30 ویں ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کے لیے قومی گروپ کا اعلان

کراچی: قومی ٹینس ایسو سی ایشن نے 30 ویں ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کے لیے پاکستان کے گروپ کا اعلان کردیا۔ قومی چیمپئین محمد آصف ٹوبا گروپ ایف کے ٹاپ سیڈ ہوں گے۔قومی اسنوکرٹیم تین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس میں قومی چیمپئن محمدآصف ٹوبا، حمزہ اکبر اور اسجد اقبال شامل ہیں جب کہ حاجی عبدالرشید ٹیم مینیجرکے فرائض انجام دیں گے۔ قومی چیمپیئن شپ کے رنرز اپ حمزہ اکبر کو گروپ ایچ کا ٹاپ سیڈ مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال گروپ پی کے سیکنڈ سیڈ کھلاڑی ہوں گے۔ ایشین اسنوکر چیمپئن شپ 26اپریل سے تین مئی تک متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ میں کھیلی جارہی ہے۔ جس میں شرکت کے لئے ٹیم جمعے کو دبئی روانہ ہوگی۔ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے جس میں شامل کیوئسٹ کا کہنا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کامظاہرہ کرتے ہوئے قوم کومایوس نہیں کریں گے۔ پی بی ایس اے کے صدر عالمگیر شیخ کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں نے کیمپ میں بھرپور تیاری کی ہے اور وہ چیمپیئن شپ میں قومی کیوئسٹس کی جانب سے بہترین کارکردگی کے لئے پرامید ہیں۔

Latest from Blog