آسٹریلوی بلے باز شان مارش انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقا سے باہر

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز شان مارش فٹنس مسائل کے باعث دورہ جنوبی افریقا سے باہر ہوگئے ۔ آسٹریلوی سلیکٹر جان انویرا ریٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شان مارش پسلی کی انجری سے چھٹکار ا حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔مارش کی جگہ فلیپ ہیوز کو اسکواڈ میں طلب کیا گیا ہے ۔ کینگروز اور پروٹیز کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 12فروری سے ہوگا ۔

Next Post

اسپین :فارمولا ون کے تیسرے پریکٹس سیشن میں میکلارن کی ٹیم سرفہرست

Fri Jan 31 , 2014
میڈرڈ: اسپین میں ہونے والے فارمولا ون کے تیسرے پریکٹس سیشن میں میکلارن کی ٹیم سرفہرست رہی ۔ فنی خرابی کے باعث ریڈبل ٹیم کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔جیریز سرکٹ پر ہونے والے فارمولا ون کے تیسرے پریکٹس سیشن میں ریڈبل کی مشکلات بڑھ گئیں ۔عالمی چیمپئن سباستین ویٹل کی جگہ ڈینئل ریکارڈو کو آخری لیپس میں […]