لاہور(پی پی آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف انار کلی، ملحقہ مارکیٹوں اور بازاروں میں دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کر کے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی اور دیگر عہدیداروں نے کی۔ احتجاج میں تاجروں اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو بجلی کی قیمت اور ٹیکسز میں کئے گئے اضافے کو واپس لینے کے مطالبے پر مبنی نعرے لگاتے رہے۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اشرف بھٹی نے کہا کہ بد ترین مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی کاروبار میں شدید مندی کا رجحان ہے۔ تاجرتمام شعبوں کے مقابلے میں مہنگی بجلی خرید کر استعمال کر رہے ہیں اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی شرح بھی سو فیصد ہے۔آئی ایم ایف کی شرائط پر حکومت نے نہ صرف بجلی کا فی یونٹ مہنگا کر دیا ہے بلکہ ٹیکسز کی تعداد اور شرح بھی بڑھا دی گئی ہے۔موجودہ حالات میں جس شرح سے بل آرہے ہیں تاجر ان بلوں کی ادائیگی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ تاجروں کو بھی بلوں کی مد میں ریلیف دیا جائے، بیورو کریسی اور اشرافیہ کے لئے مفت بجلی کی سہولت ختم اور بجلی چوری کا خاتمہ کرکے بجلی کی قیمت میں کم از کم 40سی50فیصد کمی کر کے اسے دو سال کے لئے ایک سطح پر منجمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں علامتی طور پر کاروبار بند کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، اگر ہمارے مطالبات کو نہ سنا گیا دوبارہ فیصلہ کرکے راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے اور اس سلسلہ میں دیگر تاجر تنظیموں سے بھی رابطے بڑھائے جائیں گے۔
غیر معیاری امپائرنگ کیلئے ڈی آر ایس سسٹم بہتر ہے : مارک اسٹیووا
سکواش رینکنگ : پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 50سے باہر ہوگئے
پی ایچ ایف ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،عید پر بونس دینے کا فیصلہ
کوچ باسط علی سے کھلاڑیوں کا کوئی اختلاف نہیں تھا: ثناءمیر
پاکستان اور افغانستا ن کے درمیان دسمبر میں ٹی 20میچ ہوگا
ڈچ فٹبال لیگ : دفاعی چیمپئن ایجگز نے رواڈا کو 0-3سے شکست دیدی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کراچی:لانڈھی میں بجلی بلوں کے خلاف احتجاج
کراچی(پی پی آئی)کراچی میں کے الیکٹرک کے زائد بلوں کے خلاف عوام کا غصہ عروج پر پہنچ گیا۔ لانڈھی نمبر 3مین بس اسٹاپ پر انجمن تاجران بابر مارکیٹ لانڈھی کی میزبانی میں ہونے والے عوامی احتجاج میں بڑی تعداد میں بجلی بلوں کے متاثرین کی بھرپور شرکت۔جبکہ تاجربرادری، دکاندار، وکلاء برادری، علماء اکرام، سماجی، سیاسی مذہبی جماعتوں و تنظیموں کے رہنماؤں اورکارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔شرکاء نے کراچی میں عذاب نازل کرنیوالی کے الیکٹرک کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ مظاہرے میں تاجر برادری کے رہنماء و انجمن تاجران بابرمارکیٹ کے صدر محمد شفیق پاپا، اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کے بانی و چیئرمین سید عثمان الحسن ایڈووکیٹ، عمران عزیز ایڈووکیٹ، آصف ابراہیم ایڈووکیٹ، عادل خان زئی ایڈووکیٹ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، جماعت اسلامی، تحریک لبیک پاکستان، آل برادری قومی موومنٹ، فکشنل مسلم لیگ، ق لیگ،کراچی ڈویژن کے عہدہ دران، بلڈرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے ذمہ داران و کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔کے الیکٹرک کے زائد و ظالمانہ بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے محمد شفیق پاپا، سید عثمان الحسن ایڈووکیٹ، کاشف امین، محمد رئیس، اکرم قریشی، شیر علی، جاوید، عظیم انصاری، اخلاق سونی، پارس، شفیق و دیگر نے کہا کہ ہم کراچی پر ظلم کے خلاف متحد ہیں، کسی بھی ظلم و جبر کو برداشت نہیں کرینگے۔مقررین نے کہا کہ نگراں حکومت کے الیکٹرک کا ظلم روکے اگر عوام پر ظلم روکنے کی طاقت نہیں تو واپس اپنے گھر جائے۔مقررین نے کہا کے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے والے تمام حکمران حالات کے ذمہ دار ہیں۔ سب نے ملک کی ترقی کے نام پر صرف اپنی جھولیاں بھری ہیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء برادری نے پیشکش کی کہ کے الیکٹرک کے ظالمانہ اقدام کے خلاف وہ قانونی جنگ لڑیں گے اس سلسلے میں کے الیکٹرک کے متاثرین ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
عمران خان سزا معطلی کے فیصلے سے مجرم سے محترم نہیں بن گئے،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(پی پی آئی)فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان سزا معطلی کے فیصلے سے مجرم سے محترم نہیں بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے نظامِ انصاف کی قلعی کھل چکی ہے،سزا معطلی سے یہ طے نہیں ہوا کہ عمران خان کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ مل گیا۔آئی پی پی ہر حال میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قیدی نمبر 804 کے کھانے دوسرے قیدیوں تک یقینی بنائے جائیں،عوام کو کسی کی سزا معطلی سے دلچسپی نہیں،عوام مہنگائی کی قید سے نجات چاہتی ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی بے لگام ہو چکی ہے،سابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے ملک کو دلدل میں دھکیلا۔انہوں نے بتایا کہ 95 فیصد عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پِس رہے ہیں،مہنگائی کی سزا بھگتنے والی عوام اس قیدر سے رہائی چاہتی ہے۔آئی ایم ایف معاہدے پر نظرِ ثانی کیلئے مذاکرات کئے جائیں۔ ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں نے عوام کی آخری سانسیں بھی چھین لی ہیں۔ آئی پی پی مطالبہ کرتی ہے کہ بجلی کے بلوں پر عوام کو ریلیف دیا جائے،اب دو وقت کی روٹی متوسط طبقے کیلئے بھی چیلنج بن گئی ہے۔عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ بھی نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔ قبل ازیں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے مگر غریب عوم کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ملک فلاحی ریاست کی بجائے پریشان حال مخلوق کی آماجگاہ بن چکا ہے،حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی لائحہ عمل ترتیب دے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، بلوں کی ادائیگی عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہی۔
توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے جج ہمایوں دلاور نے ہائیکورٹ رپورٹ کردیا
اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد: توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے جج ہمایوں دلاور نے اسلام آبادہائیکورٹ رپورٹ کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے گزشتہ روز ہائیکورٹ رپورٹ کیا،3روز قبل جج ہمایوں دلاور کو ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا تھا،رجسٹرار ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بننے کے بعد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یاد رہے کہ جج ہمایوں دلاور نے سیکورٹی وجوہات کی بنا ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا، جج ہمایوں دلاور نے سیشن کورٹ سے اسپیشل کورٹ یا ہائی کورٹ ٹرانسفر کی استدعا کی تھی۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

