بیت المقدس/سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر اور فلسطین دونوں مقامات پرقابض فورسزمسلمانوں کوجامع مسجد سری نگراور مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے سے روک رہی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق مسجدِ اقصیٰ کے اطراف اسرائیلی فورسز تعینات ہیں۔جو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونیکی کوشش کرنے والے نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کرتے ہیں،فلسطینی مسلمان مسجد کے قریب جمع ہو کر سڑکوں پر نماز ادا کر رہے ہیں، تاہم یہودیوں کو اپنی عبادات کرنے کی مکمل اجازت ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض انتظامیہ نے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں مسلسل چوتھے جمعہ کو بھی لوگوں کو مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ جامع مسجد میں نماز کا اجتماع بھارت اور اسرائیل مخالف مظاہرے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
جینی نیٹ ورکس کو اے پی اے سی ڈی ڈوس ڈٹیکشن پروڈکٹ لائن اسٹریٹجی میں فروسٹ اینڈ سلیوان کی جانب سے تسلیم کرلیا گیا
افغان وائرلیس نے جلال آباد شہر میں 3 جی تیز رفتار سروسز جاری کردیں
ساب ملر پی ایل سی (“ساب ملر”) اور آن ہیوسر-بوش ان بیوایس اے/اینوی (“اے بی ان بیو”) کا عملی معاہدہ اور پی یو ایسی و حتمی تاریخ میں توسیع
آن ہیوسر-بوش نےساب ملر کے لیے نظرثانی شدہ تجویز کی تصدیق کردی
118 واں کینٹن میلہ “چین کے بہترین تجارتی میلے کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئے منصوبے”
ہانگ کانگ کے میگا شو میں ایشیائی سورسنگ حل
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ن لیگ کو جب بھی موقع ملا،اس نے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کام کیا: احسن اقبال
لاہور)پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے ملک بڑے مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، پاکستانی عوام نے ہمیشہ مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، سیلاب ہو یا دہشتگردی ہم نے ملکر مقابلہ کیا۔ پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو جب بھی موقع ملا ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کام کیا، آئندہ انتخابات میں قوم نے موقع دیا تو ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔۔
پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتے ہیں،دھاندلی سے ہم نہیں آتے:سینیٹر سسی پلیجو
کراچی (پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ پی پی جمہوریت پریقین رکھتی ہے،دھاندلی سے ہم نہیں آتے۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگلی حکومت پیپلزپارٹی بنائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ حالات کیمطابق ہم نے میثاق جمہوریت بھی کیا پی پی نے2008 سے12تک تمام کمٹمنٹس پوری کیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے حق میں نہیں ہیں
پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کراچی میں آج شروع ہوگی
