی ہے، ایس ایس پی نے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ہیر آبادچو ک سمیت دیگر جگہوں سے کالعدم تنظیم کے جھنڈے ہٹا دےے جائے گے، مگر کئی روز گزر جانے کے باوجود اب تک جھنڈے نہیں ہٹائے گئے، جس کی وجہ سے اہل سنت افراد میں بے چینی اور اشتعال پا یا جاتا ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ اگر 24گھنٹے کے اند ر مذکورہ جگہوں سے اس تنظیم کے جھنڈے نہ اُتارے گئے تو ہم تمام جماعتوں کی مشاورت کے بعد اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرےں گے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگئی۔

چیئرمین اعلیٰ ثانوی بورڈ میرپورخاص شفیق احمد مستعفی ہوگئے
میرپورخاص: ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بو ر ڈ میرپورخاص کے چیئرمین شفیق احمد خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دےا۔ اعلی ثانوی تعلیمی بو ر ڈ میں کئی سالوں سے اےڈ ہاک چےئرمین کے طور پر تعےنات شفےق احمد خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، شفےق احمد خان کی جانب سے چیئرمین کے عہدے سے استعفی ذاتی مصروفےات کی بنا پر دیا ۔تاہم ذرائع کے مطابق ان کا اہڈ ہاک 10جون کو ختم ہونے والا تھا اور کئی ماہ سے ایپکا یونین اور چیئرمین شفےق احمد خان کے درمیان چلنے والی سرد جنگ بھی استعفی کی وجو ہات میں شامل ہے ،جس کی وجہ سے ےونین کے اےک گروپ کی جانب سے شفےق احمد خان پر کرپشن کے الزامات اور دوسری ےونین کی جانب سے ان کے حق میں مظاہرے کئے جارہے تھے ،تاہم ابھی تک نئے تعلیمی بو ر ڈ میر پو ر خاص کے چیئرمین کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

استاد اپنے پیشے سے سچائی دکھائیں توکاپی کلچر کو ختم کیا جا سکتا ہے:ڈویژنل کمشنر میرپورخاص
میرپورخاص: ڈاکٹراوراستاد بہت عظیم پیشہ ہے ، اس کے برابر کوئی بھی پیشہ نہیں ہے، ڈاکٹروں اور اساتذہ کو اپنے پیشے سے سچائی کر کے اپنا مقام اونچا کرنا چاہیے ،کاپی کلچر کی لعنت کو ہمیشہ کیلئے اس وقت ختم کیا جا سکتا ہے، جب اساتذہ اسکول میں پڑھائیں ،والدین بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں اور طلباءمحنت کریں ۔اس بات کا اظہار ڈویژنل کمشنر ساجد جمال ابڑو نے امتحانی سینٹر صبغت اللہ شاہ شہید گورنمنٹ بوائزہائی اسکول سانگھڑ اور سول ہسپتال سانگھڑ کا دورہ کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس امین یوسفزئی،ڈی ایچ او سانگھڑ ڈاکٹر شگفتہ ،ایس ایس پی سانگھڑ فرخ لنجار بھی انکے ہمراہ تھے،اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر ساجد جمال ابڑو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کاپی کلچر کو کافی حد تک کنٹرول کیا گیا ہے، نقل کرانے والوں کو گرفتا رکر کے جیل بھیجا گیا ہے اور کئی طلباءپر کاپی کیس بھی کئے گئے ،انھوںنے اس موقع پر 5طلباءکو کاپی کرتے ہوئے پکڑا اور کاپی کیس کرنے کی ہدایت کی،بعدازاں سول ہسپتال سانگھڑ کا دورہ کیااور مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں معلوما ت حاصل کیں ،انھوںنے ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ غیر حاضراور غفلت برتنے والے ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
