ملتان (پی پی آئی)نشتر ہسپتال ملتان کے ایم ایس کامریضوں کی شکایات پر تبادلہ کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مریضوں اور تیمارداروں نے طبی سہولتوں کے فقدان پر احتجاج کیا اور شکایات کے انبار لگا دیئے ، مریضوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی نشتر ہسپتال ملتان آمد پر بتایاکہ ہسپتال میں مفت ادویات، ٹیسٹ اور سرنج تک دستیاب نہیں۔کئی وارڈز میں اے سی بند، پارکنگ میں اوور چارجنگ کی بھی شکایات اور بدانتظامی کی نشاندہی بھی کی گئی تھی۔نگران وزیراعلی پنجاب نے ٹیسٹ باہر سے کرانے اور مریضوں سے غلط بیانی پر لیب انچارج کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا اور پارکنگ میں اوور چارجنگ پر ٹھیکیدار کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا۔
راجرز کپ ٹینس:فلوریان مئیر اور ارنسٹ دوسرے راو
بارسلونا :ڈچ تیراک رنومی نے گولڈ میڈل جیت لیا
سرفراز نواز کی دورئہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید
راجر ٹینس کپ:جاپان کے نیشیکوری نے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی
پورٹ قاسم میں ٹرانس ایشیا آئل ریفائنری کی تعمیر کا کام شروع
پاکستان اورایران براہ راست تبادلے کی تجارت پر متفق
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دستی بم کے حملے میں 2 افراد شدید زخمی
کوئٹہ(پی پی آئی)کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دستی بم کے حملے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق نامعلوم افراد نے سریاب روڈ پر 2 افراد پر دستی بم اچھالا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دونوں زخمی لہولہان ہو گئے۔کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حملہ آوروں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔
آصفہ بھٹو بھی ٹک ٹاک اسٹار بننے کو تیار، اکاؤنٹ کے 252 صارف فالو ر
کراچی (پی پی آئی)سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیاہے۔ آصفہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے مداحوں کو ٹک ٹاک جوائن کرنے کی خبردی جس کے ساتھ انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا لنک بھی منسلک کیا۔پی پی آئی کے مطابق آصفہ بھٹو کے حال ہی میں بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر انہوں نے اپنے بھائی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تصویر لگائی ہے جبکہ انکے اکاؤنٹ کو اب تک 252 ٹک ٹاک صارفین نے فالو کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ کے بائیو میں ’شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قابلِ فخر بیٹی، پولیو فری پاکستان کی سفیر‘ لکھا ہے۔
اوور بلنگ،غلط میٹر ریڈنگ کی بے شمار شکایات پر ڈ سکوز کے سی ای اوز 12 ستمبر کو طلب
اسلام آباد (پی پی آئی) نیپرا اتھارٹی نے اوور بلنگ کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈ سکوز کے سی ای اوز کو 12 ستمبر کو طلب کر لیا ہے، پی پی آئی کے مطابق صارفین کی جانب سے نیپرا ہیڈ کواٹرز میں غلط میٹر ریڈنگ کرنے پرکثیر تعداد میں درخواستیں جمع کروائی گئی تھی،صارفین کی جانب سے درج کروائی گئی شکایات میں زیادہ تر میٹر ریڈنگ کی کلئیر تصویر کا نہ ہونا اور بل پر غلط میٹر ریڈنگ کی تاریخ کا درج ہونا شامل ہے
تلاش کریں
خبریں

راجرز کپ ٹینس:فلوریان مئیر اور ارنسٹ دوسرے راو
(August 7, 2013)
مانٹریال( پی پی آئی)جرمنی کے فلوریان مئیر اور لٹویا کے روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راو¿نڈ میں پہنچ گئے،سربیا کے جانکو تیپسارویک کا سفر اپ سیٹ شکست کے بعد پہلے راو¿نڈ میں ہی ختم ہو گیا۔مونٹریال میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے پہلے راو¿نڈ میں جرمنی کے فلوریان مئیر اور آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک مدمقابل ہوئے ،فلوریان نے آسٹریلوی حریف کے خلاف ایک گھنٹہ اور سینتیس منٹ کے مقابلے میں پانچ سات ، چھ تین اور چھ تین سے فتح اپنے نام کی۔دوسرے راو¿نڈ میں جرمن کھلاڑی کا مقابلہ عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ سے ہو گا۔ایک اور مقابلے میں لٹویا کے آرنسٹ گلبز نے سپینش حریف لوپیز کے خلاف کامیابی حاصل کی،ارنیسٹس کی سٹریٹ سیٹس میں فتح کا سکور سات چھ اور چھ چار رہا۔

