محراب پور جنکشن/کراچی(پی پی آئی)سابق نواز شریف کے استقبال کے لئے کراچی کے ٹرین قافلے کارواں میں شامل لیگی کارکن ساٹھ سالہ کرامت علی اچانک انتقال کر گئے۔کارکن کی شناخت کرامت کے نام سے ہوئی ہے، پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے بتایا کہ کارکن کی محراب پور جنکشن کے قریب اچانک طبیعت خراب ہوئی جس سے وہ انتقال کر گیا۔لیگی کارکن کرامت شہباز گوٹھ سپر ہائی وے کراچی کا رہنے والا تھا جس کی لاش ایمبولینس کے ذریعے کراچی بھجوا دی گئی۔
سیکورٹی کلیئرنس کے بعد جہازوں کی آمد ورفت شروع
صحافیوں نے عوامی مسائل کو بہت اچھے طریقے سے پیش کیا:منظوروسان
ناظم امتحانات اینوئےل جامعہ سندھ کی جانب سے شیڈول جاری
حکومت کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونا چاہیے:ابوالخیر محمد زبیر
محکمہ اطلاعات مٹھی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عین الدین انتقال کر گئے
ورلڈ کپ فٹ بال وارم اپ میچ جاپان کی زیمیبیا کوشکست
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
مردان پولیس کاپی ٹی آئی رہنما عاطف خان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ
مردقان (پی پی آئی)مردان پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم اس دوران وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔پولیس کے مطابق عاطف خان پر 9 اور 10 مئی کے واقعات سے متعلق ایف آئی آر درج ہیں، پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے دعویٰ کیاہے کہ سابق ایم پی اے عبدالسلام کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔
گرجا گھروں،مساجد،امام بارگاہوں اورمزارات کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم
کراچی (پی پی آئی) صوبہ بھر میں گرجا گھروں، مساجد،امام بارگاہوں، مزارات اوراہم مقامات، کاروباری مراکز کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولیس کو انتہائی چوکس رہنے، مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے،عبادت گاہوں کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کی ہدایت دی گئی ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ
کراچی (پی پی آئی)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت رجحان کے باعث گزشتہ ہفتے سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوا۔پی پی آئی کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 367 پوائنٹس اضافے کیساتھ 50 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں 10 ارب 96 کروڑ 12 لاکھ 34 ہزار 990 روپے مالیت کے 21 کروڑ 55 ہزار 910 شیئرز کا لین دین بھی ہوا۔
تلاش کریں
خبریں

سیکورٹی کلیئرنس کے بعد جہازوں کی آمد ورفت شروع
(June 9, 2014)
کراچی: کراچی ایئر پورٹ کی سیکورٹی کلیرنس کے بعدپی آئی اے کی پروازوںکی آمدورفت پیر شام 4 بجے سے شروع کردی گئی۔ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کا کامیابی سے دفاع کرنے پر سیکورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ہے ۔ انھوں نے اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کی فرض شناسی کو بھی بے حد سراہا۔شجاعت عظیم نے جناح ایئر پورٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور فلائٹ آپریشن دوبارہ سے اپنی نگرانی میں شروع کرایا، اس دوران ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر مارشل ریٹائرڈ محمد یوسف اور ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف بریگیڈیئر محمد اعظم ٹوانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔پی آئی اے کے چار ملازمین اس سانحہ میں جاں بحق ہوئے جبکہ چار ہی ملازم زخمی ہوئے۔ شجاعت عظیم نے دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے پی آئی اے انجینئروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کی ۔ انھوں نے کہا کہ پی آئی اے کے تمام ملازمین اپنے 4 ساتھیوں فاخر لغاری، ایس ایم الیاس، تنویر اے خان اور فضل زبیری کی شہادت پر انتہائی سوگ کی کیفیت میں ہیں، ہماری دعا ہے کہ اس سانحہ میںزخمی ہونے والے جلد از جلد صحت یاب ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس کارروائی کے دوران مسافروں کی جانب سے کئے جانے والے تعاون کے بھی انتہائی مشکور ہیں جن کے تعاون سے اس آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ دہشت گردی کی کارروائی کی وجہ سے پی آئی اے کی 20 پروازیں متاثر ہوئیںجبکہ ایک پرواز کا رخ نواب شاہ کی جانب موڑا گیا اور 3 بین الاقوامی پروازوں کو لاہور اتارا گیا۔ پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی۔

صحافیوں نے عوامی مسائل کو بہت اچھے طریقے سے پیش کیا:منظوروسان
(June 9, 2014)
حیدرآباد: صوبائی وزیر جیل خانہ جات ، اینٹی کرپشن ، انکوائیریز اور معدنیات منظور حسین وسان نے ڈپٹی کمشنر آفس ٹنڈو محمد خان میں ایک کھلی کچہری منعقد کی ۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین کی ہدایت کے تحت ہر ضلع میں صوبائی وزرا کھلی کچہریاں منعقد کرکے عوام کے مسائل کے حل کے لیے رپورٹ پیش کریں گے تاکہ عوام کے مسائل بلا تاخیر ان کی دہلیز پر حل ہو ں ۔انھوں نے کہا کہ یہاں پر مسائل ضرور ہیں لیکن بے روز گاری سب سے بڑا مسئلہ ہے اور بہت جلد یو سی سطح پر اہل بے روز گار افراد کو روز گار دیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ضلع ٹنڈو محمد خان میں نکاسی وفراہمی آب کے مسائل جلد حل کیے جائے گے ۔اس موقع پر انھوں نے ٹنڈو محمد خان ضلع میں جیل کے قیام کااعلان کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلع ٹنڈو محمد خان کے صحافیوں نے عوامی مسائل کو بہت اچھے طریقے سے پیش کیا ہے ، اس لیے ٹنڈو محمد خان میں ایک صحافی کالونی کے قیام کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ صحافی مستقبل میں بھی حکومت کے سامنے مسائل پیش کرتے رہیں گے ۔قبل ازیں پی پی ضلع ٹنڈو محمد خان کے صدر حاجی محمد امین لاکھو ، اراکین صوبائی اسمبلی عبدالکریم سومرو ، اعجاز حسین شاہ بخاری ،محمد نواز چانڈیو و دیگر رہنما ں و کارکنان نے صوبائی وزیر کو ضلع ٹنڈو محمد خان کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا ، جن کے حل کے لیے صوبائی وزیر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مسائل کے حل کے لیے بہت جلد ایک جامع رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی ۔

