اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے چیف جسٹس پاکستان سے جعلی مقدمات کی آڑ میں اہلخانہ کو ہراساں کرنے کا فوری نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہوئے خط لکھا ہے۔چیف جسٹس کے نام خط میں مراد سعید نے لکھا کہ اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کی خاطر سابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال اور صدر مملکت کو بھی متعدد خطوط ارسال کیے جنہیں بدقسمتی سے نظر انداز کر دیا گیا۔خط کے متن کے مطابق مراد سعید نے لکھا کہ وہ ریاستِ پاکستان کا ایک ذمہ داراور قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہونے کے ساتھ سابق وفاقی وزیر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں لیکن اپریل 2022 میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے ان کے خلاف جعلی اور بے بنیاد ایف آئی آرز کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہے، جن میں دہشت گردی اور غداری جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔خط میں پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی لکھا کہ پولیس کی جانب سے میرے اہلخانہ کو تضحیک اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا اور گھر کا فرنیچر اور دیگر قیمتی اشیا توڑ دی گئیں، میری اہلیہ اور رشتہ داروں کو بغیر کسی مقدمے کے بلاجواز انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے چیف جسٹس کو لکھا کہ 9 مئی کے بعد سے پارٹی کے دیگر قائدین کی طرح ان پر بھی بغیر کسی ثبوت کے انتشار اور جلاو گھیراومیں ملوث ہونے کے جھوٹے الزامات لگائے گئے۔ وہ عدالت عظمیٰ کے روبرو جان کو لاحق خطرات اور قتل کے منصوبے کے خدشات کا برملا اظہار کر چکے ہیں۔
ریجنل کرکٹ حیدر آباد ایسو سی ایشن کے صدارتی انتخابات
کرپٹ معاشرے میں آواز حق بلند کرنا جہاد ہے : رہنما ایم کیو ایم
ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے سندھ زرعی یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا
مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی پروفیسر مجیب الدین کو مبارکباد
قومی اسپورٹس پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: ریاض حسین پیر زادہ
وسیم اکرم کا قومی ٹیم کی کوچنگ سے معذرت
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سابق وزیر اور عمران خان کاقریبی ساتھی کامران بنگش گرفتار
پشاور (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر برائے تعلیم خیبر پختونخوا کامران بنگش کو گرفتار کر لیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق کے پی کے پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو چمکنی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا، دوسری جانب پولیس نے کامران بنگش کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا،کامران بنگش کے خلاف 9 اور 10 مئی واقعات سے متعلق اور کرپشن الزامات کے تحت اینٹی کرپشن نے مختلف مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد کی پہلی کھیپ مصر پہنچ گئی
قاہرہ/ اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد کی پہلی کھیپ مصر پہنچ گئی، امدادی سامان میں 1 ہزار خیمے،4 ہزار کمبل اور 3 ٹن ادویات شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کی جانب سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے بھیجی گئی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی، امدادی کھیپ پاک فوج اور این ڈی ایم اے کی کاوش سے بھیجی گئی۔امداد ی طیارے نے لعریش ائیرپورٹ پر لینڈ کیا،جہاں مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے امداد مصری ہلال احمر کے حوالے کی۔العریش ائیرپورٹ غزہ کی سرحدسے 40کلومیٹرفاصلے پرہے، پی پی آئی کے مطابق مصری ہلال احمرپاکستان کی طرف سے بھیجی گئی اشیاغزہ تک پہنچائے گی۔پاک فوج کی جانب سے خیموں، کمبل اورادویات پر مشتمل 81 ٹن امدادی بھجوائی گئی ہے، امداد میں 1 ہزار خیمے،4 ہزار کمبل اور 3 ٹن ادویات شامل ہیں۔
شہر قائدمیں خشک میوہ جات کی خرید و فروخت اور قیمتوں میں اضافہ
کراچی (پی پی آئی)شہر قائدمیں خشک میوہ جات کی خرید اری بڑھنے سے قیمتوں میں بھی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ڈرائی فروٹ شاپس مالکان شہریوں سے من مانے دام وصول کررہے ہیں شہریوں نے پی پی آئی کو بتایاکہ کراچی میں مونگ پھلی 680روپے فی کلو، چلغوزہ6ہزار روپے سے 7ہزار روپے فی کلو،بادام 19سو روپے سے 25سو روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔کاجو 3ہزار روپے سے4ہزار روپے فی کلو، کاغذی اخروٹ 800روپے سے 1200 روپے فی کلو، پستہ 3ہزار روپے سے 35سو روپے فی کلو،کشمش 700روپے سے ایک ہزار روپے فی کلو اور ریوڑی 600روپے سے 800روپے فی کلو گرام فروخت کی جا رہی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

