لاہور(پی پی آئی)حکومت نے تھیٹرز میں غیراخلاقی پرفارمنسز کرنے والے مرد اداکاروں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق حکومت پنجاب نے تھیٹرز پر غیر اخلاقی پرفارمنسز پرخواتین اداکاروں کے بعد مرد اداکاروں کیخلاف بھی کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے،متعدد مرد اداکاروں کی غیر اخلاقی پرفارمنسز مانیٹر کی گئیں اورویڈیوز بھی اکٹھی کر لی گئیں۔ وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ جو بھی غیر اخلاقی پرفارمنسز کرے گا چاہے وہ مرد ہو یا خاتون قانون سے بالا تر نہیں۔وزیر اطلاعات عامر میر نے کہاکہ خواتین کے ساتھ ساتھ مرد فنکاروں کو بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا،قانون سب کیلئے برابر ہے چاہے وہ مرد ہو یا خاتون ہو۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب آرٹس کونسل نے ان تمام فنکاروں کی فہرستیں تیار کر لی ہیں،کے نفاذ کے بعد کوئی بھی مرد یا خاتون اداکار قانون کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو سخت سزا کا مستحق ہوگا،فن و ثقافت کی بحالی چاہتے ہیں عریانی یا فحاشی نہیں۔
لیونل میسی نے ارجنٹینا کی ٹیم کو ورلڈ کپ 2014میں پہنچا دیا
ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے ذاتی مینجمنٹ کمپنی قائم کردی
وزیر صحت و بلدیات سندھ کا ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹروں کے خلاف نوٹس
پشاور:تیسری ویمنزاسکواش چیمپئن شپ میں16 کھلاڑیوں کی شرکت
ایڈمنسٹریٹر حیدر آبا دنے چیف سینیٹرانسپکٹر اوردیگر افسران سے جواب طلبی و معطلی
دانش کنیریا کیس: راشد لطیف کی لاہور میں پی سی بی حکام سے ملاقات
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پنجاب کی ضلعی عدالتوں کے 4جج انسداددہشتگردی کی عدالتوں میں تعینات
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں کے چار ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دیں، چاروں ججز انسداددہشتگردی عدالتوں میں تعینات کر دیئے گئے۔پی پی آئی کے مطابق ہائیکورٹ نے چاروں ججز کو 21 ستمبر تک انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کا چارج لینے کی ہدایت کردی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ارشد جاوید، جج انسدادِ دہشت گردی کورٹ نمبر تین لاہور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک اعجاز آصف جج انسدادِ دہشت گردی کورٹ نمبر ون راولپنڈی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ذوالفقار علی جج انسدادِ دہشت گردی کورٹ نمبر دو ملتان اورایڈیشنل سیشن جج مس نتاشا نسیم سپرا، جج انسدادِ دہشت گردی کورٹ نمبر دو گوجرانولہ تعینات کر دی گئیں۔نوٹیفکیشن کی نقول رجسٹرار سپریم، رجسٹرار وفاقی شرعی عدالت، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو ارسال کر دی گئیں،نوٹیفکیشن کی نقول چیف سیکرٹری پنجاب اور صوبہ بھر کے سیشن ججز سمیت دیگر کو ارسال کی گئیں،نوٹیفکیشن کی نقول سیکرٹری ہوم،اکاو?نٹ جنرل پنجاب، اکاو?نٹنٹ جنرل پاکستان کو بھی ارسال کی گئی،نوٹیفکیشن کی نقول سیکرٹری الیکشن کمیشن،سیکرٹری لا اینڈ جسٹس سمیت دیگر کو بھجوا دی گئیں۔
پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دو طرفہ تجارتی حجم کو بڑھایا جائے گا، گوہر اعجاز
اسلام آباد (پی پی آئی)نگران وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاکے مابین 1.6 ارن ڈالرز کی تجارت ہے جسے مزید بڑھانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ملائیشیاکے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے اور ہم پاکستان کو معاشی لحاظ سے بھی پانچواں بڑا ملک بنانے کا خواب لے کر منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت 330 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر اظہر مزلان نے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور ہمیں پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات پر فخر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کا نان الائنس موومنٹ پر ایک مؤقف ہے۔ اظہر مزلان نے کہا کہ ملائیشیا میں 5 ہزار طلبا کا تعلیم حاصل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک ہر میدان میں دیرپا تعاون پر یقین رکھتے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں ذرائع روزگار گھٹ گئے، بے روزگاری میں 12 فیصد اضافہ
جموں (پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد ریاست میں مقبوضہ کشمیر میں ذرائع روزگار گھٹ گئے ہیں کیونکہ ریاست میں آبادی کا توازن بگاڑنے کیلئے غیر مقامی افراد کو لایا جارہاہے جو روزگار،کاروبار میں چھا رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ریاستی سپورٹ کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بے روزگارنوجوانوں کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تقریبا 10 لاکھ تعلیم یافتہ نوجوان اس وقت بے روزگار ہیں جو ذہنی دباؤکے باعث منشیات کے عادی یا خودکشی کر رہے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں
کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

