ہلسنکی(پی پی آئی) ورلڈ کار ریلی چیمپئن شپ کے فن لینڈ ریلی ایونٹ میں فرانس کے سیباسٹئن اوگئیر نے میدان مار لیااورفن لینڈ کار ریلی کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فن لینڈ میں ہونیوالی کار ریلی چیمپئن شپ میں ڈرائیورز نے دشوار گزار راستوں میں اپنی بہترین پرفارمنسسز دکھائیں۔فرانس کے سیباسٹئن اوگئیر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔انہوں نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے تینتالیس منٹ اور دس اعشاریہ چار صفرسیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔فن لینڈ میں ملنے والی اس فتح کے ساتھ ہی اوگئیر نے سیزن میں کامیابیوں کی تعداد پانچ جبکہ ڈبلیو آر سی کیرئیر میں فتوحات حاصل کیں۔ایونٹ میں چھتیس سیکنڈ کے فرق سے بیلجئم کے تھیری نوویلی کی دوسری اور ناروے کےمیڈز اوسٹبرگ کی تیسری پوزیشن رہی۔