کراچی(پی پی آئی) جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بجلی اور پٹرول کے نرخوں میں اضافیکا سلسلہ جاری رہا تو تاجروں اور رائے عامہ کے مختلف نمائندہ طبقات سے مشاورت کر کے گورنر ہاس پر دھرنا دیا جائے گا پھر ضروری نہیں کہ بات دھرنے تک محدود رہے ہر گذرتے دن کے ساتھ عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہورہا ہیسرنگ کے آگے روشنی نظر نہیں آ رہی یہ صورت حال ملکی سلامتی کے حوالے سے انتہائی نامناسب ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ایڈیٹرز کلب کے زیر اہتمام ”میٹ دی ایڈیٹرز” کے عنوان سے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئیکہا۔اس موقعے پر ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر، جنرل سیکریٹری اور ایڈیٹرز کلب کے اراکین بھی موجود تھے۔میٹ دی ایڈیٹر کی صدارت مختار احمد بٹ نے کی۔ قبل ازیں حافظ نعیم الرحمن کی آمد پر کلب کے صدر مبشر میر اور بانی رکن نعیم طاہر نے ان کا خیر مقدم کیا حافظ نعیم الرحمن نے صوبہ سندھ کے قومی عوامی دانشوروں کے روبرو سوال اٹھایاکہ رانی پور میں ظلم کا شکار ہونے والی کمسن فاطمہ فرڑو کے حق میں انکی آواز کیوں بلند نہیں ہورہی آخر وہ کون سی طاقت یا دبا ہے کہ انسانی تاریخ کے اتنے بڑے ظلم پر انکی زبان گنگ ہوکر رہ گئی ہے۔امر جلیل کہاں ہیں سندھ کی عورتوں کے حق کے لیے پھریرے لہرانے والی نور الہدی شاہ کہاں ہیں کیوں خاموش ہیں حافظ نعیم الرحمن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں نئے صوبے بنانے کی حامی ہیں مولانا ظفر احمد انصاری کی رپورٹ کی روشنی میں 21 صوبوں کے مطالبے کی حمایت بھی کی جاتی رہی ہے لیکن صوبہ سندھ میں صوبے کے مطالبے کو نیا ملک بنانے سے بھی مشکل اور خونریزی کا مطالبہ بنا دیا گیا ہے۔اس لیے کسی بھی قسم کے فساد انارکی اور عوامی جانوں کے ضیاع سے بچا کے لیے جماعت اسلامی صوبہ سندھ میں کسی نئے صوبے کے حق میں نہیں البتہ کراچی کے بلدیاتی اختیارات میں اضافہ کردیا جائے تو ہم مستقبل میں بھی سندھ میں کسی صوبے کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ جو لوگ سیاسی مخالفت میں ہم پر وڈیروں کے خلاف بات کرنے کا الزام لگاتے ہیں وہ سندھ کے مزاحمتی ادب کو کہاں لے کر جائیں گے جو وڈیروں کے خلاف شاعری اور نثر سے بھرا پڑا ہے۔
وڈیروں میں اچھے لوگ بھی ہوتے ہیں لیکن یہاں عجیب منطق استعمال کی جا رہی ہے کہ سندھی بولنے والا وڈیروں کے خلاف بات کرے تو اعتراض کی بات نہیں، کوئی غیر سندھی اگر وڈیروں کے خلاف بات کرے تو سندھیوں کا دشمن ہے یہ منجن پیپلز پارٹی نے 15 برس حکمرانی کے دوران بیچا ہے۔ وڈیروں کے حقوق سندھ کے نام پر سندھیوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرنے والوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
حیدر آباد : 4ستمبر کو ملک بھر میں مہنگائی ،لوڈ شیدنگ ،نجکاری اور کم اجرتوں کے خلا ف احتجاج ہو گا
جمیعت علما ءپاکستان 7ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت منائے گی :ڈاکٹرصاحبزادہ ابولخیر محمد زبیر
اوباڑو:صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و وومن ڈیولپمنٹ روبینہ قائم خانی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
میرپورخاص:ایف آئی اے اور سوئی سدرن گیس کا سی این جی پمپ پر چھاپہ
ڈی آر ایس نے امپائرز پر اعتماد کو ختم کردیا ہے : انضمام الحق
یوسین بولٹ نے سوئٹزرلینڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک سو میٹر ریس جیت لی
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 24, 2026
اشتہار
تازہ ترین
آل پاکستان تاجران کی کال پر بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف علامتی ہڑتال،احتجاج
