کراچی (پی پی آئی)کراچی پورٹ پر ملازم نے کرین سے سمندر میں کود کر خودکشی کر لی تھی پی پی آئی کے مطابق پورٹ حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خودکشی کا یہ واقعہ صبح پیش آیا۔لاش ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔خودکشی کرنے والا تھرڈ پارٹی ملازم تھا۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاش ڈھونڈنے کے لیے نیوی کی مدد طلب کی ہے۔چھلانگ لگانے کی وجوہات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 بجے کرین نمبر 12 سے عبدالرحیم نے خودکشی کی۔
کوچ باسط علی سے کھلاڑیوں کا کوئی اختلاف نہیں تھا: ثناءمیر
پاکستان اور افغانستا ن کے درمیان دسمبر میں ٹی 20میچ ہوگا
ڈچ فٹبال لیگ : دفاعی چیمپئن ایجگز نے رواڈا کو 0-3سے شکست دیدی
پاکستان کرکٹ بورڈ کا سری لنکا کے خلا ف ہوم سیریز کا اعلان
ڈنمارک کی تیراک کا 200 میٹر بیک اسٹروک سوئمنگ میں نیاعالمی ریکارڈ
پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اولمپک ایسوسی ایشن میں تنازع شدت اختیار کرگیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
اشتہار
تازہ ترین
حنا پرویز بٹ پرحملہ اور بدسلوکی کی مذمت کرتی ہوں:شیریں مزاری
اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے لندن میں لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کے ساتھ بدسلوکی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ حنا پرویز بٹ ان دنوں لندن میں موجود ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیو منظر عام پر آئیں جن میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے حنا پرویز بٹ کو ہراساں کیا گیا اور ان کے صاحبزادے کے سامنے بدتمیزی بھی کی گئی۔اسی حوالے سے شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حنا پرویز بٹ کے ساتھ بدسلوکی اور حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔شیریں مزاری نے کہا کہ کسی کو بھی خواجہ آصف اور ان کے ساتھیوں کے گٹر لیول پر نہیں جانا چاہئے جنہوں نے بار بار پی ٹی آئی کی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ہے، جب مجھے اور پی ٹی آئی کی خواتین کو ہدف کا نشانہ بنایا گیا تو ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی خواتین خاموش رہیں یا مسکرا رہی تھیں۔شیریں مزاری نے کہا کہ تنقید قابل قبول ہے لیکن خواتین کے ساتھ زیادتی ہمیشہ ناقابل قبول ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ سے استعفیٰ منظور، نشست خالی قرار
اسلام آباد (پی پی آئی)نگران وزیر اعظم کیلئے نامزد انوار الحق کاکڑ نے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل بطور سینیٹر استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیر اعطم کا حلف اٹھانے کیلئے سینیٹر شپ سے استعفیٰ دے دیا، جسے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے منظور کرلیا،انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم نامزد ہونے کے بعد سینیٹ کی نشست سے استعفی دے دیا تھا،پی پی آئی کے مطابق انوار الحق کاکڑ کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی نشست خالی قرار دے دی گئی۔
کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کا سلسلہ تھم نہ سکا، بن مانس بھی مر گیا
کراچی(پی پی آئی)چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث چڑیا گھر کی رونقیں ماند پڑنے لگی ہیں۔ذرائع کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں پے در پے جانوروں کی ہلاکتیں ہورہی ہیں، جبکہ چڑیا گھر میں موجود بن مانس بھی مر گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چڑیا گھر میں ڈیڑ ھ سال کے دوران 2 شیر، ایک ہاتھی اور بن مانس ہلاک ہوا، ہرن کے بچوں سمیت چھوٹے درجنوں چرند و پرند کی ہلاکتیں بھی ہوئیں۔واضح رہے کہ چند دنوں قبل ہتھنی نورجہاں جو بخارمیں مبتلا تھی، جسے بچانے کیلئے تمام کوششیں کی گئیں، مگر ہتھنی کو نہ بچایا جاسکا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں 17 سال سے موجود نورجہاں گذشتہ کئی روز سے زمین پر لیٹی ہوئی تھی اور اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوپارہی تھی۔نورجہاں کو رواں ماہ کے شروع میں پیٹ میں درد تشخیص ہوا تھا جس کے باعث اسے پیشاب کرنے میں تکلیف تھی اور پیشاب بند ہوگیا تھا۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے ہتھنی کی تشویش ناک حالت کا جائزہ لینے کے بعد ادویات کے ساتھ ساتھ جسمانی تھراپی بھی تجویز کی تھی۔ہتھنی نور جہاں بیماری کے دوران تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سیاست دان، اداکار اور مختلف شخصیات کی جانب سے کراچی چڑیا گھر کو بند کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

کوچ باسط علی سے کھلاڑیوں کا کوئی اختلاف نہیں تھا: ثناءمیر
(August 4, 2013)
لاہور(پی پی آئی )قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے کہا ہے کہ ٹیم کی کھلاڑیوں کا کوچ سے کوئی اختلاف نہیں تھااور باسط علی کا استعفیٰ دینا ان کا ذاتی معاملہ ہے۔کپتان نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور امید ہے کہ ورلڈ کپ میں جیت کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناءمیر نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور اس ٹیم ورک کی بدولت ہی ہمیں فتح حاصل ہوئی ہے۔ ثنا ءمیر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ سے قبل تربیتی کیمپ میں بھرپور پریکٹس کی بدولت مدمقابل ٹیموں کو شکست دینے میں آسانی ہوئی۔

