کیریبین لیگ :مصباح الحق کی جارحانہ بیٹنگ سے سینٹ لوشیازوکس کامیاب

گیانا(پی پی آئی )پاکستان ٹیسٹ اورون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کیریبین پریمئیرلیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں جارحانہ بیٹنگ کرکے سینٹ لوشیا زوکس کوکامیابی دلادی۔ گیانا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے مقررہ اوورزمیں چھ وکٹ پر126 رنزاسکورکئے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ تیرہ رنزبناسکے۔ ہدف کے تعاقب میں سینٹ لوشیا زوکس کی تین وکٹیں جلد گرگئیں لیکن مصباح نے ڈیوون اسمتھ کے ساتھ چھیالیس رنزکی شراکت قائم کرکے ٹیم کومشکلات سے نکالا۔ اسمتھ کے آﺅٹ ہونے کے بعد مصباح نے کپتان ڈیرن سیمی کے ساتھ اکتالیس رنزکی شراکت قائم کرکے ٹیم کوفتح دلادی۔ مصباح نے 33 گیندوں پرچارچوکوں کی مدد سے49 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ ڈیرن سیمی نے اکیس رنزاسکورکئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چین کے شہرشنگھائی میں ورلڈ رولراسکیٹنگ ایونٹ کا آغاز

Mon Aug 5 , 2013
شنگھائی(پی پی آئی )چین کے شہرشنگھائی میںورلڈ رولراسکیٹنگ ایونٹ کا آغازہوگیا۔ شرکا کی پرفارمنس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔رولراسکیٹنگ ایسا کھیل ہے جس میں توازن برقراررکھنا بہت اہم ہوتا ہے۔اس کھیل پرمہارت ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔ چین میں رولراسکیٹنگ کے دلچسپ مقابلوں میں بائیس ممالک کے ایک سو سولہ اسکیٹرزحصہ لے رہے ہیں۔رولر اسکیٹنگ میں شرکا مختلف […]