کراچی(پی پی آئی)پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 7 نومبر سے رائل روڈیل کلب، ڈی ایچ اے، کراچی میں شروع ہو گی۔چیمپئن شپ میں اعجاز الرحمان اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن اور سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے اشراک سے منعقدہ چمپئن شپ میں پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ کے چیمپئن انیب شفیع، نیشنل چیمپئن فاضل مانیا سمیت قومی و بین الاقوامی کھلاڑی حمرا عباس سلڈیرا، علی سوریا، دانیال شاہ، سکندر حیات، شبیر لشکر والا، سلیم بیگ اور محمد حسین چٹھہ شامل ہونگے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجازالرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 9 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں اوپن سنگلز، ایمچور، لیڈیز، انڈر 22، سینئر، میڈیا، ڈبلز، ڈیف اور مکس ٹیم شامل ہیں۔چیمپئن شپ میں شرکت کے خواہش کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن 7 نومبرکو بھی دن دو بجے تک کروا سکتے ہیں، چیمپئن شپ 12 نومبر تک جاری رہیگی۔
تلاش کریں
خبریں
جینی نیٹ ورکس کو اے پی اے سی ڈی ڈوس ڈٹیکشن پروڈکٹ لائن اسٹریٹجی میں فروسٹ اینڈ سلیوان کی جانب سے تسلیم کرلیا گیا
(October 19, 2015)
فروسٹ اینڈ سلیوان نے جینی نیٹ ورکس کو اس کے مکمل ڈی ڈوس حفاظت حل کی بدولت 2015ء بیسٹ پریکٹس ایوارڈ کے فاتح کی حیثیت سے منتخب کیا سنگاپور، 16 اکتوبر 2015ء/ پی آرنیوزوائر– نیٹ ورک ٹریفک تجزیے اور ڈسٹری بیوٹڈ ڈینائل آف سروس (ڈی ڈوس) سیکورٹی حل پیش کرنے میں رہنما ادارے جینی نیٹ ورکس نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے “اے پی اے سی ڈی ڈوس ڈٹیکشن پروڈکٹ لائن اسٹریٹجی لیڈرشپ” زمرے میں فروسٹ اینڈ سلیوان ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔ یہ اعزاز جینی نیٹ ورکس کو ایسی پروڈکٹ لائن تیار کرنے میں اپنی فوقیت اور ذمہ داری ادا کرنے پر دیا گیا ہے جو خطے بھر میں کمیونی کیشنز سروس فراہم کرنے والوں کی ڈی ڈوس سیکورٹی ضرورت کو پورا کرتی ہیں۔ مارکیٹ میں موجود تمام ڈی ڈوس حفاظت حلوں میں حقیقی چیلنج یہ درپیش ہوتا ہے کہ بیشتر مصنوعات صرف لنک کی بنیاد پر سراغ لگا سکتی ہیں، جو بڑے پیمانے پر نیٹ ورک پر لگائی جائیں تو بہت مہنگی پڑ سکتی ہیں۔ جینی نیٹ ورکس دھارے کی بنیاد پر ایک حل پیش کرتا ہے جو بڑے نیٹ ورک پر ڈی ڈوس کا سراغ لگانے اور اسے شناخت کرنے کو بلحاظ قیمت خاطر خواہ اور موثر بناتا ہے۔ جینی کی پروڈکٹ فہرست مختلف وینڈرز کی جانب سے لنک کی بنیاد پر ڈی ڈوس تخفیف کےحلوں کو مکمل کرتی ہے۔ جینی ایک مکمل ڈی ڈوس حفاظت سروس پیش کرنے کے لیے ان وینڈرز کے ساتھ مل رہا ہے، جو کلاؤڈ سے سراغ اور تخفیف دونوں کرسکتی ہے، ان میں کمیونی کیشنز سروس فراہم کرنے والے نیٹ ورکس بھی شامل ہیں۔ یہ حکمت عملی جینی نیٹ ورکس کو 2015ء فروسٹ اینڈ سلیوان بیسٹ پریکٹس ایوارڈ دلا گئی۔ فروسٹ اینڈ سلیوان کے سینئر صنعتی تجزیہ کار چارلس لم نے کہا کہ “خطرے کے بڑھتے ہوئے منظرنامے میں جہاں ڈی ڈوس حملے بہت پیچیدہ اور مستقلاً ہو رہے ہیں، ایسی سیکورٹی ٹیکنالوجیز کی ضرورت ہے جو ایسے حملوں کا فوری طور پر درست انداز میں سراغ لگا سکیں اور شناخت کرسکیں۔ جینی نیٹ ورکس اس شعبے میں آگے ہے اور ایشیا سے ایک مضبوط سیکورٹی وینڈر کی حیثیت سے ابھرا ہے۔ اس کا زبردست ڈی ڈوس ڈٹیکشن سسٹم موجودہ دستیاب ڈی ڈوس تخفیف ٹیکنالوجیز کو مکمل کرتا ہے، یوں ڈی ڈوس حفاظت کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم ممکن بنا رہا ہے۔” جینی نیٹ ورکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈینس میو نے کہا کہ “ہم فروسٹ اینڈ سلیوان کا یہ معروف اعزاز حاصل کرنے پر خوش ہیں۔ یہ اعزاز ہماری جینی اے ٹی ایم ٹیم کی وابستگی اور سخت محنت کو تسلیم کرتا ہے۔ کمیونی کیشنز سروس فراہم کرنے والی صنعت اور اینٹی-ڈی ڈوس حل مارکیٹ میں 15 سال کے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جینی نیٹ ورکس فروخت کے ساتھ ساتھ برانڈ ظہور میں تیزی سے ترقی کے عرصے سے گزر رہا ہے۔ یہ اہم ہے کہ مارکیٹ جینی نیٹ ورکس کی نمو اور ترقی سے آگاہ رہے اور یہ اعزاز تصدیق کرتا ہے کہ ہم ہیں۔” فروسٹ اینڈسلیوان ایشیا پیسفک بیسٹ پریکٹسز ایوارڈ مختلف علاقائی و عالمی
افغان وائرلیس نے جلال آباد شہر میں 3 جی تیز رفتار سروسز جاری کردیں
(October 15, 2015)
صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں تیز رفتار سروس کا آغاز2015ء کے اختتام تک افغانستان کے تمام بڑے شہروں میں عالمی معیار کی وائرلیس خدمات پیش کرنے کی اے ڈبلیو سی سی کی حکمت عملی میں اہم پیشرفت ہے کابل، افغانستان، 15 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– ملک کے پہلے موبائل ٹیلی کمیونی کیشن ادارے اور افغانستان میں موبائل کمیونی کیشنز مارکیٹ کے بانی اور 40 لاکھ سے زيادہ صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے وائس اور ڈیٹا سروسز دینے والے افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) (www.afghan-wireless.com) نے آج اپنے 3جی تیز رفتار نیٹ ورک کی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اب جلال آباد میں مقیم اے ڈبلیو سی سی کے عام اور کاروباری صارفین اے ڈبلیو سی سی کی ایچ ڈی وائس سروسز کے ذریعے ممکنہ حد تک شفاف ترین قدرتی آواز میں بات کرنے کے لیے اے ڈبلیو سی سی کے آٹھ کسٹمائزیبل سروس پلانز میں سے ایک استعمال کر سکتے ہیں۔ اے ڈبلیو سی سی افغانستان میں واحد نیٹ ورک ہے جو تیز ترین براڈبینڈ 3جی نیٹ ورک کے ساتھ ایچ ڈی وائس پیش کرے گا۔ کل ملاکر یہ دونوں حل اے ڈبلیو سی سی کے صارفین کو ممکنہ حد تک شفاف ترین آواز دیتے ہیں اور اے ڈبلیو سی سی کے صارفین کو شہر بھر میں گہری و زبردست انڈور سگنل کوریج بھی دیں گے۔ اے ڈبلیو سی سی کے جلال آباد میں مقیم صارفین جو اے ڈبلیو سی سی کی 3جی تیز رفتار وائرلیس سروس استعمال کرتے ہیں، اب بڑی ڈیٹا فائلیں بھیج اور وصول کر سکتے ہیں، تیز ترین ڈاؤنلوڈ رفتار تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور جدید ترین فائل شیئرنگ، اسٹریمنگ، وڈیو اور ڈیٹا سروسز کی اقسام کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اے ڈبلیو سی سی کی جلال آباد کے لیے 3جی تیز رفتار سروس کی توسیع عالمی معیار کے تیز رفتار وائرلیس حلوں اور ٹرانسمیشن نظاموں میں اے ڈبلیو سی سی کی بڑی اورکامیاب سرمایہ کاری سے ابھرنے والے مثبت نتائج کو نمایاں کرتی ہے۔ اے ڈبلیو سی سی اپنے ہر 3 جی مقام پر ڈوئیل کیریئر-ایچ ایس پی اے+ (ہائی اسپیڈ پیکٹ ایکسس پلس) ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے تیز رفتار اسمارٹ فون سپورٹ ٹیکنالوجی فراہم کررہا ہے۔ یہ حل ڈوئیل کیریئر افغانستان میں پہلی بار ایچ ایس یو پی اے (ہائی اسپیڈ اپ لنک پیکٹ ایکسس) کو ممکن بناتا ہے، جو 42 ایم بی پی ایس فی سیل کی اپ لنک ڈيٹا شرح کی اجازت دے رہا ہے اور اے ڈبلیو سی سی صارفین کے لیے تیز ترین 3جی سروسز دستیاب کررہا ہے۔ اے ڈبلیو سی سی کے صارفین ادارے کے زیادہ پوچھے جانے والے سوالات (FAQ)، صفحۂ معلومات کو بڑھ کر نئی تیز رفتار سروس کے استعمال کے بارے میں سیکھ سکتے ہیں: http://afghan-wireless.com/internet-3g2g/3g-internet/3g-faqs/۔ جناب امین رامن، اے ڈبلیو سی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ “اپنے تیز رفتار نیٹ ورک کو جلال آباد تک توسیع دینا ہمارے یہاں رہنے اور کام کرنے والے ہزاروں صارفین کو عالمی معیار کی کمیونی کیشنز اور کنیکٹیوٹی خدمات تک رسائی دیتا ہے۔
ساب ملر پی ایل سی (“ساب ملر”) اور آن ہیوسر-بوش ان بیوایس اے/اینوی (“اے بی ان بیو”) کا عملی معاہدہ اور پی یو ایسی و حتمی تاریخ میں توسیع
(October 14, 2015)
برسلز، 13 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– اے بی ان بیو (یورونیکسٹ: ABI) (این وائی ایس ای: BUD) اور ساب ملر (ایل ایس ای: SAB) (جے ایس ای: SAB) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ساب ملر کے جاری کردہ اور جاری ہونے والے حصص سرمائے کے لیے اے بی ان بیو کی ممکنہ تجویز کردہ پیشکش کی کلیدی شرائط پر بنیادی طور پر باہمی رضامندی تک پہنچ گئے ہیں (“ممکنہ پیشکش”)۔ ممکنہ پیشکش کی شرائط ممکنہ پیشکش کی شرائط کے تحت ساب ملر کے حصص یافتگان 44.00 برطانوی پاؤنڈز فی حصص نقد کے حقدار ہوں گے، ساتھ جزوی حصص متبادل (“پی ایس اے”) ساب ملر کے تقریباً 41 فیصد حصص کے لیے دستیاب ہوگا۔ مکمل نقد پیشکش 14 ستمبر 2015ء پر ساب ملر کے حصص کی حتمی قیمت 29.34 برطانوی پاؤنڈز پر تقریباً 50 فیصد پریمیم کی نمائندگی کرتی ہے (جو اے بی ان بیو کی جانب سے نظرثانی شدہ اندازے سے قبل آخری کاروباری دن تھا)۔ پی ایس اے 0.483969 غیر مندرج حصص اور ساب ملر کے ہر شیئر کے بدلے میں 3.7788 برطانوی پاؤنڈز پر مشتمل ہے، جو 12اکتوبر 2015ء کو ساب ملر کے حصص کی قدر 39.03 برطانوی پاؤنڈز کے برابر ہے، جو 14 ستمبر 2015ء کو 29.34 برطانوی پاؤنڈز کی ساب ملرکے شیئر کی حتمی قیمت پر تقریباً 33 فیصد پریمیم ہے۔ پی ایس اے کی مزید تفصیلات ذیل میں پیش کی گئی ہیں۔ مزید برآں، ممکنہ کوشش کے ذیل میں، ساب ملر کے حصص یافتگانحتمی سودے کی تکمیل سے قبل کسی بھی مکمل شدہ ششماہی عرصے 30 ستمبر یا 31 مارچ کے مطابق عام ڈگر پر ساب ملر کی جانب سے اعلان کردہ یا ادا کردہ کسی بھی ڈیویڈنڈ کے بھی حقدار ہوں گے، جو 30 ستمبر 2015ء کو ختم ہونے والے عرصے کے لیے 0.2825 امریکی ڈالر فی شیئر اور 31 مارچ 2016ء کو ختم ہونے والے عرصے کے لیے 0.9375 امریکی ڈالر فی شیئر سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے (کل 1.22 امریکی ڈالر فی حصص) اور اس کے بعد ادوار کی بابت اے بی ان بیو اور ساب ملر کے درمیان متفقہ شمار سے نہیں بڑھنی چاہیے (جو پیشکش کرنے کے مضبوط ارادے کے کسی بھی اعلان کے ساتھ ظاہر کی جائے گی)۔ ساب ملر کے بورڈ نے اے بی ان بیو کو اشارہ دیا ہے کہ وہ اپنے حصص یافتگان کے لیے ہر ساب ملرشیئر پر 44.00 برطانوی پاؤنڈز کی نقد پیشکش کو بالاتفاق رائے تجویز کرنے کے لیے تیار ہو، جو ان کی امانت داری کی ذمہ داریوں اور ممکنہ پیشکش کے لیے دیگر شرائط اور لوازم کی تسلی بخش تکمیل سے مشروط ہے۔ اینٹی ٹرسٹ اور ریورسبریک فیس ممکنہ پیشکش کے سلسلے میں اے بی ان بیومالی سودے کی تکمیل کے لیے ضروری کسی بھی قانونی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے “بہترین کوشش” سے وابستگی ظاہر کرے گا۔ مزید برآں، اے بی ان بیومالی رکاوٹوں کو دور کرنے یا اے بی ان بیو کے حصص یافتگان کی منظوری میں ناکامی کی صورت میں مالی سودے نہ ہو پانےکی صورت میں ساب ملر کو 3 ارب امریکی ڈالرز کی ریورسبریک فیس
آن ہیوسر-بوش نےساب ملر کے لیے نظرثانی شدہ تجویز کی تصدیق کردی
(October 14, 2015)
نظرثانی شدہ تجویز 43.50 برطانوی پاؤنڈز فی حصص، مع جزوی حصص متبادل نقد آفر 48 فیصد پریمیم کی حامل جزوی حصص متبادل 33 فیصد پریمیم کے ساتھ رسلز، 12 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– ملفوف معلومات بیلجیئم کے شاہی حکم نامہ 14 نومبر 2007ء کے مطابق باضابطہ اطلاع پر مشتمل ہے جو باقاعدہ مارکیٹ میں تجارت کے لیے پیش کیے گئے مالیاتی اسباب کے جاری کنندہ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے ہے۔ مکمل یا جزوی دونوں صورت میں جاری، شائع یا تقسیم کرنے کے لیے نہیں ، نہ ہی کسی دائرۂ اختیار میں یا سے جہاں متعلقہ قوانین یا ضوابط کی خلاف ورزی تصور ہو۔ یہ اعلان شہری کوڈ برائے تحویل و انضمام کے قانون 2.7 کے تحت پیشکش کے مضبوط ارادے کا اعلان نہیں ہے اور اس امر کی کوئی یقین دہانی نہیں دی جاتی کہ کوئی پیشکش کی بھی جائے گی۔ آن ہیوسر-بوش ان بیو (“اے بی ان بیو”) (یورونیکسٹ: ABI) (این وائی ایس ای: BUD) نے حالیہ منصوبے پر توجہ ڈالتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اس نے آج ساب ملر پی ایل سی (“ساب ملر”) (ایل ایس ای: SAB) (جے ایس ای: SAB) کو نظرثانی شدہ و بہتر تجویز کی ہے تاکہ دونوں اداروں کو ملایا جائے اور پہلی حقیقی عالمی بیئر کمپنی بنائے جائے۔ نظرثانی شدہ تجویز اے بی ان بیو کی نظرثانی شدہ تجویز 43.50 برطانوی پاؤنڈز فی حصص کی نقد پیشکش پر مشتمل ہے، جس میں ساب ملر کے حصص کے تقریباً 41 فیصد کے لیے جزوی حصص متبادل دستیاب ہے۔ نقد تجویز 14 ستمبر 2015ء کو (جو اے بی ان بیو کی جانب سے نظرثانی شدہ منصوبے سے قبل آخری کاروباری دن تھا) ساب ملر کے حصص کی حتمی قیمت 29.34 برطانوی پاؤنڈز پر 48 فیصد سے زیادہ کے پریمیم کی نمائندگی کرتی ہے۔ جزوی حصص متبادل نظرثانی شدہ تجویز کے تحت ساب ملر کے حصص یافتگان جو جزوی حصص متبادل کا انتخاب کریں گے کو 0.483969 محدود حصص اور ساب ملر کے ہر شیئر پر 3.56 برطانوی پاؤنڈز ملیں گے [1]۔ 9 اکتوبر 2015ء کو اے بی ان بیو کے عام حصص کی حتمی قیمت 98.30 یورو کی بنیاد پر جزوی حصص متبادل، بشمول 3.56 برطانوی پاؤنڈز نقد، ہر سابم لر کے حصص کو 38.88 برطانوی پاؤنڈز کی قدر دے گا، جو 14 ستمبر 2015ء کو ساب ملر کے حصص کی حتمی قیمت 29.34 برطانوی پاؤنڈز پر تقریباً 33 فصد پریمیم کی نمائندگی کررہی ہے [2]۔ یہ بہتر تجویز پر آلٹریا گروپ انکارپوریٹڈ اور بیو کو لمیٹڈ دونوں پر شرطِ لازم ہے جو اپنے تمام ساب ملر حصص کے لیے جزوی متبادل حصص کا انتخاب کررہے ہیں۔ اے بی ان بیو امید رکھتا ہے کہ بیشتر ساب ملر حصص یافتگان، آلٹریا گروپ انکارپوریٹڈ اور بیو کو لمیٹڈ کے علاوہ، نقد پیش کا انتخاب کرنا چاہیں گے۔ اے بی ان بیو جزوی حصص متبادل کے معاملے میں ساب بورڈ کی تجویز کا خواہشمند نہیں ہوگا۔ دیگر معاملات باضابطہ مالی سودے کا اعلان مندرجہ بالا لازمی شرائط اور دیگر شرائط اور 7 اکتوبر 2015ء کو اے بی ان بیو کے اعلان میں مذکور شرائط
