اسلام آباد(پی پی آئی) ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہمی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری کو گرفتار کرکے اسلام آباد سے باہر نہ لے جانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے روبرو شیریں مزاری کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجا اور قیصر امام پیش ہوئے۔ وکلا نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہمیں ایسی درخواست دائر کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن حالات ہی کچھ ایسے بن چکے ہیں۔ سماعت کے موقع پر ڈاکٹر شیریں مزاری بھی عدالت پہنچیں۔ 2 درخواستیں ایمان مزاری کے خلاف درج ہوئیں، دہشت گردی اور بغاوت کی دفعات لگائی گئیں۔ 2 کیسز میں گرفتاری ہوئی دونوں میں ضمانت پر رہائی ہوئی اور پھر اڈیالہ جیل کے باہر سے ایمان مزاری کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ہم بڑے مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ ایمان مزاری اس عدالت میں موجود تھی، میں نے کہا اپنی ماں کی زبان کنٹرول کریں۔ ایمان مزاری نے یقین دہانی کرائی، پھر انہوں نے اپنی زبان خود کنٹرول نہیں کی۔ 2023ء آئین اور عدلیہ پر عملدرآمد کے لحاظ سے تاریک ترین سال ہے۔ وکیل نے عدالت میں کہا کہ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کو قانون کے مطابق عدالت دیکھ سکتی ہے۔ یہ جو مقدمہ درج کیا گیا یہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ ہمیں بتایا جائے ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں۔ ایمان مزاری کو کسی اور مقدمے میں گرفتاری سے روکا جائے۔ اس وقت ہم نارمل حالات سے نہیں گزر رہے۔ ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر کسی اور مقدمے میں لے جانے سے روکا جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف ملک بھر کتنے مقدمات درج ہیں؟ عدالت نے حکم دیا کہ کل تک سیکرٹری داخلہ صوبوں سے رپورٹس طلب کرکے آگاہ کریں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت تک ایمان مزاری کو گرفتار کرکے اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روک دیا اور حکم دیا کہ سیکرٹری داخلہ یقینی بنائیں کہ ایمان مزاری کو گرفتار کرکے اسلام آباد سے باہر نہیں لے جایا جائے گا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایمان مزاری کے خلاف 20 اگست کے بعد کا کوئی وقوعہ ہے تو اس میں گرفتار نہ کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔
تاشقند چیلنجر ٹینس دودی سیلا نے جیت لی
نوواک جوکوچ نے شنگھائی ماسٹر ٹینس کے فائنل میںاپنی برتری ثابت کردی
پاکستان کی سرمئی مقابلوں میں شرکت خطرے میں ؒٓ
پہلی عالمی ٹیسٹ چمپیئن شپ 2017میں انگلینڈ میں ہو گی
این ٹی ٹی کمیونی کیشنز یاماہا موٹر کو کلاؤڈ ہجرت کے ذریعے اپنے آئی سی ٹی اخراجات کم کرنے میں مدد کرے گا
حیدر آباد : ایم کیو ایم کا خورشید شاہ کے بیان پر افسوس کا اظہار ٰٓٓ
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سرکاری سکول کے طلباء کو اگلے تعلیمی سال میں مفت کتابیں نہیں ملیں گی: پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ
لاہور (پی پی آئی) سرکاری سکول کے طلباء کو اگلے تعلیمی سال میں مفت کتابیں نہیں ملیں گی، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے مفت کتابیں دینے سے انکار کر دیا۔ حکومت پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی 10 ارب کی مقروض ہے۔ حکومت نے 18 ارب کی کتابیں ٹھیکیداروں سے چپھوائیں جبکہ 18 ارب میں سے صرف 8 ارب ادا کئے۔ اُن کے مطابق بقیہ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کتابیں چھاپنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹیکسٹ بک بورڈ نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلہ کے مطابق رواں سال فنانس ڈیپارٹمنٹ نے مفت کتابوں کیلئے صرف ساڑھے 3 ارب مختص کیے گئے ہیں۔ کتابوں کی چھپائی کیلئے فراہم کیے گئے فنڈز ناکافی ہیں۔ اگر مزید رقم جاری نہ ہوئی تو سال کے آخر تک کتابوں کی چھپائی ممکن نہیں ہوگی۔ مفت کتابیں نہ ملیں تو سکولوں کے اڑھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہو جائیں گے۔ پنجاب میں سرکاری سکولوں کے طلباء کو سالانہ فی کس 3 ہزار کی کتابیں مفت ملتی ہیں۔
سائفر کیس، عمران خان کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
اسلام آباد (پی پی آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو رہائی کا پروانہ نا مل سکا، عدالت نے سائفر کیس میں مزید 14 روز کا ریمانڈ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی، آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اٹک جیل پہنچ کر کیس کی سماعت کی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت نے14روزہ ریمانڈدے دیا، عدالتی فیصلے کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی 13 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہوں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبروپیش کیاگیا اور حاضری لگائی گئی، دوران سماعت جیل کے باہرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے جیل میں ٹرائل کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دینے کی درخواست بھی دائر کردی ہے۔ واضح رہے کہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ سے توشہ خانہ کیس میں رہائی کا پروانہ ملنے کے بعد عمران خان کو سائفر کیس میں آج تک کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا، ساتھ ہی ساتھ عدالت نے پی ٹی آئی چیئر مین کو آج ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیا تھا جس پر وزارت داخلہ نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا، سیکیورٹی رسک ہونے کی وجہ سے وزارت قانون نے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنیکی اجازت دی تھی،وزارت قانون سے اجازت ملنے کے بعد آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین آج صبح کیس کی سماعت کیلئے اٹک جیل پہنچے اور کیس کی سماعت کی۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے، ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ کی طرح سائفر کیس میں بھی بے انصافی کی بنیاد رکھ دی گئی، بند کمرے میں ٹرائل کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے اور نہ آئین اس کی اجازت دیتا ہے،چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ کھلی عدالت میں چلایا جائے، خفیہ ٹرائل یا اس کے نتیجے میں سنائے گئے کسی فیصلے کی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔
بجلی بلوں کیخلاف ملک گیر ہڑتال،تاجروں نے حمایت کردی