ناظم امتحانات اینوئےل جامعہ سندھ کی جانب سے شیڈول جاری
(June 9, 2014)
حیدرآباد: ناظم امتحانات (اینوئل) جامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو کی جانب سے یونیورسٹی سے ملحقہ کالجز کے بی ایس سی (پاس) پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحان 2014 کے امتحانی فارم جمع کرنے کا شیڈیول جاری کردیا گیا۔بی ایس سی (پاس) پارٹ ون فریش و فیلوئر امیدواروں کی امتحانی فیس 2420 روپے، بی ایس سی (پاس) پارٹ ٹو فریش امیدواروں کی فیس 4345 روپے جبکہ فیلوئر امیدواروں کی فیس 2850 روپے مقرر کی گئی ہے۔ امتحانی فارم 30 جون تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ جبکہ یکم جولائی سے 15 جولائی تک 500 روپے لیٹ فی، 16 جولائی سے 30 جولائی تک 1000 ہزار روپے لیٹ فی، 31 جولائی سے 15 اگست تک 1500 روپے لیٹ فی، 16 اگست سے 30 اگست تک 2000 روپے لیٹ فی اور 31 اگست سے 2500 روپے لیٹ فی کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ اعلامئے میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ایس سی (پاس) پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2013 کا امتحان پاس کرنے والے امیدوار ایم ای (پریویس) سالانہ امتحان 2014 میں امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ امتحانی فی کا چالان/ڈمانڈ ڈرافٹ/پے آرڈر حبیب بینک لمیٹڈ کی مقررہ برانچز میں جمع کروا سکتے ہیں۔

حکومت کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونا چاہیے:ابوالخیر محمد زبیر
(June 9, 2014)
حیدرآباد: جمعیت علماءپاکستان (نورانی ) کے صدر وملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ایک سال گزرنے کے باوجود حکومت ملک میںامن وامان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے اسے اپنی اس ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے فوراََ مستعفی ہوجانا چاہئے ۔انھوں نے کہا کہ اگرپوری حکومت مستعفی نہیں ہوتی تو کم ازکم وزیر داخلہ کو فوری مستعفی ہو جانا چاہئے کیونکہ ایک دن میں کراچی ایئرپورٹ جیسے حساس علاقہ پر دہشت گردوں کا حملہ اور قبضہ دوسری طرف تفتان میں زائرین کی بس پر حملہ ا وراس میں23افراد کی ہلاکت کاسانحہ، اسی روز ڈیرہ مراد جمالی میں آئل ٹینکر زکو آگ لگانے کاواقعہ ،کراچی میں روز دہشت گردی کے مختلف واقعات میں10افراد کی ہلاکت، مہمند ایجنسی میں بم دھماکہ کے اندر امن کمیٹی کے رکن کی ہلاکت اور حساس اداروں کے ارکان حساس مقامات حتیٰ کہ حکومت کے ایم پی اے تک اغواءہو رہے ہیں وہ بھی محفوظ نہیں، کیا ایسی صورت میں موجودہ حکومت کی حکمرانی کا کوئی جواز باقی رہ جاتا ہے۔

محکمہ اطلاعات مٹھی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عین الدین انتقال کر گئے
(June 9, 2014)
حیدرآباد: محکمہ اطلاعات حکومت سندھ مٹھی آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر عین الدین قریشی 55سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ عین الدین کی میت کو انکے آبائی قبرستان بابن شاہ ، جی او آر کالونی حیدرآباد میں دفنایا گیا۔ تعزیتی اجلاس ڈویزنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد خورشید علی شیخ کے زیر صدارت منعقد ہواجس میں مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتح خوانی کی گئی۔سیکریٹری اطلاعات سندھ ڈاکٹر ذوالفقار علی شہلوانی کی جانب سے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں مرحوم عین الدین قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ سیکریٹری انفارمیشن سندھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے ایثال ثواب کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے ۔

ورلڈ کپ فٹ بال وارم اپ میچ جاپان کی زیمیبیا کوشکست
(June 7, 2014)
ٹوکیو: جاپان نے ورلڈ کپ کے آخری وارم اپ میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد زیمبیا کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔میچ کے پہلے ہاف میں جاپان 2صفر کے خسارے میں تھا تاہم دوسرے ہاف میں عمدہ کھیل اور اسٹرائیکر یوشیٹو اوکو بو کے آخری لمحات میں گول نے میچ جیتنے میں اہم کردار اد ا کیااور جاپان نے زیمبیا کو 4-3سے شکست دے دی۔