کراچی، 22 جولائی، 2026 (پی پی آئی) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان صرافہ مارکیٹس کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 114 ڈالر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 489 روپے کی ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 59.24 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