لاہور(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے سیالکوٹ سے سابق اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں ارشد جاوید وڑائچ، رانا عارف ہرناح، حافظ شاہد ندیم، طارق سبحانی، نوید اشرف، ذیشان رفیق، رانا عبدالستار، چودھری اکرام، رانا شوکت، رانا افضل، گلناز شجاعت، عبدالرحمٰن شامل تھے۔ملاقات میں پارٹی تنظیم سازی، سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، مریم نواز شریف نے سابق اراکین اسمبلی کو خواتین ونگ اور یوتھ کی یونین کونسل تک ٹیم بنانے کا ٹاسک دے دیا۔
پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے تمام وسائل کا استعمال کر رہی ہے ؛ڈی پی او سبی
تلہار : گندے پانی اور شدید گرمی کے باعث جلد کی خا رش وباکی صورت اختیا ر کر گئی
تلہار : تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
تاشقند چیلنجر ٹینس دودی سیلا نے جیت لی
نوواک جوکوچ نے شنگھائی ماسٹر ٹینس کے فائنل میںاپنی برتری ثابت کردی
پاکستان کی سرمئی مقابلوں میں شرکت خطرے میں ؒٓ
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
(June 11, 2026)
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
(June 11, 2026)
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
(June 10, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
اٹک جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
اٹک(پی پی آئی) اٹک جیل کے باہر مٹھائی اور ہار لے کر پہنچنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کر لیاگیا۔چئیرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل ہونے کی خوشی میں اٹک جیل پہنچنیوالے تحریک انصاف کے 9 کارکن گرفتار کیا گیا۔۔دوسری جانب بتایا گیاہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا پانے والے اسیر سابق وزیر اعظم و چیرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ برقرار ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست منظور کر لی ہے تاہم عمران خان کی اٹک جیل سے رہائی آج ممکن نہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ عمران خان کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے۔ عمران خان 30 اگست تک سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔عدالت نے عمران خان کو 30 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے عدالت سے کل جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔عمران خان سزا معطلی کے باوجود اٹک جیل میں ہی رہیں گے۔خیال رہے سائفر کنٹینٹ،آڈیو لیک و گمشدگی پر ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ میں عمران خان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے جس میں انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے شامل تفتیش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔
بجلی وپٹرول کے نرخ بڑھتے رہے تو گورنر ہاس پر دھرنا دیا جائے گا: حافظ نعیم الرحمن
کراچی(پی پی آئی) جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بجلی اور پٹرول کے نرخوں میں اضافیکا سلسلہ جاری رہا تو تاجروں اور رائے عامہ کے مختلف نمائندہ طبقات سے مشاورت کر کے گورنر ہاس پر دھرنا دیا جائے گا پھر ضروری نہیں کہ بات دھرنے تک محدود رہے ہر گذرتے دن کے ساتھ عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہورہا ہیسرنگ کے آگے روشنی نظر نہیں آ رہی یہ صورت حال ملکی سلامتی کے حوالے سے انتہائی نامناسب ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ایڈیٹرز کلب کے زیر اہتمام ”میٹ دی ایڈیٹرز” کے عنوان سے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئیکہا۔اس موقعے پر ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر، جنرل سیکریٹری اور ایڈیٹرز کلب کے اراکین بھی موجود تھے۔