مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)آزادکشمیر کابینہ میں شامل وزراکو محکموں کی سپردگی کا معاملہ ہنوز زیر التوا ہے، وزراتوں کی تقسیم پر ڈیڈ لاک پانچ ماہ گزرنے کے باوجود برقرار ہے،اتحادی جماعتیں وزیر اعظم کی سرد مہری سے نالاں ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پہلے مرحلہ میں دو وزرا نے حلف اٹھا یا تھااتحادی جماعتوں کے دباو کے بعد پندرہویں آئینی ترمیم کے بعد مزید وزراکو کابینہ میں شامل کیا گیا تھا لیکن پانچ ماہ گزرنے کے باوجود وزراکو محکموں کے قمدان نہیں نہیں دئیے جا سکے ہیں۔
پاکستان نے ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانہ ٹائی جیت لی
پاکستان تیسری ساﺅتھ ایشین باسکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کریگا
آئی سی سی بورڈ کا اہم اجلاس 23فروری کو دبئی میںہوگا
ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 19فروری کو ہوگا
جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20فروری سے شروع ہوگا
فیفا ورلڈ کپ 2022: تعمیراتی کام میں 400نیپالی جاں بحق
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد (پی پی آئی)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے یہ بات وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے پاکستان کے بھارت سے تعلقات منقطع ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے متعلق سوال پر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا سعودی عرب کی ولی عہد محمدبن سلمان جلد پاکستان آئیں گے۔
ایگری ہائی ٹیک میلے کا انعقاد چین کے زرعی سائنس ٹیکنالوجی مرکز یانگلنگ میں کیا جائے گا
یانگلنگ، چین، 15 ستمبر 2023ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 30واں چائنا یانگلنگ ایگری ہائی ٹیک میلہ 19 ستمبر کو مغربی چین کے صوبہ شانسی کے زرعی سائنس ٹیک مرکز یانگلنگ سٹی میں شروع ہوگا، جس میں مٹی کی صحت اور غذائی تحفظ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
100,000مربع میٹر سے زیادہ کے کل نمائشی علاقے کے ساتھ، میلے نے 49 ممالک اور خطوں سے 1،500 سے زیادہ نمائش کنندگان کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے. آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق میلے میں سائنس ٹیکنالوجی کی 9 ہزار سے زائد نئی کامیابیاں، زراعت سے متعلق جدید ترین آلات اور سب سے زیادہ عملی نئی زرعی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی جائے گی۔
پانچ روزہ ایونٹ کے دوران 11 سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی جن میں گلوبل سوائل ہیلتھ فورم 2023 اور چین وسطی ایشیا کے وزرائے زراعت کا اجلاس شامل ہیں۔
امریکہ، آسٹریلیا، کرغزستان، کولمبیا اور دیگر ممالک کے ماہرین مٹی کی صحت کے تحفظ اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کی مشترکہ کوششوں میں مٹی کی صحت کے شعبے میں پالیسیوں، ٹیکنالوجیز اور تجربات کا تبادلہ کریں گے۔
زرعی ہائی ٹیک میلہ پہلی بار ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے زرعی بیس کے چائنا شانسی کموڈٹی ایگزیبیشن اینڈ ٹریڈنگ سینٹر میں نمائشی علاقہ قائم کرکے بیرون ملک بھی جائے گا، جس میں زرعی ٹیکنالوجی اور خصوصی زرعی مصنوعات، زرعی مشینری اور آلات اور بائیو میڈیسن کی نمائش کی جائے گی۔
دنیا بھر سے لوگ آن لائن نمائش، لائیو اسٹریمنگ، آن لائن مذاکرات، مینجمنٹ سروسز اور پروموشن جیسی سرگرمیاں ڈیجیٹل فارمیٹس جیسے ریت کے ٹیبلز اور وی آر نمائش ہال کے تھری ڈی ورچوئل ٹور کو بھی انجام دے سکتے ہیں۔
چائنا یانگلنگ ایگری ہائی ٹیک میلہ ، 1994 میں قائم کیا گیا تھا اور چین میں سب سے بڑی اور سب سے زیادہ بااثر جامع زرعی سائنس ٹیک نمائشوں میں سے ایک ہے۔
گزشتہ 30 سالوں میں ، اس نے دنیا بھر کے 70 سے زیادہ ممالک اور خطوں سے زراعت سے متعلق ہزاروں کاروباری اداروں اور سائنسی اور تعلیمی اداروں اور 33 ملین سے زیادہ شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔
میلے میں 180,000 سے زیادہ منصوبوں اور مصنوعات کی نمائش دیکھی گئی ہے ، اور 12،600 سے زیادہ سائنس ٹیک کامیابیوں اور پیٹنٹس کی اشاعت دیکھی گئی ہے ، جس میں مجموعی سرمایہ کاری اور لین دین کا حجم 1 ٹریلین یوآن سے زیادہ ہے۔
ماخذ: چین کی آرگنائزنگ کمیٹی یانگلنگ زرعی ہائی ٹیک میلے
تصویری منسلکات لنکس: https://iop.asianetnews.net/view-attachment?attach-id=442199
نواز شریف پاکستان آکر خود کو سرنڈر کریں گیاور حفاظتی ضمانت لیں گے:رانا ثنا اللہ
لاہور (پی پی آئی)سابق وزیر داخلہ اور رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف وطن واپس آکر خود کو آزادنہ شہری کے طور پر قانون کے حوالے کریں گے اور حفاظتی ضمانت لیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک منتخب وزیراعظم کو عدالتی فیصلے اور سازش کے تحت بیٹے سے تنخوا نہ لینے پر ہٹا دیا گیا، 2017 میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پا چکا تھا مگر ترقی کرتے پاکستان کو روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی، بیروزگاری کے ہاتھوں مشکلات کا شکار ہے، پاکستان ڈیفالٹ سے تو بچ نکلا ہے لیکن معاشی بحران سے نہیں نکلا، نواز شریف کو عام آدمی نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہا ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جی 20 ممالک میں پاکستان شامل ہونے ہی والا تھا، 2017 میں ن لیگ دور میں پیٹرول 65 روپے فی لیٹر تھا تاہم پھر ایسے شخص کو لایا گیا جس کا ایک ہی تکیہ کلام تھا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے آنے سے پہلے اوئے توئے کا کلچر نہیں تھا۔
تلاش کریں
خبریں