لاہور(پی پی آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف انار کلی، ملحقہ مارکیٹوں اور بازاروں میں دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کر کے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی اور دیگر عہدیداروں نے کی۔ احتجاج میں تاجروں اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو بجلی کی قیمت اور ٹیکسز میں کئے گئے اضافے کو واپس لینے کے مطالبے پر مبنی نعرے لگاتے رہے۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اشرف بھٹی نے کہا کہ بد ترین مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی کاروبار میں شدید مندی کا رجحان ہے۔ تاجرتمام شعبوں کے مقابلے میں مہنگی بجلی خرید کر استعمال کر رہے ہیں اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی شرح بھی سو فیصد ہے۔آئی ایم ایف کی شرائط پر حکومت نے نہ صرف بجلی کا فی یونٹ مہنگا کر دیا ہے بلکہ ٹیکسز کی تعداد اور شرح بھی بڑھا دی گئی ہے۔موجودہ حالات میں جس شرح سے بل آرہے ہیں تاجر ان بلوں کی ادائیگی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ تاجروں کو بھی بلوں کی مد میں ریلیف دیا جائے، بیورو کریسی اور اشرافیہ کے لئے مفت بجلی کی سہولت ختم اور بجلی چوری کا خاتمہ کرکے بجلی کی قیمت میں کم از کم 40سی50فیصد کمی کر کے اسے دو سال کے لئے ایک سطح پر منجمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں علامتی طور پر کاروبار بند کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، اگر ہمارے مطالبات کو نہ سنا گیا دوبارہ فیصلہ کرکے راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے اور اس سلسلہ میں دیگر تاجر تنظیموں سے بھی رابطے بڑھائے جائیں گے۔
کراچی:لانڈھی میں بجلی بلوں کے خلاف احتجاج
کراچی(پی پی آئی)کراچی میں کے الیکٹرک کے زائد بلوں کے خلاف عوام کا غصہ عروج پر پہنچ گیا۔ لانڈھی نمبر 3مین بس اسٹاپ پر انجمن تاجران بابر مارکیٹ لانڈھی کی میزبانی میں ہونے والے عوامی احتجاج میں بڑی تعداد میں بجلی بلوں کے متاثرین کی بھرپور شرکت۔جبکہ تاجربرادری، دکاندار، وکلاء برادری، علماء اکرام، سماجی، سیاسی مذہبی جماعتوں و تنظیموں کے رہنماؤں اورکارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔شرکاء نے کراچی میں عذاب نازل کرنیوالی کے الیکٹرک کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ مظاہرے میں تاجر برادری کے رہنماء و انجمن تاجران بابرمارکیٹ کے صدر محمد شفیق پاپا، اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کے بانی و چیئرمین سید عثمان الحسن ایڈووکیٹ، عمران عزیز ایڈووکیٹ، آصف ابراہیم ایڈووکیٹ، عادل خان زئی ایڈووکیٹ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، جماعت اسلامی، تحریک لبیک پاکستان، آل برادری قومی موومنٹ، فکشنل مسلم لیگ، ق لیگ،کراچی ڈویژن کے عہدہ دران، بلڈرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے ذمہ داران و کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔کے الیکٹرک کے زائد و ظالمانہ بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے محمد شفیق پاپا، سید عثمان الحسن ایڈووکیٹ، کاشف امین، محمد رئیس، اکرم قریشی، شیر علی، جاوید، عظیم انصاری، اخلاق سونی، پارس، شفیق و دیگر نے کہا کہ ہم کراچی پر ظلم کے خلاف متحد ہیں، کسی بھی ظلم و جبر کو برداشت نہیں کرینگے۔مقررین نے کہا کہ نگراں حکومت کے الیکٹرک کا ظلم روکے اگر عوام پر ظلم روکنے کی طاقت نہیں تو واپس اپنے گھر جائے۔مقررین نے کہا کے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے والے تمام حکمران حالات کے ذمہ دار ہیں۔ سب نے ملک کی ترقی کے نام پر صرف اپنی جھولیاں بھری ہیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء برادری نے پیشکش کی کہ کے الیکٹرک کے ظالمانہ اقدام کے خلاف وہ قانونی جنگ لڑیں گے اس سلسلے میں کے الیکٹرک کے متاثرین ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
عمران خان سزا معطلی کے فیصلے سے مجرم سے محترم نہیں بن گئے،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(پی پی آئی)فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان سزا معطلی کے فیصلے سے مجرم سے محترم نہیں بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے نظامِ انصاف کی قلعی کھل چکی ہے،سزا معطلی سے یہ طے نہیں ہوا کہ عمران خان کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ مل گیا۔آئی پی پی ہر حال میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قیدی نمبر 804 کے کھانے دوسرے قیدیوں تک یقینی بنائے جائیں،عوام کو کسی کی سزا معطلی سے دلچسپی نہیں،عوام مہنگائی کی قید سے نجات چاہتی ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی بے لگام ہو چکی ہے،سابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے ملک کو دلدل میں دھکیلا۔