اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد: توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے جج ہمایوں دلاور نے اسلام آبادہائیکورٹ رپورٹ کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے گزشتہ روز ہائیکورٹ رپورٹ کیا،3روز قبل جج ہمایوں دلاور کو ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا تھا،رجسٹرار ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بننے کے بعد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یاد رہے کہ جج ہمایوں دلاور نے سیکورٹی وجوہات کی بنا ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا، جج ہمایوں دلاور نے سیشن کورٹ سے اسپیشل کورٹ یا ہائی کورٹ ٹرانسفر کی استدعا کی تھی۔
سرفراز نواز کی دورئہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید
راجر ٹینس کپ:جاپان کے نیشیکوری نے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی
پورٹ قاسم میں ٹرانس ایشیا آئل ریفائنری کی تعمیر کا کام شروع
پاکستان اورایران براہ راست تبادلے کی تجارت پر متفق
بھارتی بلے باز منوج تیواری گھٹنے کی سرجری کیلئے لندن پہنچ گئے
سینیٹر زاہد خان کا عمران خان کیخلاف تحریک التواءجمع کرانے کا اعلان
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے عدلیہ میں مداخلت کی کوشش کی گئی: چیف جسٹس
اسلام آباد(پی پی آئی) چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے نیب ترامیم کیس میں ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں اپیل کا دائرہ بڑھا کر عدلیہ میں مداخلت کی کوشش کی گئی ہے۔چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی جس دوران چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے تسلیم کیا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں خامیاں ہیں۔اس دوران چیف جسٹس نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق پچھلے عدالتی حکم نامے بھی پڑھے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ سے متعلق یکم جون کومطلع کیا، اٹارنی جنرل نے جون میں کہا تھا اس ایکٹ کو اسمبلی دیکھے گی لیکن اس اسمبلی نے ایکٹ کا دوبارہ جائزہ نہیں لیا، نہیں معلوم موجودہ حکومت کا اس قانون سے متعلق مؤقف کیا ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ کیا معطل شدہ قانون کو اتنی اہمیت دی جائیکہ اس کی وجہ سے تمام کیس التواء کا شکار ہوں؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ پر دوبارہ جائزے کے لیے دوبار وقت کیوں مانگا؟ کیا سپریم کورٹ اپنا کام بند کردے؟جسٹس اعجاز نے کہا کہ یکم اور 8 جون کا فیصلہ اس لیے سنایا کہ حکومت نے خود تسلیم کیا ناقص قانون سازی کی گئی، عدالتی حکم سے معطل شدہ قانون سازی کے تحت کارروائی متاثرتو نہیں کی جا سکتی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث سے مکالمہ کیا کہ گڈ ٹو سی یو اور ساتھ ہی کہا کہ امید ہے ایسا کہنے پر مجھے نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ پروسیجر بل میں حکومت نے اپیل کا دائرہ کاربڑھایا تھا، حکومت سپریم کورٹ کے دائرہ کار میں مداخلت کیسیکرسکتی ہے؟ اگر حکومت سمجھتی ہے قانون کو بہتر یا دوبارہ دیکھا جائے تو عدالت مداخلت نہیں کرے گی، سپریم کورٹ پارلیمنٹ پر غالب آنا نہیں چاہتی لیکن سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ آئین کے خلاف ہے، اس ایکٹ سے عدلیہ میں مداخلت کی کوشش کی گئی۔چیف جسٹس نے کہا کہ نیب ترامیم کیس سپریم کورٹ کا یہی 3 رکنی بنچ ہی سنے گا، بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔
بغاوت کیس:ایمان مزاری 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد(پی پی آئی: انسداد دہشتگردی عدالت نے بغاوت کیس میں ایمان مزاری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایمان مزاری پر لوگوں سے رقم جمع کرنے اور ریاست مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنے کا الزام ہے، تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزمہ کے قبضے سے رقم برآمد کرنی ہے اور شریک ملزمان تک پہنچنا ہے۔ایمان مزاری کی وکیل زینب جنجوعہ نے کہا کہ 26 اگست 2023ء کو ایمان مزاری کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، 26 اگست کو ایمان مزاری جیل میں تھیں، ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہونا تھی، پی ٹی ایم کو حکومت پاکستان نے جلسے کیلئے این او سی دیا۔زینب جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ ایمان مزاری کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے وقت تھانہ بارہ کہو پولیس وہاں موجود تھی، ایک واقعہ پر متعدد ایف آئی آر درج نہیں کی جاسکتیں، عدالت آج مقدمہ سے ڈسچارج کرے تو کسی اور کیس میں گرفتار کر لیا جائے گا، ایمان مزاری پی ٹی ایم کی عہدے دار نہیں ہیں۔ایمان مزاری کی وکیل نے مزید کہا کہ بینک سٹیٹمنٹ دینے کو تیار ہیں، فون اور لیپ ٹاپ پولیس کے پاس ہے، ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت کیوں ہے؟، ایمان مزاری ایف آئی آر درج کروانے والے سے نہ کبھی ملیں نہ پیسے لیے، ایمان مزاری کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ جلسے کیلئے این او سی دینے کا یہ مطلب نہیں کہ ریاست مخالف نعرے لگائے جائیں، عدالت ریمانڈ دے گی تو شواہد اکٹھے کریں گے۔وکیل زینب جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ ایمان مزاری تفتیش میں تعاون کر رہی ہیں اس لیے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں، عدالتوں کو سکور برابر کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، عدالتوں کو اس معاملے کو بھی دیکھنا ہے۔
جماعت اسلامی نے 90 روز میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
اسلام آباد(پی پی آئی) جماعت اسلامی نے آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کر لیا۔جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے عدالت عظمیٰ میں آئینی درخواست دائر کر دی، درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں، الیکشن کمیشن کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے آرٹیکل 218(3) کے تحت نگران حکومتوں اور اتھارٹیز کو آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔
تلاش کریں
خبریں