لیونل میسی نے ارجنٹینا کی ٹیم کو ورلڈ کپ 2014میں پہنچا دیا
پیراگوئے: ارجنٹائن نے فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائرمیچ میں پیراگوئے کو 5-2سے شکست دیدی ۔ارجنٹائن ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے دوگو ل کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ اس فتح کے بعد ارجنٹائن نے فٹبال ورلڈ کپ 2014کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ارجنٹائن کی طرف سے دیگر تین گول سرگیو ایگیورو، اینجل دیماریا اور میکسی نے کیے ۔

ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے ذاتی مینجمنٹ کمپنی قائم کردی
لند: برطانوی ٹینس اسٹار اور ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے ذاتی مینجمنٹ کمپنی قائم کردی ۔برطانیہ نے ومبلڈن چیمپئن شپ کا ٹائٹل 77سال کے بعد جیتا اسی مناسبت سے اینڈ ی مرے نے اپنی کمپنی کانام 77رکھا ہے ۔اینڈی مرے نے سات جولائی کو سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو شکست دے کر ومبلڈن ٹائٹل کے لئے برطانیہ کا طویل انتظار ختم کیا ۔اینڈی مرے نے اس کمپنی کو اپنے منیجر سائمن فُلر کے ساتھ مل کر قائم کی ہے ۔

وزیر صحت و بلدیات سندھ کا ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹروں کے خلاف نوٹس
کراچی: سندھ کے وزیر صحت و بلدیات سید اویس مظفر نے محکمہ صحت میں ڈیوٹی پر نہ آنے والے9 ڈاکٹروں کو معطل جبکہ 11 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی ۔ معطل کئے جانے والے 9 ڈاکٹروں کے کیس نیب اور اینٹی کرپشن میں بھی بھیجے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ڈاکٹرز گذشتہ 3 سے 4 سال سے اپنی ملازمتوں سے غیر حاضر تھے اور حکومتی خزانے سے تنخواہیں بھی وصول کررہے تھے،شوکاز دئیے جانے والے11 ڈاکٹروں پر ڈیوٹیوں سے غفلت برتنے کا الزام ہے۔ وزیر صحت سید اویس مظفر نے سیکرٹری صحت سندھ کو ہدایات دی ہیں کہ محکمے کے ڈاکٹروں سمیت دیگر تمام ملازمین اپنے پیشہ وارانہ امور کو تندہی سے انجام دیں بصورت دیگر سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر ذوالفقارطیاراور ڈاکٹر عاشق بھٹو کو کرپشن کی بنیاد پر ان کے کیس کی انکوائیری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔دریں اثنا وزیر صحت سید اویس مظفر نے کہا ہے کہ محکمے میں احتسابی عمل شروع کردیا گیا ہے۔ تمام افسران اور ملازمین کی تصدیق بھی کی جائے گی، جس کے لئے ایک چار رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب تک محکمہ صحت میں مجموعی طور پر 59ڈاکٹروں کی معطلی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں اور اب بھی جو ڈاکٹر اپنی ڈیوٹیوں پر نہیں آئیں گے یا کسی بھی کرپشن میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہم محکمہ صحت میں کرپشن کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں ضرورت پڑنے پر سندھ اسمبلی میں قانون سازی بھی کی جائے گی۔