انہوں نے بتایا کہ 95 فیصد عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پِس رہے ہیں،مہنگائی کی سزا بھگتنے والی عوام اس قیدر سے رہائی چاہتی ہے۔آئی ایم ایف معاہدے پر نظرِ ثانی کیلئے مذاکرات کئے جائیں۔ ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں نے عوام کی آخری سانسیں بھی چھین لی ہیں۔ آئی پی پی مطالبہ کرتی ہے کہ بجلی کے بلوں پر عوام کو ریلیف دیا جائے،اب دو وقت کی روٹی متوسط طبقے کیلئے بھی چیلنج بن گئی ہے۔عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ بھی نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔ قبل ازیں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے مگر غریب عوم کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ملک فلاحی ریاست کی بجائے پریشان حال مخلوق کی آماجگاہ بن چکا ہے،حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی لائحہ عمل ترتیب دے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، بلوں کی ادائیگی عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہی۔
تلاش کریں
خبریں

حیدر آباد : 4ستمبر کو ملک بھر میں مہنگائی ،لوڈ شیدنگ ،نجکاری اور کم اجرتوں کے خلا ف احتجاج ہو گا
حیدر آباد: ملک بھر کے محنت کش 4ستمبر کو مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ نجکاری اور کم اجرتوں کے خلا ف احتجاج کریں گے ۔پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے ملک گیر سمینار منعقد ہ اسلام آباد پریس کلب کے فیصلے کے مطابق ملک بھر کے محنت کش 4ستمبربروز بدھ کو مہنگائی، لوڈشیڈنگ ، نجکاری اور کم اجرتوں کے خلاف احتجاج، جلسے جلوس اور ریلیاں نکال کر مزدور یکجہتی کا مظاہرہ کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے نو منتخب مرکزی چیف آرگنائزر اور سندھ کے صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبر ہال حیدرآباد میں مزدور تنظیموں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں واپڈا HDA,، بسکٹ فیکٹری ، شگر ملز، ہوم ویسٹ ، ریلوے ، بینکس ، سندھ پارٹیکل بورڈ، سندھی ادبی بورڈ، وغیرہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ عبداللطیف نظامانی نے اجلاس کو مزیدکہا کہ پاکستان کی مختلف نمائندہ مزدور تنظیموں کے پلیٹ فارم پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے مرکزی اجلاس میں عہدیداروں کا چناﺅ متفقہ طور پر عمل میں لایا گیا جس میں محترمہ روبینہ ، جمیل صاحبہ، کو مرکزی صدر ، خورشید احمد کو مرکزی جنرل سیکریٹری ، یوسف بلوچ کو چیئرمین رمضان اچکزئی ، سینئر وائس چیئرمین ، گوہر تاج ، سینئر نائب صدر، جلیل شاہ، جوائنٹ صدر اکبر علی ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ناصر منصور ، ترجمان اور دیگر شامل ہیں۔اجلاس میں شامل تمام نمائندوں نے ملک میںبے روزگاری ، مہنگائی ، لوڈشیڈنگ ، نجکاری ، حکومت کا الیکشن میں کئے گئے وعدوں سے انحراف ، اجرتوں میں ناکافی اضافہ جیسے اہم اور دیگر مزدور مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے 4ستمبرکو ملک گیر یوم مطالبات منانے کا فیصلہ کیاہے ، لہذا 4ستمبر کو نہ صرف سندھ بھر کے بلکہ پورے ملک کے محنت کش بھرپور انداز میں مزدور دوستی اور اتحاد کا مظاہرہ کرکے حکومت کو باور کرادیں کہ ملک کا محنت کش ابھی زندہ ہیں اور وہ کسی ایسے فیصلے کو قبول نہیں کریں گے جو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ایماں پر مسلط کیاجائے گا۔ اجلاس سے اقبال قائمخانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ورکرز کنفیڈریشن میںہماری یونین ہراول دستے کا کردار ادا کریگی اور احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے شانہ بشانہ ہونگے۔ اجلاس سے دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔

جمیعت علما ءپاکستان 7ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت منائے گی :ڈاکٹرصاحبزادہ ابولخیر محمد زبیر