سرفراز نواز کی دورئہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید
(August 7, 2013)
کراچی( پی پی آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے دورہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دامادوں، بھانجوں اور بھتیجوں پر مبنی ٹیم پی سی بی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ، زمبابوے جیسی کمزور ٹیموں کے خلاف عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو موقع دینا احمقانہ فیصلہ ہے. ایک گفتگو کے دوران سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے دورے میں بھارت کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیا کپتان تیار کرنا چاہیے تھا، عمران فرحت، فیصل اقبال اور یونس خان نے اب کونسے کمالات دکھانے ہیں، ، زمبابوے کا دورہ نوجوانوں کو آزمانے کا بہترین موقع تھا۔

راجر ٹینس کپ:جاپان کے نیشیکوری نے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی
(August 7, 2013)
مانٹریال( پی پی آئی)جاپان کے کی نیشیکوری اور ازبکستان کے ڈینس اسٹومن نے راجر ٹینس کپ کے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔ مونٹریال میں جاری ایونٹ کے پہلے راونڈ میں جاپان کے کی نیشیکوری نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود کامیابی حاصل کرلی۔ جاپانی کھلاڑی کو پہلے سیٹ میں چھ چار سے ناکامی ہوئی جس کے بعد نوشیکوری نے کم بیک کیا اور چھ چار اور چھ دو سے سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔ دوسرے میچ میں ازبکستان کے ڈینس اسٹومن نے سکسٹین سیڈ جانکو ٹیسپروچ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ اسٹومن کی فتح کا اسکور چھ چار اور چھ تین رہا۔ جنرل ساونڈ ایک اور میچ میں جرمنی کے فلورین مائیر نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹامک کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد زیر کیا۔ ٹامک نے پہلا سیٹ سات پانچ سے اپنے نام کیا۔ جس کے بعد جرمن کھلاڑی نے کم بیک کیا اور یکے بعد دیگرے دو سیٹ چھ تین اور چھ تین سے جیت کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔

