ملتان(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی 11ستمبر کو ملتان پہنچیں گے، وہ اس دورے میں دیگر مصروفیات کیساتھ ساتھ نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلراور پروفیسرز اآف ایگریکلچرزسے بھی ملاقات کریں گے۔
بھارتی بلے باز منوج تیواری گھٹنے کی سرجری کیلئے لندن پہنچ گئے
سینیٹر زاہد خان کا عمران خان کیخلاف تحریک التواءجمع کرانے کا اعلان
یوآن ڈیل پوٹرو اور سمانتھا اسٹوسر نے فائنل ٹائٹل اپنے نام کرلئے
چین کے شہرشنگھائی میں ورلڈ رولراسکیٹنگ ایونٹ کا آغاز
کیریبین لیگ :مصباح الحق کی جارحانہ بیٹنگ سے سینٹ لوشیازوکس کامیاب
ورلڈ کار ریلی چیمپئن شپ فرانس کے سیباسٹین اوگئیر نے جیت لی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس (ر) سید اصغر حیدر ذاتی وجوہات پرمستعفی
اسلام آباد (پی پی آئی)پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر نے استعفیٰ دے دیا، ان کا استعفیٰ وزیرِ اعظم آفس کو موصول ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کی مدت ملازمت فروری 2024 میں مکمل ہونا تھی۔نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر نے استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے۔واضح رہے کہ فروری 2021 میں پی ٹی آئی حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سید اصغر حیدر کو 3 سال کی توسیع دی تھی۔
سندھ میں ملیریا کی وبا کے ساتھ ڈینگی کیسز میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ
کراچی(پی پی آئی)سندھ میں ایک جانب ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے تودوسری جانب ملیریا کے پھیلاو میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کراچی کے ایک بڑے سرکاری ہسپتال میں ایک دن میں ملیریا کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔لیکن سرکاری اعداد و شمار حقیقت کی عکاسی نہیں کررہے۔ کراچی میں گزشتہ چند ماہ کے دوران ملیریا کے چند سو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اندرون سندھ صورتحال اس کے برعکس ہے جہاں ہزاروں افراد ملیریا سے متاثر ہو رہے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اگست میں صرف حیدرآباد ڈویژن میں 31 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، کراچی میں کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔اعداد و شمار سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ کراچی میں رواں برس اب تک ڈینگی کے کْل 828 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے کسی بھی متاثرہ شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔تاہم سندھ کے متعدی امراض کے ہسپتال اور ریسرچ سینٹر سے جمع کیے گئے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ رواں سال مئی میں ملیریا سے 2 اور جون میں ڈینگی سے ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد طورخم بارڈر مسلسل بند
طورخم (پی پی آئی)افغان سرحد پر سیکیورٹی چیک پوسٹ کے معاملے پر افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہونے کے باعث طورخم بارڈر کراسنگ تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمد و رفت کے لیے بند رہا۔ کابل میں افغان طالبان کی حکومت کے ’سخت مؤقف‘ کی وجہ سے سرحد کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکا۔ان کا کہنا تھا کہ افغان سیکیورٹی حکام سمجھوتا نہیں کر رہے، انہوں نے سرحد کی اپنی جانب چیک پوسٹ کے قیام پر اصرار کرتے ہوئے جاری مذاکرات کے دوران کوئی لچک نہیں دکھائی۔پی پی آئی کے مطابق لنڈی کوتل میں خواتین اور بچوں کے ہمراہ پھنسے ہوئے افغان شہری سرحد دوبارہ کھلنے کے شدت سے منتظر رہے۔زیادہ تر پھنسے ہوئے مردوں نے لنڈی کوتل بازار کی مرکزی مسجد میں عارضی پناہ لی جہاں مقامی تاجروں اور دکانداروں نے ان کے لیے کھانے پینے کا بندوبست کیا۔
تلاش کریں
خبریں

بھارتی بلے باز منوج تیواری گھٹنے کی سرجری کیلئے لندن پہنچ گئے
(August 5, 2013)
لندن (پی پی آئی )بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز منوج تیواری گھٹنے کی سرجری کیلئے لندن پہنچ گئے۔ برطانیہ کے مشہور آرتھوپیڈک سرجن اور سپیشلسٹ ڈاکٹر اینڈریو ولیمز سات اگست کو ان کے گھٹنے کی سرجری کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں تیواری نے کہا کہ وہ سولہ اگست کو وطن واپس لوٹیں گے اور اس کے بعد بحالی صحت کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلور جائینگے۔

سینیٹر زاہد خان کا عمران خان کیخلاف تحریک التواءجمع کرانے کا اعلان
(August 5, 2013)
اسلام آباد (پی پی آئی )عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف سینیٹ میں تحریک التواءجمع کرانے کا اعلان کر دیا۔ سینیٹر زاہد خان کا کہا تھا کہ عمران خان کا خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کا اجلاس بلانا غیر آئینی ہے۔ عمران خان کو اپنے وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے اسے ربڑ سٹمپ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صوبے کو بھی کرکٹ ٹیم کی طرح چلاتے ہیں۔ پارٹی سربراہ کا سرکاری افسران کے اجلاس کی صدارت کرنا کسی صورت مناسب نہیں ہے۔ عمران خان کے خلاف سینیٹ میں تحریک التواءجمع کراﺅنگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کل ہرپارٹی سربراہ سرکاری ملازمین کا اجلاس بلانا شروع کر دے گا اور سرکاری افسران کی سرزنش کرنا شروع کر دے گا۔

