قومی کرکٹر یونس خان نے زندگی کی 36بہاریں دیکھ لیں

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین یونس خان چھتیس سال کے ہو گئے،قومی بلے باز نے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز13 فروری 2000میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ سے کیا جہاں انہیں46رنز کی پراعتماد اننگز کھیلنے کا موقع ملا۔یونس خان نے اب تک 253 ایک روزہ میچوں میں حصہ لیا جس میں انہوں نے چھ سنچریوں اور 48 نصف سنچریوں سمیت7014 کا ٹوٹل جمع کیا۔ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز میں انہیں چھبیس فروری کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دیا گیا۔پہلی اننگز میں وہ بارہ رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوئے لیکن دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے آئی لینڈرز کے خلاف سنچری سکور کر ڈالی،یونس خان نے 86 میچوں میں ایک ٹرپل ، تین ڈبل سنچریوں سمیت51.17 کی اوسط سے 7114 رنز سکور کیے۔سابق کپتان یونس خان25ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دو نصف سنچریوں سمیت 442 رنز سکور کر چکے ہیں۔

Next Post

سہیل تنویر ،سعید اجمل اور شاہد آفریدی جنوبی افریقا میں ٹی 20لیگ کھیلیں گے

Sat Nov 30 , 2013
جوہانسبرگ: پاکستانی کرکٹرز سعید اجمل ،سہیل تنویر اور شاہد آفریدی جنوبی افریقا میں ڈومیسٹک ٹی 20لیگ میں شرکت کریں گے ۔ سعید اجمل نے جنوبی افریقی ڈومیسٹک ٹیم ٹائٹنز کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے جبکہ سہیل تنویر کا لائنز اور شاہد آفریدی کا نائٹس کے معاہد متوقع ہے ۔ اس کے علاوہ مزید دو پاکستانی کرکٹر ز کا بھی ڈومیسٹک […]