میٹ دی ایڈیٹر کی صدارت مختار احمد بٹ نے کی۔ قبل ازیں حافظ نعیم الرحمن کی آمد پر کلب کے صدر مبشر میر اور بانی رکن نعیم طاہر نے ان کا خیر مقدم کیا حافظ نعیم الرحمن نے صوبہ سندھ کے قومی عوامی دانشوروں کے روبرو سوال اٹھایاکہ رانی پور میں ظلم کا شکار ہونے والی کمسن فاطمہ فرڑو کے حق میں انکی آواز کیوں بلند نہیں ہورہی آخر وہ کون سی طاقت یا دبا ہے کہ انسانی تاریخ کے اتنے بڑے ظلم پر انکی زبان گنگ ہوکر رہ گئی ہے۔امر جلیل کہاں ہیں سندھ کی عورتوں کے حق کے لیے پھریرے لہرانے والی نور الہدی شاہ کہاں ہیں کیوں خاموش ہیں حافظ نعیم الرحمن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں نئے صوبے بنانے کی حامی ہیں مولانا ظفر احمد انصاری کی رپورٹ کی روشنی میں 21 صوبوں کے مطالبے کی حمایت بھی کی جاتی رہی ہے لیکن صوبہ سندھ میں صوبے کے مطالبے کو نیا ملک بنانے سے بھی مشکل اور خونریزی کا مطالبہ بنا دیا گیا ہے۔اس لیے کسی بھی قسم کے فساد انارکی اور عوامی جانوں کے ضیاع سے بچا کے لیے جماعت اسلامی صوبہ سندھ میں کسی نئے صوبے کے حق میں نہیں البتہ کراچی کے بلدیاتی اختیارات میں اضافہ کردیا جائے تو ہم مستقبل میں بھی سندھ میں کسی صوبے کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ جو لوگ سیاسی مخالفت میں ہم پر وڈیروں کے خلاف بات کرنے کا الزام لگاتے ہیں وہ سندھ کے مزاحمتی ادب کو کہاں لے کر جائیں گے جو وڈیروں کے خلاف شاعری اور نثر سے بھرا پڑا ہے۔
وڈیروں میں اچھے لوگ بھی ہوتے ہیں لیکن یہاں عجیب منطق استعمال کی جا رہی ہے کہ سندھی بولنے والا وڈیروں کے خلاف بات کرے تو اعتراض کی بات نہیں، کوئی غیر سندھی اگر وڈیروں کے خلاف بات کرے تو سندھیوں کا دشمن ہے یہ منجن پیپلز پارٹی نے 15 برس حکمرانی کے دوران بیچا ہے۔ وڈیروں کے حقوق سندھ کے نام پر سندھیوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرنے والوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
آل پاکستان تاجران کی کال پر بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف علامتی ہڑتال،احتجاج
لاہور(پی پی آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف انار کلی، ملحقہ مارکیٹوں اور بازاروں میں دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کر کے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی اور دیگر عہدیداروں نے کی۔ احتجاج میں تاجروں اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو بجلی کی قیمت اور ٹیکسز میں کئے گئے اضافے کو واپس لینے کے مطالبے پر مبنی نعرے لگاتے رہے۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اشرف بھٹی نے کہا کہ بد ترین مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی کاروبار میں شدید مندی کا رجحان ہے۔ تاجرتمام شعبوں کے مقابلے میں مہنگی بجلی خرید کر استعمال کر رہے ہیں اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی شرح بھی سو فیصد ہے۔آئی ایم ایف کی شرائط پر حکومت نے نہ صرف بجلی کا فی یونٹ مہنگا کر دیا ہے بلکہ ٹیکسز کی تعداد اور شرح بھی بڑھا دی گئی ہے۔موجودہ حالات میں جس شرح سے بل آرہے ہیں تاجر ان بلوں کی ادائیگی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ تاجروں کو بھی بلوں کی مد میں ریلیف دیا جائے، بیورو کریسی اور اشرافیہ کے لئے مفت بجلی کی سہولت ختم اور بجلی چوری کا خاتمہ کرکے بجلی کی قیمت میں کم از کم 40سی50فیصد کمی کر کے اسے دو سال کے لئے ایک سطح پر منجمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں علامتی طور پر کاروبار بند کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، اگر ہمارے مطالبات کو نہ سنا گیا دوبارہ فیصلہ کرکے راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے اور اس سلسلہ میں دیگر تاجر تنظیموں سے بھی رابطے بڑھائے جائیں گے۔
