سندھ حکومت کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے 1300خیمے روانہ کردئے : شرجیل میمن

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر بلوچستان کے ضلع آواران کے زلزلہ متاثرین کیلئے صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی سندھ کی جانب سے آج مزید 1300خیمے روانہ کردیئے گئے ۔صوبائی وزیر نے مزید کہاکے اس سے پہلے 1200خیمے اور 295کاٹن ادویات پر مشتمل 11ٹرک کا امدادی سامان بھی بھیجا جا چکا ہے ۔انھوں نے اپیل کی پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے کلفٹن تین تلوار پرقائم ریلیف کلیکشن کیمپ میں بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے دل کھول کر امدادی سامان جمع کرائیں ۔

Next Post

حیدرآباد : جمعیت علماءپاکستان ملی یکجہتی کو نسل کی مکمل تعاون کرے گی: صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

Wed Oct 2 , 2013
حیدرآباد: جمعیت علما پاکستان کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے کہا ہے کہ ملی یکجہتی کو نسل کابھر تعاو ن کریںگے۔ جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے ملاقات کی اور انھیں ملی یکجہتی کونسل میں شمولیت کی دعوت دی۔ وفد میں ملی یکجہتی کونسل کے رہنماآصف لقمان قاضی،حافظ عاکف سعید،مولانا […]