حیدر آباد: جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ 7ستمبرکو یوم تحفظ ختم نبوت منایا جائے گا۔جمعیت علماءپاکستان یوم تحفظ ختم نبوت ﷺکے سلسلے میں ملک بھر میں کانفرنسیں ،جلسے ،جلوس ،اجتماعات اور ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ 7ستمبر1974ءکوقائد ملت اسلامیہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی کی تاریخی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر فتنہ قادیانیت کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی ایمان افروز قرار دادمنظور کی تھی، اس موقع پر اسلامیان پاکستان عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے باطل نظریات کے خلاف کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم کریں گے، انھوں نے جمعیت علماءپاکستان کی تمام صوبائی،ضلعی اور مقامی تنظیموں کو ہدایات کی ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں ،ضلعوں شہروں اور علاقوں میں عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لئے قائد اہلسنت امام شاہ احمدنورانی کی بے مثالی جدوجہد سے ملت کو آگہی فراہم کرنے کے لئے جلسے ،جلوس، کانفرنسیں اور ریلیاں منعقد کریں ۔انھوں نے کہا کہ آج اس دن کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ اسلام دشمن طاغوتی قوتیں عقیدہ ختم نبوت ﷺ پر نقب لگانے کےلئے نت نئے حربے اور سازشیں کررہی ہیں، ایسے وقت میں قوم کو بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم کرے اور استعماری قوتوں کے سازشوں کو اپنے جذبہ عشق رسول ﷺ سے ناکام بنادیں ۔

اوباڑو:صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و وومن ڈیولپمنٹ روبینہ قائم خانی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
اوباڑو: محکمہ سوشل ویلفیئر کے جو افسران غفلت کا مرتکب ہو ںگے ا ن کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ محکمہ سوشل ویلفیئر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہے اس میں جو افسران اپنے فرائض میں کوتاہی کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، اس سلسلے میں کچھ افسران کو ہٹایاجا چکا ہے ،ان خیالات کا اظہار سوشل ویلفیئر، وومین ڈیولپمنٹ اور اسپیشل ایجوکیشن سندھ کی صوبائی وزیر روبینہ سعادت قائمخانی نے سرکٹ ہاﺅس گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ گھوٹکی آنے کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے متاثرین کے مسائل معلوم کرنا ہے تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جاسکے، حکومت سندھ کی طرف سے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جارہی ہے، متاثرین کو راشن اور مچھردانیوں سمت میڈیکل کیمپ بھی فراہم کیے گئے ہیںاس کے باوجود وہ خود متاثرین سے ملنے اور ان کے مسائل پوچھنے آئی ہے جو کہ ان کا فرض ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ باہمت ہیں جنھوں نے ہمیشہ مشکل وقت کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے ۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت سندھ متاثرین تک شفاف طریقے سے امداد پہنچا رہی ہے ،این جو اوز کو بھی چاہیے کہ وہ سچائی و ایمانداری سے متاثرین کی خدمت کریں اور کارکردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ فراہم کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بعد ازاں انہوں نے شینک بند کا دورہ کرکے متاثرین سے مسائل معلوم کیے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کابینہ کے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے تا کہ ان مسائل کو حل کیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ پےپلزپارٹی نے پانچ سال تک مفاہمتی پالےسی کے تحت اےم کےو اےم ، جے ےو آئی ، اے اےن پی کو ساتھ لےکر چلے اور نواز شرےف تمام جماعتوں کو کس طرح لےکر چلتے ہےں ےہ ان کی سےاست ہے اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کے وہ اپنے صوابدیدی فنڈ سے ڈےڑھ لاکھ روپے مالےت کی میڈیسن گھوٹکی کے سیلاب متاثرین کو فراہم کریں گی بعد میں انہوں نے متاثرین میں مچھردانیاں اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔

میرپورخاص:ایف آئی اے اور سوئی سدرن گیس کا سی این جی پمپ پر چھاپہ
