اسلام آباد (پی پی آئی) انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق وزیر مملکت شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے درخواست ضمانت پر سماعت کی اور بغیر کارروائی سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے اگلی سماعت پر ایمان مزاری کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے۔ بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے سبب سماعت ڈیوٹی جج نے کی۔
سچن ٹنڈولکر ساﺅتھ ایشیا میں یونیسیف کے برانڈ ایمبسیڈر مقرر
11ویں ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ کا 30نومبر سے لاہور میں آغاز
ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کو مشکل ہو گی: رانا ٹنگا
سہیل تنویر ،سعید اجمل اور شاہد آفریدی جنوبی افریقا میں ٹی 20لیگ کھیلیں گے
قومی کرکٹر یونس خان نے زندگی کی 36بہاریں دیکھ لیں
سابق بھارتی کرکٹرونود کامبلی عارضہ قلب کے باعث ہسپتال میں داخل
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ناظم آباد میں شہری نے دوران ڈکیتی اسلحہ چھین لیا، ڈاکو برا بھلا کہتا ہوا پیدل فرار
کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں شہری نے ڈکیتی کے دوران بہادری دکھاتے ہوئے اسلحہ چھین لیا، موٹر سائیکل پر آیا ڈاکو نہتا ہوا تو برا بھلا کہتا ہوا پیدل ہی فرار ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں موٹرسائیکل پر سوار ڈاکو نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی تو شہری نے مزاحمت کی اور دھینگا مشتی کے دوران ڈاکو سے اسلحہ چھین لیا۔ ڈاکو نے اسلحہ شہری کے ہاتھ میں دیکھا تو گولی چلنے کے خوف سے اپنی موٹرسائیکل بھی نہ لی اور پیدل ہی بھاگ گیا، بھاگتے ہوئے شہری کو برا بھلا بھی کہتا رہا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے واردات کا پتہ چلنے پر شہری کی درخواست پر رپورٹ درج کر لی۔
پشاور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے حلف اٹھا لیا
پشاور (پی پی آئی) پشاور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔پی پی آئی کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس محمد ابراہیم سے حلف لیا۔ تقریب میں نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا اعظم خان بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر پشاور ہائیکورٹ کے دیگر اعلیٰ جج حضرات، سینئر وکلا سمیت وکلا تنظمیوں کے عہدے داران نے بھی شرکت کی۔
سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع
اسلام آباد (پی پی آئی)سائفر گمشدگی کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے شاہ محمود قریشی کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش کیا، تفتیشی ٹیم کی جانب سے ملزم کے مزید 9 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا سائفر کے حوالے سے کیس لگا ہوا تھا، عدالت نے مزید دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے کا سارا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے اور ویڈیو و دیگر مواد کی مدد سے انکوائری آگے بڑھائی جائے گی۔سائفر گمشدگی کیس میں شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمہ نمبر 6/2023 ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ میں 15 اگست کو سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

سچن ٹنڈولکر ساﺅتھ ایشیا میں یونیسیف کے برانڈ ایمبسیڈر مقرر
(November 30, 2013)
ممبئی: سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر اقوام متحدہ کی عالمی تنظیم یونائیٹڈ نیشنز چلڈرنز ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کے برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیے گئے۔ ٹنڈولکر ساﺅتھ ایشیا ریجن کیلئے پہلے برانڈ ایمبیسڈر ہوں گے۔ ٹنڈولکر خطے میں صحت و صفائی کے فروغ کے حوالے سے کام کریں گے۔ انہیں دو برس کیلئے خطے کا ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ٹنڈولکر نے اپنے بیان میں کہا کہ یونیسیف کا ایمبیسڈر مقرر ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، یونیسیف نے مجھے کرکٹ کے بعد زندگی کی دوسری اننگز شروع کرنے کا موقع دیا ہے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں اور میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق اس ادارے کی خدمت کروں گا۔ یہ میری اہم اننگز ہو گی اور اس میں بھی کامیاب ہونے کیلئے میں ہر ممکن اقدامات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات حیران کن ہے کہ پوری دنیا میں 36 فیصد آبادی بیت الخلاءکی صفائی نہیں کرتی جس سے بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