پورٹ قاسم میں ٹرانس ایشیا آئل ریفائنری کی تعمیر کا کام شروع
(August 7, 2013)
کراچی( پی پی آئی)ٹرانس ایشیا آئل ریفائنری نے پورٹ قاسم میں یومیہ ایک لاکھ بیرل اور سالانہ چالیس لاکھ ٹن استعداد کی آئل ریفائنری کی تعمیرپرکام شروع کردیا ۔متحدہ عرب امارات کی الغریرانوسٹمنٹ کے مطابق الغریرگروپ نے ٹرانس ایشیا ریفائنری کی جلد از جلد تکمیل کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مشینری کے مکمل معائنے کے معاہدے اورریفائنری کی انتظامیہ کی بھی تنظیم نوکی گئی ہے۔ ٹرانس ایشیا ریفائنری کی تکمیل سے پاکستان کو سالانہ اسی ہزار ٹن ایل پی جی، پینتالیس ہزار پانچ سو ٹن نافتھا، چالیس ہزار ٹن موٹرگیسولین، جیٹ فیول اوردس لاکھ ٹن گیس آئل حاصل ہوگا۔ منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں پاکستانیوں روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔

پاکستان اورایران براہ راست تبادلے کی تجارت پر متفق
(August 7, 2013)
اسلام آباد( پی پی آئی) پاکستان اور ایران براہ راست تبادلے کی تجارت پر متفق ہوگئے، دونوں ملکوں کے درمیان گندم اور بجلی کی خرید و فروخت کیلئے معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ ایران کے ڈپٹی وزیر توانائی محمد بہزاد کے مطابق ایران پاکستان سے نوے لاکھ ٹن گندم لے گا، جس کے بدلے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کو ادھار بجلی فراہم کی جائے گی، اس سے قبل ایران کی پلانٹ پروٹیکشن آرگنائزیشن نے پاکستانی گندم کو مضر صحت قرار دیا تھا، انھوں نے کہا کہ ایران کی وزارت صنعت و پیداوار نے اس منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے، گندم کے بدلے میں ایران پاکستان کو پانچ کروڑ دس لاکھ ڈالر مالیت کی بجلی فراہم کرے گا، جبکہ پاکستان نقد ادائیگی کے بدلے ایران کو گندم اور چاول دے گا۔

بھارتی بلے باز منوج تیواری گھٹنے کی سرجری کیلئے لندن پہنچ گئے
(August 5, 2013)
لندن (پی پی آئی )بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز منوج تیواری گھٹنے کی سرجری کیلئے لندن پہنچ گئے۔ برطانیہ کے مشہور آرتھوپیڈک سرجن اور سپیشلسٹ ڈاکٹر اینڈریو ولیمز سات اگست کو ان کے گھٹنے کی سرجری کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں تیواری نے کہا کہ وہ سولہ اگست کو وطن واپس لوٹیں گے اور اس کے بعد بحالی صحت کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلور جائینگے۔

سینیٹر زاہد خان کا عمران خان کیخلاف تحریک التواءجمع کرانے کا اعلان
(August 5, 2013)
اسلام آباد (پی پی آئی )عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف سینیٹ میں تحریک التواءجمع کرانے کا اعلان کر دیا۔ سینیٹر زاہد خان کا کہا تھا کہ عمران خان کا خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کا اجلاس بلانا غیر آئینی ہے۔ عمران خان کو اپنے وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے اسے ربڑ سٹمپ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صوبے کو بھی کرکٹ ٹیم کی طرح چلاتے ہیں۔ پارٹی سربراہ کا سرکاری افسران کے اجلاس کی صدارت کرنا کسی صورت مناسب نہیں ہے۔ عمران خان کے خلاف سینیٹ میں تحریک التواءجمع کراﺅنگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کل ہرپارٹی سربراہ سرکاری ملازمین کا اجلاس بلانا شروع کر دے گا اور سرکاری افسران کی سرزنش کرنا شروع کر دے گا۔