پاکستان نے ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانہ ٹائی جیت لی
(February 17, 2014)
ویتنام: پاکستان نے ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانہ ٹائی جیت لی۔ پاکستان کے عقیل خان نے ڈیوس کپ ٹو ٹائی کے ریورس سنگلز میں ویتنام کے کھلاڑی کو شکست دے دی۔ ویتنام میں جاری ڈیوس کپ ایشیا اوشیانہ زون گروپ ٹو ٹائی کے تیسرے روز ریورس سنگلز میں پاکستان کے عقیل خان نے ویت نام کے کھلاڑی تھین ہوآنگ کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دیدی۔ عقیل خان کی فتح کا اسکور چھ دو ، چھ چاراور چھ تین رہا۔ بیسٹ آف فائیو میں پاکستان نے تین ایک سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان تیسری ساﺅتھ ایشین باسکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کریگا
(February 17, 2014)
اسلام آباد: پاکستانی ٹیم تیسری ساﺅتھ ایشین باسکٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن حکام کے مطابق چیمپئن شپ رواں سال اپریل کے آخری ہفتے میں نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد ہوگی ۔ ایونٹ میںپاکستان ،بھارت ،بنگلہ دیش ،سری لنکا ،نیپال ،بھوٹان ،مالدیپ اورافغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

آئی سی سی بورڈ کا اہم اجلاس 23فروری کو دبئی میںہوگا
(February 17, 2014)
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ایگزیکٹیو کا اجلاس رواں ماہ 23فروری کو آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز دبئی میں منعقد ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت آئی سی سی کے چیف ڈیو رچرڈسن کریں گے ۔ توقع کی جارہی کہ اجلا س میں بگ تھری کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا جائے گا ۔

ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 19فروری کو ہوگا
(February 17, 2014)
کنگسٹن: ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19فروری کو سبائنا پاک کنگسٹن میں کھیلا جائے گا ۔ ولیم پورٹر فیلڈ کی قیادت میں آئرش ٹیم نے ویسٹ انڈیز میں ڈیرے ڈال لیے ہیں ۔

جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20فروری سے شروع ہوگا
(February 17, 2014)
پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20سے 24فروری تک سینٹ جارج پارک ،پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا ۔مہمان ٹیم کو سیر یز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 281رنز طویل مارجن کے ساتھ شکست دی تھی ۔ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری میچ یکم سے پانچ مارچ تک نیولینڈز ،کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔

فیفا ورلڈ کپ 2022: تعمیراتی کام میں 400نیپالی جاں بحق
(February 17, 2014)
دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022کے سلسلے میں زیر تعمیر قطر اسٹیڈیم مزدوں کا خون پینے لگا ،400نیپالیوں سمیت سینکڑوں مزدور تعمیراتی کام کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں ۔نیپالی کوآرڈینشن کمیٹی نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے ۔ کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر تعمیراتی سائٹ پر حفاظتی اقدامات بہتر بنانے پر توجہ نہ دی گئی تو اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک ہلاکتوں کی تعداد 4000سے تجاوز کرجائے گی اور اس کی ذمہ داری فیفا پر عائد ہوگی ۔