پشاور:تیسری ویمنزاسکواش چیمپئن شپ میں16 کھلاڑیوں کی شرکت
پشاور : قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھیلی جانیوالی تیسری خیبر پختونخواویمنز سکواش چیمپئن شپ میں پشاور، مردان، بنوں اور ایبٹ آباد کی 16کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ پہلے روز کھیلے گئے میچز میں پشاور کی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریفوں کو مات دی۔ چیمپئن شپ میں شرکت سے قبل نوآموز کھلاڑیوں کو ایک ماہ تربیت دی گئی ہے۔ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قمر زمان کے مطابق ایونٹ میں نمایاں رہنے والی کھلاڑی قومی چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرینگی۔ویمنز سکواش چیمپئن شپ تین دن تک جاری رہے گی۔

ایڈمنسٹریٹر حیدر آبا دنے چیف سینیٹرانسپکٹر اوردیگر افسران سے جواب طلبی و معطلی
حیدرآباد: اےڈمنسٹرےٹر حےد را ٓبا د مےونسپل کارپورےشن سےد بر کا ت رضوی نے نا قص کارکردگی پر چےف سےنٹری انسپکٹر اور مقدم کومعطلی ا ور جو اب طلبی کے احکا ما ت جا ری کر دئےے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت و صفا ئی کے سلسلے مےں کو ئی کو تا ہی برداشت نہےں کی جا ئے گی، انھوں نے شہر مےں صفا ئی و ستھرائی کے لئے اےک ہفتے پہلے شہر مےں صحت و صفائی کی صو رتحا ل کو بہتربنا نے کی وارننگ کے بعد شہر کے مختلف علا قوں کا دورہ کےا، اس مو قع پر مےونسپل کمشنر لطےف لو دھی، ِہےلتھ آفےسر،موٹر وہےکل انسپکٹر سمےت دےگرافسران بھی مو جو د تھے۔ اےڈمنسٹرےٹر حےدرآبا د سےد بر کا ت رضوی نے شہر مےں صفا ئی و ستھرائی کے سلسلے مےں شہر کے مختلف علا قوںسمےت انا ج منڈی کا بھی دورہ کےا جہا ں عوامی شکا ےا ت اور صحت و صفا ئی کی نا قص کا رکردگی پر ای اےن ڈی لاء۱۰۰۲ءکے تحت مقدم شہزاد ، شامواور رحمت کومعطل کرتے ہو ئے چےف سےنٹری انسپکٹر جمےل اوراسلم منشی ،اسلم رحمت کو جواب طلبی کے احکا ما ت جا ری کر دئےے جبکہ چےف سےنٹری انسپکٹر فےاض کو تبدےل کر کے اپنے محکمہ مےں رپو رٹ کر نے کی ہداےت کی ہے۔ انھوں نے مذےد کہا کہ جن افراد کو جواب طلبی کے احکا ما ت جا ری کیے گئے ہےں وہ دو دن مےں اپنی کا رکردگی کو بہتر بنا ئےں اگر معےا ر پر پو رے نہےں اترے گئے تو انہےںای اےن ڈی لاء۱۰۰۲ءکے تحت نوکر ی سے برخوا ست کر دےا جا ئے گا ۔ اےڈمنسٹرےٹر حےد را ٓبا د سےد بر کا ت رضوی نے متعلقہ افسران کو ےہ ہداےت کی ہے کہ وہ آبا دےوں مےں مو جو د گاربےج کو دن رات کی شفٹوں مےں مکمل کروائےں اور روزانہ کی بنےا د پر اپنے کاموں کی رپورٹ آفس مےں جمع کرا ئےں ،صحت و صفا ئی کے کاموں کا انسپےکشن کرا ےا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت و صفا ئی کے کا موں مےں اس با ت کو ےقےنی بناےا جا ئے کہ ٹرےفک کی روانی متا ثر نہ ہو۔

دانش کنیریا کیس: راشد لطیف کی لاہور میں پی سی بی حکام سے ملاقات
لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے لاہور میں پی سی بی حکام سے ملاقات کی اور دانیش کنیریا کیس کے حوالے سے مواد بورڈ کو جمع کرا دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور قانونی مشیر تفضل رضوی سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ملاقات کی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات بورڈ کی جانب سے راشد لطیف کو نوٹس بھیجنے کی روشنی میں رکھی گئی تھی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ راشد لطیف نے دانیش کنیریا کیس کے حوالے سے کچھ مواد بورڈ کو دیا ہے جن کا بغور معائنہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد مزید میٹنگز بھی رکھی جائے گی۔