ریجنل کرکٹ حیدر آباد ایسو سی ایشن کے صدارتی انتخابات
حیدرآباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے صدر کے انتخابات 12 جولائی 2014 کو نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں منعقد ہوں گے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کی خالی نشست صدر کے عہدے کے انتخاب کرنے کے لیے انتخابات میں حیدرآباد ریجن کے عہدیداران اپنے ووٹ کا سٹ کریں گے ۔انتخابات میںحصہ لینے کی دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے کہاگیا ہے کہ وہ نامزدگی فارم 24 مئی 2014 سے منیجر نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد جان علی راجپر کے دفتر سے حاصل کر سکتے ہیں جب کہ امیدوار اپنا نامزدگی فارم 2 جون 2014 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمیشن کے دفتر واقع قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام پانچ بجے تک جمع کرواسکتے ہیں ۔

کرپٹ معاشرے میں آواز حق بلند کرنا جہاد ہے : رہنما ایم کیو ایم
حیدرآباد: کرپٹ معاشرے میں آواز حق بلند کرنا جہاد ہے اور جو نظام کی تبدیلی کےلئے جدوجہد کرتے ہیںوہ شہادتوں کی تاریخ رقم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ و صوبائی مشیر عبد الحسیب نے گذشتہ روز پکا قلعہ گراونڈ حیدرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں رکن رابطہ کمیٹی و صوبائی مشیرعادل صد یقی ، معاون رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی،سندھ تنظیمی کمیٹی انچارج عمر قریشی و اراکین یاور فیصل ،سلیم معظم ،ارااکین و ایم پی ایز زبیر احمد خان ،عائشہ آفتاب ،رعناانصار،ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین اسمبلی سید وسیم حسین ،راشدخلجی ،دلاور قریشی سمیت سیکٹر و یونٹس اور شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے ۔انہوں نے مذید کہاکہ جان ،مال اور وقت اگر کسی بڑے مقصد میں لگائیں تو وہ مقصد و مشن ضرور کامیابی حاصل کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ملک میں رائج فرسودہ نظام کے خاتمے کےلئے ناصرف آوا ز حق بلند کی بلکہ اس جد وجہد میں ریاستی جبر و تشد دکا سامنا کیا مگر باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا کیونکہ ایم کیوایم کی جدوجہد سچائی پر مبنی ہے اور ایک بڑے مقصد کےلئے ہے اورجن کے مقاصد بڑے ہوتے ہیں وہ کامیابی ضرور حاصل کرتے ہیں۔اجلاس سے معاون رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے عمل سے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم صرف دعوے نہیں کرتے بلکہ اپنے قائد کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہمارے قائد کے خلاف سازشیں کر نے والے عناصر ماضی کی طرح رسواءاور ناکام ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی طاقت ملک کی مظلوم و محکوم عوام ہے اوردنیا بھر میں افرادی قوت سے بڑی کوئی قوت نہیں ہوسکتی اور 25مئی کو قائد تحریک سے اظہاریکجہتی کی ریلی میںعوامی قوت کا بھر پور مظاہرہ ہوگا۔اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی و صوبائی مشیر عادل صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ باطل قوتیں ایک بارپھر ہمارے خلاف سازشیں کررہی ہے اور ہم اپنے اتحاد سے انکے ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے اور قائد تحریک الطاف حسین کےلئے اپنے لہو کا آخری قطرہ تک قربان کردیں گے ۔انہوں نے کہاکہ 25مئی کو ایم کیوایم کی اپنے قائد سے اظہار یکجہتی ریلی ایک تاریخ ساز ریلی ہوگی جو تمام سازشوں کا خاتمہ کریگی ۔اجلاس سے ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25مئی کو ایم کیوایم کی ریلی میںحق پرست عوام کی بھر پور شرکت باطل قوتوں اور عالمی طاقتوں کو یہ پیغام دیگی کہ قائد تحریک کے خلاف سازش کے سامنے مظلوم و محکوم عوام چٹان ثابت ہونگے ۔اجلاس سے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہر قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور اگر باطل قوتوں نے قائد تحریک کے خلاف سازش کی گئی تو حیدرآباد کی حق پرست عوام و کارکنان

ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے سندھ زرعی یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا
حیدرآباد: ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا۔ مہران یونیورسٹی جامشورو کے پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر کے طور پر اپنی ذمیداریاں سنبھال لی ہیں ، اور آئندہ چار سال کے لیے یونیورسٹی کے سربراہ ہونگے، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد صفر میرجت نے انھیں ایک مختصر تقریب میں چارج دیا۔ سندھ زرعی یونیورسٹی میں آمد کے دوران سینکڑوں ملازمین نے ان پر پھول نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر اساتذہ تنظیم کے صدر لیاقت علی جمالی، ڈاکٹر جان محمد مری، مجاہد لغاری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، دوسری جانب آل سندھ یونیورسٹیز ایمپلائیز فیڈریشن کے چیئر مین حسین بخش ویسر، محمد اسلم گھمرغلام نبی بھلائی، محمد حنیف جمالی، اور دیگر نے وائس چانسلر سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر صحرائی اس سے قبل مہران یونیورسٹی جام شورو میں ڈائریکٹوریٹ آف کنٹیونئنگ ایجوکیشن، ریسرچ، انوینشن اینڈ کمرشلائزنگ(سیرک) میں بطور ڈائریکٹرخدمات سرانجام دے رہے تھے، ڈاکٹر صحرائی خیرپورمیرس میں مہران یونیورسٹی کے انجنیئرنگ میں بانی پرنسپل بھی رہ چکے ہیں، وہ ایچ ای سی کے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ اور بہترین تحقیقی مقالے لکھنے کے باعث تعرفی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے ملازمین کے مسائل ترجیعی بنیادوں پر حل ہوں اور مہران یونیورسٹی کے ملازمین کو ملنے والی مراعات یکسان ہوں، اس موقع پر سابق وائیس چانسلر ڈاکٹر محمد صفر میرجت، ڈاکٹر شمس الدین تنیو، ڈاکٹر نور محمد سومرو، ڈاکٹر مقصود انور رستمانی، ڈاکٹر ظہیر الدین میرانی، ڈاکٹر الطاف سیال، ڈاکٹر صغیر احمد شیخ، مختلف انتظامی اور تدریسی شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔

مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی پروفیسر مجیب الدین کو مبارکباد
حیدرآباد: مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے مہران یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشوروکے پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی کو سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کا وائس چانسلر مقرر ہونے پر کہا ہے کہ اس وقت سندھ کے 5 جامعات میں وائس چانسلر مہران یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں جو مہران یونیورسٹی میں میرٹ کی ساکھ کا بڑا ثبوت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ قائد عوام انجنئیرنگ یونیورسٹی شہید بینظیر آباد ، سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کراچی، داﺅد انجنئیرنگ یونیورسٹی کراچی اور اب زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلرس کا تعلق مہران یویورسٹی سے ہے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی ، فیکلٹیز کے ڈینز، ڈائریکٹر ورکس اینڈ سروسز صغیر احمد میمن، ڈائریکٹر فنانس منیر احمد شیخ اور مہران یونیورسٹی کے تدریسی اور انتظامی شعبہ جات کے دیگر سربراہان کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی کو زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کا وائس چانسلر مقرر ہونے پر مبارکباد دیں ۔ یاد رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی مہران یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف کنٹینوئنگ ایجوکیشن (سیرک) کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

قومی اسپورٹس پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: ریاض حسین پیر زادہ
اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملے کو غیر جانبدارانہ انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے حکام کے سامنے معاملہ دوبارہ اٹھائیں گے،قومی اسپورٹس پالیسی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، قانون پرسب کو عمل درآمد کرنا ہوگا، کھیلوں کے معاملات پر اسپورٹس ٹریبونل تشکیل دیاجائے گا۔ ریاض پیرزادہ نے کہاکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ میں گورننس کا نظام کمزور ہے جس کے باعث ہرفیڈریشن نے للکارنا شروع کردیا ہے،پی ایس بی کی گورننس کو بہتربنایا جارہا ہے۔ ہم کھیلوں سے متعلق معاملات کو ایک پلیٹ فارم پرتشکیل دینے کے لیے اسپورٹس ٹریبونل تشکیل دیں گے،جس کی تشکیل سے قبل تمام فریقین سے مشاورت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں سے متعلق ہر معاملے پراگر عدالتوں میں ہی جانا ہے تو پھرحکومتی پالیسیوں اور قوانین کا کیافائدہ ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ پی او اے کے معاملے پرحکومتی موقف، سپریم کورٹ کی ہدایات اورسینیٹ کی قرارداد انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے حکام کو جلد پیش کریں گے تاکہ اس تنازع کوحل کیا جاسکے۔

وسیم اکرم کا قومی ٹیم کی کوچنگ سے معذرت
ممبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے دامن چھڑا لیا۔ بھارتی اخبار کو ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ 2015 تک تو میرے پاس فرصت بالکل نہیں ہے، ویسے بھی جو مجھ سے رابطہ کرے اس کے لیے میرے مشورے حاضر ہیں، میں پہلے بھی ایسا کرتا رہا اور اب بھی تیار ہوں۔ انھوں نے ایک سوال پر کہا کہ پاکستانی پلیئرز کی موجودگی سے انڈین پریمیئر لیگ کی مقبولیت میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا، ہمارے ملک میں ایونٹ کو کافی پسند کیا جاتا ہے، جب اس میں وہاں کے کھلاڑی بھی موجود ہوں گے تو پھر دلچسپی مزید بڑھ جائے گی، پاکستان کے شائقین کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو بہت پسند کرتے ہیں۔ وسیم اکرم آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بولنگ کنسلٹنٹ ہیں۔
