لاہور (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کو 22 اکتوبر کو لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 22 اکتوبر کو لاہور کاہنہ این اے 123 میں جلسے کی اجازت دے دی۔ پی پی آئی کے مطابق اس سے قبل صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔۔
جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20فروری سے شروع ہوگا
فیفا ورلڈ کپ 2022: تعمیراتی کام میں 400نیپالی جاں بحق
عالمی نمبرایک رافیل نڈال نے ریو اوپن میں شرکت کی تصدیق کردی
انٹرنیشنل ویمن اسکواش چیمپئن شپ کا 21فروری سے پاکستان میں آغاز
سلطان اذلان شاہ کپ میں شرکت سے فرانس کی معذرت ،چین شامل
ورلڈ انڈور ٹینس : اینڈی مرے اور ڈیل پوٹرو کا کوارٹر فائنل میں شکست
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان آپ کے استقبال کے لیے تیار ہے،شہباز شریف کی نوازشریف سے ٹیلیفونک گفتگو
دبئی/لاہور(پی پی آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان آمد کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے شہباز شریف اور نواز شریف میں ٹیلی فون رابطہ ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف سے فون پر رابطہ کیا اور پاکستان واپسی کے حوالے سے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔پی پی آئی کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں سعودیہ اور دبئی میں اہم ملاقاتوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہے، مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ پنجاب اور پاکستان کے دیگر شہروں سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں۔ نوازشریف نے استقبال کیلئے بھرپور انتظامات اور مہم چلانے پر شہباز شریف کو شاباش دی۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو اہم ہدایات بھی دیں۔
پی پی والے کہتے تھے کہ میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے، اب ڈیل کا الزام لگارہے ہیں: امیر مقام
اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ ’جنوری میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے انتخابی سرگرمیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔ اس لیے میرا خیال ہے کہ مارچ کے فورا بعد انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔‘پی پی آئی کے مطابق لیگی رہنما نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے رہنما پہلے شرطیں لگایا کرتے تھے کہ میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے، اب وہی لوگ نواز شریف کی واپسی کا سن کر ڈیل کا الزام لگارہے ہیں۔ ’پرویز خٹک اور محمود خان دونوں سابق وزرائے اعلٰی رہ چکے ہیں مگر صوبے میں آپ ان کی کارکردگی دیکھ لیں تو آپ کو کچھ نظر نہیں آئے گا، امیر مقام نے مزید کہا کہ ’مسلم لیگ ن کا کسی سے اتحاد کرنے کا فیصلہ قبل ازوقت ہے کیونکہ قائد محمد نواز شریف کے واپسی کے بعد اس پر مشاورت ہوگی۔ متعدد سیاسی رہنما ہماری پارٹی میں شمولیت کے منتظر ہیں ’میاں محمد نواز شریف نے جن رہنماؤں کو سب سے زیادہ نوازا انہوں نے پارٹی کو بدلے میں کیا دیا، یہ سوال ان سے ہونا چاہیے؟ جو لوگ آج پارٹی سے گلے شکوے کر رہے ہیں انہوں نے مشکل حالات میں خود کو پارٹی سے الگ کیا اب ایسے لوگوں کو کیوں اہمیت دی جائے۔‘
مراد سعید کا چیف جسٹس کے نام خط، اہلخانہ کو ہراساں کرنے کا نوٹس لینے کی استدعا
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے چیف جسٹس پاکستان سے جعلی مقدمات کی آڑ میں اہلخانہ کو ہراساں کرنے کا فوری نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہوئے خط لکھا ہے۔چیف جسٹس کے نام خط میں مراد سعید نے لکھا کہ اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کی خاطر سابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال اور صدر مملکت کو بھی متعدد خطوط ارسال کیے جنہیں بدقسمتی سے نظر انداز کر دیا گیا۔خط کے متن کے مطابق مراد سعید نے لکھا کہ وہ ریاستِ پاکستان کا ایک ذمہ داراور قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہونے کے ساتھ سابق وفاقی وزیر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں لیکن اپریل 2022 میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے ان کے خلاف جعلی اور بے بنیاد ایف آئی آرز کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہے، جن میں دہشت گردی اور غداری جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔خط میں پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی لکھا کہ پولیس کی جانب سے میرے اہلخانہ کو تضحیک اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا اور گھر کا فرنیچر اور دیگر قیمتی اشیا توڑ دی گئیں، میری اہلیہ اور رشتہ داروں کو بغیر کسی مقدمے کے بلاجواز انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے چیف جسٹس کو لکھا کہ 9 مئی کے بعد سے پارٹی کے دیگر قائدین کی طرح ان پر بھی بغیر کسی ثبوت کے انتشار اور جلاو گھیراومیں ملوث ہونے کے جھوٹے الزامات لگائے گئے۔ وہ عدالت عظمیٰ کے روبرو جان کو لاحق خطرات اور قتل کے منصوبے کے خدشات کا برملا اظہار کر چکے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20فروری سے شروع ہوگا
(February 17, 2014)
پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20سے 24فروری تک سینٹ جارج پارک ،پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا ۔مہمان ٹیم کو سیر یز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 281رنز طویل مارجن کے ساتھ شکست دی تھی ۔ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری میچ یکم سے پانچ مارچ تک نیولینڈز ،کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔

فیفا ورلڈ کپ 2022: تعمیراتی کام میں 400نیپالی جاں بحق
(February 17, 2014)
دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022کے سلسلے میں زیر تعمیر قطر اسٹیڈیم مزدوں کا خون پینے لگا ،400نیپالیوں سمیت سینکڑوں مزدور تعمیراتی کام کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں ۔نیپالی کوآرڈینشن کمیٹی نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے ۔ کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر تعمیراتی سائٹ پر حفاظتی اقدامات بہتر بنانے پر توجہ نہ دی گئی تو اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک ہلاکتوں کی تعداد 4000سے تجاوز کرجائے گی اور اس کی ذمہ داری فیفا پر عائد ہوگی ۔

عالمی نمبرایک رافیل نڈال نے ریو اوپن میں شرکت کی تصدیق کردی
(February 17, 2014)
ریوڈی جنیرو: اسپین کے عالمی نمبر ایک ٹنیس کھلاڑی رافیل نڈال نے کمر کی انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد آئندہ ہفتے برازیل میں شیڈول ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کردی ۔ رافیل نڈال بدھ کو اے ٹی پی ٹور ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلیں گے ۔

انٹرنیشنل ویمن اسکواش چیمپئن شپ کا 21فروری سے پاکستان میں آغاز
(February 17, 2014)
راولپنڈی: انٹرنیشنل ویمن اسکواش چیمپئن شپ کا آئندہ ہفتے راولپنڈی میں انعقا د ہوگا ۔ چھ ممالک کی ویمن کھلاڑی پاک سرزمین پر مدمقابل ہوں گی جبکہ جیتنے والے کھلاڑی کیلئے چار ہزار ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے ۔بحریہ ٹاﺅن کے وائس چیف ایگزیکٹیو کموڈور الیاس (ر) کے مطابق ٹورنامنٹ 21فروری سے سے شروع ہوگا ۔

سلطان اذلان شاہ کپ میں شرکت سے فرانس کی معذرت ،چین شامل
(February 17, 2014)
کوالالمپور: رواں برس مارچ میں شیڈول سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ سے فرانس دستبردار ہوگیا ۔ فرانس کے انکار کے بعد چین کو ایونٹ میں شامل کرلیا گیا ۔ دیگر ٹیموں میں پاکستان ،ملائیشیا ،آسٹریلیا ،کینیڈا اورجنوبی کوریا شامل ہیں ۔ دوسری جانب جنوبی افریقا نے اپریل میں ہونے والے چیمپئنز چیلنج ون ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے ۔

ورلڈ انڈور ٹینس : اینڈی مرے اور ڈیل پوٹرو کا کوارٹر فائنل میں شکست
(February 15, 2014)
روٹرڈیم: عالمی نمبر چھ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے اور دفاعی چیمپئن جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو اپ سیٹ شکست کے بعد ورلڈ انڈور ٹینس ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ ہالینڈ کے شہر روٹر ڈیم میں ہونیوالے ٹینس ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنلز میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ ومبلڈن چیمپئن برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا سامنا کروشیا کے میرن سائیلک سے ہوا۔ کروشین حریف نے اسٹار پلیئر کو ایک گھنٹے اور گیارہ منٹ کے مقابلے کے بعد اپ سیٹ شکست دی۔ میرن سائیلک کو چھ تین اور چھ چار سے فتح حاصل ہوئی۔ دوسری جانب دفاعی چیمپئن ڈیل پورٹرو ارنیسٹ گلبس کے خلاف ان ایکشن ہوئے۔گلبس نے عالمی نمبر چار کو چھ تین، چھ چار سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
