کیچ/راولپنڈی (پی پی آئی) سکیورٹی فورسز نے کیچ کے علاقے مزبند رینج میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے، جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمدہوا۔ہلاک دہشتگرد سویلین اور سکیورٹی فورسز کیخلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔پی پی آئی کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے اور دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
سرفراز نواز کی دورئہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید
راجر ٹینس کپ:جاپان کے نیشیکوری نے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی
پورٹ قاسم میں ٹرانس ایشیا آئل ریفائنری کی تعمیر کا کام شروع
پاکستان اورایران براہ راست تبادلے کی تجارت پر متفق
بھارتی بلے باز منوج تیواری گھٹنے کی سرجری کیلئے لندن پہنچ گئے
سینیٹر زاہد خان کا عمران خان کیخلاف تحریک التواءجمع کرانے کا اعلان
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 24, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان میں کاسمیٹک سرجریز کا بڑھتا رحجان، خوبصورت نظر آنے کیلئے نہایت مہنگے ٹریٹمنٹس
کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں کاسمیٹک سرجریز کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اپنے خدوخال تبدیل کر کے کسی اور جیسا خوبصورت دکھنے کے لیے نہایت مہنگے ٹریٹمنٹس کروانے لگے ہیں۔پْر کشش نظر آنے کی دوڑ میں صاحب حیثیت لوگ دھڑا دھڑ کاسمیٹک سرجریز کرا رہے ہیں، پی پی آئی کے مطابق متوسط طبقے والے ناتجربہ کار ڈاکٹروں اور سستے بیوٹی پارلرز کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں جبکہ غریب ان سرجریز کے زریعے خوبصورت ہونے کے خواب سجا رہے ہیں۔ پاکستان میں کاسمیٹک سرجریز کا رواج ہر گزرتے دن کے ساتھ زور پکڑتا جا رہا ہے، جس کی ایک وجہ اس علاج کا سستا ہو کر متوسط طبقے کی پہنچ میں آنا بھی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو دیکھ کر بہت سے بیوٹی پارلرز اور غیر تربیت یافتہ ڈاکٹرز معصوم لوگوں کو نہ صرف بیوقوف بنا رہے ہیں بلکہ بہت سی متعدی بیماریاں بھی پھیلا رہے ہیں۔ھزجث
اولپنڈی سے کراچی جانے والی ٹرین دو حصوں میں تقسیم
کراچی/راولپنڈی (پی پی آئی) راولپنڈی سے کراچی آنے والی تیز گام ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔پی پی آئی کے مطابق کراچی آنے والی ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔بوگیوں کو آپس میں جوڑنے والے کمپلنگ ٹوٹنے سے ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوئی۔ٹرین کی رفتار کم تھی جس وجہ سے بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔ٹرین کو دوبارہ جوڑنے کے بعد کراچی کینٹ سٹیشن کی جانب سے روانہ کر دیا گیا۔09 فروری 2023کو بھی پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کوٹری میں دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی۔
دبئی کی ایک مصروف شاہراہ سے بیریئر ہٹانے والے پاکستانی وقاص سرورکی امارات میں پذیرائی
دبئی (پی پی آئی)عرب امارات کی ریاست دبئی میں ایک مصروف شاہراہ پر پاکستانی ڈیلیوری بوائے وقاص سرور نے ایک بیریئر پڑا ہوا دیکھا تو اپنی موٹرسائیکل روکی اور اْس بیریئر کو ہٹا کر سائیڈ پر رکھ دیا۔انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ ان کا یہ عمل کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا ہے اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجائے گی۔پی پی آئی کے مطابق ان کے اس عمل پر انہیں شاباشی متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے ہیومن ریسورسز اور اماراتائزیشن نے دی اور ویڈیو بھی ٹوئٹر (ایکس) پر شیئر کی۔ اماراتی وزارت کے انڈر سیکریٹری برائے ہیومن ریسورسز افیئرز خیلیل الخوری نے انہیں خوش آمدید کہا، اعزاز بخشا اور ایک اچھا عمل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔‘خ‘اپنے اچھے عمل پر تعریفیں اور تحائف کا حقدار قرار پانے والے وقاص سرور کا کہنا ہے کہ ’ان کے لیے عزت ملنا سب سے زیادہ اہم ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’ایک اعلیٰ عہدے دار نے مجھ سے رابطہ کیا، مجھ سے شفقت سے بات کی اور ایک تحفہ بھی دیا۔ میں بہت خوش ہوں۔ تحفہ اہم نہیں ہے بلکہ اہم وہ عزت ہے جو لوگ مجھے دے رہے ہیں۔‘
تلاش کریں
خبریں

سرفراز نواز کی دورئہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید
(August 7, 2013)
کراچی( پی پی آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے دورہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دامادوں، بھانجوں اور بھتیجوں پر مبنی ٹیم پی سی بی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ، زمبابوے جیسی کمزور ٹیموں کے خلاف عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو موقع دینا احمقانہ فیصلہ ہے. ایک گفتگو کے دوران سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے دورے میں بھارت کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیا کپتان تیار کرنا چاہیے تھا، عمران فرحت، فیصل اقبال اور یونس خان نے اب کونسے کمالات دکھانے ہیں، ، زمبابوے کا دورہ نوجوانوں کو آزمانے کا بہترین موقع تھا۔