تلاش کریں
خبریں

پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے تمام وسائل کا استعمال کر رہی ہے ؛ڈی پی او سبی
(October 15, 2013)
سبی: ڈسٹرکٹ پولےس آفیسر سبی غلام عباس تارڑ نے کہا ہے کہ سبی پولےس عوام کے جان ومال کی حفاظت کےلئے تمام وسائل کا استعمال کر رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پولےس کی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہےں ،عےد الاضحی کے موقع پر فول پروف سےکےورٹی پلان تشکےل دےا گیا ہے ، سبی مےں بغےر کاغذات موٹر سائےکل ، غےر قانونی گاڑیوں اور جرائم پےشہ افراد کے خلاف مہم بلا امتےاز جاری ہے، سبی کا رواےتی امن قائم رکھنا پولےس کی ذمہ داری ہے ۔وہ ڈی پی او آفس سبی مےںصحافیوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جےل سبی عبدالہادی کاکڑ بھی موجود تھے ، ڈی پی او سبی غلا م عباس تارڑ نے تباےا کہ سبی شہر مےں اس وقت 10ہزار سے زائد موٹر سائےکلیں سڑکوں پر رواں دواں ہےں لےکن ان مےں سے صرف 5سے10فیصد رجسٹرتھے جبکہ 90فیصد موٹر سائےکلیں بغےر کاغذات کے سبی شہر مےںموجود تھے، سبی پولےس نے اپنی کامےاب مہم کے دوران اب تک 13سو سے زائد موٹر سائےکلوں کی رجسٹریشن کرلی ہے جبکہ دےگر غےر رجسٹر موٹر سائےکلوں کی رجسٹریشن کا کام بھی جاری ہے ،سبی شہر مےں قائم شوروم اور انعامی اسےکموں کے مالکان کو بھی ہداےت کی گئی ہے کہ وہ جس کو بھی موٹر سائےکل دےں توقانونی معاملے پورے کرےں تاکہ جرائم پےشہ عناصر کسی صورت کامیاب نہ ہوں، ڈی پی او سبی نے بتاےا کہ سبی پولےس نے مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کےلئے بھی مہم جاری رکھی ہوئی ہے جو کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے اب تک 11مفرور ملزمان کو گرفتار لیا جا چکا ہے ،پولےس کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ہر ہفتہ پولےس لائن سبی مےں دربار بھی لگاےا جاتا ہے اور پولےس جوانوں کے مسائل کو بھی حل کرنے کے اقدامات کئے جاتے ہےں ،ڈی پی او سبی نے بتاےا کہ گزشتہ دنوں سٹی تھانہ سے اسلحہ کی گمشدگی کے بارے مےں بلاامتےاز تفتیش کی جارہی ہے ہم کسی بھی اہلکار کو الزام نہےں دےتے ہاں اس سلسلے مےں غفلت و لاپرائی کی گئی ہے اور جو بھی اہلکار پر الزام ثابت ہوا تو قانون کے مطابق محکمانہ کاروائی کی جائے گی، عےد الاضحی کے حوالے سے پولےس نے فول پروف سےکےورٹی پلان تشکےل دے دےا ہے گشت مےں اضافے کے ساتھ ساتھ خارجی و داخلی راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، سبی کے شہری و تاجر برادری بھی اپنے آس پاس کے ماحول پر نظر رکھےں اور کسی بھی مشتبہ افراد ےا لاواث سامان کی موجودگی کے بارے مےں سبی پولےس کو بروقت اطلاع دےں، جرائم کے خاتمہ کےلئے پولےس کے ساتھ صحافیوں کا تعاون بھی ضروری ہے شہری اور صحافی جرائم کے خاتمہ کےلئے پولےس کے ساتھ تعاون کرےں ،ڈی پی او سبی غلام عباس تارڑ نے کہا کہ اگر کسی کو سبی پولےس کے ساتھ کوئی شکا ےت ہے تو وہ برائے راست مےرے پاس آئےں تاکہ ان کی شکاےت دور کی جائے سکے۔

تلہار : گندے پانی اور شدید گرمی کے باعث جلد کی خا رش وباکی صورت اختیا ر کر گئی
(October 15, 2013)
تلہار: تلہا ر اور پنگر دایو میں گندے پانی کے استعمال سے سینکڑ وںافرادجلد کی خارش کاشکا ر ہو گئے ،اس مرض نے وبائی صور ت اختیا ر کر لی ہے۔ تلہا ر کے مختلف علاقوں میں گندے پانی کے استعمال اور زیا دہ گرمی کے باعث خارش کی بیماری پھیل گئی ہے جوکہ وبائی صورت اختیار کر گئی ہے جبکہ علاقے کے سر کاری اسپتا لوں میں ادویات موجو د نہیں ہیں ، سینکڑوں افراد نجی اسپتالوں میں داخل کر دئے گئے ہیں ۔ تلہار کے سینئر ڈاکٹر تصور علی خواجہ نے صحافیوں کو بتا یا کہ حالیہ گرمی کی تیز لہر اور علاقے میں غیر معیاری پانی استعمال کر نے سے خارش اور جلد جیسی بیماریاں جنم لے رہی ہیں ۔ ڈاکٹر تصور خواجہ نے تلہار کے رہائشیوں کو مشورہ دیا کہ اپنے گھروں میں پانی کو ابال کر پیا جائے اور کوشش کی جائے کہ واٹر سپلائی کے پانی کے استعمال سے گریز کیا جائے ، شدید گرمی میں زیادہ سفر سے بھی اجتناب کیا جائے ، دوسری جانب تلہا ر کے رہائشیوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ سرکاری اسپتالوں میں تمام سہو لیات مہیا کئے جائیں۔

