راولپنڈی)پی پی آ ئی) سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کے خلاف خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران دہشتگرد صدام حسین مسلم ہلاک کر دیا گیا۔سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگرد صدام حسین کا ایک اور ساتھی دہشتگرد مقصود بھی مارا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا۔ہلاک دہشتگرد صدام حسین مسلم، گرو اور جبار جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا، آپریشن میں مارا جانے والا بلوچ لبریشن آرمی کا دہشتگرد صدام حسین 2008 میں بلوچ لبریشن فرنٹ کاحصہ بنا۔پاکستان دشمنوں کی جانب سے دو دہائیوں سے مسلط کی گئی دہشتگردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسز نے مختلف دہشتگرد گروپوں میں شامل دہشتگردوں کی بڑی تعداد کو ہلاک کیا ہے۔اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو ”ہلاک کئے جانے والے دہشت گردوں میں بڑی تعداد براہ راست پاکستانیوں پر حملے کرنے والے دہشتگردوں کی ہے جس کی وجہ سے دہشتگرد گروپوں کے درمیان اختلافات بڑھ چکے ہیں۔“بلوچ لبریشن آرمی اور ان کی آقا بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“، بی ایل اے کی نچلے درجے کی بزدلانہ دہشت گردی کی کارروائیوں کو سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کی صورت میں بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔دہشتگرد صدام حسین نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال اور بارودی سرنگیں نصب کرنے کی تربیت بلوچستان کے علاقے مشکے میں قائم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے دہشتگرد ٹریننگ کیمپ میں حاصل کی۔سال 2014 میں دہشتگرد صدام حسین بلوچ لبریشن آرمی میں شامل ہوگیا جسے 2017 ء میں ضلع کیچ میں خفیہ تربیتی کیمپ کا کمانڈر اور 2021ء میں مقامی کمانڈر بنا دیا گیا، 2016 سے اب تک دہشتگرد صدام حسین جنوبی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 93 دہشتگردی کی وارداتوں بشمول گرنیڈ حملے، بارودی سرنگوں کے حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا، ان حملوں میں 131 معصوم لوگوں کی جانیں گئیں جبکہ 177 لوگ زخمی بھی ہوئے۔
وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی پہلی قرعہ اندازی آج ہوگی
کرکٹ ورلڈ کپ2015 کیلئے مضبوط ٹیم بنانا پہلی ترجیح ہے،راشد لطیف
پنجاب یوتھ فیسٹیول : پاکستانی نوجوانوں نے کئی عالمی ریکارڈ قائم کردیے
امپائر اسد رﺅف میچ فکسنگ میں ملوث نہیں تھے : وندو دارا سنگھ
آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن نجی مصروفیات کے باعث آئی پی ایل سے دستبردار
جلد بازی کی وجہ سے پاکستان ٹیم جیتا ہوا میچ ہار گئی:محمد یوسف
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
عالمی بینک کا ایف بی آر کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار
کراچی)پی پی آ ئی)عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعدادایک کروڑ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، لیکن ان میں سے صرف 44 لاکھ نے ہی سالانہ ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں۔پاکستان کے لیے عالمی بینک کے 40 کروڑ ڈالر سے ریونیوبڑھانے کے منصوبے کی عملدرآمد رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمزور ٹیکس اسٹرکچر پہلے سے ٹیکس نیٹ میں شامل افراد اور کمپنیوں پر سارا بوجھ لاد رہا ہے۔جون 2023 میں ٹوٹل ٹیکس دہندگان کی تعداد 98 لاکھ تھی، جبکہ ایکٹیو انکم ٹیکس دہندگان کی تعداد 44 لاکھ تھی، جس کا مطلب یہ ہے کہ ایف بی آر میں رجسٹرڈ 54لاکھ ٹیکس دہندگان نے سالانہ انکم ٹیکس جمع نہیں کرائے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایف بی آر 55 فیصد رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان سے وصولیاں کرنے میں بھی ناکام رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریٹرنز جمع کرانے والوں میں سے بھی صرف 23 لاکھ افراد نے ٹیکس جمع کرایا ہے، جو رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کا 24 فیصد بنتے ہیں، مالی سال 2022 میں 80لاکھ افراد ایف بی آر میں رجسٹرڈ تھے، جن میں سے صرف 3 ملین افراد نے ریٹرنز جمع کرائے تھے۔