اسلام آباد (پی پی آئی)67ویں قومی ہاکی چیمپین شپ 12اکتوبر تا 23اکتوبر لیفٹنٹ جنرل اشفاق ندیم ہاکی سٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔ پی پی آئی کے مطابق آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ہاکی چیمپین شپ میں پی ایچ ایف کے تمام ملحقہ صوبائی یونٹس اور ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کرینگی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین کے مطابق ایونٹ میں شرکت کے خواہاں تمام ملحقہ صوبائی و ڈیپارٹمنٹل یونٹس 18 ستمبر سے قبل اکنفرم کریں۔
عاقب جاوید کی قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں عدم دلچسپی
ونٹر کلب اسکواش اوپن : ماریہ طور پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی گئی
بگ تھری کا پہلا حملہ ناکام بنا دیا،آئندہ مزید موثر موقف پیش کرینگے:ذکاءاشرف
پاکستانی خاتون تیراک ماہ نور مقصود یوتھ اولمپکس کی ینگ ایمبیسڈر مقرر
وسیم اکرم کی اپنی آسٹریلوی اہلیہ شنیرہ تھامسن کیساتھ مزار قائد پر حاضری
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کراچی نرسز کونسل نے عالمی فرسٹ ایڈ ویک منایا، فرسٹ ایڈ ٹریننگ کی آن لائن رجسٹریشن شروع
کراچی (پی پی آئی)کراچی نرسز کونسل نے عالمی فرسٹ ایڈ ویک منایا اور مقامی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا اپنے خطاب میں مائدہ سید،بشریٰ علیم اور نازش ابڑو نے کہا کہ کہا کہ پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت آن لائن رجسٹریشن کیساتھ ساتھ مختلف اہم نجی اور سرکاری مقامات، سکول و کالج کے طلباو طالبات، ریسکیو رضاکاروں، ہسپتالوں میں اپنے فرائض سر انجام دینے والے ممبران کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ کا عمل جاری ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ابتدائی طبی امداد میں چوٹ لگنے کی صورت میں خون کے بہاو کو روکنے، سانس کی نالی میں رکاوٹ، سانس اور دل بند ہونے کی صورت میں مصنوعی طریقے سے دل اور سانس کی بحالی کا عمل اور دوران ایمرجنسی بحفاظت مریض کی منتقلی کی عملی تربیت فراہم کرنا شامل ہے۔
ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں سالانہ بنیادوں پر6 فیصد،جنوری تااگست 19 فیصدکمی
اسلام آباد (پی پی آئی) ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پرمسلسل گیارویں مہینے بھی کمی ریکارڈ کی گئی،اگست میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات چھ فیصد کمی کے بعد ایک ارب اڑتالیس کروڑ ڈالرز تھیں۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری تااگست2023 کے8 ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹس19 فیصد گرگئیں۔ جنوری تااگست ٹیکسٹائل برآمدات10ارب58کروڑ ڈالر رہیں -اپٹما کے مطابق اگست میں سالانہ بنیادوں پرٹیکسٹائل برآمدات میں 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی-اگست میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب48 کروڑ ڈالرز رہیں۔اگست2022 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 58کروڑ ڈالرز تھا جبکہ جولائی2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب31 کروڑڈالرز تھا- جنوری تااگست2023 ٹیکسٹائل برآمدات10ارب58کروڑ ڈالرز رہیں اور جنوری تااگست2022 میں ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم 13ارب ڈالرزتھا۔
بے نظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار
اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار رکھی ہیں۔بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث افسران کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، سپریم کورٹ کے جج منیب اختر نے 15 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔عدالت نے کرنل (ر) آزاد منہاس اور کرنل (ر) عنایت اللّٰہ کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے درخواستیں مسترد ہونے کے بعد درخواست گزاروں نے 2016 میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، فیلڈ کورٹ مارشل نے آزاد منہاس کو 2، عنایت اللّٰہ کو 4 سال قید بامشقت اور برطرفی کی سزا سنائی تھی۔دونوں سابق فوجی افسران کے خلاف 1995 میں بینظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں کارروائی کی گئی تھی۔
تلاش کریں
خبریں

عاقب جاوید کی قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں عدم دلچسپی
(February 1, 2014)
دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے قومی ٹیم کی کوچنگ میں عدم دلچسپی کا اظہار کردیا ۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی پیشکش کی گئی تو وہ تب بھی غور نہیںکریں گے ۔ واضح رہے کہ عاقب جاوید یواے ای کو کوچ ہیں اور ان کی نگرانی میں خلیجی ٹیم نے ٹی 20اور ون ڈے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا ہے ۔ عاقب جاوید قومی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کے بعد یواے ای کی ٹیم سے منسلک ہوئے تھے ۔

