معذوروں کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ کا نعقاد

کرکٹر فواداحمد کو” مسلم اسپورٹس مین آف دی ائیر“کے ایوارڈ سے نوازا گیا

20ویںسالانہ آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا6دسمبر سے آغاز

لندن :کیٹ مڈلٹن کھیلوں کے فروغ کے لیے میدان میں آ گئیں

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ : بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیے

برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم کی اہلیہ وکٹوریا کاتاج نیلامی کے لئے پیش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

معذوروں کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ کا نعقاد

کراچی: معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے آج (منگل ) وہیل چیئر کرکٹ میچ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ وہیل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن الیون کی قیادت محمد ذیشان کریں گے جبکہ اصغر علی شاہ الیون کی قیادت کے فرائض محمد ایوب انجام دیں گے ۔کھلاڑیوں میں سید اعجاز احمد ،محمد بشیر ،شکیل میمن ،ابراہیم ،رضوان ،وسیم ،فرحان ،محمد عابد،محمد عرفان ،صدام ،ندیم چاندنی ،عرفان سلیمان ،ندیم اور سعید شامل ہیں ۔ اصغر علی شاہ الیون ٹیم کے منیجر کوچ اکرام اللہ جبکہ وہیل چیئر ایسوسی ایشن ٹیم کے منیجر کوچ میر نشاط احمد اور کوچ خالد حمید ہوں گے۔

مزید پڑھیں

کرکٹر فواداحمد کو” مسلم اسپورٹس مین آف دی ائیر“کے ایوارڈ سے نوازا گیا

سڈنی: پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواداحمد کو” مسلم اسپورٹس مین آف دی ائیر“کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ مشن ہوپ نامی تنظیم کی جانب سے سڈنی کے شہر میں تقسیم ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مذکورہ تنظیم ہر سال مسلم کمیونٹی کی جانب سے آسٹریلیا کے لئے بہترین کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازتی ہے ۔ فواد احمد نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم میں شمولیت کرکے ایک روزہ اور ٹی 20فارمیٹ کے میچوں میں حصہ لیا ہے ۔ فواد احمد نے تین ایک روزہ میچوں میں تین وکٹیں جبکہ دو ٹی 20میچوں میں بھی تین وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

مزید پڑھیں

20ویںسالانہ آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا6دسمبر سے آغاز

رحیم یار خان : 20ویںسالانہ آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز چھ دسمبر سے رحیم یار خان میں ہوگا ۔ سالانہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 15ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ ان ٹیموں میں پی اے ایف ،واپڈا ،گوجرہ ،خیبر پختونخواہ ،پولیس ،رحیم یار خان ،اسٹیل مل ،بہاولپور،وہاڑی ،اوکاڑہ ،حیدرآباد اور پی ٹی وی کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ چیمپئن شپ کا فائنل مقابلہ 13دسمبر کو صادق آباد میںکھیلا جائے گا ۔ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری عبدالستار سندھو کے مطابق افتتاحی تقریب میں قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے واپڈا کے چیئرمین سردار محمد ارشد خان مہمان خصوصی ہوں گے ۔

مزید پڑھیں

لندن :کیٹ مڈلٹن کھیلوں کے فروغ کے لیے میدان میں آ گئیں

لندن: ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کھیلوں کے فروغ کے لیے میدان میں آ گئیں۔ کیٹ مڈلٹن نے سپورٹس چیرٹی ایواڈ میں خصوصی شرکت کی جہاں انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے مستقبل میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب میں برطانیہ کی سولہ سالہ شوٹر ایمبر ہل کو اعزازی انعام سے نوازا گیا۔ برطانوی شوٹر اولمپک گیمز 2016 میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پر امید ہیں۔

مزید پڑھیں

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ : بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیے

نئی دہلی: بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیئے۔جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے 18 رکنی وفد دو دسمبر کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گا،ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز چھ دسمبر سے بھارت میں ہو گا۔

مزید پڑھیں

برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم کی اہلیہ وکٹوریا کاتاج نیلامی کے لئے پیش

لندن: برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم کی اہلیہ وکٹوریا کا سونے اور ہیروں سے جڑا تاج نیلامی کے لیے پیش کیا جائیگا۔برطانوی فیشن ڈیزائنر اور گلوکارہ وکٹوریا نے یہ قیمتی تاج ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ شادی کرتے وقت پہنا تھا،تاج کی قیمت 18 ہزار پونڈ سے25ہزار پونڈ تک رکھی گئی ہے۔تاج کو لندن میں پانچ دسمبر کو ہونے والی نمائش میں نیلام کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں