اسلام آباد (پی پی آئی)حجاج کرام کوآئندہ سال بروقت اورمعیاری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے وزارت مذہبی امورنے حج انتظامات کی پیشگی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق وزارت مذہبی نے اکتوبریا نومبرمیں حج درخواستیں بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سکواش رینکنگ : پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 50سے باہر ہوگئے
پی ایچ ایف ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،عید پر بونس دینے کا فیصلہ
کوچ باسط علی سے کھلاڑیوں کا کوئی اختلاف نہیں تھا: ثناءمیر
پاکستان اور افغانستا ن کے درمیان دسمبر میں ٹی 20میچ ہوگا
ڈچ فٹبال لیگ : دفاعی چیمپئن ایجگز نے رواڈا کو 0-3سے شکست دیدی
پاکستان کرکٹ بورڈ کا سری لنکا کے خلا ف ہوم سیریز کا اعلان
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
نئی ملازمتوں میں کمی، ملازمت کے متلاشیوں کی شرح میں اضافہ
کراچی (پی پی آئی)بڑھتی مہنگائی اور کم تنخواہوں سے ملازمت پیشہ طبقہ ناخوش ہے، دراصل غیر منصفانہ یا ناکافی اجرت کی وجہ سے بد دل ملازم اپنے کام کی جگہ پر متحرک نظر نہیں آتے۔تاہم نوکریوں کی گھٹتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ایسے ملازم خاموشی سے دلجمعی کی بجائے بد دلی کیساتھ دفتری امور نمٹاتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ایک سروے میں شامل 59 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام کی جگہ پر فعال نہیں رہے کیونکہ انہیں کام میں لگاؤ نہیں رہا۔ یہ رجحان کمپنیوں کے لیے بھی بڑا مسئلہ ہے کیونکہ بد دل ملازمین کی وجہ سے پیداوار متاثر ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کو چاہیے کہ ملازمین کے لیے کام کی جگہوں پر حالات میں بہتری لائیں ورنہ ان کے اکثر ملازمین اس وقت تک بددلی سے کام کرتے رہیں گے جب تک انہیں کوئی نئی نوکری نہیں مل جاتی۔ ایک تحقیق کے مطابق مارکیٹ میں نوکری تلاش کرنے والوں کی تعداد بڑھ چکی ہے اور نئی ملازمتوں میں کمی آ ئی ہے ایک بڑی تعداد ایسے لوگوں کی بھی ہے جو نوکری چھوڑنا تو چاہتے ہیں لیکن غیریقینی معاشی صورت حال کے سبب فوری طور پرایسا رسک لینانہیں چاہتے کیونکہ مارکیٹ میں نئی نوکریاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔
سعودی ولی عہد کی 38 ویں سالگرہ پرگڈانی کے ہنرمندوں کا منفرد تحفہ
گڈانی (پی پی آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ان کی 38ویں سالگرہ پرپاکستان میں دلچسپ اور انوکھے اندازمیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحل گڈانی بیچ پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی 70 فٹ لمبی تصویر بنائی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق ساحل پرریت سے فن پارے بنانے والے ہنرمندوں کے گروپ نے یہ تصویر سعودی ولی عہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ ساحلی آرٹسٹ سمیر شوکت نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ہم ولی عہد کو ان کی 38 ویں سالگرہ پر مبارکباد دینا چاہتے تھے، لہذا ہم نے گڈانی ساحل پر ان کی 70 فٹ لمبی تصویر بنائی ہے‘۔
عمران کا عالمی عدالت میں جانے کا اعلان ریاست کے خلاف ہے، عطا تارڑ
لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنماعطا محمد تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عالمی عدالت میں جانے کے لیے غیرملکی وکیل جیفری رابرٹسن کو ہائرکیا ہے جو اسلام مخالف ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جیفری رابرٹسن کے اسرائیل سے روابط رہے ہیں اور وہ ملعون سلمان رشدی کا وکیل رہا ہے۔ یہ وکیل اسلام مخالف پروپیگنڈے میں بھی شامل رہا ہے۔ جیفری رابرٹسن نے ناصرف ملعون سلمان رشدی کی وکالت کی بلکہ اسے اپنے گھر میں پناہ بھی دی۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنی وکالت کے لیے ملعون سلمان رشدی کا ہی وکیل ملاہے جس کے ذریعے انسانی حقوق کا مقدمہ بنا کرعالمی عدالت سے مدد لی جا رہی ہے جبکہ عالمی عدالت میں مقدمات دو ممالک کے درمیان تنازعات کے جاتے ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ مقدمہ عالمی عدالت میں لے جانے کا مقصد پی ٹی آئی ریاست کے خلاف عالمی عدالت جا رہی ہے۔ کوئی اپنی سیاست کی خاطر اس حد تک بھی جا سکتا ہے؟ دشمنوں نے اپنے ٹی وی شوز میں کہا کہ ہمیں چیئرمین پی ٹی آ ٓئی سوٹ کرتا ہے۔رہنمامسلم لیگ ن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملکی اداروں کے خلاف کام کیا۔ انھوں نے نو مئی کے واقعات، سائفر، توشہ خانہ ملک دشمنوں کوخوش کرنے کے لیے کیے۔ جو کیسز بھگت رہے ہیں یہ آپ کا ہی کیا دھرا ہے۔ توشہ خانہ کی چوری ڈکیتی اربوں روپے میں ہے۔ کیا سائفرکا کیس ہم نے بنایا؟ ہم نے کہا تھا سائفر لہرائیں؟
تلاش کریں
خبریں
کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا
(June 28, 2026)
پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی
(June 28, 2026)
ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
(June 28, 2026)

سکواش رینکنگ : پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 50سے باہر ہوگئے
(August 4, 2013)
لندن(پی پی آئی )پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے تازہ ترین سکواش رینکنگ کا اعلان کر دیا ۔تازہ رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 50 میں بھی شامل نہیں ہے۔ پاکستان کے ناصر اقبال واحد کھلاڑی 51ویں نمبر پر ہیں۔ پی ایس اے ورلڈ رینکنگ کے مطابق ٹاپ قومی کھلاڑی ناصر اقبال واحد کھلاڑی ہیں جوکہ 52 سے ترقی پا کر 51ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ عامر اطلس دو درجے تنزلی کے بعد 67ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ دانش اطلس دو درجے تنزلی کے بعد 80 اور فرحان زمان دو درجے بہتری کے بعد 81ویں نمبر پر موجود ہیں۔ وویمنز سکواش میں پاکستانی کھلاڑی ماریہ طور ایک درجے بہتری کے بعد 54ویں سے 53ویں پوزیشن پر آگئی ہیں۔

پی ایچ ایف ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،عید پر بونس دینے کا فیصلہ
(August 4, 2013)
اسلام آباد(پی پی آئی )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیساتھ عیدی بونس دینے کا بھی فیصلہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کی طرف سے ملازمین کیلئے تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ 20 ہزار سے کم تنخواہوں والے ملازمین کیلئے 15 فیصد جبکہ اس سے زیادہ وصول کرنے والے ملازمین کیلئے 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہی کہ پی ایچ ایف کی طرف سے عیدالفطر کے مو قع پر ملازمین کو سپیشل بونس بھی ملے گا۔ اعلان کے بعد ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کوچ باسط علی سے کھلاڑیوں کا کوئی اختلاف نہیں تھا: ثناءمیر
(August 4, 2013)
لاہور(پی پی آئی )قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے کہا ہے کہ ٹیم کی کھلاڑیوں کا کوچ سے کوئی اختلاف نہیں تھااور باسط علی کا استعفیٰ دینا ان کا ذاتی معاملہ ہے۔کپتان نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور امید ہے کہ ورلڈ کپ میں جیت کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناءمیر نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور اس ٹیم ورک کی بدولت ہی ہمیں فتح حاصل ہوئی ہے۔ ثنا ءمیر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ سے قبل تربیتی کیمپ میں بھرپور پریکٹس کی بدولت مدمقابل ٹیموں کو شکست دینے میں آسانی ہوئی۔

پاکستان اور افغانستا ن کے درمیان دسمبر میں ٹی 20میچ ہوگا
(August 4, 2013)
کابل(پی پی آئی )افغانستان کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں پاکستان کے خلاف شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے اعلامئے کے مطابق آٹھ دسمبر کو ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ دونوں بورڈز کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد ہورہا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نور محمد مراد کا کہنا ہے کہ انہیں فل ممبر ملک کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا موقع مل رہا ہے،ہار یاجیت اہم نہیںبلکہ کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف کھیلنے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

ڈچ فٹبال لیگ : دفاعی چیمپئن ایجگز نے رواڈا کو 0-3سے شکست دیدی
(August 4, 2013)
ایمسٹرڈیم (پی پی آئی ) ڈچ فٹ بال لیگ کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن اےجگز نے حریف ٹیم روڈا کو تین صفر سے شکست دے کر ایونٹ کی درجہ بندی میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم بنالی۔ایمسٹرڈیم میں ہونے والے میچ کی ابتدا کافی تیزی سے ہوئی جس کے دوران دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف برتری کی جدوجہد کا آغاز کیا۔ پہلے ہاف کے آٹھویں منٹ میں ریکارڈو وین نے بال نیٹ میں پہنچا کر اپنی ٹیم ایجگز کو ایک صفر کی برتری دلادی۔ بائیس منٹ بعد کپتان نے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری دگنا کردی جس کے بعد اسکور بورڈ پر پہلے ہاف کے اختتام تک مزید کوئی تبدیلی نہ ہوسکی۔دوسرے ہاف میں روڈا نے میچ میں واپسی کی اپنی کوششوں کو انتہا تک پہنچا دیا جس کے دوران انہتتر ویں منٹ میں ملنے والی پنالٹی کک مڈ فیلڈر ویلیم نے ضائع کردی۔ مقابلہ ختم ہونے سے صرف سات منٹ قبل ایجگز نے گول کر کے میچ کا اسکور تین صفر کر دیا جس میں مزید کوئی پیش رفت فائنل وسل تک نہ ہوسکی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سری لنکا کے خلا ف ہوم سیریز کا اعلان
(August 2, 2013)
لاہور(پی پی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق دو ٹی ٹونٹی، پانچ ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کی سیریز سات دسمبر سے بیس جنوری تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹی ٹونٹی میچز گیارہ اور تیرہ دسمبر کو دبئی میں کھیلے جائے گے جب کہ پہلے دو ون ڈے میچز اٹھارہ اور بائیس دسمبر کو شارجہ، تیسرا ون ڈے بیس دسمبر کو دبئی جب کہ چوتھا اور پانچواں ون ڈے میچ پچیس اور ستائیس دسمبر کو ابو ظہبی میں ہوں گے۔ تین ٹیسٹ میچز کی سریز کا پہلا میچ اکتیس دسمبر کو دبئی دوسرا آٹھ جنوری کو ابوظہبی اور تیسرا سولہ جنوری کو شارجہ میں شیڈول ہے۔
