کراچی (پی پی آئی)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تھروبال کا عالمی دن 17اگست کو منایا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق ورلڈ تھروبال فیڈریشن اور پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اسپورٹس تنظیموں بالخصوص ورلڈ تھروبال فیڈریشن اور پاکستان تھروبال فیڈریشن نے تھروبال کا عالمی دن منایا اورملک بھر میں تھروبال کے نمائشی مقابلے منعقد کئے گئے۔
آئی پی ایل اسکینڈل :پاکستانی امپائر اسد رؤف بھی ملزموں کی فہرست میں شامل
پاکستان اولمپک تنازع کے حل کےلئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس 4اکتوبر کو ہوگا
شہدادپور: مسلح افراد کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ،مزاحمت سے دو افراد زخمی
لاڑکانہ: پولیس کی کارروائی مختلف مقدمات میں مطلوب 14ملزمان گرفتار
لاڑکانہ: اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر ہو گی ، پہلے مرحلے میں ایک ہزار بھرتیا ں ہوں گی : نثار کھوڑو
شہداد پور:سات سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
الحمرا مال روڈلاہور میں کمرشل اسٹیج ڈراموں پر مکمل پابندی عائد، تمام بکنگ منسوخ
لاہور(پی پی آئی)پنجاب کے نگران وزیرثقافت عامر میر نے الحمرا مال روڈ میں کمرشل اسٹیج ڈراموں پر مکمل پابندی لگا دی ہے جس کے بعد ڈراموں کیلئے کی جانے والی تمام بکنگز منسوخ کر دی گئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق صوبائی وزیرثقافت عامرمیرکا کہنا ہیکہ الحمرا مال روڈ میں ڈراموں میں ڈانسرزکے فحش ڈانس کی شکایات موصول ہوئیں۔صوبائی وزیرکا کہنا ہے کہ الحمرا مال روڈ صرف ادبی وثقافتی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جائے گا،کمرشل ڈراموں پرپابندی صرف الحمرامال روڈ میں لگائی گئی ہے،الحمراکلچرل کمپلیکس میں ڈرامے حدود وقیود کے اندررہتے ہوئے جاری رہیں گے۔
حج آرگنائزرز سے متعلق شکایات جمع کرانے کی آج حتمی تاریخ
اسلام آباد (پی پی آئی)وزارت مذہبی امور نے حج2023میں نجی حج سکیم کے تحت حج آرگنائزرز کے ساتھ حج کرنے والے حجاج سے کہا ہے کہ اگر انہیں کسی حج آپریٹر کے بارے میں کوئی شکایت ہے تو 18اگست تک آگاہ کریں۔ تاکہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور نے پر ائیویٹ حج سکیم کے تحت حج کوٹہ کیلئے نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے اور انرولمنٹ کیلئے اہل نجی کمپنیوں سے 31اگست در خواستیں طلب کر لی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق موجودہ کوٹہ ہولڈرز کمپنیوں سے بھی اسسمنٹ کیلئے 31اگست تک در خواستیں مانگی گئی ہیں۔
شہدائے بہاولپور کا یوم شہادت منایاگیا،خراج عقیدت پیش
کراچی (پی پی آئی) سابق صدر جنرل محمد ضیا الحق شہید، جنرل اختر عبدالرحمٰن شہید اور سانحہ بہاولپور کے شہدا کا 35واں یوم شہادت روایتی عقیدت احترام سے منایا گیا۔ مرکزی تقریب مسجد عیدگا قصاباں میں کے احاطہ میں ہوئی اور ایصال ثواب کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر محبان شہدائے بہاولپور کے صدر محمد عباس سیکرٹری جنرل انوار پٹنی اور دیگر نے تقاریر کیں۔
تلاش کریں
خبریں

آئی پی ایل اسکینڈل :پاکستانی امپائر اسد رؤف بھی ملزموں کی فہرست میں شامل
(September 21, 2013)
ممبئی: انڈین پریمئر لیگ فکسنگ اسکینڈل میں سری نواسن کے داماد گروناتھ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ پولیس نے چارج شیٹ میں پاکستانی امپائر اسد رؤف سمیت پندرہ بکیز کے نام فائل کر دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے فکسنگ اسکینڈل کے ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کر دی جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کے علاوہ بالی ووڈ اداکار وندو داراسنگھ اور پاکستان امپائر اسد رؤف کا بھی نام شامل ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد رؤف کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف اگر کوئی ثبوت ہے تو سب کے سامنے پیش کیا جائے۔ دوسری جانب سری نواسن نے چارج شیٹ پیش ہونے کے بعد کہا ہے کہ گروناتھ کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ گروناتھ میاپن فکسنگ الزام میں اپنا دفاع خود کرے۔ ممبئی پولیس کی چارج شیٹ میں پندرہ پاکستانی بکیز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں تاہم فکسنگ سکینڈل کی سماعت اب اکیس نومبر کو شیڈول کی گئی ہے۔