راجر ٹینس کپ:جاپان کے نیشیکوری نے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی
(August 7, 2013)
مانٹریال( پی پی آئی)جاپان کے کی نیشیکوری اور ازبکستان کے ڈینس اسٹومن نے راجر ٹینس کپ کے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔ مونٹریال میں جاری ایونٹ کے پہلے راونڈ میں جاپان کے کی نیشیکوری نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود کامیابی حاصل کرلی۔ جاپانی کھلاڑی کو پہلے سیٹ میں چھ چار سے ناکامی ہوئی جس کے بعد نوشیکوری نے کم بیک کیا اور چھ چار اور چھ دو سے سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔ دوسرے میچ میں ازبکستان کے ڈینس اسٹومن نے سکسٹین سیڈ جانکو ٹیسپروچ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ اسٹومن کی فتح کا اسکور چھ چار اور چھ تین رہا۔ جنرل ساونڈ ایک اور میچ میں جرمنی کے فلورین مائیر نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹامک کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد زیر کیا۔ ٹامک نے پہلا سیٹ سات پانچ سے اپنے نام کیا۔ جس کے بعد جرمن کھلاڑی نے کم بیک کیا اور یکے بعد دیگرے دو سیٹ چھ تین اور چھ تین سے جیت کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔

پورٹ قاسم میں ٹرانس ایشیا آئل ریفائنری کی تعمیر کا کام شروع
(August 7, 2013)
کراچی( پی پی آئی)ٹرانس ایشیا آئل ریفائنری نے پورٹ قاسم میں یومیہ ایک لاکھ بیرل اور سالانہ چالیس لاکھ ٹن استعداد کی آئل ریفائنری کی تعمیرپرکام شروع کردیا ۔متحدہ عرب امارات کی الغریرانوسٹمنٹ کے مطابق الغریرگروپ نے ٹرانس ایشیا ریفائنری کی جلد از جلد تکمیل کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مشینری کے مکمل معائنے کے معاہدے اورریفائنری کی انتظامیہ کی بھی تنظیم نوکی گئی ہے۔ ٹرانس ایشیا ریفائنری کی تکمیل سے پاکستان کو سالانہ اسی ہزار ٹن ایل پی جی، پینتالیس ہزار پانچ سو ٹن نافتھا، چالیس ہزار ٹن موٹرگیسولین، جیٹ فیول اوردس لاکھ ٹن گیس آئل حاصل ہوگا۔ منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں پاکستانیوں روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔

پاکستان اورایران براہ راست تبادلے کی تجارت پر متفق
(August 7, 2013)
اسلام آباد( پی پی آئی) پاکستان اور ایران براہ راست تبادلے کی تجارت پر متفق ہوگئے، دونوں ملکوں کے درمیان گندم اور بجلی کی خرید و فروخت کیلئے معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ ایران کے ڈپٹی وزیر توانائی محمد بہزاد کے مطابق ایران پاکستان سے نوے لاکھ ٹن گندم لے گا، جس کے بدلے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کو ادھار بجلی فراہم کی جائے گی، اس سے قبل ایران کی پلانٹ پروٹیکشن آرگنائزیشن نے پاکستانی گندم کو مضر صحت قرار دیا تھا، انھوں نے کہا کہ ایران کی وزارت صنعت و پیداوار نے اس منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے، گندم کے بدلے میں ایران پاکستان کو پانچ کروڑ دس لاکھ ڈالر مالیت کی بجلی فراہم کرے گا، جبکہ پاکستان نقد ادائیگی کے بدلے ایران کو گندم اور چاول دے گا۔

بھارتی بلے باز منوج تیواری گھٹنے کی سرجری کیلئے لندن پہنچ گئے
(August 5, 2013)
لندن (پی پی آئی )بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز منوج تیواری گھٹنے کی سرجری کیلئے لندن پہنچ گئے۔ برطانیہ کے مشہور آرتھوپیڈک سرجن اور سپیشلسٹ ڈاکٹر اینڈریو ولیمز سات اگست کو ان کے گھٹنے کی سرجری کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں تیواری نے کہا کہ وہ سولہ اگست کو وطن واپس لوٹیں گے اور اس کے بعد بحالی صحت کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلور جائینگے۔

سینیٹر زاہد خان کا عمران خان کیخلاف تحریک التواءجمع کرانے کا اعلان
(August 5, 2013)
اسلام آباد (پی پی آئی )عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف سینیٹ میں تحریک التواءجمع کرانے کا اعلان کر دیا۔ سینیٹر زاہد خان کا کہا تھا کہ عمران خان کا خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کا اجلاس بلانا غیر آئینی ہے۔ عمران خان کو اپنے وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے اسے ربڑ سٹمپ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صوبے کو بھی کرکٹ ٹیم کی طرح چلاتے ہیں۔ پارٹی سربراہ کا سرکاری افسران کے اجلاس کی صدارت کرنا کسی صورت مناسب نہیں ہے۔ عمران خان کے خلاف سینیٹ میں تحریک التواءجمع کراﺅنگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کل ہرپارٹی سربراہ سرکاری ملازمین کا اجلاس بلانا شروع کر دے گا اور سرکاری افسران کی سرزنش کرنا شروع کر دے گا۔