تلہار : تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
(October 15, 2013)
تلہار: تلہار کے قریب گاﺅں سیفن مور میں تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔گاﺅں سیفن کے رہائشی پوڑاہو خاص خیلی کی تین معصوم بیٹی نزدیکی کینال میں ڈو ب کر جاں بحق ہو گئیں ، بچی کی ماں نہر کے کنارے کپڑے دھو رہی تھی جبکہ بچی کھیلتے ہوئے اچانک نہر میں ڈوب گئی، چار گھنٹے کی تلاش کے بعد بچی کی لا ش کو نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔

تاشقند چیلنجر ٹینس دودی سیلا نے جیت لی
(October 13, 2013)
تاشقند: تاشقند چیلنجر ٹینس مردوںکے فائنل میں اسرائیل کے دودی سیلا نے روس کے تیمروز گیبوشیو یل کو 6-1اور6-2سے ہر ادیا ۔تاشقند کے اولمپک اسکول ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مردوں کے سنگل فائنل میں اسرائیل کے کھلاڑی سیلا نے روس کے چھٹے سیڈڈ کھلاڑی کو پہلے سیٹ میں چھے ایک اور دوسرے سیٹ میں چھے کے مقابلے میں دو سے ہرا کر اٹھارہ ہزار ڈالر کی انعامی رقم جیت لی اورٹینس رینکنگ کے 125پوائنٹ حاصل کر کے عالمی طور پر 70ویں پو زیشن حا صل کر لی جبکہ روس کے کھلاڑی تیمروز نے دس ہزار چھے سو ڈالرکا انعام ملا اور 75پوائنٹ بھی ملے ۔

نوواک جوکوچ نے شنگھائی ماسٹر ٹینس کے فائنل میںاپنی برتری ثابت کردی
(October 13, 2013)
شنگھائی: نو واک جو کو وچ نے ارجنٹائن کے مارٹن ڈل پیٹرو کو 6-1اور6-3 اور7-3سے ہراکرمسلسل دوسری بار شنگھائی ماسٹر جیت لیا۔ سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو ہرانے والے ارجنٹینا کے کھلا ڑی نے فائنل میچ کے پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود دوسرے سیٹ میں سخت مزاحمت کی جبکہ تیسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہو ا اورمیچ ٹائی بریک میں چلا گیا جہاں پر سربیئن اسٹار نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سیٹ 7-3سے جیت لیا ،جوکووچ کا اس سیزن کایہ ساتواں ٹائٹل ہے،اس جیت کے ساتھ جوکووچ نڈال سے پہلا نمبر چھیننے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، جوکووچ نے اس جیت سے سات لاکھ انتیس ہزار سات سو پچیس ڈالر کی رقم حاصل کی اور اے ٹی پی کے ایک ہزار پوائنٹ بھی حاصل کئے جبکہ ڈیل پیٹرو نے تین لاکھ ستاون ہزار آٹھ سو ڈالر کی انعامی رقم حاصل کی اورچھے سو اے ٹی پی کے چھے سو پوائنٹ بھی حاصل کر لئے ، شنگھائی ماسٹر کا فائنل کھیلنے والے دونوں کھلاڑیوں نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ،ورلڈ ٹور فائنلز4سے11نومبر کو لندن میں کھیلا جائیے گے۔

پاکستان کی سرمئی مقابلوں میں شرکت خطرے میں ؒٓ
(October 13, 2013)
لاہور: سرمئی اولمپکس کی انتظامیہ نے پاکستانی حکومت کی حمایت یافتہ اولمپک ایسو سی ایشن کو الحاق کا درجہ دینے سے انکار کر دیاہے ۔ سرمئی اولمپکس کی جانب سے الحاق کا درجہ نہ دینے کے فیصلے کی وجہ سے پاکستان کی گیم میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ سرمئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اولمپک کمیٹی سے تسلیم شدہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو ہی الحاق کا درجہ دیا جائے گا جبکہ پاکستان اسکینگ ٹیم سرمئی اولمپک کے لئے جگہ بنا چکی ہے ، سرمئی گیم اگلے سال فروری میں روس میں ہوں گے ، یاد رہے اس سے پہلے پاکستان اولمپک تنازع کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیم میں شرکت نہیں کر سکی تھی ۔