پاکستان اولمپک تنازع کے حل کےلئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس 4اکتوبر کو ہوگا
(September 21, 2013)
لوزانے: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس 4 اکتوبر کو ہو گا، پاکستان اولمپک تنازع پر بات ہو گی۔لوزانے ہونے والا اجلاس پاکستان اولمپک تنازع کے حوالے سے خاص اہمیت اختیار کر گیا۔ چار اکتوبر کو آئی او سی کے اجلاس میں پاکستان کے اسپورٹس حکام بھی شریک ہوں گے۔ آئی او سی اجلاس میں بین الصوبائی وزارت کے وزیر ریاض پیرزادہ، عارف حسن اور اکرم ساہی شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں حکومت نواز اور حکومت مخالف پی او اے معاملہ حل ہونے کا قوی امکان ہے۔

شہدادپور: مسلح افراد کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ،مزاحمت سے دو افراد زخمی
(September 21, 2013)
شہدادپور: شہداد پو ر میں مسلح افراد کی جانب سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش، مزاحمت پرفائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق شہداد پور کے گنجان آباد علاقے محمدی ٹاﺅن میں تین نامعلوم مسلح رہزنوں نے علاقے کے زمیندار گل حسن کیریو اورسارنگ خاص خیلی سے گن پوائنٹ پر ہنڈا موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر انھوں نے مزحمت کی ، مزاحمت پر مسلح افرادنے ان پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں دونوںافراد شدید زخمی ہوگئے ۔ دونوںزخمیوں کوشہدادپور اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

لاڑکانہ: پولیس کی کارروائی مختلف مقدمات میں مطلوب 14ملزمان گرفتار
(September 21, 2013)
لاڑکانہ: لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ،مختلف علا قوں سے مختلف مقدمات میں مطلوب 14روپوش اشتہاری ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حیدری تھانہ کی پولیس نے روپوش ملزمان عبدالجبار جتوئی ،غلام عباس ڈہانی،مریدعاربانی،مارکیٹ تھانہ پولیس اشتھاری ملزم شعیب جتوئی ،عاشق لغاری،اظہر آگانی،عبداللطیف کھیڑو،اختیار ببلو کورائی،قلندر بخش بروہی،شمشیر چانڈیو،رابیل کھکھرانی،مولا بخش بگھیو،رحیم کاندھڑو کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے تین عدد پسٹل اور ایک بندوق برآمد کرلی ۔ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں کو ہر صورت میں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

لاڑکانہ: اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر ہو گی ، پہلے مرحلے میں ایک ہزار بھرتیا ں ہوں گی : نثار کھوڑو
(September 21, 2013)
لاڑکانہ: سندھ کے سینیئرصوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سفارشی کلچر کا خاتمہ کر کے میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی بھرتی ہوگی،پہلے مرحلے میں ایک ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائیںگے۔یہ بات انھوں نے پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاڑکانہ میں اساتذہ کی این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے ۵۴ ایچ ایس ٹی کامیاب امیدواروں میں آفر آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی، انھوںنے مزید کہا کہ سندہ میں جے ایس ٹی کے سات ہزار اساتذ ہ جبکہ پی ایس ٹی کے بارہ ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائےں گے، یہ سلسلہ ضلع بینظیرآباد سے شروع کیا گیا ہے،جو کہ شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب ہے۔انھوںنے ایچ ایس ٹی کے ۵۴ کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ لو گوں نے بہت محنت کی ہے۔اور میرٹ پہ پوزیشن حاصل کی ہے۔ انھوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ تعلیم کے معیار کو ترجیحی بنیادوںپربڑھایا جائے۔اس موقع پر محکمہ تعلیم کے اسپیشل سیکریٹری پرویز احمد سیہڑ ڈائریکٹر اسکول،کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر سعید منگنیجواور دوسرے تعلیمی افسران اور پارٹی رہنما موجود تھے۔

شہداد پور:سات سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق
(September 21, 2013)
شہدادپور: شہدادپور کے محلہ اسلام آباد میں سات سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ گھر کی چھت پر پتنگ اڑاتے ہوئے سات سالہ فیصل آرائیں گر کر جاں بحق ہو گیا ، بچی والدہ خبر سن بے ہوشی کے شدید دورے پڑنے لگے ۔