30 ستمبر تک صرف 2 ملین افراد نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے، جس کے بعد ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی، جو کہ قانون کی کمزور عملداری کی نشاندہی کرتا ہے۔عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں ایف بی آر کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلیے ایف بی آر کو مزید کاوشیں کرنے کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیکس بیس کو موجود قوانین پر عملدارمد کرکے بڑھا سکتا ہے اس کیلئے سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیکس بقایاجات وصولی کیلئے طے ہوا تھا کہ ایف بی آر کے گریڈ 17کے 40فیصد افسران کو ٹیکنیکل تربیت دی جائیگی اور اپنے آئی سی ٹی آلات کو جدید آلات سے بدلا جائیگا مگر ابھی تک اس پر عملدرامد نہیں کیا جاسکا۔
سی پیک معاملے پر سکیورٹی کے حوالے سے مسائل ہیں، نگران وزیر خارجہ
اسلام آباد(پی پی آ ئی) نگران وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ سی پیک معاملے پر سیکیورٹی کے حوالے سے بیرونی وجوہات کی بنا پر مسائل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک معاملے پر سیکیورٹی کے حوالے سے بیرونی وجوہات کی بنا پر مسائل ہیں، ہم سعودی عرب سے رابطے میں ہیں اور چین کے ساتھ سی پیک پر بات چیت چل رہی ہے، نگراں وزیراعظم چینی صدر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم چینی صدر سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں چینی قیادت سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا، سی پیک سلو ڈاؤن نہیں ہوگا بلکہ تیزی کے راستے پر ڈالا جائے گا۔نگراں وزیرِ خارجہ نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کی فورم کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، وزیراعظم چین کے چوٹی کے کاروباری افراد سے بھی ملاقات کریں گے اور اس دوران متعدد ایم او یوز بھی دستخط کیے جائیں گے، زراعت، گرین انرجی اور دیگر امور پر یادداشت کے معاہدے دستخط ہوں گے اور مختلف شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دورے سے چین اور پاکستان کے باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا، 2 روز بیجنگ میں گزارنے کے بعد وزیراعظم سنکیانگ کا دورہ کریں گے، وزیراعظم سنکیانگ یونیورسٹی میں بھی خطاب کریں گے، وزیراعظم سنکیانگ میں کاروباری افراد سے ملاقاتیں کریں گے اور وزیراعظم جمعے کی نماز بھی سنکیانگ کی مسجد میں پڑھیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطین کے مسئلے پر واضح مؤقف رکھتا ہے، شہری آبادی پر حملوں اور غزہ کے محاصرے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں، اسرائیل 6 دہائیوں سے زائد عرصے سے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، اسرائیل فلسطین کے بارے میں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرے، غزہ میں انسانی امداد کے لیے اقوامِ متحدہ سے رابطے میں ہیں، پاکستان 1967ء سے قبل کی سرحدیں، القدس الشریف دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطین ریاست چاہتا ہے، اس معاملے پر او آئی سی کا خصوصی اجلاس 18 اکتوبر کو جدہ میں ہوگا جس میں بحیثیت وزیرِ خارجہ شرکت کروں گا، او آئی سی وزرائے خارجہ کے جدہ اجلاس میں انسانی المیہ بھی ایجنڈے پر ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم پر کالا جادو کروایا، حریم شاہ کا دعویٰ