لاہور (پی پی آئی) تاجروں نے امیر جماعت اسلامی کی 2ستمبر کو بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر ہڑتال کی حمایت کردی۔ ہڑتال کی حمایت کا اعلان صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز، محمد اشرف بھٹی صدر انجمن تاجران پاکستان، سابق نائب صدر لاہور چیمبر حارث عتیق اور شیخ عتیق الرحمن صدر بانو بازار انارکلی نے کیا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری نے تاجر برادری سے ملاقات کی، تاجر برادری کو بھی بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔ مزید پڑھیں: بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف نے تحریری پلان مانگ لیا وفد میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، اعجاز تنویر صدر پاکستان بزنس فورم لاہور، ای سی ممبر لاہور چیمبر موجود، عبدالودود علوی سینئر نائب صدر پاکستان بزنس فورم پنجاب، چوہدری محسن بشیر مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان بزنس فورم، صدر جماعت اسلامی یوتھ لاہور جبران بٹ، احمد سلمان بلوچ بھی موجود تھے۔
تلاش کریں
خبریں

تاشقند چیلنجر ٹینس دودی سیلا نے جیت لی
تاشقند: تاشقند چیلنجر ٹینس مردوںکے فائنل میں اسرائیل کے دودی سیلا نے روس کے تیمروز گیبوشیو یل کو 6-1اور6-2سے ہر ادیا ۔تاشقند کے اولمپک اسکول ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مردوں کے سنگل فائنل میں اسرائیل کے کھلاڑی سیلا نے روس کے چھٹے سیڈڈ کھلاڑی کو پہلے سیٹ میں چھے ایک اور دوسرے سیٹ میں چھے کے مقابلے میں دو سے ہرا کر اٹھارہ ہزار ڈالر کی انعامی رقم جیت لی اورٹینس رینکنگ کے 125پوائنٹ حاصل کر کے عالمی طور پر 70ویں پو زیشن حا صل کر لی جبکہ روس کے کھلاڑی تیمروز نے دس ہزار چھے سو ڈالرکا انعام ملا اور 75پوائنٹ بھی ملے ۔

نوواک جوکوچ نے شنگھائی ماسٹر ٹینس کے فائنل میںاپنی برتری ثابت کردی
شنگھائی: نو واک جو کو وچ نے ارجنٹائن کے مارٹن ڈل پیٹرو کو 6-1اور6-3 اور7-3سے ہراکرمسلسل دوسری بار شنگھائی ماسٹر جیت لیا۔ سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو ہرانے والے ارجنٹینا کے کھلا ڑی نے فائنل میچ کے پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود دوسرے سیٹ میں سخت مزاحمت کی جبکہ تیسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہو ا اورمیچ ٹائی بریک میں چلا گیا جہاں پر سربیئن اسٹار نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سیٹ 7-3سے جیت لیا ،جوکووچ کا اس سیزن کایہ ساتواں ٹائٹل ہے،اس جیت کے ساتھ جوکووچ نڈال سے پہلا نمبر چھیننے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، جوکووچ نے اس جیت سے سات لاکھ انتیس ہزار سات سو پچیس ڈالر کی رقم حاصل کی اور اے ٹی پی کے ایک ہزار پوائنٹ بھی حاصل کئے جبکہ ڈیل پیٹرو نے تین لاکھ ستاون ہزار آٹھ سو ڈالر کی انعامی رقم حاصل کی اورچھے سو اے ٹی پی کے چھے سو پوائنٹ بھی حاصل کر لئے ، شنگھائی ماسٹر کا فائنل کھیلنے والے دونوں کھلاڑیوں نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ،ورلڈ ٹور فائنلز4سے11نومبر کو لندن میں کھیلا جائیے گے۔

پاکستان کی سرمئی مقابلوں میں شرکت خطرے میں ؒٓ
لاہور: سرمئی اولمپکس کی انتظامیہ نے پاکستانی حکومت کی حمایت یافتہ اولمپک ایسو سی ایشن کو الحاق کا درجہ دینے سے انکار کر دیاہے ۔ سرمئی اولمپکس کی جانب سے الحاق کا درجہ نہ دینے کے فیصلے کی وجہ سے پاکستان کی گیم میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ سرمئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اولمپک کمیٹی سے تسلیم شدہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو ہی الحاق کا درجہ دیا جائے گا جبکہ پاکستان اسکینگ ٹیم سرمئی اولمپک کے لئے جگہ بنا چکی ہے ، سرمئی گیم اگلے سال فروری میں روس میں ہوں گے ، یاد رہے اس سے پہلے پاکستان اولمپک تنازع کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیم میں شرکت نہیں کر سکی تھی ۔