ونٹر کلب اسکواش اوپن : ماریہ طور پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
(February 1, 2014)
کراچی: پاکستان کی ٹاپ اسکواش پلیئر ماریہ طور ونٹر کلب اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے مین راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔ کینیڈا کے شہر وینی پیگ جاری ایونٹ میں ماریہ طور پہلی ہی رکاوٹ کو عبور کرنے میں ناکام رہیں اور انہیں چھٹی سیڈ انگلینڈ کی وکٹوریہ لسٹ نے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا ۔

ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی گئی
(January 31, 2014)
اسلام آباد: وزارت بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔ ذکاءاشرف کی بحالی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرارہے۔ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی بحالی کیخلاف درخواست پر سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اگر حکومت قانون کے مطابق کسی بھی عہدے دار کو ہٹانا چاہتی ہے تو ہٹا سکتی ہے۔ حکومت موجودہ قوانین میں ترامیم کا اختیار بھی استعمال کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت وزارت کو اپنے اختیارات استعمال کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ ذکاءاشرف کے وکیل عفنان کریم کنڈی نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ وزارت اپنے اختیارات کا غلط استعمال تو نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ قوانین میں ترمیم کر کے پیٹرن کا رول ختم کر دیا گیا جبکہ آئی سی سی قوانین کے مطابق حکومت پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ایس آر او جاری کیا گیا اور وہ نوٹس میں نہیں لایا گیا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ میں سب ڈرے ہوئے ہیں کہ کہیں وزارت سے کسی عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہ ہو جائے۔ عاصمہ جہانگیر نے عدالت کو بتایا کہ ذکاءاشرف کو رواں برس ریٹائر ہونا تھا۔ گزشتہ سال قوانین میں ترمیم کے ذریعے چیئرمین پی سی بی کی مدت ملازمت چار سال کر دی گئی۔عاصمہ جہانگیر نے ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف درخواست واپس لے لی جس کے بعد کیس نمٹا دیا گیا۔

بگ تھری کا پہلا حملہ ناکام بنا دیا،آئندہ مزید موثر موقف پیش کرینگے:ذکاءاشرف
(January 31, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا ءاشرف نے کہا ہے کہ بگ تھری کی جانب سے پہلا حملہ ناکام بنا دیا،تینوں بورڈز کو بلڈوز کرنے نہیں دیا۔آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے بہت سی پیشکشیں کی گئیں لیکن کسی کی یقین دہانی نہیں کرائی،ہمارا مقصد کسی کو ٹف ٹائم دینا نہیں تھا،پاکستانی کرکٹ کے مفاد میں فیصلے کیے،آئندہ اجلاس میں زیادہ مضبوط موقف پیش کریں گے۔حکومت کی طرف سے ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف کیس سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی واپسی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف سے جلد از جلد ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

پاکستانی خاتون تیراک ماہ نور مقصود یوتھ اولمپکس کی ینگ ایمبیسڈر مقرر
(January 31, 2014)
اسلام آباد: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پاکستانی خاتون تیراک ماہ نور مقصود کو یوتھ اولمپکس کا ینگ ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے منیجنگ یوتھ اولمپکس 2014 کیلئے مجموعی طور پر 105 ینگ ایمبیسڈر کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان سے ماہ نور مقصود کو شامل کیا گیا۔ ماہ نور مقصود نے تین مرتبہ فینا ورلڈ چیمپئن شپ سمیت متعدد انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ ینگ ایمبیسڈر مقرر ہونے کے بعد ماہ نور مقصود آئی او سی کی خصوصی ورکشاپ میں شرکت کرینگی اور پاکستان میں یوتھ اولمپکس کے بارے میں آگاہی مہم میں حصہ لیں گی۔

وسیم اکرم کی اپنی آسٹریلوی اہلیہ شنیرہ تھامسن کیساتھ مزار قائد پر حاضری
(January 31, 2014)
کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرہ تھامسن کے ہمراہ بانی قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے مزار قائد جا پہنچے۔ 6ماہ پہلے آسٹریلوی دوشیزہ کے ساتھ رشتہ ازداج میں بندھنے والے عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے شنیرہ تھامسن کے ہمراہ مزار قائد کا دورہ کیا۔ انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ اور مہمانوں کی کتاب میں بانی قوم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر وسیم اکرم اور شنیرتھامسن نے مزار کے مختلف حصوں کی سیرکی۔ اوراپنے دورے کویادگار بنانے کے لیے تصاویر بھی بنوائیں۔ دونوں اس موقع پر خوش گوارموڈ میں دکھائی دیئے۔