118 واں کینٹن میلہ “چین کے بہترین تجارتی میلے کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئے منصوبے”
(October 13, 2015)
گوانگ چو، چین، 12 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– چین اور دنیا بھر کے معروف ادارے 118 ویں کینٹن میلے کے لیے جلد گوانگ چو میں جمع ہوں گے، جو 15 اکتوبر سے آغاز کے لیے تیار ہے۔ جدتوں اور نئے منصوبوں کے پورے مجموعے کے ساتھ چین کے اہم ترین تجارتی میلے کی جدید ترین قسط زیادہ متنوع، زیادہ صارف دوست اور تاریخ میں سب سے زیادہ منافع بخش ہونے کا عہد کرتی ہے۔ چینی مارکیٹ کے لیے اہم دروازے کی حیثیت سے کینٹن میلہ کاروبار کرنے کے لیے ایک بے مثال پلیٹ فارم ہے۔ اس اکتوبر میں پہلے سے کہیں زیادہ مصنوعات نمائش کے لیے پیش ہوں گی، جن میں 25 شعبے ہوں گے جیسا کہ باغبانی، روشنی اور چھوٹے حصوں میں منقسم بیرونی معدنی حوض ۔ تاریخ میں پہلی بار کینٹن میلہ اپنے ذرائع ابلاغ کے پلیٹ فارموں کے مکمل مجموعے کے ذریعے نمائش کنندگان کی مصنوعات کی تشہیر کرے گا۔ 1,000 کے قریب اسٹینڈز کے ساتھ 118 واں کینٹن میلہ کہیں بڑا بین الاقوامی خیمہ پیش کرے گا۔ آسٹریلیا کا قومی خیمہ یہاں پہلی بار پیش ہوگا جبکہ متعدد ممالک بھی زبردست انداز میں نمائندگی کریں گے جیسا کہ امریکا، اٹلی، برطانیہ اور ڈنمارک۔ گھریلو مصنوعات اور پارچہ بافی کی نمائشی علاقوں کے ساتھ بین الاقوامی اور چینی ادارے برآمدات-درآمدات اعدادوشمار کو بہتر بنانا جاری رکھیں گے، جبکہ کینٹن میلہ پروڈکٹ ڈیزائن اینڈ ٹریڈ پروموشن سینٹر جدت طرازی کی سطح اور نمائش کنندگان کی ڈیزائن کارکردگی میں اضافے کے لیے کام کرے گا۔ 118 واں میلہ اب تک کا اسمارٹ اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے جامع ترین سیشن ہوگا۔ منتظمین نے اسمارٹ فون کی بنیاد پر خدمات متعارف کروائی ہیں اور تقریب کے وی چیٹ اکاؤنٹ اور باضابطہ ویب سائٹ کے ذریعے اس کی کارگزاری کو بہتر بنایا ہے۔ اعدادوشمار جمع کرنے اور تجزیے کو بھی مضبوط بنایا گیا ہے، ایک نئے آن لائن اسمارٹ سینٹر کے ذریعے جو خریدنے کے رحجانات پر قابل قدر فوری معلومات فراہم کررہا ہے۔ خریداروں کے بارے میں مزید جاننے اور ان کی ضروریات کو سمجھنے اور خود میلے کی تشہیر کے لیے فیس بک کو بھی استعمال کیا گیا۔ چین کے ون بیلٹ، ون روڈ منصوبے (او بی او آر) کے مطابق تشہیری وڈیو لنک سرگرمیاں 8 او بی او آر ممالک میں ہوچکی ہیں، جبکہ ایسی ہی تقریبات 15 دیگر ممالک میں کی گئی ہیں۔ میلے کے متعدد دعوتی پروگرامات اور چائنا سدرن ایئرلائنز کے ساتھ رعایتی ٹکٹ شراکت داری بھی اسے بہت کامیاب ثابت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ آخری بات، 118 واں کینٹن میلہ، صاف، ماحول دوست اور محفوظ ہوگا، کیونکہ 80 فیصد بوتھس ماحول دوست ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں۔ 118 ویں کینٹن میلے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp رابطہ: محترمہ کلو کائی، 8622 8913-20-86+، [email protected]