بارسلونا :ڈچ تیراک رنومی نے گولڈ میڈل جیت لیا
(August 7, 2013)
بارسلونا( پی پی آئی)ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ کے ویمنز 50 میٹر فری سٹائل مقابلے میں ہالینڈ کی تیراک رنومی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا کی کیٹ کیمپ بیل نے چاندی اور برطانیہ کی تیراک فرانسسکا ہنسال نے کانسی کاتمغہ گلے کی زینت بنایا۔

سرفراز نواز کی دورئہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید
(August 7, 2013)
کراچی( پی پی آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے دورہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دامادوں، بھانجوں اور بھتیجوں پر مبنی ٹیم پی سی بی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ، زمبابوے جیسی کمزور ٹیموں کے خلاف عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو موقع دینا احمقانہ فیصلہ ہے. ایک گفتگو کے دوران سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے دورے میں بھارت کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیا کپتان تیار کرنا چاہیے تھا، عمران فرحت، فیصل اقبال اور یونس خان نے اب کونسے کمالات دکھانے ہیں، ، زمبابوے کا دورہ نوجوانوں کو آزمانے کا بہترین موقع تھا۔

راجر ٹینس کپ:جاپان کے نیشیکوری نے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی
(August 7, 2013)
مانٹریال( پی پی آئی)جاپان کے کی نیشیکوری اور ازبکستان کے ڈینس اسٹومن نے راجر ٹینس کپ کے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔ مونٹریال میں جاری ایونٹ کے پہلے راونڈ میں جاپان کے کی نیشیکوری نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود کامیابی حاصل کرلی۔ جاپانی کھلاڑی کو پہلے سیٹ میں چھ چار سے ناکامی ہوئی جس کے بعد نوشیکوری نے کم بیک کیا اور چھ چار اور چھ دو سے سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔ دوسرے میچ میں ازبکستان کے ڈینس اسٹومن نے سکسٹین سیڈ جانکو ٹیسپروچ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ اسٹومن کی فتح کا اسکور چھ چار اور چھ تین رہا۔ جنرل ساونڈ ایک اور میچ میں جرمنی کے فلورین مائیر نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹامک کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد زیر کیا۔ ٹامک نے پہلا سیٹ سات پانچ سے اپنے نام کیا۔ جس کے بعد جرمن کھلاڑی نے کم بیک کیا اور یکے بعد دیگرے دو سیٹ چھ تین اور چھ تین سے جیت کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔

پورٹ قاسم میں ٹرانس ایشیا آئل ریفائنری کی تعمیر کا کام شروع
(August 7, 2013)
کراچی( پی پی آئی)ٹرانس ایشیا آئل ریفائنری نے پورٹ قاسم میں یومیہ ایک لاکھ بیرل اور سالانہ چالیس لاکھ ٹن استعداد کی آئل ریفائنری کی تعمیرپرکام شروع کردیا ۔متحدہ عرب امارات کی الغریرانوسٹمنٹ کے مطابق الغریرگروپ نے ٹرانس ایشیا ریفائنری کی جلد از جلد تکمیل کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مشینری کے مکمل معائنے کے معاہدے اورریفائنری کی انتظامیہ کی بھی تنظیم نوکی گئی ہے۔ ٹرانس ایشیا ریفائنری کی تکمیل سے پاکستان کو سالانہ اسی ہزار ٹن ایل پی جی، پینتالیس ہزار پانچ سو ٹن نافتھا، چالیس ہزار ٹن موٹرگیسولین، جیٹ فیول اوردس لاکھ ٹن گیس آئل حاصل ہوگا۔ منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں پاکستانیوں روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔

پاکستان اورایران براہ راست تبادلے کی تجارت پر متفق
(August 7, 2013)
اسلام آباد( پی پی آئی) پاکستان اور ایران براہ راست تبادلے کی تجارت پر متفق ہوگئے، دونوں ملکوں کے درمیان گندم اور بجلی کی خرید و فروخت کیلئے معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ ایران کے ڈپٹی وزیر توانائی محمد بہزاد کے مطابق ایران پاکستان سے نوے لاکھ ٹن گندم لے گا، جس کے بدلے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کو ادھار بجلی فراہم کی جائے گی، اس سے قبل ایران کی پلانٹ پروٹیکشن آرگنائزیشن نے پاکستانی گندم کو مضر صحت قرار دیا تھا، انھوں نے کہا کہ ایران کی وزارت صنعت و پیداوار نے اس منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے، گندم کے بدلے میں ایران پاکستان کو پانچ کروڑ دس لاکھ ڈالر مالیت کی بجلی فراہم کرے گا، جبکہ پاکستان نقد ادائیگی کے بدلے ایران کو گندم اور چاول دے گا۔