پاکستان اور افغانستا ن کے درمیان دسمبر میں ٹی 20میچ ہوگا
(August 4, 2013)
کابل(پی پی آئی )افغانستان کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں پاکستان کے خلاف شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے اعلامئے کے مطابق آٹھ دسمبر کو ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ دونوں بورڈز کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد ہورہا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نور محمد مراد کا کہنا ہے کہ انہیں فل ممبر ملک کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا موقع مل رہا ہے،ہار یاجیت اہم نہیںبلکہ کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف کھیلنے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

ڈچ فٹبال لیگ : دفاعی چیمپئن ایجگز نے رواڈا کو 0-3سے شکست دیدی
(August 4, 2013)
ایمسٹرڈیم (پی پی آئی ) ڈچ فٹ بال لیگ کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن اےجگز نے حریف ٹیم روڈا کو تین صفر سے شکست دے کر ایونٹ کی درجہ بندی میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم بنالی۔ایمسٹرڈیم میں ہونے والے میچ کی ابتدا کافی تیزی سے ہوئی جس کے دوران دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف برتری کی جدوجہد کا آغاز کیا۔ پہلے ہاف کے آٹھویں منٹ میں ریکارڈو وین نے بال نیٹ میں پہنچا کر اپنی ٹیم ایجگز کو ایک صفر کی برتری دلادی۔ بائیس منٹ بعد کپتان نے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری دگنا کردی جس کے بعد اسکور بورڈ پر پہلے ہاف کے اختتام تک مزید کوئی تبدیلی نہ ہوسکی۔دوسرے ہاف میں روڈا نے میچ میں واپسی کی اپنی کوششوں کو انتہا تک پہنچا دیا جس کے دوران انہتتر ویں منٹ میں ملنے والی پنالٹی کک مڈ فیلڈر ویلیم نے ضائع کردی۔ مقابلہ ختم ہونے سے صرف سات منٹ قبل ایجگز نے گول کر کے میچ کا اسکور تین صفر کر دیا جس میں مزید کوئی پیش رفت فائنل وسل تک نہ ہوسکی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سری لنکا کے خلا ف ہوم سیریز کا اعلان
(August 2, 2013)
لاہور(پی پی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق دو ٹی ٹونٹی، پانچ ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کی سیریز سات دسمبر سے بیس جنوری تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹی ٹونٹی میچز گیارہ اور تیرہ دسمبر کو دبئی میں کھیلے جائے گے جب کہ پہلے دو ون ڈے میچز اٹھارہ اور بائیس دسمبر کو شارجہ، تیسرا ون ڈے بیس دسمبر کو دبئی جب کہ چوتھا اور پانچواں ون ڈے میچ پچیس اور ستائیس دسمبر کو ابو ظہبی میں ہوں گے۔ تین ٹیسٹ میچز کی سریز کا پہلا میچ اکتیس دسمبر کو دبئی دوسرا آٹھ جنوری کو ابوظہبی اور تیسرا سولہ جنوری کو شارجہ میں شیڈول ہے۔

ڈنمارک کی تیراک کا 200 میٹر بیک اسٹروک سوئمنگ میں نیاعالمی ریکارڈ
(August 2, 2013)
بارسلونا(پی پی آئی) ڈنمارک کی تیراک نے 200 میٹر بیک سٹروک سوئمنگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری سوئمنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں ڈینمارک کی رکی پیڈرسن نے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ انھوں نے 200 میٹر بیک اسٹروک سیمی فائنل مقابلے میں مقررہ فاصلہ 2 منٹ 19 اعشاریہ ایک ایک سیکنڈز میں طے کیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ امریکہ کی ریبیکا سونی کے پاس تھا۔ رکی پیڈرسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ نیا ریکارڈ قائم کر کے بہت خوش ہیں۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اولمپک ایسوسی ایشن میں تنازع شدت اختیار کرگیا
(August 2, 2013)
لاہور(پی پی آئی)پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا۔ پی ایس بی نے پی او اے سے اولمپک ہاو¿ س خالی کرانے کے لیے سی سی پی او لاہور اور ڈی سی او کو خط لکھ دیا۔ عارف حسن کی صدارت میں قائم پی او اے انٹر نیشنل اولمپک ایسوسی ایشن سے منظور شدہ ہے اور پی ایس بی نے ان سے لڑائی کی وجہ سے اکرم ساہی کی صدارت میں متوازی پی او اے بنا رکھی ہے۔ پی ایس بی نے سی سی پی او لاہور اور ڈی سی او لاہور کو خط لکھا ہے کہ عارف حسن اینڈ کمپنی کو نکال کر اولمپک ہاوس اکرم ساہی کے حوالے کیا جائے۔ سپورٹس پالیسی کے نفاذ پر اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان جھگڑا ڈیڑھ سال سے جاری ہے۔ عارف حسن فروری دو ہزار بارہ میں تیسری بار پی او اے کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ پی ایس بی کا موقف ہے کہ سپورٹس پالیسی کے مطابق کوئی شخص تیسری بار ایک ہی عہدہ نہیں سنبھال سکتا۔