غیر معیاری امپائرنگ کیلئے ڈی آر ایس سسٹم بہتر ہے : مارک اسٹیووا
سڈنی(پی پی آئی ) ایشز سیریز میں عثمان خواجہ کو غلط آﺅٹ دینے کے باوجود آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو وا کہتے ہیں کہ موجودہ امپائرز کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے انہیں ڈی آر ایس کا استعمال بہتر لگتا ہے۔ آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ کو اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے پہلے دن امپائر ٹونی ہل نے گریم سوان کی گیند پر کاٹ بی ہائینڈ آو¿ٹ قرار دیا تھا۔ آسٹریلوی بیٹسمین نے ریفرل مانگا تو تھرڈ امپائر کمار دھرما سینا نے بھی انہیں آﺅٹ قرار دیا۔ اس واقعے پر کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی سے شدید احتجاج کیا لیکن سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا ڈی آر ایس سسٹم کے حق میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈی آر ایس میں غلطیاں ہوسکتی ہیں لیکن یہ سسٹم امپائرنگ سے بہتر ہے۔ ٹیکنالوجی بہتر بنا کر غلطیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اگر امپائرنگ کا معیار اعلیٰ نہیں تو ڈی آر ایس کا استعمال ہی حل ہے۔