لاہور(پی پی آ ئی)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستانی ٹیم پر کالا جادو کروایا۔ گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرکے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا، پاکستان کی بدترین شکست پر شائقین بیحد مایوس ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی جانب سے پاکستانیوں کا مذاق بھی ا?ْڑایا جارہا ہے، معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاک بھارت میچ سے متعلق ایک حیران کن دعویٰ کیا ہے۔حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ معتبر ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر کالا جادو کرنے کے لیے کالے جادو کے ماہر کارتک چکرورتی کی خدمات حاصل کیں، آئی سی سی کی جانب سے اس کی تحقیقات کی جائے یہ ناقابل قبول ہے۔
تلاش کریں
خبریں

وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی پہلی قرعہ اندازی آج ہوگی
اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی پہلی قرعہ اندازی آج (جمعہ) اسلام آباد میں ہوگی۔ بینکوں کو قرضے کیلئے35 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں،، تاہم صرف پانچ ہزار درخواستیں ہی منظورہوسکیں۔زرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نیشنل بینک کو قرضے کیلئے پینتیس ہزار درخواستیں موصول ہوئیں ،، اسکیم میں پچاس فیصد کوٹہ خواتین کا ہونے کے باوجود فرسٹ وومن بینک کوصرف دوسو ستائیس درخواستیں موصول ہوئیں۔ نیشنل بینک نے تمام ضروری جانچ اور تصدیق کے بعد ساڑھے چار سے پانچ ہزار درخواستیں منظورکی ہیں،، جبکہ فرسٹ وومن بینک نے ساٹھ درخواستوں کی حتمی منظوری دی۔ اسکیم کے تحت قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزاروں کوسالانہ آٹھ فیصد شرح سود پر،، آٹھ سال مدت کیلئے ایک لاکھ سے بیس لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کیلئے رواں مالی سال بجٹ میں پانچ ارب روپے مختص کئے ہیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ2015 کیلئے مضبوط ٹیم بنانا پہلی ترجیح ہے،راشد لطیف
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرراشد لطیف کا کہنا ہے کہ2015 ورلڈ کپ کے لیے مضبوط ٹیم بنانا ان کی پہلی ترجیح ہے۔ کراچی ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ وہ2015 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے مضبوط ٹیم تشکیل دینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کامران اکمل سرفراز احمد یا ذوالقرنین میں سے جو بھی کھلاڑی اچھی کارکر دگی دے گا اسے منتخب کیا جائے گا۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی میں کبھی مصلحت سے کام نہیں لیا اورنہ آئندہ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے دوران انہوں نے کرکٹ سے میچ فکسنگ کا خاتمے کی طویل جدوجہد کی ہے اوروہ اب اس حوالے سے پی سی بی کی براہ راست مدد کریں گے۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے لاہورمیں ملاقات کے بعد سابق کپتان کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ یہ عہدہ یکم اپریل سے سنبھالیں گے۔

پنجاب یوتھ فیسٹیول : پاکستانی نوجوانوں نے کئی عالمی ریکارڈ قائم کردیے
لاہور: پنجاب یوتھ فیسٹیول کے زیراہتمام پاکستانی نوجوانوں نے کئی نئے عالمی ریکارڈز قائم کرکے پاکستان کا پرچم بلند کردیا۔ لاہور میں عالمی ریکارڈ توڑنے کے مقابلوں میں پاکستانی نوجوان ایم راشد نے ایک منٹ میں سر سے پچپن اخروٹ توڑ نے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی شہری کے پاس تھا جس نے ایک منٹ میں چوالیس اخروٹ توڑے تھے۔ کیپٹن محمد ارباب نے ایک ہاتھ میں چالیس پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں پینسٹھ پش اپ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے پہلے برطانوی شہری کے پاس پینتیس پش اپ کا ریکارڈ موجود تھا۔ یوتھ فیسٹیول میں کیلوں کے بستر پر سات افراد کے لیٹنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا گیا۔سات افراد چھیالیس سیکنڈ تک کیلوں کے بستر پر لیٹے رہے۔فرحان ایوب نے ایک منٹ میں بریک ڈانس اسٹائل میں اڑتیس کک اپس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ برطانوی شہری کے پاس بائیس کک اپس کا ریکارڈ موجود تھا۔ ایک اور ایونٹ میں کیپٹن ارباب نے الٹے ہاتھوں سے ایک منٹ میں ایک سو چھیاسٹھ پش اپ لگا کر قطر کے کھلاڑی کا ایک سو بتیس پش اپ کا ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ظفر اقبال نے چالیس پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں سو پش اپس لگا کر ریکارڈ قائم کیا۔علی حیدر نے الٹے ہاتھوں سے ساٹھ پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں باون پش اپس لگانے کا ریکارڈ قائم کیا جبکہ ندیم عباس نے الٹے ہاتھوں سے چالیس پونڈ وزن کے ساتھ ستر پش اپس لگاکر امریکی ریکارڈ چھینا۔

امپائر اسد رﺅف میچ فکسنگ میں ملوث نہیں تھے : وندو دارا سنگھ
نئی دہلی: بھارت میں میچ فکسنگ کے بڑے کردار وندو دارا سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی امپائر اسد رﺅف میچ فکسنگ میں ملوث نہیں تھے انہیں بلا وجہ بدنام کیا گیا۔ میچ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں رہنے والے پاکستانی امپائر اسد روف پر2013 کے آئی پی ایل ایڈیشن میں سٹے بازی کا الزام لگا۔ اسد روف کو بدنام کرنے میں بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ پاکستانی امپائر کا نام میچ فکسنگ کے بڑے کردار وندودارا سنگھ کے ساتھ بھی جڑا اور دونوں کی مبینہ ٹیپ بھی سامنے آئی لیکن اب وندودارا سنگھ ہی اسد روف کی بے گناہی کے گواہ بن گئے ہیں۔ 2005 سے 2013 کے درمیان39ٹیسٹ،98 ون ڈے اور23 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں امپائرنگ کرنے والے اسد روف کا نام بھارتی ماڈل لینا کپور کے ساتھ بھی لیا گیا۔ دونوں کی قابل اعتراض تصاویر بھی سامنے آئیں۔ اسد روف پر لینا کپور کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام بھی لگا ان اسکینڈلز کے باعث اسد روف پی سی بی اور آئی سی سی پینل سے بھی آوٹ ہوئے۔

آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن نجی مصروفیات کے باعث آئی پی ایل سے دستبردار
میلبورن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اور نائب کپتان بریڈ ہیڈن نجی مصروفیات کے باعث رواں برس شیڈول آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے۔ ہیڈن نے حالیہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ایشز سیریز میں غیر معمولی کارکرگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو ایشز میں تاریخی فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ہیڈن کا شمار دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز وکٹ کیپر اور بلے بازوں میں کیا جاتا ہے لیکن انہیں کئی بار انجریز اور قومی کرکٹ ٹیم کی خاطر آئی پی ایل سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی۔ ہیڈن رواں برس آئی پی ایل سات میں حصہ نہ لینے والے چوتھے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا کے کمار سنگاکارا، جنوبی افریقہ کے کرس مورس اور انگلینڈ کے ایوان مورگن بھی ایونٹ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

جلد بازی کی وجہ سے پاکستان ٹیم جیتا ہوا میچ ہار گئی:محمد یوسف
کراچی: بنگلا دیش میں کھیلے جانے والے ایشیاءکپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مصباح، شاہد آفریدی اور عمر اکمل شکست کے ذمہ دار ہیں، پاکستان نے ایشیا کپ کا افتتاحی میچ سری لنکا کو پلیٹ میں رکھ کرپیش کر دیا۔ محمد یوسف نے شکست کا ذمے دار بیٹسمینوں کو قرار دیا ہے۔ سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا تھا کہ جلد بازی کی وجہ سے پاکستان ٹیم جیتا ہوا میچ ہار گئی۔