سری نواسن آئی سی سی اجلاس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے

قدرتی وسائل کا استعمال اور تحفظ جنگی بنیادوں کرنا ہوگا:کمشنرکراچی

ظہیر خان انڈین ویسٹ زون ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ممبئی کے کپتان مقرر

انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دے کر ڈس ایبلڈ ٹیم نے تاریخ رقم کی ہے: عاقب جاوید

ظہیر عباس اور معین خان کی محنت رنگ لائے گی: ڈاکٹر جنید علی شاہ

شباب ملی زون ملیر اور زون جامعات کے ذمہ داران کا اعلان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

سری نواسن آئی سی سی اجلاس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے حکم پر بورڈ کے سربراہی سے معطلی کے باوجود آئی سی سی اجلاس میں سری نواسن بھارت کی نمائندگی کریں گے۔بھارتی سپریم کورٹ کے حکم پر بورڈ کے صدارت سے علیحدگی کے باوجود سری نواسن آئی سی سی میں بھارت کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔ بی سی سی آئی کے معطل سربراہ9اور10 اپریل کو ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جس میں بگ تھری منصوبے کو حتمی اور قانونی شکل دی جانی ہے۔بورڈ کے قانونی مشیر کے مطابق عدلیہ میں جاری کیس سے آئی سی سی میں سری نواسن کی پوزیشن متاثر نہیں ہوئی۔سپریم کورٹ نے بھی استفسار پر بورڈ کا اندورنی معاملہ قرار دے کر اس پر آرڈر دینے سے گریز کیا ہے۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری سنجے پٹیل نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ سری نواسن ہی آئی سی سی میں بھارت کی نمائندگی کریں۔ کیونکہ حالیہ مہینوں میں عالمی کرکٹ میں بھارت کی مضبوط پوزیشن دلانے میں انھوں نے اہم کردار ادا کیاہے اور عدلیہ کوبھی اس پر اعتراض نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت انڈیا سیمنٹ کا کوئی ملازم بورڈ انتظامیہ میں شامل نہیں ہوسکتا۔سنجے پٹیل نے آئی سی سی اجلاس میں نمائندگی کے بارے میں سوال پر کہاکہ سری نواسن تامل ناڈو ایسوسی ایشن کے صدر ہیں، بورڈ انھیں آئی سی سی اجلاس کے لیے نامزد کرسکتاہے۔یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ کیونکہ اس نمائندگی کا ایڈمنسٹریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

قدرتی وسائل کا استعمال اور تحفظ جنگی بنیادوں کرنا ہوگا:کمشنرکراچی

کراچی: کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ آئیندہ نسلو ں کے محفوظ مستقبل کیلئے قدرتی وسائل کا استعمال اور تحفظ جنگی بنیا دو ں پر کر نا ہو گا اگر قدرتی وسائل کا تحفظ نہیں کیا گیا تو اس کا خمیا زہ آنے والی نسلوں کو بھگتنا ہو گا ۔ان خیالا ت کا اظہا ر انھوں نے آج عالمی ارتھ آورکے حوالے سے منعقدہ مختلف تقاریب میں مہما ن خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطا ب میں کیا۔ تقاریب میں مختلف ما ہرین نے بھی خطا ب کیا جبکہ ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔کمشنر کرا چی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ مستقبل کی نسلو ں کو محفوظ دھر تی کی منتقلی کیلئے تر جیحی بنیا دوں پر اقداما ت نا گزیر ہیں ۔پا نی اور گیس سمیت دیگر قدرتی وسائل کو احتیا ط سے استعمال کر کے آئیندہ کی نسلو ں کے مستقبل کو محفوظ اور بہتر بنا یا جا سکتا ہے انھو ں نے کہا کہ گیس ۔پانی اور قدرتی وسائل کا غیر ضروری استعمال اور ضیا ع اسی طرح جا ری رہا تومستقبل قریب میں پر یشانیوں کو سامنہ اٹھا نا پڑے گا۔ سندھ اسمبلی کے ارتھ آورکی قرا ر دار کی منظوری کے دور رس مثبت نتائیج حاصل ہو نگے ۔شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ شہر میں محدود ٹریٹمنٹ سہو لیا ت کے با عث فضلہ جا ت میں اضافہ ،صنعتی فضلے کا بڑھتاہو اخراج اور میو نسپل ویسٹ نے زمین او رپا نی کو آلو دہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے انسانی صحت کو مستقل خطرات کا سامناہے ،کمشنر کراچی نے اپنے خطاب کے مو قع پر کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق کرا چی میں فضائی آلو دگی میں اضافے کی 90 فیصد وجوہا ت میں پر انی ،زائد المیعاد اورخراب ٹرا نسپورٹ کا استعمال اور فیکٹریوں کی چمنیو ں سے نکلنے والا غیر محفوظ دھواں ہے ۔گاڑیوں سے کا ربن مو نو آکسائیڈ اور کا ربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہو کر نا ک ،گلے اور آنکھوں کی بیما ریوں کا سبب بن رہا ہے ۔شہر کے ما حول کو بہتر بنانے کیلئے درخت بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیںشجر کا ری کی مہم کو با ر با ر کرنے کی ضرورت ہے ۔گرین ما حول کیلئے شہر میں مزید پا رکوں کے قیا م اور درخت لگانے کی ضرورت ہے ہر گھر میں درخت لگاکر شہر کو گرین اور ما حول کو کلین بنا یا جا سکتاہے، صنعتی علا قوں میں خالی گرین بیلٹ میں درخت اور پو دے لگاکر ما حولیاتی آلو دگی کو کم کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

ظہیر خان انڈین ویسٹ زون ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ممبئی کے کپتان مقرر