ہانگ کانگ کے میگا شو میں ایشیائی سورسنگ حل
(October 12, 2015)
ہانگ کانگ، 9 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– میگا شو سمتی مصنوعات، متاثر کن خیالات اور غیر معمولی جدت طرازی کے لیے لازمی مارکیٹ کی حیثیت سے مستحکم ہوچکا ہے اور 20 سے 23 اکتوبر اور 27 سے 29 اکتوبر 2015ء کو بین الاقوامی تجارتی خریداروں کے لیے سات اہم سورسنگ ایام کے دوران 31 ممالک کے 4 ہزار فراہم کنندگان کے لیے 5200 نمائشی اسٹینڈز پیش کرے گا۔ میگا شو کا پہلا حصہ، 20 سے 23 اکتوبر، احتیاط کے ساتھ ایسے وقت میں رکھا گیا ہے جب جنوبی چین کے تجارتی میلے مکمل ہوں، یہ 4540 نمائشی اسٹینڈز اور 31 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 3387 فراہم کنندگان پر مشتمل ہے جن میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، چین، چیک جمہوریہ، فرانس، گوئٹے مالا، جرمنی، ہانگ کانگ، بھارت، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اسرائیل، اٹلی، جاپان، میانمار، ملائیشیا، میکسیکو، نیپال، سری لنکا، نیدرلینڈز، پاکستان، پولینڈ، فلپائن، جنوبی کوریا، اسپین، تائیوان، تھائی لینڈ، ترکی، برطانیہ، امریکا اور ویت نام شامل ہیں۔ مزید برآں بنگلہ دیش، چین، بھارت، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، پاکستان، تائیوان، تھائی لینڈ، فلپائن، ویت نام، برطانیہ اور ترکی کے باضابطہ پویلین بھی موجود ہوں گے۔ میگا شو کا دوسرا حصہ، 27 سے 29 اکتوبر، ہانگ کانگ کے خریداری موسم کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور تقریباً 700 نمائشی اسٹینڈز پر بنگلہ دیش، چین، ہانگ کانگ، بھارت، انڈونیشیا، جاپان، جنوبی کوریا، پاکستان، تائیوان، فلپائن، امریکا اور ویت نام کے اضافی 600 اداروں کو دیکھنے کا مزید موقع پیش کرے گا۔ میگا شو حصہ 1 اور میگا شو حصہ 2 میں نمائش کے لیے پیش کردہ متنوع اشیاء کو مصنوعات کے سلسلے میں قسم بند کیا گیا ہے، جن میں سے ہر کسی کو واضح اور متعین مقام دیا گیا ہے۔ میگا شو حصہ 1 میں نو مصنوعات کا سلسلہ ہوگا اور میگا شو پارٹ 2 میں چار مصنوعاتی سلسلے۔ اس سال میں نئی چیز ڈیزائن اسٹوڈیو ہے، جو چین، ہانگ کانگ، تائیوان اور جنوبی کوریا کے باصلاحیت ڈیزائن بنانے والے ادارے پیش کررہا ہے، جو ڈیزائن سے تحریک پانے والی مصنوعات کی نئی نمائش پیش کررہے ہیں – حقیقی، تخلیقی، عملی اور جن کا زور جدت طرازی پر ہو۔ مزید برآں، ایشیا اور باہر کے 1300 سے زیادہ نئے ادارے میگا شو کے ساتھ اس سیزن میں نمائش کررہے ہیں، جو تجارتی خریداروں کو نہ صرف برآمدات سے وابستہ شناسا چہرے، بلکہ نئی مصنوعات اور ہانگ کانگ میں عالمی اداروں کے ساتھ تجارت کا موقع بھی دے گی، جو اب عالمی سورسنگ کا مرکز ہے۔ ہدایات برائے مدیران: میگا شو حصہ 1، 20 سے 23 اکتوبر 2015ء میگا شو حصہ 2، 27 سے 29 اکتوبر 2015ء ہانگ کانگ کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر میگا ایکسپو (ہانگ کانگ) لمیٹڈ ای میل [email protected] ٹیلی فون: 9688 3588 852+ فیکس: 5448 3588 652+ www.mega-show.com سوالات برائے ذرائع ابلاغ مس لنڈا چین ای میل: [email protected] ٹیلی فون: 9688 3588 852+