سکواش رینکنگ : پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 50سے باہر ہوگئے
لندن(پی پی آئی )پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے تازہ ترین سکواش رینکنگ کا اعلان کر دیا ۔تازہ رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 50 میں بھی شامل نہیں ہے۔ پاکستان کے ناصر اقبال واحد کھلاڑی 51ویں نمبر پر ہیں۔ پی ایس اے ورلڈ رینکنگ کے مطابق ٹاپ قومی کھلاڑی ناصر اقبال واحد کھلاڑی ہیں جوکہ 52 سے ترقی پا کر 51ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ عامر اطلس دو درجے تنزلی کے بعد 67ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ دانش اطلس دو درجے تنزلی کے بعد 80 اور فرحان زمان دو درجے بہتری کے بعد 81ویں نمبر پر موجود ہیں۔ وویمنز سکواش میں پاکستانی کھلاڑی ماریہ طور ایک درجے بہتری کے بعد 54ویں سے 53ویں پوزیشن پر آگئی ہیں۔

پی ایچ ایف ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،عید پر بونس دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(پی پی آئی )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیساتھ عیدی بونس دینے کا بھی فیصلہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کی طرف سے ملازمین کیلئے تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ 20 ہزار سے کم تنخواہوں والے ملازمین کیلئے 15 فیصد جبکہ اس سے زیادہ وصول کرنے والے ملازمین کیلئے 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہی کہ پی ایچ ایف کی طرف سے عیدالفطر کے مو قع پر ملازمین کو سپیشل بونس بھی ملے گا۔ اعلان کے بعد ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کوچ باسط علی سے کھلاڑیوں کا کوئی اختلاف نہیں تھا: ثناءمیر
لاہور(پی پی آئی )قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے کہا ہے کہ ٹیم کی کھلاڑیوں کا کوچ سے کوئی اختلاف نہیں تھااور باسط علی کا استعفیٰ دینا ان کا ذاتی معاملہ ہے۔کپتان نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور امید ہے کہ ورلڈ کپ میں جیت کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناءمیر نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور اس ٹیم ورک کی بدولت ہی ہمیں فتح حاصل ہوئی ہے۔ ثنا ءمیر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ سے قبل تربیتی کیمپ میں بھرپور پریکٹس کی بدولت مدمقابل ٹیموں کو شکست دینے میں آسانی ہوئی۔

پاکستان اور افغانستا ن کے درمیان دسمبر میں ٹی 20میچ ہوگا
کابل(پی پی آئی )افغانستان کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں پاکستان کے خلاف شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے اعلامئے کے مطابق آٹھ دسمبر کو ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ دونوں بورڈز کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد ہورہا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نور محمد مراد کا کہنا ہے کہ انہیں فل ممبر ملک کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا موقع مل رہا ہے،ہار یاجیت اہم نہیںبلکہ کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف کھیلنے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

ڈچ فٹبال لیگ : دفاعی چیمپئن ایجگز نے رواڈا کو 0-3سے شکست دیدی
ایمسٹرڈیم (پی پی آئی ) ڈچ فٹ بال لیگ کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن اےجگز نے حریف ٹیم روڈا کو تین صفر سے شکست دے کر ایونٹ کی درجہ بندی میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم بنالی۔ایمسٹرڈیم میں ہونے والے میچ کی ابتدا کافی تیزی سے ہوئی جس کے دوران دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف برتری کی جدوجہد کا آغاز کیا۔ پہلے ہاف کے آٹھویں منٹ میں ریکارڈو وین نے بال نیٹ میں پہنچا کر اپنی ٹیم ایجگز کو ایک صفر کی برتری دلادی۔ بائیس منٹ بعد کپتان نے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری دگنا کردی جس کے بعد اسکور بورڈ پر پہلے ہاف کے اختتام تک مزید کوئی تبدیلی نہ ہوسکی۔دوسرے ہاف میں روڈا نے میچ میں واپسی کی اپنی کوششوں کو انتہا تک پہنچا دیا جس کے دوران انہتتر ویں منٹ میں ملنے والی پنالٹی کک مڈ فیلڈر ویلیم نے ضائع کردی۔ مقابلہ ختم ہونے سے صرف سات منٹ قبل ایجگز نے گول کر کے میچ کا اسکور تین صفر کر دیا جس میں مزید کوئی پیش رفت فائنل وسل تک نہ ہوسکی۔