کراچی(پی پی آئی)کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون سے لاپتہ 2 سالہ بچہ 12گھنٹے بعد گٹر زندہ مل گیا۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 9سالہ عبداللہ نے اپنے دو سالہ دوست زو خان کو گٹر میں دھکا دیا،جس کے نتیجے میں وہ گٹر میں جاگرا،8گھنٹے تک نظر نہ آنے پر اہلخانہ نے بچے کی تلاش شروع کی اورپوچھ گچھ پر 9سالہ عبداللہ نے بتایا کہ اس نے زو خان کو گٹر میں پھینک دیا تھا،جس پر اہلخانہ نے گٹر میں بچے کی تلاش شروع کردی،12گھنٹے بعد زو خان کو زندہ سلامت گٹر سے نکال دیا گیا،والدین نے کم عمر ملزم عبداللہ کو معاف کردیا۔
حیدرآباد : جمعیت علماءپاکستان ملی یکجہتی کو نسل کی مکمل تعاون کرے گی: صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
سندھ حکومت کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے 1300خیمے روانہ کردئے : شرجیل میمن
تیکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کے لئے اسمال انڈسٹریوں کا محکمہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے : شرجیل میمن
میر پور ماتھیلو : گھریلو تنازعہ ،شوہرنے بیوی کو قتل کر دیا
جام شور و: مہران یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس
میر پور ماتھیلو : سماجی خاتون کارکن کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
صداقت عباسی بازیابی کیس میں وزارت داخلہ اور آئی جی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے صداقت عباسی بازیابی کیس میں وزارت داخلہ اور آئی جی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد دارالحکومت ہے،سی سی ٹی وی لگے ہیں، ایجنسیز ہیں، کیا امیج جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد پولیس پر برہم ہو گئے۔اجسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ کیسے ممکن ہے ایک بندہ ریڈ زون پارلیمنٹ لاجز سے اٹھایا گیا؟ابھی تک انکوائری مکمل نہیں ہوئی، 12دن سے بندہ غائب ہے کسی کو کچھ علم نہیں،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ بغیرکسی مقدمے کے اٹھا لیا جاتا ہے کچھ خیال کریں،کم سے کم کسی مقدمے میں تو ڈالتے، چوری ڈکیتی اتنے پرچے ہیں۔، ایک کیس سے بندہ رہا ہوتا ہے، دوسرے میں اٹھا لیا جاتا ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اور آئی جی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26ستمبر تک ملتوی کردی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوی
لاہور(پی پی آئی) انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے،عسکری ٹاور پر حملہ، تھانہ شادمان نذر آتش کرنے سمیت چار کیسوں میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی،پی پی آئی کے مطابق عدالت نے وکلاسے دلائل طلب کر لئے۔
حضرت شاہ قاتل اجمیری ؒکا عرس شروع
کراچی (پی پی آئی) مخدوم سندھ حضرت شاہ قاتل اجمیری کا چار روزہ عرس بدھ13ستمبر سے شروع ہو گیاگا عرس مبارک ہفتہ 16ستمبر تک کراچی میں جامع کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر مزار مقدس واقع احاطہ بابا عالم شاہ بخاری میں جاری رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں جامع کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر حضرت شاہ قاتل اجمیری کے عرس میں شرکت کیلئے ان کے عقیدت مند ملک بھرسے ہرسال کی طرح کراچی پہنچے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

حیدرآباد : جمعیت علماءپاکستان ملی یکجہتی کو نسل کی مکمل تعاون کرے گی: صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
(October 2, 2013)
حیدرآباد: جمعیت علما پاکستان کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے کہا ہے کہ ملی یکجہتی کو نسل کابھر تعاو ن کریںگے۔ جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے ملاقات کی اور انھیں ملی یکجہتی کونسل میں شمولیت کی دعوت دی۔ وفد میں ملی یکجہتی کونسل کے رہنماآصف لقمان قاضی،حافظ عاکف سعید،مولانا عبدالمالک،ثاقب اکبر اور پیر علی محمد شامل تھے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے ملی یکجہتی کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی نے دیگر مسالک کے قائدین واکابرین کے ساتھ مل کر ملی یکجہتی کونسل جن حالات میں بنائی تھی اب حالات اس سے بھی بدتر ہیں دشمنان اسلام کی سازشیں عروج پر ہیںفرقہ واریت کی آگ کو ہوا دی جارہی ہے ،مصر وشام میں اس آگ کو بھڑکایا جاچکا ہے اور اسکی تپش یہاں محسوس کی جارہی ہے یہ حالات تقاضہ کرتے ہیں کہ ملی یکجہتی کونسل کا احیاءہو اور اس پلیٹ فارم سے اتحاد امت کے لئے بھرپور کوشش کی جائے جمعیت علماءپاکستان اس میں مکمل تعاون کرے گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے 1300خیمے روانہ کردئے : شرجیل میمن
(October 2, 2013)
کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر بلوچستان کے ضلع آواران کے زلزلہ متاثرین کیلئے صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی سندھ کی جانب سے آج مزید 1300خیمے روانہ کردیئے گئے ۔صوبائی وزیر نے مزید کہاکے اس سے پہلے 1200خیمے اور 295کاٹن ادویات پر مشتمل 11ٹرک کا امدادی سامان بھی بھیجا جا چکا ہے ۔انھوں نے اپیل کی پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے کلفٹن تین تلوار پرقائم ریلیف کلیکشن کیمپ میں بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے دل کھول کر امدادی سامان جمع کرائیں ۔

تیکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کے لئے اسمال انڈسٹریوں کا محکمہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے : شرجیل میمن
(October 2, 2013)
کراچی: صوبائی وزیر صنعت و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چھوٹی صنعتوں کو فعال بنانے کے لئے محکمہ انڈسٹریز سندھ حکومت کے تعاون سے ٹیکنیکل اور لاجسٹک سپورٹ کام میں لاتے ہوئے گھریلوپیمانہ پر چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے حکمت عملی مرتب کررہا ہے ۔ اسمال انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پلاسٹک مولڈنگ ‘ہوزری ‘الیکڑانک کارڈز کی گھریلو پیمانہ پر تیاری مائکرواکنامکس کے جدلیاتی اصولوں کے تحت معاشی پیمانوں میں تبدیلی آسکتی ہے ۔ بشرطیکہ گھر یلو صنعتوں کا قیام اور منصوبہ بندی سائنسی بنیادوں پر کی جائے ۔ انھوں نے افسران کو ہدایات دیں کہ ووکیشنل تعلیمی اداروںسے فارغ التحصیل طلباءو طالبات کے لئے اخبارات میں اشتہارات دیئے جائیں اور ان چھوٹی صنعتوں کے قیام کے بارے میں مفصل آگاہی دی جائے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بہت جلد کم لاگت سے قائم ہونے والی چھوٹی صنعتوں کے بارے میں تیکنیکی معاونت عوام کو دی جائے گی جس میں سرفہرست نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی اور اسمال انڈسٹریز کے افسران ٹیم کی شکل میں ریسرچ ورک کو مکمل کرکے عوام کے سامنے پیش کریں گے ۔مزید براں صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایات دیں کہ پابندی وقت اور فرض شناسی کو اپنا شعار بنائیں اور عوام کی خدمت کو فرض سمجھتے ہوئے اپنی خدمات اور صلاحتییوں سے عوام کو مستفید کریں ۔ اجلاس میں محکمہ اسمال انڈسٹریز کے تمام افسران نے شرکت کی ۔

میر پور ماتھیلو : گھریلو تنازعہ ،شوہرنے بیوی کو قتل کر دیا
(October 1, 2013)
میرپورماتھیلو(پی پی آئی)میر پور ماتھیلو کے قریب احمد واہ کے علاقے میں ایک شخص نے گھریلو تنازعے پر بیوی کو قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق احمد واہ کے علاقے میں شاہ نواز پتافی نامی شخص نے گھریلو رنجش پر اپنی بیوی حنیفاں کو

جام شور و: مہران یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس
(October 1, 2013)
جام شورو: مہران یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن (میوٹا) کی جنرل باڈی کا اجلاس مہران یونیورسٹی جامشورو کے مخدوم داﺅد ہال میں منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت میوٹا کے صدر پروفیسر احسان میمن نے کی ،اس موقع پر جنرل سیکریٹری پروفیسر ارشد علی میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہران یونیورسٹی جامشورو اس وقت ملک کی چوتھے نمبر اور صوبہ سندھ میں میں پہلے نمبر پر ہے جس کا سہرا اساتذہ کی لازوال محنت کو جاتا ہےاجلاس کے دوران قرارداد پیش کی گئی کہ موجودہ اسمبلی ایکٹ میں ترامیم کے بعد وائس چانسلر اور پرووائس چانسلر کے عہدوں پر کسی نان اکیڈمک شخص کی تقرری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ اور چیف ایگزیکیٹو سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبہ کی اول نمبر یونیورسٹی میں جاری مالی خسارے کو ختم کرنے کے لئے ہنگامی طور پر فنڈ مہیا کئے جائیں جبکہ وزیر اعلیٰ سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ سندھ کی تمام یونیورسٹیوں میں امن امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے مطلوبہ ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ پر امن اور صحت مند ماحول میں درس اور تدریس کا عمل ممکن ہو سکے۔ اجلاس کے دوران فاپواسا کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کے تحت یونیورسٹیوں کے اسمبلی ایکٹ ترامیم کے متعلق اساتذہ کو آگاہ کیا گیا اور یہ عزم کیا گیا کہ یونیورسٹی کی ترقی اور بہتر تعلیمی ماحول کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

میر پور ماتھیلو : سماجی خاتون کارکن کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
(October 1, 2013)
میرپورماتھیلو: گھوٹکی میں سماجی کارکن خاتون کے قتل کے خلاف میرپور ماتھیلومیں سندھ ترقی پسند پارٹی ،این جی اوزاور دیگر سماجی و سیاسی تنظیموںکی جانب سے ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے رہنماﺅں جام عبدالفتح سمیجو ،راجا مجیب ،زاہد میرانی ،ثانیہ ،شاہیم مہر ،ثمینہ کلورو اور دیگر نے کہا کہ خاتون کارکن صاحب خاتون کے قتل میں ملوث صرف ایک ملزم اس کے شوہر علی محمد میرانی کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ دیگر افراد وڈیرہ شاہی بھی اس قتل میں ملوث ہےں جوکہ نہیں چاہتے کہ ضلع گھوٹکی میں خواتین سوشل ورک کریں اور آزاد ہوں ، رہنماﺅں نے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے ،شرکا نے سکندر بھٹو کو دھمکیاں دئے جا نے کی بھی مذمت کی ۔