کراچی)پی پی آ ئی)عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعدادایک کروڑ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، لیکن ان میں سے صرف 44 لاکھ نے ہی سالانہ ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں۔پاکستان کے لیے عالمی بینک کے 40 کروڑ ڈالر سے ریونیوبڑھانے کے منصوبے کی عملدرآمد رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمزور ٹیکس اسٹرکچر پہلے سے ٹیکس نیٹ میں شامل افراد اور کمپنیوں پر سارا بوجھ لاد رہا ہے۔جون 2023 میں ٹوٹل ٹیکس دہندگان کی تعداد 98 لاکھ تھی، جبکہ ایکٹیو انکم ٹیکس دہندگان کی تعداد 44 لاکھ تھی، جس کا مطلب یہ ہے کہ ایف بی آر میں رجسٹرڈ 54لاکھ ٹیکس دہندگان نے سالانہ انکم ٹیکس جمع نہیں کرائے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایف بی آر 55 فیصد رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان سے وصولیاں کرنے میں بھی ناکام رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریٹرنز جمع کرانے والوں میں سے بھی صرف 23 لاکھ افراد نے ٹیکس جمع کرایا ہے، جو رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کا 24 فیصد بنتے ہیں، مالی سال 2022 میں 80لاکھ افراد ایف بی آر میں رجسٹرڈ تھے، جن میں سے صرف 3 ملین افراد نے ریٹرنز جمع کرائے تھے۔30 ستمبر تک صرف 2 ملین افراد نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے، جس کے بعد ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی، جو کہ قانون کی کمزور عملداری کی نشاندہی کرتا ہے۔عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں ایف بی آر کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلیے ایف بی آر کو مزید کاوشیں کرنے کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیکس بیس کو موجود قوانین پر عملدارمد کرکے بڑھا سکتا ہے اس کیلئے سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیکس بقایاجات وصولی کیلئے طے ہوا تھا کہ ایف بی آر کے گریڈ 17کے 40فیصد افسران کو ٹیکنیکل تربیت دی جائیگی اور اپنے آئی سی ٹی آلات کو جدید آلات سے بدلا جائیگا مگر ابھی تک اس پر عملدرامد نہیں کیا جاسکا۔
دبئی ٹینس : جوکووچ اور سونگا دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے
جے وردھنے 600انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے
ٹی 20ورلڈ کپ : قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 3مارچ سے شروع ہوگا
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کاآل راﺅنڈر شکیب الحسن کی سزا میں کمی سے انکار
مصباح کا 39سال کی عمر میں بڑی ون ڈے اننگزبنانے کا ریکارڈ
ٹی 20سیریز کے لئے نائیجیرین کرکٹ ٹیم کی سری لنکا آمد
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
محکمہ تعلیم پنجاب نے پبلک اور پرائیویٹ سکولوں کیلئے موسم سرما کے اوقات کار تبدیل کردئیے
ننکانہ صاحب)پی پی آ ئی)محکمہ تعلیم ننکانہ نے پبلک اور پرائیویٹ سکولوں کیلئے موسم سرما کے اوقات کار تبدیل کرددیئے،جن پر(آج)16اکتوبر سے عمل درآمد ہوگا،نئے اوقات کار15اپریل2024ء تک نافذ العمل رہیں گے،سی ای او ایجوکیشن ننکانہ صاحب احسن فرید کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،جسکے مطابق بوائز سکول صبح 8.30بجے کھلیں گے اور2.30بجے بند ہوں گے،گرلز سکول 8.15بجے کھلیں گے اور2.15بجے بند ہوں گے،جمعہ کے روز بوائز سکول 12.00 بجے اور گرلز سکول 11.45بجے بند ہوں گے،ڈبل شفٹ والے سکول پہلی شفٹ کیلئے 8.00بجے کھلیں گے اور 12.30 بجے بند ہوں گے،دوسری شفٹ کیلئے 1.00بجے کھلیں گے اور5.30بجے بند ہوں گے،جمعہ کے روز پہلی شفٹ8.00بجے سے 12.00 بجے تک ہوگی،دوسری شفٹ2.30بجے سے 5.30بجے تک ہو گی۔
فیفا ورلڈ کپ2026 کوالیفائر، کمبوڈین فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی
لاہور(پی پی آ ئی) فیفا ورلڈ کپ2026 کوالیفائر کھیلنے کے لئے کمبوڈین فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔فیفا ورلڈ کپ2026 کوالیفائر میں شمولیت کے لئے کمبوڈیہ کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی، کمبوڈین ٹیم براستہ بنکاک، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور کمبوڈیا کے مابین ہوم لیگ 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔
انتظامیہ کا ن لیگ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ
لاہور)پی پی آ ئی) ضلعی انتظامیہ نے 21 اکتوبر کو نواز شریف کی آمد پر مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس آئندہ دو روز میں ہوگا، مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت شرائط کیساتھ دی جائے گی۔دوسری جانب پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کے حوالے سے انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست کا بغور جائزہ لیا لیکن جلسے کی اجازت ملنا مشکل ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے وہاں جلسے کی اجازت دینا ممکن نہیں، تحریک انصاف اگر بڑے گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے تو پھر غور کیا جا سکتا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

دبئی ٹینس : جوکووچ اور سونگا دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے
کراچی: دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ اورفرانس کے جوولفریڈ سونگا دبئی ٹینس چیمپئن شپ کے دوسر ے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ ادھرمیکسیکومیں جاری ایونٹ میں اسپین کے ڈیوڈ فیررنے دوسر ے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔دبئی میں جاری ایونٹ کے مینزسنگلزکے پہلے راﺅنڈ میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کیخلاف اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔ جوکووچ کی فتح کا اسکورچھ تین اورچھ تین رہا۔ ففتھ سیڈ جوولفریڈ سونگا رومانیہ کے وکٹرہنسیکوکوچھ دواورچھ چارسے مات دیکردوسر ے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹروکلائی کی انجری کے باعث بھارت کے سوم دیوکیخلاف میچ سے دستبردارہوگئے۔ ڈیل پوٹروپہلا سیٹ سات چھ سے ہارگئے جس کے بعد انہوں نے میچ سے دستبردارہونے میں ہی عافیت جانی۔۔ادھرمیکسیکومیں جاری کلیکورٹ ایونٹ میں ٹاپ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیررنے قازقستان کے میخائل کوکوشکن کیخلاف کامیابی سمیٹتے ہوئے دوسر ے راﺅنڈ میں جگہ بنالی۔ فیررنے ایک گھنٹے ستائیس منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں چھ دواورچھ تین سے فتح سمیٹی۔

جے وردھنے 600انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے
کراچی: سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردھنے 600انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے۔ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کو سب سے زیادہ664 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 1997 میں ڈیبیوکرنے والے سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردھنے نے پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں اپنے کیرئیر کا 600 واں انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ مہیلا جے وردھنے 143ٹیسٹ408 ون ڈے اور 49 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ جے وردھنے اپنے 600 ویں میچ کو یادگار نہ بناسکے اور صرف 13 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔ بھارت کے سچن ٹنڈولکر چھ سو سے زائد انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔ ٹنڈولکر نے کیرئیر کے دوران664 میچز کھیلے۔ ٹنڈولکر نے دو سو ٹیسٹ، چار سو تریسٹھ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رکھا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے کا اعزاز بھی ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 463ون ڈے میچزمیں بھارت کی نمائندگی کی۔سری لنکن بلے باز سنتھ جے سوریا چار سو پینتالیس ون ڈے کھیل کر دوسرے اور مہیلا جے وردھنے چار سو آٹھ ون ڈے میچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی 20ورلڈ کپ : قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 3مارچ سے شروع ہوگا
لاہور: آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 3مارچ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں شروع ہوگا ۔ ایشیا کپ میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم کی علاوہ چار کھلاڑی شعیب ملک ،کامران اکمل ،سہیل تنویر اور ذولفقار بابر کیمپ میں حصہ لیں گے ۔ کیمپ کی نگرانی کوچ منصور رانا کریں گے ۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کاآل راﺅنڈر شکیب الحسن کی سزا میں کمی سے انکار
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کرکٹر شکیب الحسن کی سزا میں کمی سے انکار کردیا ۔ بی سی بی نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون میں غیر مہذب اشارے کرنے پر آل راﺅنڈر شکیب الحسن کو تین میچوں کے لئے معطل کرکے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔پابندی کے سبب شکیب االحسن سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے اورایشیا کپ کے پہلے دو میچوںمیں شرکت سے محروم ہیں۔

مصباح کا 39سال کی عمر میں بڑی ون ڈے اننگزبنانے کا ریکارڈ
فتح اللہ: ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں اگرچہ پاکستان ناکام رہا لیکن قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے 39سال کی عمر میں زیادہ اسکور کرنے جے سوریا کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ۔مصباح نے میچ میں 73رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے ۔

ٹی 20سیریز کے لئے نائیجیرین کرکٹ ٹیم کی سری لنکا آمد
کولمبو: نائیجیریا کی کرکٹ ٹیم مختصر دورے پر سری لنکا پہنچ گئی ،جہاں وہ سری لنکا اے کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی ۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبران کی کرکٹ کی بہتری کے لئے سری لنکا نائیجیریا کی میزبانی کررہا ہے ۔بورڈ کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل کینیا کی ٹیم نے بھی سری لنکا کادورہ کیا تھا جس میں اس نے سری لنکا اے ٹیم کے خلاف 7ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے تھے ۔