کراچی، 11مئی (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں ماں کی عظمت اور کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ماں دنیا کی مخلص ترین ہستی ہے اور بچے کی پہلی درسگاہ اور اولین دوست ہوتی […]
متفرق
اسلام آباد،10مئی (پی پی آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاک فوج کو بھارتی حملوں کا جواں مردی سے جواب دینے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے بھارت کو بڑے پیمانے پر نقصان […]
جام شورو،10مئی (پی پی آئی)جامشورو کے ڈپٹی کمشنر، غضنفر علی قادری، نے صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر افواہوں اور غیر مصدقہ معلومات کے پھیلاؤ سے بچیں۔ انہوں نے زور دیا کہ قوم متحد ہے اور اس حساس صورتحال میں […]
کراچی، 10 مئی (پی پی آئی) کوٹ غلام محمد سے 10 کلومیٹر دور واقع گوٹھ پیاس خان دھونکئی میں بھارتی ڈرون کے گر کر تباہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کی پولیس نے تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ […]
تربت،10مئی (پی پی آئی) یونیورسٹی آف مکران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ایڈوکیٹ راحب خان بلیدئی سے ملاقات کی، جس میں یونیورسٹی میں لافیکلٹی کے قیام کے لئے باہمی مشاورت کی گئی۔ملاقات میں لا فیکلٹی کے اجرا کے قانونی تقاضوں کا […]
کراچی،10مئی (پی پی آئی) نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم، ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی افواج کی کامیاب جوابی کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا ہے۔ انہوں نے آپریشن “بْنیان مرصوص” کے ذریعے پاک فوج کی کامیابی پر […]
کراچی،10مئی (پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے آپریشن آہنی دیوار کے آغاز پر بھارت کی فوجی تنصیبات پر کامیاب حملوں نے بھارتی قیادت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی […]
اوکاڑہ،10مئی (پی پی آئی) اوکاڑہ شہر میں ڈرون حملوں کی جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کے ذریعے بدامنی اور خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف پولیس نے بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس نے 15 پر جھوٹی، من گھڑت اور بے بنیاد ڈرون حملوں کی اطلاعات دینے والے […]
مظفرآباد، 8مئی (پی پی آئی)آزاد کشمیرحکومت کی مشیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن محترمہ نثارہ عباسی نے دارالحکومت مظفرآباد کے علاقہ شوائی میں ہندوستان کے بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی سی ایم ایچ میں عیادت کی۔ متاثرین کی عیادت کے بعد نثارہ عباسی نے متاثرہ علاقے کا […]
مظفرآباد، 8مئی (پی پی آئی)آزادکشمیر کی وزیر سمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے ہندوستان کے حملے سے متاثرہ مقام شوائی کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی۔پروفیسر تقدیس گیلانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا […]
