اکراچی(پی پی آئی) ڈسٹرکٹ ملیر پولیس نے ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کوقتل کرنیوالے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان عبد الوقار اور سجاد نے گزشتہ رات واردات کی تھی، ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر32سالہ شخص کو والد کے سامنے قتل کردیا تھا۔ایس ایس پی ملیرحسن سردار نے بتایاکہ گرفتار ملزم سجاد پہلے بھی قتل کیس میں جیل جاچکا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش 150 سے زائد وارداتوں کااعتراف کیا ہے، جبکہ ملزمان سے 2 پستول اور موبائل فون بر آمد کرلئے گئے ہیں۔
نوواک جوکوچ نے شنگھائی ماسٹر ٹینس کے فائنل میںاپنی برتری ثابت کردی
پاکستان کی سرمئی مقابلوں میں شرکت خطرے میں ؒٓ
پہلی عالمی ٹیسٹ چمپیئن شپ 2017میں انگلینڈ میں ہو گی
این ٹی ٹی کمیونی کیشنز یاماہا موٹر کو کلاؤڈ ہجرت کے ذریعے اپنے آئی سی ٹی اخراجات کم کرنے میں مدد کرے گا
حیدر آباد : ایم کیو ایم کا خورشید شاہ کے بیان پر افسوس کا اظہار ٰٓٓ
حیدر آباد : نامعلوم چورنے شہری کو موٹر سائیکل سے محروم کر دیا ٰٓٓ
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
(June 11, 2026)
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
(June 11, 2026)
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
اسلام آباد(پی پی آئی) سابق خاتون اول چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور- تفصیلا ت کے مطابق بشریٰ بی بی اپنے وکلا لطیف کھوسہ اور انتظا پنجو تھہ کے ہمراہ نیب عدالت میں پیش ہوئیں، بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی، ڈیوٹی جج نے سابق خاتون اول کی 5لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 12 ستمبر تک ضمانت منظور کرلی، عدالت نے پولیس کو بشریٰ بی بی کو 12 ستمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
بلوچستان میں امیگریشن ویزا سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا
کو ئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع کیچ کے ایران سے متحصل سرحد علاقے ” ریدیگ مند” کراسنگ پوائنٹ پر امیگریشن ویزا سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ہمسایہ ممالک کے حکام اور مقامی لوگوں نے دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کے دونوں طرف سے عوام کو سہولت پہنچانے کیلئے باقاعدہ پاسپورٹ امیگریشن اور ویزہ سروس کا باضابطہ طور پر آغاز ایک اہم سنگ میل ہے۔ حکام سرحد کے دونوں جانب مسافروں اور زائرین کو بہترین سفری سہولیات فراہم ہوگی بلکہ ان اقدامات سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ ملے گا۔ مزید پڑھیں: دلہن کی عمر 25 سال یا اس سے کم ہونے پر بڑے انعام کا اعلان بلوچستان میں واقع پاک ایران سرحدی مقام ریدیگ مند پر یہ تیسرا امیگریشن اور ویزا انٹری پوائنٹ ہے جبکہ اس سے پہلے تفتان اور دوبست پنجاہ کے سرحد پر مقام پر امیگریشن اور ویزا انٹری پوائنٹ کا قیام کردیا گیا تھا۔
سائفر کیس میں اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع
اسلام آباد(پی پی آئی) سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔ سائفر کیس پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔فریقین کو سننے کے بعد عدالت نے اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سابق وزیراعظم سائفر کے حوالے سے اپنا جواب ایف آئی اے کو دے چکے ہیں، سائفر ایک کلاسیفائیڈ دستاویز ہوتی ہے جو دفتر خارجہ سے باہر نہیں آسکتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جس کے پاس بھی ہوگی وہ سائفر کی کاپی یا ٹرانسلیشن ہوگی، اصل سائفر تو دفتر خارجہ سے باہر نکلتا ہی نہیں۔
تلاش کریں
خبریں

نوواک جوکوچ نے شنگھائی ماسٹر ٹینس کے فائنل میںاپنی برتری ثابت کردی
(October 13, 2013)
شنگھائی: نو واک جو کو وچ نے ارجنٹائن کے مارٹن ڈل پیٹرو کو 6-1اور6-3 اور7-3سے ہراکرمسلسل دوسری بار شنگھائی ماسٹر جیت لیا۔ سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو ہرانے والے ارجنٹینا کے کھلا ڑی نے فائنل میچ کے پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود دوسرے سیٹ میں سخت مزاحمت کی جبکہ تیسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہو ا اورمیچ ٹائی بریک میں چلا گیا جہاں پر سربیئن اسٹار نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سیٹ 7-3سے جیت لیا ،جوکووچ کا اس سیزن کایہ ساتواں ٹائٹل ہے،اس جیت کے ساتھ جوکووچ نڈال سے پہلا نمبر چھیننے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، جوکووچ نے اس جیت سے سات لاکھ انتیس ہزار سات سو پچیس ڈالر کی رقم حاصل کی اور اے ٹی پی کے ایک ہزار پوائنٹ بھی حاصل کئے جبکہ ڈیل پیٹرو نے تین لاکھ ستاون ہزار آٹھ سو ڈالر کی انعامی رقم حاصل کی اورچھے سو اے ٹی پی کے چھے سو پوائنٹ بھی حاصل کر لئے ، شنگھائی ماسٹر کا فائنل کھیلنے والے دونوں کھلاڑیوں نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ،ورلڈ ٹور فائنلز4سے11نومبر کو لندن میں کھیلا جائیے گے۔

پاکستان کی سرمئی مقابلوں میں شرکت خطرے میں ؒٓ
(October 13, 2013)
لاہور: سرمئی اولمپکس کی انتظامیہ نے پاکستانی حکومت کی حمایت یافتہ اولمپک ایسو سی ایشن کو الحاق کا درجہ دینے سے انکار کر دیاہے ۔ سرمئی اولمپکس کی جانب سے الحاق کا درجہ نہ دینے کے فیصلے کی وجہ سے پاکستان کی گیم میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ سرمئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اولمپک کمیٹی سے تسلیم شدہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو ہی الحاق کا درجہ دیا جائے گا جبکہ پاکستان اسکینگ ٹیم سرمئی اولمپک کے لئے جگہ بنا چکی ہے ، سرمئی گیم اگلے سال فروری میں روس میں ہوں گے ، یاد رہے اس سے پہلے پاکستان اولمپک تنازع کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیم میں شرکت نہیں کر سکی تھی ۔

پہلی عالمی ٹیسٹ چمپیئن شپ 2017میں انگلینڈ میں ہو گی
(October 13, 2013)
دوبئی: انٹر نیشنل کر کٹ کو نسل نے اعلان کیا ہے کہ کر کٹ کی پہلی عالمی ٹیسٹ چمپیئےن شپ 2017میں انگلینڈمیں منعقد ہو گی جبکہ اس میںچار ٹیمیں حصہ لیں گی۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن نے کہا کہ اس ٹور نامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کا چناﺅ رعالمی ینکنگ کی بنیاد پر کیا جائے گاجو یکم مئی 2013سے 31دسمبر 2016کے درمیان ٹیموں کی ٹیسٹ میچوں میں کار کردگی کی بنیاد پر طے ہو گی ۔ ان کا کہنا تھاکہ اس چمپیئن شپ کا مقصد ٹیسٹ میچوں کے روایتی وقار کو بر قرار رکھنا ہے ، ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو ایک کروڑ ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز یاماہا موٹر کو کلاؤڈ ہجرت کے ذریعے اپنے آئی سی ٹی اخراجات کم کرنے میں مدد کرے گا
(October 10, 2013)
ٹوکیو، 10 اکتوبر 2013ء/کیوڈو جے بی این/ ایشیانیٹ پاکستان – – انٹرپرائز کلاؤڈ پر ہجرت اپ ٹائم اور سروس سطحوں میں اضافے اور اخراجات میں کمی کرتی ہے – این ٹی ٹی (این وائی ایس ای: NTT) کے ڈیٹا، کلاؤڈ اور بین الاقوامی کمیونی کیشنز کاروبار این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 10 اکتوبر کو اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری 2013ء سے یاماہا موٹر کمپنی لمیٹڈ کو انتہائی سستے کلاؤڈ پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ وہ جاپان میں پیداوار، حصول، مصنوعاتی تکمیل، انسانی وسائل اور مالیاتی عمل کے لیے ضروری سسٹمز چلا سکے۔ این ٹی ٹی کام ایک انتہائی طاقتور اور قابل اضافہ کلاؤڈ پلیٹ فارم بنانے کے لیے اپنی انٹرپرائز کلاؤڈ عالمی کلاؤڈ سروس اور آرک اسٹار یونیورسل ون عالمی نیٹ ورک سروس استعمال کرے گا۔ یاماہا موٹر کاروباری تسلسل کو استحکام بخشنے اور موجودہ منتشر سرورز، نیٹ ورکس اور دیگر آئی سی ٹی سسٹمز کو این ٹی ٹی کام کلاؤڈ سروسز پر یکجا کرنے کرکے آئی سی ٹی اخراجات کو کم کرنے کے لیے پلیٹ فارم کو استعمال کرے گا۔ یاماہا موٹر 2018ء تک جاپان میں تمام آئی سی ٹی سسٹمز کی ہجرت کا منصوبہ رکھتا ہے۔ سمندر پار آئی سی ٹی سسٹمز کو ایک موزوں دورانیے میں منتقل کیا جائے گا۔ یاماہا موٹر کے اہم سسٹمز کوئی 700 سرورز پر مشتمل ہیں اور دنیا بھر میں ان کے گروپ اداروں کی رسائی میں رہتے ہیں۔ بیشتر سسٹمز ملکیت میں ہیں اور وسطی جاپان کے ٹوکائی ریجن میں واقع ماحولوں میں کام کرتے ہیں۔ جاپان کے زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات کی زد میں ہونے کی وجہ سے ادارہ آفات کے خطرات کو کم کرنے اور کاروباری تسلسل کو بہتر بنانے کے لیے راہیں تلاش کر رہاتھا۔ این ٹی ٹی کام کو عالمی اسٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے استعمال کرنے کا فیصلہ این ٹی ٹی کام کے کلاؤڈ پلیٹ فارم کی لچکدار قابلیت اور طاقتور بیک اپ گنجائش، اور ساتھ ساتھ ان مقامات پر کثیر تعداد میں ڈیٹاسینٹرز کی موجودگی کی وجہ سے کیا گیا، جہاں قدرتی آفات کا خطرہ کم ہے۔ علاوہ، اختتامی صارفین سے قربت کارکردگی اور ان سسٹمز کی جواب دینے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔ یاماہا موٹر 30 ممالک/خطوں میں 140 گروپ کمپنیاں چلاتا ہے اور اپنی فروخت کا تقریباً 90 فیصد بیرون ملک سے تخلیق کرتا ہے۔ کئی ممالک میں مختلف آئی سی ٹی سسٹمز چلنے کی وجہ سے سسٹم سیکورٹی اور دستیابی کی سطح بڑے پیمانے پر مختلف ہوتی ہے۔ مزید برآں ان ملکیتی اثاثہ جات کے اخراجات بالکل مقررہ ہیں۔ البتہ این ٹی ٹی کام کی مدد سے یاماہا موٹر اپنے آئی سی ٹی سسٹمز کو کلاؤڈ پر منتقل کردے گا اور بیشتر آئی سی ٹی وسائل کا صرف ضرورت کی بنیاد پر استعمال کرے گا۔ کئی آئی سی ٹی اخراجات، بشمول سرور اور نیٹ ورک مرمت اور سسٹم مانیٹرنگ، متغیر اخراجات کے حامل ہو جائیں گے اور یوں بڑی بچت کی راہ ہموار ہوگی۔ آگے بڑھتے ہوئے این ٹی ٹی کام کلاؤڈ پر منتقلی سے کہیں آگے جیسا کہ عالمی طور پر

