لندن(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے فوری طور پر وطن واپس نہیں آرہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہبازشریف کی ملاقات میں ستمبر میں وطن واپسی نہ آْنے پر اتفاق کیا گیاہے، اس طرح نوازشریف کی ستمبر میں وطن واپسی کا امکان ختم ہوگیاہے۔الیکشن فروری 2024 میں ہونے کی صورت میں اکتوبر یا نومبر میں واپسی کی تجویز سامنے آگئی۔پی پی آئی کے مطابق نوازشریف کا وطن واپسی پرلاہور میں لینڈنگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی بیٹھک میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور ملکی سیاست کے مستقبل پر غور کیا گیا۔آئندہ عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم کے معاملات زیر بحث آئے جبکہ مسلم لیگ نون کا آئندہ بیانیہ کیا ہوگا، اس پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
سری لنکن ٹیم حملہ کیس: جج کی سماعت سے انکار پر کیس چیف جسٹس کو بھجودیا گیا
پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاءکھلاڑیوں کو گر سکھانے تربیتی کیمپ پہنچ گئے
اولڈٹریفورڈاسٹیڈیم کو تحفظ دینے کی درخواست منظور کرلی گئی
ڈوپنگ ٹیسٹ : ترکی کے نو ایتھیلیٹ پابندی کا شکار
کرسٹیانورونالڈو کا امریکا میں بیس بال کیرئر کا آغاز
نوید اکرم چیمہ کا بطور منیجر کام کر نے سے معذرت
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
(June 11, 2026)
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
(June 11, 2026)
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
(June 10, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
گوجرانوالہ میں ذہنی معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی،2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
گوجرانوالہ(پی پی آئی)گوجرانوالہ میں 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی ثابت ہونے پر پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے،پی پی آئی کے مطابق دونوں ملزمان متاثرہ لڑکی کے محلے دار ہیں جن میں سے ایک کی گرفتار ی عمل میں آگئی ہے جبکہ دوسرے کی تلاش میں پولیس نے چھاپے مارے ہیں اجتماعی زیادتی کا مقدمہ تھانہ صدر وزیر آباد میں متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان متاثرہ لڑکی کے محلے دار ہیں۔ گزشتہ روز دونوں ملزمان نے گلی سے گزرنے والی 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو زبردستی اٹھایا اور خالی مکان میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کی حالت خراب ہونے پر ملزمان فرار ہوگئے۔
ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب وین اور ٹرک کے درمیان تصادم، 7 مسافر جاں بحق
ٹھٹھہ(پی پی آئی)ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے قریب ملاکتیار پل پر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب جھرک میں قومی شاہراہ پر حیدرآباد سے آنے والی مسافر وین سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔خوفناک حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین، 4 مرد اور ایک لڑکی جاں بحق جب کہ 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن نیبتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جھرک کے ہسپتال پہنچایا گیا۔ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی جب کہ شدید زخمیوں کو حیدرآباد کے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایدھی ایمبولینس اور 1122 ایمبولینس موقع پر موجود تھیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
علی وزیر، ایمان مزاری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
اسلام آباد (پی پی آئی) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف بغاوت، اکسانے اور دھمکانے کے کیس میں مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی،پی پی آئی کے مطابق جج ابوالحسنات ذولقرنین نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر 26 اگست کو فریقین کو طلب کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ وائس میچنگ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروا لیئے گئے ہیں، تحریری تقاریر کے ٹرانسکرپٹ برآمد کرنا ہے۔ پراسیکوٹر نے عدالت سے ایمان مزاری اور علی وزیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ تین دن دیئے، ان میں انویسٹیگیشن آفیسر نے کیا کیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایمان مزاری اور اسکی والدہ کی ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، اے ٹی سی جج نے ایمان مزاری کی والدہ سے کمرہ عدالت میں ملاقات کروانے کی اجازت بھی دیدی۔
تلاش کریں
خبریں

سری لنکن ٹیم حملہ کیس: جج کی سماعت سے انکار پر کیس چیف جسٹس کو بھجودیا گیا
(August 2, 2013)