11ویں ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ کا 30نومبر سے لاہور میں آغاز
(November 30, 2013)
لاہور: گیارہویں ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ تیس نومبر سے لاہور میں کھیلی جائے گی ۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ میں میزبان پاکستان سمیت سری لنکا، نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ لیگ کی بنیاد پر کھیلی جائے گی، ہر ٹیم تین تین میچز کھیلے گی۔انہوں نے بتایا کہ وہ پنجاب سٹیڈیم بلامعاوضہ مہیا کرنے پر حکومت پنجاب کے مشکور ہیں۔چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لئے فول پروف سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کو مشکل ہو گی: رانا ٹنگا
(November 30, 2013)
کولمبو: سری لنکا کے سابق مایہ ناز بلے باز رانا ٹنگا نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں دنیا کے خطرناک بولرز ہیں اور وہ کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں البتہ پاکستان کی بیٹنگ لائن غیر مستحکم ہے۔ بھارتی ٹیم کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے لیکن بولنگ سائیڈ کمزور ہے۔ بھارت کو بھی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے لئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں دنیا کے خطرناک بولرز ہیں اور وہ کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں البتہ پاکستان کی بیٹنگ لائن غیر مستحکم ہے۔ 2015 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کے لئے جدوجہد کرنی ہوگی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے۔ تاہم بھارت کی بولنگ سائیڈ کمزور ہے۔ میرے خیال میں بھارت کو بھی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے لئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔ 1996 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان رانا ٹنگا نے کہا بھارتی بیٹسمینوں نے ون ڈے میچز میں خود کو منوا لیا لیکن بھارت کو چاہیے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی خود کو بہتر ثابت کرے۔

سہیل تنویر ،سعید اجمل اور شاہد آفریدی جنوبی افریقا میں ٹی 20لیگ کھیلیں گے
(November 30, 2013)
جوہانسبرگ: پاکستانی کرکٹرز سعید اجمل ،سہیل تنویر اور شاہد آفریدی جنوبی افریقا میں ڈومیسٹک ٹی 20لیگ میں شرکت کریں گے ۔ سعید اجمل نے جنوبی افریقی ڈومیسٹک ٹیم ٹائٹنز کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے جبکہ سہیل تنویر کا لائنز اور شاہد آفریدی کا نائٹس کے معاہد متوقع ہے ۔ اس کے علاوہ مزید دو پاکستانی کرکٹر ز کا بھی ڈومیسٹک ٹیموں کے ساتھ معاہد ہ کا امکان ہے ۔

قومی کرکٹر یونس خان نے زندگی کی 36بہاریں دیکھ لیں
(November 29, 2013)
لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین یونس خان چھتیس سال کے ہو گئے،قومی بلے باز نے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز13 فروری 2000میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ سے کیا جہاں انہیں46رنز کی پراعتماد اننگز کھیلنے کا موقع ملا۔یونس خان نے اب تک 253 ایک روزہ میچوں میں حصہ لیا جس میں انہوں نے چھ سنچریوں اور 48 نصف سنچریوں سمیت7014 کا ٹوٹل جمع کیا۔ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز میں انہیں چھبیس فروری کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دیا گیا۔پہلی اننگز میں وہ بارہ رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوئے لیکن دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے آئی لینڈرز کے خلاف سنچری سکور کر ڈالی،یونس خان نے 86 میچوں میں ایک ٹرپل ، تین ڈبل سنچریوں سمیت51.17 کی اوسط سے 7114 رنز سکور کیے۔سابق کپتان یونس خان25ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دو نصف سنچریوں سمیت 442 رنز سکور کر چکے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹرونود کامبلی عارضہ قلب کے باعث ہسپتال میں داخل
(November 29, 2013)
ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی دل کے مرض میں مبتلا ہو گئے،حالت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ونود کامبلی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے،ونود کامبلی نے سترہ ٹیسٹ اور ایک سو چار ون ڈے میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔41 سالہ سابق کرکٹر آج کل ٹی وی شوز میں دھواں دھار تبصرے اور تجزیے پیش کرتے رہتے ہیں۔