یوآن ڈیل پوٹرو اور سمانتھا اسٹوسر نے فائنل ٹائٹل اپنے نام کرلئے
(August 5, 2013)
کارلسباڈ ،کیلیفورنیا (پی پی آئی )ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے کارلسبیڈ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔واشنگٹن میں کھیلے جانے والے ٹائٹل معرکے میں ٹاپ سیڈ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے میزبان کھلاڑی جان اسنر کے خلاف ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود کامیابی حاصل کی۔ امریکی کھلاڑی نے کھیل کا جارحانہ انداز کیا۔ اسنر نے پہلا سیٹ تین چھ سے جیت کر برتری حاصل کی۔ لیکن وہ اس برتری کو قائم نہ رکھ سکے۔ ڈیل پوٹرو نے دوسرا سیٹ چھ ایک سے جیت کر برتری کا خاتمہ کردیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں بھی ارجنٹائن کھلاڑی نے حریف کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی اور چھ دو سے سیٹ جیتے ہوئے ایک اعشاریہ تین ملین ڈالر کی انعامی رقم کا ایونٹ اپنے نام کرلیا۔کیلیفورینا میں ہونے والے کارلسبیڈ اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے جیت لیا۔ اسٹوسر نے فائنل میں عالمی نمبر دو بیلاروس کی وکٹوریا ازرینکا کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ دو سے قابو کیا۔ اسٹوسر نے دو سال بعد کوئی ٹائٹل جیتا ہے۔

چین کے شہرشنگھائی میں ورلڈ رولراسکیٹنگ ایونٹ کا آغاز
(August 5, 2013)
شنگھائی(پی پی آئی )چین کے شہرشنگھائی میںورلڈ رولراسکیٹنگ ایونٹ کا آغازہوگیا۔ شرکا کی پرفارمنس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔رولراسکیٹنگ ایسا کھیل ہے جس میں توازن برقراررکھنا بہت اہم ہوتا ہے۔اس کھیل پرمہارت ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔ چین میں رولراسکیٹنگ کے دلچسپ مقابلوں میں بائیس ممالک کے ایک سو سولہ اسکیٹرزحصہ لے رہے ہیں۔رولر اسکیٹنگ میں شرکا مختلف انداز میں کرتب دکھارہے ہیں۔ پولینڈ،چین اور جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے افراد نے اسکیٹنک کے ایسے جوہر دکھائے کے دیکھنے والے دم بخود ہوگئے۔

کیریبین لیگ :مصباح الحق کی جارحانہ بیٹنگ سے سینٹ لوشیازوکس کامیاب
(August 5, 2013)
گیانا(پی پی آئی )پاکستان ٹیسٹ اورون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کیریبین پریمئیرلیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں جارحانہ بیٹنگ کرکے سینٹ لوشیا زوکس کوکامیابی دلادی۔ گیانا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے مقررہ اوورزمیں چھ وکٹ پر126 رنزاسکورکئے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ تیرہ رنزبناسکے۔ ہدف کے تعاقب میں سینٹ لوشیا زوکس کی تین وکٹیں جلد گرگئیں لیکن مصباح نے ڈیوون اسمتھ کے ساتھ چھیالیس رنزکی شراکت قائم کرکے ٹیم کومشکلات سے نکالا۔ اسمتھ کے آﺅٹ ہونے کے بعد مصباح نے کپتان ڈیرن سیمی کے ساتھ اکتالیس رنزکی شراکت قائم کرکے ٹیم کوفتح دلادی۔ مصباح نے 33 گیندوں پرچارچوکوں کی مدد سے49 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ ڈیرن سیمی نے اکیس رنزاسکورکئے۔

ورلڈ کار ریلی چیمپئن شپ فرانس کے سیباسٹین اوگئیر نے جیت لی
(August 4, 2013)
ہلسنکی(پی پی آئی) ورلڈ کار ریلی چیمپئن شپ کے فن لینڈ ریلی ایونٹ میں فرانس کے سیباسٹئن اوگئیر نے میدان مار لیااورفن لینڈ کار ریلی کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فن لینڈ میں ہونیوالی کار ریلی چیمپئن شپ میں ڈرائیورز نے دشوار گزار راستوں میں اپنی بہترین پرفارمنسسز دکھائیں۔فرانس کے سیباسٹئن اوگئیر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔انہوں نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے تینتالیس منٹ اور دس اعشاریہ چار صفرسیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔فن لینڈ میں ملنے والی اس فتح کے ساتھ ہی اوگئیر نے سیزن میں کامیابیوں کی تعداد پانچ جبکہ ڈبلیو آر سی کیرئیر میں فتوحات حاصل کیں۔ایونٹ میں چھتیس سیکنڈ کے فرق سے بیلجئم کے تھیری نوویلی کی دوسری اور ناروے کےمیڈز اوسٹبرگ کی تیسری پوزیشن رہی۔
