لاہور (پی پی آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مقدمات کی تفصیلات جاننے کیلئے درخواست دائر کی جسے سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف 22 جون کے بعد درج کئے گئے مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، جسٹس عالیہ نیلم 12 اکتوبر کو بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گی، عدالت نے سماعت کیلئے فریقین کو بھی طلب کر رکھا ہے۔
نیوزی لینڈ کا بھارتی نژاد اسپنر اندر بیر کو پہلا ٹیسٹ کھلانے کا فیصلہ
پیرس اوپن : اعصام الحق نئے آسٹریلوی پارٹنر کے ساتھ کورٹ میں اتریں گے
ٹوکیو میراتھن ریس کو یوگنڈا کے ابراہم کیپ لیمو نے جیت لیا
کرکٹرعمر اکمل کے معاملے کی انکوائری کرائیں گے: ذکاءاشرف
بنگلہ دیش کیخلاف کرکٹ سیریز کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان
کیون اسٹیڈلر نے فینکس اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بونیر میں پولیس وین کے قریب دھماکہ،ایک اہلکار شہید، ایک شدید زخمی
بونیر (پی پی آئی) بونیر میں پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق دھماکہ ایلم میں پولیس وین کے قریب ہوا، واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی۔بتایا گیا ہے کہ زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت سے حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور
کراچی (پی پی آئی)کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت میں 9 مئی کو فیروز آباد تھانے کی حدود میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کیس سے متعلق سماعت ہوئی، پی پی آئی کے مطابق عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظورکر لی۔حلیم عادل شیخ و دیگر پر ہنگامہ آرائی،جلاو گھیراؤ سمیت متعدد الزامات ہیں، حلیم عادل شیخ مبینہ ٹاؤن تھانے کے کیس میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
محمودالرشید اور اعجاز چوہدری 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کلمہ چوک میں کنٹینر کو آگ لگانے کے کیس میں بغاوت کی دفعات شامل ہونے پر محمودالرشید اور اعجاز چوہدری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔پی پی آئی کے مطابق کنٹینر کو آگ لگانے کے کیس میں پولیس نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔بعد ازاں عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے 21 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تلاش کریں
خبریں

نیوزی لینڈ کا بھارتی نژاد اسپنر اندر بیر کو پہلا ٹیسٹ کھلانے کا فیصلہ
(February 4, 2014)
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے خلاف 6فروری سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے بھارتی نژاد اسپنر اندربیر سنگھ کو حتمی اسکواڈ میں شامل کرنے کافیصلہ کرلیا ۔ بھارتی شہر لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے اندربیر نے اس سے قبل نیوزی لینڈ کی طرف سے پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 11وکٹیں حاصل کی ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان ڈینئیل ویٹوری کی عدم موجودگی پر اندربیر کو پہلے ٹیسٹ کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا حصہ بنایا جارہا ہے ۔

پیرس اوپن : اعصام الحق نئے آسٹریلوی پارٹنر کے ساتھ کورٹ میں اتریں گے
(February 4, 2014)
پیرس: آسٹریلیا کے جنید رمیز فرانس اے ٹی پی ٹورنامنٹ سے پاکستانی اعصام الحق کے نئے پارٹنرہوں گے ۔پاک ،آسٹریلوی جوڑی کا پہلا میچ جرمنی کے ڈسٹن براﺅن اورامریکی آسٹن کرئی جیک سے ہوگا ۔اس سے قبل آسٹریلین اوپن میں اعصام الحق بھارت کے روہن بوپنا کے پارٹنر تھے ۔ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ اعصام بوپنا کی جوڑی صر ف اس ایونٹ میں ٹوٹی ہے یا مستقل ٹوٹ گئی ہے ۔واضح رہے کہ اعصام اور بوپنا کے درمیان پارٹنر شپ دوسا ل بعد قائم ہوئی تھی ۔

ٹوکیو میراتھن ریس کو یوگنڈا کے ابراہم کیپ لیمو نے جیت لیا
(February 4, 2014)
ٹوکیو: جاپان میں ہونے والی میراتھن ریس کو یوگنڈا کے ابراہم کیپ لیمو نے اپنے نام کرلیا ۔ فاتح کھلاڑی نے 34کلومیٹر کے فاصلے کو 2گھنٹے 9منٹ اور23سیکنڈز میں طے کیا ۔جاپان کے ماسا وایمائی اس ایونٹ میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جاپان ہی کے کینچی سیریشی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔یوگنڈا کے 24سالہ ابراہم نے گزشتہ سال اگست میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں 19ویں پوزیشن حاصل کی تھی ۔

کرکٹرعمر اکمل کے معاملے کی انکوائری کرائیں گے: ذکاءاشرف
(February 3, 2014)
لاہور: ذکاءاشرف نے عمر اکمل کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے انکوائری کروانے کی یقین دہانی بھی کروادی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ فاٹا سے کراچی تک تمام ریجنز کو ملک کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔ انہوں نے سلیکشن کمیٹی کے اعلان کی بھی خبر دیدی۔ پی سی بی کے چیئرمین ذکاءاشرف نے ملک بھر سے آئے ہوئے تمام ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ ریجنز سے آنے والے تمام مندوبین کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا سے کراچی تک سب کو پاکستان کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔ آئی سی سی کے بگ تھری معاملے پر پوچھے گئے سوال پر چیئرمین نے کہا کہ پی سی بی کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم نواز شریف ہیں اس حوالے سے وہ ان کی رہنمائی چاہتے ہیں۔ ذکاءاشرف نے عمر اکمل کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے انکوائری کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا کوچ ملکی ہو یا غیر ملکی جو بہتر ہو گا اسے ہی منتخب کیا جائے گا۔

بنگلہ دیش کیخلاف کرکٹ سیریز کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان
(February 3, 2014)
کولمبو: سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ آوٹ آف فارم سینئر بیٹسمین مہیلا جے وردھنے اور بولر رنگانا ہیراتھ کو ون ڈے سیریز میں ریسٹ دیا گیا جبکہ بیٹسمین ڈیموتھ کرونا رتنے اور لاہیرو تھریمانے بھی ون ڈے اسکواڈ سے آوٹ ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں اینجلو میتھیوز جبکہ ٹی 20 سیریز میں دنیش چندی مَل ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 12 فروری سے شروع ہو گی۔

کیون اسٹیڈلر نے فینکس اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی
(February 3, 2014)
اسکاٹس ڈیل: امریکہ کے کیون ا سٹیڈلر نے فینکس اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی۔ اسکاٹس ڈیل کے خوبصورت ایریزونا میں ہونیوالی گالف چیمپئن شپ کے فائنل راونڈ میں کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔ امریکہ کے کیون اسٹیڈلرنے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سٹروک کی برتری حاصل کی۔31سالہ کیون نے گالف کیریر میں پی جی اے ٹور کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کیون کے ہم وطن گالفربیوبا واٹسن سخت مقابلہ کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر رہے۔