راولپنڈی (پی پی آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب عوام سیاسی پارٹی کا نام نہیں بلکہ ریاست کے استحکام اور سلامتی کا نام ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر ایک بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول پہلے جاری کر دیا اور سیاسی پارٹیوں کو مشاورت کے لئے بعد میں بلایا۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ مہنگائی بھی بڑھ گئی، بجلی کا بل بھی دگنا ہوگیا ہیاور بلآخر IMF بھی روٹھ جائے گی۔انہوں نے گزشتہ حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سارا کام 16مہینے میں اپنے کیسز ختم کرانے اور سارے فائدے اٹھانے میں لگایا، اب 8 دن کی نگران حکومت پر سارا ملبہ گرایا جا رہا ہے جس کا اس میں کوئی کردار نہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بجلی کا بل عوام کی بقاء کا مسئلہ بن گیا ہے، اب مسئلہ سیاسی سے زیادہ معاشی ہوگیا ہے، نہ باورچی خانہ چل رہا ہے نہ کارخانہ اور نہ ہی دوکان، گھروں میں معاشی صف ماتم بچھ گئی ہے جس کی ساری ذمہ داری 16 مہینوں میں 13 پارٹیوں کی نااہل نالائق ناکام حکومت پر آتی ہے۔
جارج لورینزو نے آسٹریلین موٹو جی پی کے لئے پول پوزیشن حاصل کرلی
آسٹریا اوپن ٹینس :جوولفریڈ سونگا اور ٹامی ہاس سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ : پاکستانی محمد وسیم شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ :تربیتی کیمپ کے لئے 41کھلاڑی مدعو کرلئے گئے
نیشنل بینک ٹی 20بلائنڈ کپ کا آغار 21اکتوبر سے ہوگا
آل کرا چی سعودیہ فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
امریکی نائب سیکرٹری کا نگران وزیر خارجہ سے رابطہ، بروقت انتخابات کی اہمیت پر گفتگو
اسلام آباد پی پی آئی) قائم مقام امریکی نائب سیکرٹری آف سٹیٹ ویکٹوریہ نولینڈ کا نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دوران گفتگو وکٹوریہ نولینڈ نے جلیل عباس جیلانی کو ان کی تقرری پر مبارک باد دی، دونوں رہنماؤں نے امریکہ پاکستان تعلقات کو مزید وسیع کرنے پر بات چیت کی۔ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کا پاکستان کے معاشی استحکام، خوشحالی اور آئی ایم ایف کے ساتھ رابطوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ نگران وزیرخارجہ نے بروقت، آزادانہ اور شفاف انتخابات کی اہمیت پر گفتگو کی۔
سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی 7 روز کیلئے عبوری ضمانت منظور کر لی
کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت 7 دن کیلئے منظور کر لی ہے۔عبوری ضمانت کی منظوری کے بعد اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کو پولیس نے گھیر رکھا ہے، میں باہر نہیں جا سکتا، اس دوران حلیم عادل شیخ ایک عدالت سے دوسری عدالت تک چکر لگات رہے۔نہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے پاس آیا ہوں تاکہ معلوم کر سکوں کہ ضمانت کے بعد بھی ہائیکورٹ کو کیوں گھیر لیا گیا ہے، پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ہوئی تو کسی نے گرفتار نہیں کیا لیکن سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت کے بعد گرفتاری کیلئے پولیس موجود ہے۔
الیکشن کمیشن نے بلوچستان عوامی پارٹی کو کل مشاورت کیلئے مدعو کر لیا
اسلام آباد(پی پی آئی) الیکشن کمیشن نے بلوچستان عوامی پارٹی کو کل مشاورت کے لئے مدعو کرلیا، بی اے پی نے ملاقات کیلئے وفد تشکیل دے دیا۔الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کو کل 2 بجے مشاورت کے لئے طلب کیا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی سے عام انتخابات کے انعقاد بارے مشاورت ہوگی۔بلوچستان عوامی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے مشاورت کے لئے وفد تشکیل دے دیا، وفد میں سینیٹر نصیب اللہ بازئی، منظور کاکڑ صالح بھوتانی، زبیدہ جلال شامل، بی اے پی وفد میں سردار عبدالرحمان کھتران، لالہ رشید اور عبدالکریم نوشیروانی کو بھی شامل کیا گیا، بی اے پی وفد الیکشن کمیشن کو انتخابات سے متعلق تحفظات سے آگاہ کرے گا۔یاد رہے الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو مدعو کرنے کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

جارج لورینزو نے آسٹریلین موٹو جی پی کے لئے پول پوزیشن حاصل کرلی
فلپ آئی لینڈ: دفاعی چیمپئن یاماہا کے جارج لورینزو نے آسٹریلین موٹو جی پی کے لئے پول پوزیشن حاصل کرلی۔ فلپ آئی لینڈ سرکٹ پر بھی لورینزو تیز ترین رائیڈر رہے۔ پریکٹس سیشن میں حادثے کا شکار ہونے والے مارک مارکیوز کوالیفانگ سیشن میں بھی لورینزو کو پیچھے نہ چھوڑ سکے۔لورینزو آسٹریلین جی پی جیت کر چیمپئن شپ لیڈر مارکیوز کے قریب آسکتے ہیں۔ مارکیوز چیمپئن شپ ٹیبل پر298 پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔ لورینزو کا 255 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ لورینزو نے ایک منٹ ستائیس اعشاریہ آٹھ نو سیکنڈز کے ساتھ آسٹریلین موٹو جی پی کے لئے پول پوزیشن حاصل کی۔یہ لورینزو کے کیرئیر کی 28ویں پول پوزیشن ہے۔ لورینزو کے ہم وطن مارکیوز اعشاریہ دودو ایک سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔

آسٹریا اوپن ٹینس :جوولفریڈ سونگا اور ٹامی ہاس سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ویانا: فرانس کے جوولفریڈ سونگا اور ٹامی ہاس نے آسٹریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ویانا میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں ٹاپ سیڈ فرانس کے جوولفریڈ سونگا نے آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کرتے ہوئے آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔فیصلہ کن سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔جس میں سونگا نے ٹائی بریک پر کامیابی حاصل کی۔ فرانسیسی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار، تین چھ اور سات چھ رہا۔ ایک اور میچ میں سیکنڈ سیڈ جرمنی کے ٹامی ہاس نے جمہوریہ چیک کے راڈک اسٹیپنک کو اسٹریٹ سیٹس میں سات چھ اور چھ تین سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ادھر موسکو میں جاری کریملن کپ ٹینس میں اٹلی کی سویتلانا کزنتسووا اور آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔کزنتسووا نے روبرٹا ونسی اور اسٹوسر نے اینا ایوانووچ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ : پاکستانی محمد وسیم شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
الماتے: پاکستانی باکسر محمد وسیم ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کے پہلے ہی میچ میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ قازقستان کے شہر الماتے میں جاری عالمی باکسنگ ایونٹ کے پہلے روز 52کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کے محمد وسیم کا مقابلہ ترکمانستان کے زیریپ جمعایوف سے تھا ۔ جس میں اُنہیں سخت مقابلے کے 27کے مقابلے میں 30پوائنٹس سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔واضح رہے کہ محمد وسیم نے چیمپئن شپ سے قبل الماتے ہی میں 20روزہ کوچنگ پروگرام کے تحت عالمی باکسنگ کوچوں سے تربیت حاصل کری تھی ۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ :تربیتی کیمپ کے لئے 41کھلاڑی مدعو کرلئے گئے
الماتے: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں 20اکتوبر کو طلب کرلیا ۔ جونیئر ورلڈ کپ چھ سے پندرہ دسمبر تک نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20اکتوبر تک ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر منظور الحسن کو رپورٹ کریں ۔کیمپ میں بلائے گئے 41کھلاڑیوں میں مظہر عباس ،امین یوسف ،عدنان شکور ،امجد علی ،علی حیدر ،طلال خالد ،مشتاق ،زوہیب اشرف ،علیم بلال ،حافظ عما رطیب ،اسد عزیز،وسیم عباس،علی منصور ،کاشف جاوید ،تصور عباس ،حسن فراز ،کامران آصف ،نیّر عدنان ، ایم شعیب ،عثمان تنویر ،ایم عرفان ،ایم عمیر ،عدنان انور ،محسن صابر ،ایوب علی ، احمد زبیر ،علی شان ،عبدالقیوم ،محمد رضوان ،اوین عبدالخالق ،وسیم اسلم عبدالکریم ،فہداﷲ،اکبر علی ، صابر علی ، حماد، آصف علی اور اسد بشیر شامل ہیں ۔

نیشنل بینک ٹی 20بلائنڈ کپ کا آغار 21اکتوبر سے ہوگا
لاہور: پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے تعاون سے نیشنل بینک ٹی 20بلائنڈ کرکٹ کپ 21سے 25اکتوبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ لاہور بلائنڈ کرکٹ کلب کے صدر عبدالرزاق نے پاکستان بلائنڈ کونسل کے ڈائریکٹر نفیس احمد اور اسپانسر ادارے نیشنل بینک کے سپورٹس انچارج محمد جمیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں ملک بھر کے آٹھ شہروں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ جنہیں دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

آل کرا چی سعودیہ فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل
کراچی: آل کراچی جشن سعودیہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شہر کی 4معروف فٹ بال ٹیموں نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام ملیر فٹ بال گراﺅنڈ میں جاری آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ میں چار میچ کھیلے گئے ۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ینگ عزیز آباد نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد لسبیلہ اسٹوڈنٹس کو پنالٹی ککس پر 4-3سے زیر کردیا۔دوسرے میچ میں گلشن اسپورٹس شاہ فیصل ٹاﺅن نے جانباز اسپورٹس سلطان آباد کو سخت جد وجہد کے بعد 1-0سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔تیسرے میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل امتیاز اسپورٹس کالا پل نے پنالٹی ککس پر عرفان میموریل لانڈھی کو 5-2سے مات دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ ٹورنامنٹ کے چوتھے اور اہم میچ میں قدیم فٹ بال ٹیم مکران اسپورٹس نے ڈرگ روڈ یونین کو 2-1سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کی دوڑ میں شامل ہو گئی ۔ریفری کے فرائض محمد ریاض ،عبدالطیف بلوچ،سلیم شاہ ،اور منصور علی نے انجا م دیئے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض امیر محمد خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔
