کراچی (پی پی آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ کی فراڈ اور دھمکیوں سے متعلق کیس میں ضمانت منظور کر لی۔ پی ٹی آئی رہنما کو 30 اگست کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا، انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔پی پی آئی کے مطابق درخواست گزار اور شکایت کنندہ کے ساتھ ساتھ پراسیکیوٹر کی نمائندگی کرنے والے وکلا کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ احمد علی نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کر لی۔تاہم حلیم عادل شیخ کو فی الحال رہا نہیں کیا گیا کیونکہ ایڈووکیٹ رحمٰن مہیسر نے بتایا کہ انہیں 9 مئی کے فسادات سے متعلق مزید 6 مقدمات کا سامنا ہے۔28 اگست کو میمن گوٹھ پولیس نے حلیم عادل شیخ کے خلاف پراپرٹی ڈیلر محمد امان اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا، ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نیشکایت کنندہ سے اپنے بھائی عظیم عادل شیخ کے ساتھ ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کرنے کو کہا تھا۔شکایت کنندہ نے کہا کہ انہوں نے نومبر 2019 میں معاہدے پر دستخط کیے اور اسکیم میں شامل تقریباً 400 پلاٹوں کے لیے 6 کروڑ روپے کی رقم ادا کی۔بعدازاں شکایت کنندہ کو معلوم ہوا کہ کوئی ہاؤسنگ اسکیم سرے سے موجود ہی نہیں ہے اور درحقیقت عظیم عادل شیخ نے ان کے ساتھ دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 28 اگست کو عظیم عادل شیخ نے شکایت کنندہ کو میمن گوٹھ میں واقع اپنے فارم ہاؤس پر بلایا جہاں درخواست گزار اور ان کے بھائیوں نے اسے گن پوائنٹ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
سری نواسن کیخلاف بغاوت کا امکان، بھارتی کرکٹ بورڈ کا اجلاس ملتوی
سٹی ٹینس:ارجنٹائن کے یوآن ڈیل پوٹرو نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
سری لنکن ٹیم حملہ کیس: جج کی سماعت سے انکار پر کیس چیف جسٹس کو بھجودیا گیا
پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاءکھلاڑیوں کو گر سکھانے تربیتی کیمپ پہنچ گئے
اولڈٹریفورڈاسٹیڈیم کو تحفظ دینے کی درخواست منظور کرلی گئی
ڈوپنگ ٹیسٹ : ترکی کے نو ایتھیلیٹ پابندی کا شکار
تازہ ترین خبریں
ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز
وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام
اشتہار
تازہ ترین
ملک میں ہر سال تقریباً 3 ہزار بچوں میں بلڈ کینسر کی تشخیص،پھیلاؤ میں اضافہ
کراچی (پی پی آئی)ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں ہر سال تقریباً 3 ہزار بچوں میں خون کے کینسر کی تشخیص ہورہی ہے۔ بلڈ کینسر کے بڑھتے عارضہ پرماہرین صحت کا کہنا تھا کہ مکمل علاج کے لیے بیماری کی جلد تشخیص بہت ضروری ہے اور ملک میں ایسی سہولیات تیار کرنے کی اشد ضرورت ہے جس میں مریضوں کو مکمل علاج فراہم کیا جائے کیونکہ مریضوں کو ادویات کے سنگین مضر اثرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں میں خون کا کینسر سب سے عام بیماری ہے اور پاکستان میں اس مرض کے بارے میں درست اعداد و شمار بھی موجود نہیں ہیں کیونکہ ملک میں مقامی سطح پر کینسر رجسٹری قائم نہیں۔ماہرین صحت کا کہناہے کہ دنیا کے دیگر حصوں کی طرح پاکستان میں بھی خون کے کینسر کے پھیلاؤ میں اضافہ ہورہا ہے، دوسری جانب آبادی میں اضافہ، بیماری کی جلد تشخیص اور علاج کی سہولیات تک بہتر رسائی نے آج کل کینسر کے کیسز کی زیادہ تعداد میں رپورٹ ہونے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ بالغ لوگوں اور بچوں میں خون کے کینسر کی سب سے عام بیماری ایکیوٹ مائیلائیڈ لیوکیمیا اور ایکیوٹ لیمفائیڈ لیوکیمیا ہیں۔“۔ماہرین نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ جسم پر سوجن کو نظر انداز نہ کریں جو بار بار انفیکشن، مسلسل بخار اور کمزوری، وزن میں کمی یا جسم میں خراش کا سبب بن سکتے ہیں اور طبعیت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں ڈاکٹروں سے رجوع کریں۔
خیبرپختونخوامیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن پر احتجاج، قراقرم ہائی وے بلاک
بٹ گرام(پی پی آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع بٹ گرام کے رہائشی غیر قانونی کنکشنز (کنڈا) اور بجلی کے نادہندگان کے خلاف جاری کارروائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔پی پی آئی کے مطابق مظاہرین نے ابتدائی طور پر بٹ گرام کے مرکزی بازار میں مظاہرہ کیا اور ختم نبوت چوک کے قریب قراقرم ہائی وے کو بلاک کر دیا۔
تلاش کریں
خبریں

سری نواسن کیخلاف بغاوت کا امکان، بھارتی کرکٹ بورڈ کا اجلاس ملتوی
نئی دہلی(پی پی آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایک اہم اجلاس صدر سری نواسن کے خلاف بورڈ ممبران کی جانب سے بغاوت کے امکان کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔نئی دہلی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے اجلاس کی صدارت سری نواسن کو کرنا تھی لیکن ممبران کی جانب سے سری نواسن کے دوبارہ صدارت سنبھالنے کے امکان پر بغاوت کے آثار کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ سری نواسن آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں اپنے داماد گروناتھ کے خلاف تحقیقات ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر اپنے عہدے سے الگ ہوگئے تھے۔بھارتی بورڈ کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات اور تمام افراد کو بری الذمہ قرار دینے کے فیصلے کو ممبئی ہائی کورٹ نے معطل کر دیا تھا۔ بھارتی بورڈ نے منگل کو پائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سٹی ٹینس:ارجنٹائن کے یوآن ڈیل پوٹرو نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
واشنگٹن(پی پی آئی)ٹاپ سیڈ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔واشنگٹن میں جاری ایونٹ کے دوسرے راونڈ میں ٹاپ سیڈر ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹامچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ پوٹرو نے چھ تین اور چھ تین سے فتح سمیٹ کر کواٹر فائنل میں جگہ بنائی۔دوسرے میچ میں فورتھ سیڈ کینیڈا کے میلوس رونک کو ان سیڈڈ آسٹریلیا کے مرینکو ماٹسیوک کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلوی کھلاڑی نے سات پانچ اور سات چھ سے میچ اپنے نام کیا۔

سری لنکن ٹیم حملہ کیس: جج کی سماعت سے انکار پر کیس چیف جسٹس کو بھجودیا گیا
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے سرلنکن ٹیم حملہ کیس کے ملزم کی ضمانت منسوخی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے انکار کردیا اور کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق اور جسٹس عبدالسمیع خان پر مشتمل ڈویڑنل بینچ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ میں ملوث ملزم محمد زبیر کی ضمانت منسوخی کے لیے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے درخواست دائر کی،جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم کے خلاف سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے جبکہ پولیس اہلکاروں نے اس کی شناخت بھی کی تھی درخواست میں کہا گیا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کا ملزم ڈاکٹر عثمان بھی ملزم کی نشاندہی پر گرفتار ہوا، لہذا ملزم زبیر کی ضمانت منسوخی کے احکامات صادر کیے جائیں ڈویڑنل بینچ میں شامل جسٹس عبدالسمیع خان نے ذاتی وجوہات پر کیس کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے ملزم زبیر کو اگلی پیشی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کو چیف جسٹس کے پاس بھجوا دیا۔

پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاءکھلاڑیوں کو گر سکھانے تربیتی کیمپ پہنچ گئے
لاہور(پی پی آئی)پی ایچ ایف کے صدر اولمپئن قاسم ضیاءبھی ان ایکشن ہوگئے،انہوں نے ایشیا کپ کی تیاری کے تربیتی کیمپ میں دفاعی کھلاڑ یوں کو گر سکھائے،جبکہ فاروڈ سے گیند چھینتے ہوئے گر کر زخمی بھی ہوگئے۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایشیا کپ کی تیاری کا تربیتی کیمپ منیجر کم چیف کوچ اختر رسول کی زیرنگرانی جاری ہے۔ایونٹ کی اہمیت کے پیش نظر دفاعی کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاءبھی میدان میں آگئے،انہوں نے اپنے تجربے کی روشنی میں ڈیفنڈرز کو حریف فارورڈز کو گول کرنے سے روکنے کی ٹپس دیں جبکہ ایک فاورڈ سے ڈاج کھا کر گر گئے۔کپتان محمد عمران اور سنئیر پلئیر وسیم احمد نے صدر فیڈریشن کے ٹپس دینے کو سراہا اور کہا کہ اس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھیں گے۔کھلاڑیوں نے سابق اولمپئینز کو بھی قاسم ضیاءکی طرح میدان میں آکر قومی کھیل کی خدمت کرنے کی تجویز دی۔
اولڈٹریفورڈاسٹیڈیم کو تحفظ دینے کی درخواست منظور کرلی گئی
مانچسٹر(پی پی آئی)برطانیہ کی ایک کونسل نے برطانوی فٹ بال کلب کے مداحوں کی تنظیم مانچسٹر یونائیٹڈ سپورٹرز ٹرسٹ کی درخواست منظور کر لی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کبھی اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم کو بیچنے کی کوشش کی جائے تو اس کا تحفظ کیا جا سکے۔یہ سٹیڈیم 1910 سے مانچسٹر یونائیٹڈ کا گڑھ ہے اور اسے مقامی اثاثہ قرار دیا گیا ہے۔اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ اگر کبھی مستقبل میں سٹیڈیم کا مالک گلیزر خاندان اسے بیچنے کی کوشش کرے تو ٹرسٹ کو بولی میں حصہ لینے کا اختیار حاصل ہو گا۔کلب نے ٹریفورڈ کونسل سے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور کہا ہے کہ اسے خدشہ ہے کہ قانون درست طریقے سے لاگو نہیں کیا گیا۔ٹرسٹ کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈنکن ڈریسڈو نے کہاہے کہ اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ مالکان کا فی الحال اولڈ ٹریفورڈ کو بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاہم اس فیصلے سے شائقین کے طویل مدت مفاد کا تحفظ ہو گا کیوں کہ کسی کو نہیں معلوم کہ مستقبل میں کیا ہو گا۔
ڈوپنگ ٹیسٹ : ترکی کے نو ایتھیلیٹ پابندی کا شکار
انقرہ(پی پی آئی)ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر ترکی کے نو ایتھلیٹ پر پابندی عائدکر دی گئی ۔عالمی ایتھیلیٹک فیڈریشن کے مطابق پابندی کاے شکار کھلاڑیوں میں سے چھے خواتین ایتھیلیٹ ہیں ۔عالمی ایتھلیٹک فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ سترہ سالہ آکامازولو نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیاتھا ،ان پر تیرہ جون 2015تک پابندی عائد کر دی گئی ہے ،اٹھارہ سالہ عاکف عباس کا ٹیسٹ بھی مقامی ٹورنامنٹ کے دوران مثبت آیا۔عالمی ایسوسی ایشن آف ایتھیلیٹکس کی جاری کردہ ایک لسٹ کے مطابق دو کھلاڑیوں میں اسٹینوزولل اورٹربینال کے نمونے پائے گئے ہیں،25سالہ جیولن تھراور21سالہ گلسوم کے ٹیسٹ میں بھی اسٹینوزولل کے نمونے پائے گئے۔فیدریشن کے مطابق دیگر کھلاڑیوں میں بھی اسٹینو زوللاور آکسانڈرالون کےنمونے پائے گئے ہیں۔