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے سرلنکن ٹیم حملہ کیس کے ملزم کی ضمانت منسوخی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے انکار کردیا اور کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق اور جسٹس عبدالسمیع خان پر مشتمل ڈویڑنل بینچ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ میں ملوث ملزم محمد زبیر کی ضمانت منسوخی کے لیے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے درخواست دائر کی،جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم کے خلاف سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے جبکہ پولیس اہلکاروں نے اس کی شناخت بھی کی تھی درخواست میں کہا گیا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کا ملزم ڈاکٹر عثمان بھی ملزم کی نشاندہی پر گرفتار ہوا، لہذا ملزم زبیر کی ضمانت منسوخی کے احکامات صادر کیے جائیں ڈویڑنل بینچ میں شامل جسٹس عبدالسمیع خان نے ذاتی وجوہات پر کیس کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے ملزم زبیر کو اگلی پیشی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کو چیف جسٹس کے پاس بھجوا دیا۔

پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاءکھلاڑیوں کو گر سکھانے تربیتی کیمپ پہنچ گئے
(August 2, 2013)
لاہور(پی پی آئی)پی ایچ ایف کے صدر اولمپئن قاسم ضیاءبھی ان ایکشن ہوگئے،انہوں نے ایشیا کپ کی تیاری کے تربیتی کیمپ میں دفاعی کھلاڑ یوں کو گر سکھائے،جبکہ فاروڈ سے گیند چھینتے ہوئے گر کر زخمی بھی ہوگئے۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایشیا کپ کی تیاری کا تربیتی کیمپ منیجر کم چیف کوچ اختر رسول کی زیرنگرانی جاری ہے۔ایونٹ کی اہمیت کے پیش نظر دفاعی کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاءبھی میدان میں آگئے،انہوں نے اپنے تجربے کی روشنی میں ڈیفنڈرز کو حریف فارورڈز کو گول کرنے سے روکنے کی ٹپس دیں جبکہ ایک فاورڈ سے ڈاج کھا کر گر گئے۔کپتان محمد عمران اور سنئیر پلئیر وسیم احمد نے صدر فیڈریشن کے ٹپس دینے کو سراہا اور کہا کہ اس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھیں گے۔کھلاڑیوں نے سابق اولمپئینز کو بھی قاسم ضیاءکی طرح میدان میں آکر قومی کھیل کی خدمت کرنے کی تجویز دی۔
اولڈٹریفورڈاسٹیڈیم کو تحفظ دینے کی درخواست منظور کرلی گئی
(August 2, 2013)
مانچسٹر(پی پی آئی)برطانیہ کی ایک کونسل نے برطانوی فٹ بال کلب کے مداحوں کی تنظیم مانچسٹر یونائیٹڈ سپورٹرز ٹرسٹ کی درخواست منظور کر لی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کبھی اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم کو بیچنے کی کوشش کی جائے تو اس کا تحفظ کیا جا سکے۔یہ سٹیڈیم 1910 سے مانچسٹر یونائیٹڈ کا گڑھ ہے اور اسے مقامی اثاثہ قرار دیا گیا ہے۔اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ اگر کبھی مستقبل میں سٹیڈیم کا مالک گلیزر خاندان اسے بیچنے کی کوشش کرے تو ٹرسٹ کو بولی میں حصہ لینے کا اختیار حاصل ہو گا۔کلب نے ٹریفورڈ کونسل سے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور کہا ہے کہ اسے خدشہ ہے کہ قانون درست طریقے سے لاگو نہیں کیا گیا۔ٹرسٹ کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈنکن ڈریسڈو نے کہاہے کہ اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ مالکان کا فی الحال اولڈ ٹریفورڈ کو بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاہم اس فیصلے سے شائقین کے طویل مدت مفاد کا تحفظ ہو گا کیوں کہ کسی کو نہیں معلوم کہ مستقبل میں کیا ہو گا۔
ڈوپنگ ٹیسٹ : ترکی کے نو ایتھیلیٹ پابندی کا شکار
(August 1, 2013)
انقرہ(پی پی آئی)ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر ترکی کے نو ایتھلیٹ پر پابندی عائدکر دی گئی ۔عالمی ایتھیلیٹک فیڈریشن کے مطابق پابندی کاے شکار کھلاڑیوں میں سے چھے خواتین ایتھیلیٹ ہیں ۔عالمی ایتھلیٹک فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ سترہ سالہ آکامازولو نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیاتھا ،ان پر تیرہ جون 2015تک پابندی عائد کر دی گئی ہے ،اٹھارہ سالہ عاکف عباس کا ٹیسٹ بھی مقامی ٹورنامنٹ کے دوران مثبت آیا۔عالمی ایسوسی ایشن آف ایتھیلیٹکس کی جاری کردہ ایک لسٹ کے مطابق دو کھلاڑیوں میں اسٹینوزولل اورٹربینال کے نمونے پائے گئے ہیں،25سالہ جیولن تھراور21سالہ گلسوم کے ٹیسٹ میں بھی اسٹینوزولل کے نمونے پائے گئے۔فیدریشن کے مطابق دیگر کھلاڑیوں میں بھی اسٹینو زوللاور آکسانڈرالون کےنمونے پائے گئے ہیں۔
کرسٹیانورونالڈو کا امریکا میں بیس بال کیرئر کا آغاز
(August 1, 2013)
لاس اینجلس(پی پی آئی)عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈونے لاس اینجلس کی بیس بال ٹیم میں ڈیبو کر لیا۔کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں میزبان ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو جب میدان میں آئے تو اپنے فیورٹ کھلاڑی کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے ۔ اسٹار کھلاڑی فٹ بال کے بعد اپنا بیس بالکا شوق پورا کرنے کے لیے لاس اینجلس میں نمائشی بیس بال سیریز میںحصہ لے رہے ہیں ۔نمائشی میچ میں انھوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔
نوید اکرم چیمہ کا بطور منیجر کام کر نے سے معذرت
(August 1, 2013)
لاہور(پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے مزید کام کرنے سے معذرت کرلی ۔پاکستان کرکٹ بورڑ نے نوید اکرم چیمہ کو 2011میں قومی ٹیم کا منیجر مقرر کیا تھا اس سے پہلے وہ واپڈا میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ، اب ان کی وفاقی ہاﺅسنگ میں تقرری عمل میں آئی ہے جس کی بنا ہر انھوں نے بطور منیجر مذید کا م کرنے سے معذرت کر لی ہے اور پی سی بی حکام کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے ۔