میرپور خاص (پی پی آئی) ایف آئی اے اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس چوری کرنے والے سی این جی پمپ پر چھاپہ مارا ، سی این جی پمپ سیل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص حیدر آباد روڈ بس ٹرمینل کے قریب واقع کرسٹل سی این جی پمپ پر ایف آئی اے اور سوئی سدرن گیس کی ٹیم نے مشترکہ چھاپہ ما رکر گیس چوری کرنے کے الزام میں پمپ کو سیل کر دیا ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے زونل منیجر کبیر علی لغاری نے پی پی آئی کو بتایا کہ مذکورہ سی این جی اسٹیشن نے ایک کمپریسر کی منظوری لے رکھی تھی جب کہ دوسرا کمپریسر غیر قانونی طور پر لگایا گیا تھا جس سے ماہانہ لاکھوں روپے کی گیس چوری کی جارہی تھی،گیس چوری کی اطلاع کمپنی نے ایف آئی اے کو دی جس پر ایف آئی اے کی ایک ٹیم نے انسپکٹر حبدار علی زرداری کی قیادت میں مذکورہ پمپ پر چھاپہ مار کر اسے سیل کر دیا جب کہ سی این جی پمپ کے مالک کے خلاف مزید کاروائی شروع کر دی گئی۔

ڈی آر ایس نے امپائرز پر اعتماد کو ختم کردیا ہے : انضمام الحق
لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے اگر ڈی آر ایس مکمل ٹیکنالوجی کے بغیر استعمال نہیں ہو سکتا تو اسے ختم کردینا ہی بہتر ہوگا کیونکہ ڈی آر ایس نے امپائرز کا اعتماد بکھیر کر رکھ دیا ہے۔انضمام الحق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آئی سی سی نے امپائرنگ کو غیرمتنازع بنانے کے لیے ڈیسیشن ریویو سسٹم ( ڈی آر ایس ) متعارف کرایا تھا لیکن سو فیصد ٹیکنالوجی کے بغیر یہ سسٹم مکمل نتائج دینے میں ناکام رہا ہے لہذٰا بہتر یہی ہے کہ اسے موجودہ حالت میں استعمال کرنے کے بجائے ختم ہی کر دیا جائے۔ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والےانضمام الحق نے حالیہ ایشیز کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہاٹ سپاٹ کے کام نہ کرنے کے سبب متعدد فیصلے متنازع بن گئے اور امپائرز کو غیرضروری طور پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔انھوں نے کہا کہ آئی سی سی ڈی آر ایس کے ذریعے درست فیصلے سامنے لانا چاہتی ہے لیکن مضحکہ خیزبات یہ ہے کہ ہر ٹیم کو صرف دو ریفرل کی اجازت دی گئی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دو ریفرل استعمال کرنے کے بعد اگر کسی ٹیم کو صحیح فیصلے کے لیے تھرڈ امپائر کی ضرورت پڑتی ہے اور اس کے پاس ریفرل نہیں بچا ہے تو وہ کیا کرے ؟انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال نے امپائرز کو زبردست دباو¿ میں مبتلا کر دیا ہے اور وہ فیصلے دیتے ہوئے ڈرنے لگے ہیں کہ اگر ٹیکنالوجی نے ان کا فیصلہ غلط قرار دے دیا تو ہزاروں تماشائیوں کے سامنے ان کی سبکی ہو جائے گی

یوسین بولٹ نے سوئٹزرلینڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک سو میٹر ریس جیت لی
زیورخ: دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے اپنے ٹائٹلز میں ایک اور اضافہ کر لیا۔ چھ بار کے اولمپک چیمپئن نے سوئٹزرلینڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک سو میٹر ریس جیت لی۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ہونیوالی ڈائمنڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ ایک سو میٹر ریس میں جمیکن سٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے میدان مار لیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ نو اعشاریہ نو صفر سیکنڈز میں طے کر کے گولڈ میڈل جیتا۔ جمیکا ہی کے نکیل آشمیدکی دوسری اور امریکہ کے جسٹین گاٹلین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ویمنز کی دو سو میٹر ریس کا ٹائٹل جمیکا ہی کی شیلی این فریزر نے اپنے نام کیا۔ اس شاندار فتح کے ساتھ ہی شیلی این فریزر ورلڈ کی ایک سو، دو سو اور فور بائی ہنڈرڈ ریس کے ٹائٹل جیتنے والی پہلی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں ہیں۔ مینز کی چار سو میٹر ریس میں امریکہ کے لاشون میریٹ فاتح رہے جبکہ ویمنز کی پانچ ہزار میٹر ریس میں ایتھوپیا کی میزیرٹ ڈیفرنے گولڈ میڈل جیتا۔ مینز ہائی جمپ مقابلے میں یوکرائن کے بوہدان فاتح رہے جبکہ ویمنز کی آٹھ سو میٹر ریس کا ٹائٹل کینیا کی یونیس نے جیتا۔