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ظہیر خان انڈین کو انڈین ڈومیسٹک ویسٹ زون ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ممبئی کا کپتان مقررکردیا گیا۔ ظہیر خان ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینے والی انڈین ٹیم میں شامل نہیں ہیں لیکن 30مارچ سے4اپریل تک منعقد ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ممبئی کی قیادت کریں گے۔ ممبئی کی ٹیم میں ظہیر کے علاوہ انڈر 19ٹیم کے دو کھلاڑیوں سر فراز خان اور شریاس لیئر جبکہ آئی پی ایل میں راجستھا ن رائلز کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر پراوین ٹمبے کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم سید مشتاق علی ٹرافی آل انڈیا ناک آﺅٹ کے لیے کوالیفائی کرے گی جو کہ ممبئی اور راجکوٹ میں 8سے13اپریل کو کھیلاجائے گا۔ لال چند راجپوت کو ممبئی کا کوچ جبکہ امیت دانی کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دے کر ڈس ایبلڈ ٹیم نے تاریخ رقم کی ہے: عاقب جاوید

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹےم کے سابق بالنگ کوچ اورکرکٹر عاقب جاوےد نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈس اےبلڈ کرکٹ ٹےم نے انگلےنڈ کو مسلسل دوسری بار ٹی20مےچوں مےں شکست دے کر تارےخ رقم کی ہے، مجھے امےد ہے کہ ون ڈے سےرےز بھی قومی ٹےم جےتے گی ۔۔ دبئی مےں موجود پاکستان کی ڈس اےبل کرکٹ ٹےم کے نےٹ سےشن کے موقع پر کھلاڑےوں اور آفےشلز سے ملاقات کے دوران عاقب جاوید نے کہا کہ میں قومی ڈس ایبلڈ ٹیم سے متاثر ہواہوں۔واضح رہے کہ قومی ڈس اےبلڈ کرکٹ ٹےم ےو اے ای مےں انگلےنڈ کی ڈس اےبلڈ کرکٹ ٹےم کے خلاف ون ڈے اور ٹی20مےچوں کی سےرےز کھےل رہی ہے ۔ےو اے ای کی ٹےم کے موجود کوچ عاقب جاوےد نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ان ڈس اےبلڈ کھلاڑےوں نے اپنی مجبوری کو پس پشت ڈال کر کرکٹ کھےلنے کو ترجےح دی ےہ ان کا حوصلہ ہے اور مےں اس کی داد دےتا ہوں ۔ٹرےننگ کے دوران عاقب جاوےد پاکستان کے فاسٹ بالر فرحان سعےد کی بالنگ سے بہت متاثر نظر آئے جو کہ اسٹکس کے سہارے گےند کرتے ہےں ۔اس موقع پر پاکستان کے کوچ صبےح اظہر ،ٹےم منےجر جمےل کامران اور مےڈےا منےجر محمد نظام بھی موجود تھے ۔

مزید پڑھیں

ظہیر عباس اور معین خان کی محنت رنگ لائے گی: ڈاکٹر جنید علی شاہ

کراچی: اصغر علی شاہ اسپورٹس فاونڈیشن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر ِ صحت ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی برقت مداخلت کرکے بنگلہ دیش کو غیر ملکی پر چم میدان میں لانے کی اجازت دلانا اچھا فیصلہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی اس حوالے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہیے ،انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بنگلہ دیش حکومت خوفزدہ ہوگئی تھی جسکے بعد انھوں نے یہ اقدام اٹھایا تھا اور اس کاواپس لیا جانا ایک دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا،بطور ہیڈکوچ معین خان کی کارکردگی شاندا رجارہی ہے ۔ڈاکٹر جنید علی شاہ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈٹی 20کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گی ان کا کہنا تھا کہ معین خان اور ظہیر عباس کی تقرری ورلڈکپ 2015تک ہونی چاہیے ۔ شرجیل خان کی ٹیم میں شمولیت سے پاکستان ٹیم اور بھی مضبوط ہوجائے گی کیونکہ وہ فطری طور پر اس فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہےں جبکہ کپتان محمد حفیظ کو اپنی تمام صلاحیتوں کو بروکار لاکر پاکستان ٹیم کی کمان کرنی ہے، شعیب ملک سے بھی بیٹنگ اور بولنگ کے شعبوں میں فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ بنگلہ دیش کی وکٹیں اسپنرز کے لیے سازگار ہیں۔

مزید پڑھیں

شباب ملی زون ملیر اور زون جامعات کے ذمہ داران کا اعلان

کراچی: شباب ملی ضلع شرقی کے صدر برہان الدین نے صدر شباب ملی کراچی سیف الدین سے مشاورت کے بعد زون جامعات کے صدر خرم قاضی اور زون ملیر کے صدر جہانزیب رضی کو مقرر کر دیا۔ اس موقع پر صدر شباب ملی ضلع شرقی برہان الدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں کیوں کہ تعلیم یافتہ نوجوان عام فرد کے مقابلے میں ذیادہ باشعور اورسمجھدار ہوتے ہیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکا یو- ایس -ایڈ کے نام پر پاکستان کے نظام تعلیم کواپنے مذموم مقاصدکے لئے استعمال کرنے کی بھرپور کوشش کررہا ہے ۔پاکستان میں تعلیم کے نام پر غیر ملکی قوتیں فحاشی اور عریانی کے کلچرکوفروغ دے رہی ہیں۔ایسے تمام تعلیمی ادارے جو امریکی امداد پر چلتے ہیں وہاں پر پڑھایا جانے والا نصاب طالب علموں کو اسلام اور پاکستان سے دور کررہا ہے۔ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے اور غیر ملکی امداد پر انحصارکرنے کے بجائے غیر ضروری خرچوں کو کم کرے۔

مزید پڑھیں