حیدر آباد : ایم کیو ایم کا خورشید شاہ کے بیان پر افسوس کا اظہار ٰٓٓ
(October 7, 2013)
حیدرآباد: متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد زون کے زونل انچارج نو ید شمسی واراکین زونل کمیٹی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے بیان پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہاکہ جس قوم نے پاکستان کے قیام کی خاطر 20 لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور 66 سالوں سے مسلسل قربانیاں دے رہی ہے اور اس کے باوجود بھی اپنے بنیادی جائز حقوق سے محر وم ہے۔ انھوںنے کہا کہ خورشید شاہ صرف لفاظی نہ کریںان کی پارٹی آج بھی سندھ میں اقتدار میں ہے لہذا وہ عوام کو بتائیںکہ” تقسیم کرو اور حکومت کرو“ کی سوچ کے تحت سندھ میں رائج کیا گیا کوٹہ سسٹم عملاً کب ختم کر رہے ہیں ، حیدرآباد میں جنرل یونیورسٹی کا قیام کب عمل میں لا رہے ہیں، سندھ یونیورسٹی جامشورو ، مہران یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو ، لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسس جامشورو ، محکمہ ایچ ڈی اے ، پولیس ، ریوینیو،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،اریگیشن ، ایگریکلچر ، ورکس اینڈ سروسز ،اطلاعات ، ایجوکیشن ودیگر محکموںمیں مہاجروں کو جگہ دی گئی ہے، اگر سب سندھی ہیں اور کوئی مہاجر نہیں توپھر حلقہ بندیوں کے عمل سے مہا جر عوام کو مزید دیوار سے لگانے کی سازشیں کیوں کی جا رہی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ خورشید شاہ کا بیان سندھ کی موجودہ نازک صورتحال میں جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے جس کے خطرناک نتائج ظاہر ہوسکتے ہیں ۔ تاریخ گواہ ہے کہ صرف الطاف حسین نے ہمیشہ اُردوبولنے والوں کو سندھ کے اُردو بولنے والے سندھی کے نام سے مخاطب کیاہے اور عملا ً سب کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

حیدر آباد : نامعلوم چورنے شہری کو موٹر سائیکل سے محروم کر دیا ٰٓٓ
(October 7, 2013)
حیدرآباد: حیدرآباد میں نامعلوم چور نے شہری کو موٹر سائیکل سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے تھانہ سخی پیر کی حدود میں عائشہ گارڈن لیاقت کالونی میں نامعلوم چور صراطل خان کی موٹر سائیکل نمبر ایچ اے وی 8953 آئی ڈیلیکس چوری کرکے لے گئے، سخی پیر تھانے میں موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کرادیا گیا ۔