پہلی عالمی ٹیسٹ چمپیئن شپ 2017میں انگلینڈ میں ہو گی
دوبئی: انٹر نیشنل کر کٹ کو نسل نے اعلان کیا ہے کہ کر کٹ کی پہلی عالمی ٹیسٹ چمپیئےن شپ 2017میں انگلینڈمیں منعقد ہو گی جبکہ اس میںچار ٹیمیں حصہ لیں گی۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن نے کہا کہ اس ٹور نامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کا چناﺅ رعالمی ینکنگ کی بنیاد پر کیا جائے گاجو یکم مئی 2013سے 31دسمبر 2016کے درمیان ٹیموں کی ٹیسٹ میچوں میں کار کردگی کی بنیاد پر طے ہو گی ۔ ان کا کہنا تھاکہ اس چمپیئن شپ کا مقصد ٹیسٹ میچوں کے روایتی وقار کو بر قرار رکھنا ہے ، ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو ایک کروڑ ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز یاماہا موٹر کو کلاؤڈ ہجرت کے ذریعے اپنے آئی سی ٹی اخراجات کم کرنے میں مدد کرے گا
ٹوکیو، 10 اکتوبر 2013ء/کیوڈو جے بی این/ ایشیانیٹ پاکستان – – انٹرپرائز کلاؤڈ پر ہجرت اپ ٹائم اور سروس سطحوں میں اضافے اور اخراجات میں کمی کرتی ہے – این ٹی ٹی (این وائی ایس ای: NTT) کے ڈیٹا، کلاؤڈ اور بین الاقوامی کمیونی کیشنز کاروبار این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 10 اکتوبر کو اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری 2013ء سے یاماہا موٹر کمپنی لمیٹڈ کو انتہائی سستے کلاؤڈ پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ وہ جاپان میں پیداوار، حصول، مصنوعاتی تکمیل، انسانی وسائل اور مالیاتی عمل کے لیے ضروری سسٹمز چلا سکے۔ این ٹی ٹی کام ایک انتہائی طاقتور اور قابل اضافہ کلاؤڈ پلیٹ فارم بنانے کے لیے اپنی انٹرپرائز کلاؤڈ عالمی کلاؤڈ سروس اور آرک اسٹار یونیورسل ون عالمی نیٹ ورک سروس استعمال کرے گا۔ یاماہا موٹر کاروباری تسلسل کو استحکام بخشنے اور موجودہ منتشر سرورز، نیٹ ورکس اور دیگر آئی سی ٹی سسٹمز کو این ٹی ٹی کام کلاؤڈ سروسز پر یکجا کرنے کرکے آئی سی ٹی اخراجات کو کم کرنے کے لیے پلیٹ فارم کو استعمال کرے گا۔ یاماہا موٹر 2018ء تک جاپان میں تمام آئی سی ٹی سسٹمز کی ہجرت کا منصوبہ رکھتا ہے۔ سمندر پار آئی سی ٹی سسٹمز کو ایک موزوں دورانیے میں منتقل کیا جائے گا۔ یاماہا موٹر کے اہم سسٹمز کوئی 700 سرورز پر مشتمل ہیں اور دنیا بھر میں ان کے گروپ اداروں کی رسائی میں رہتے ہیں۔ بیشتر سسٹمز ملکیت میں ہیں اور وسطی جاپان کے ٹوکائی ریجن میں واقع ماحولوں میں کام کرتے ہیں۔ جاپان کے زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات کی زد میں ہونے کی وجہ سے ادارہ آفات کے خطرات کو کم کرنے اور کاروباری تسلسل کو بہتر بنانے کے لیے راہیں تلاش کر رہاتھا۔ این ٹی ٹی کام کو عالمی اسٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے استعمال کرنے کا فیصلہ این ٹی ٹی کام کے کلاؤڈ پلیٹ فارم کی لچکدار قابلیت اور طاقتور بیک اپ گنجائش، اور ساتھ ساتھ ان مقامات پر کثیر تعداد میں ڈیٹاسینٹرز کی موجودگی کی وجہ سے کیا گیا، جہاں قدرتی آفات کا خطرہ کم ہے۔ علاوہ، اختتامی صارفین سے قربت کارکردگی اور ان سسٹمز کی جواب دینے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔ یاماہا موٹر 30 ممالک/خطوں میں 140 گروپ کمپنیاں چلاتا ہے اور اپنی فروخت کا تقریباً 90 فیصد بیرون ملک سے تخلیق کرتا ہے۔ کئی ممالک میں مختلف آئی سی ٹی سسٹمز چلنے کی وجہ سے سسٹم سیکورٹی اور دستیابی کی سطح بڑے پیمانے پر مختلف ہوتی ہے۔ مزید برآں ان ملکیتی اثاثہ جات کے اخراجات بالکل مقررہ ہیں۔ البتہ این ٹی ٹی کام کی مدد سے یاماہا موٹر اپنے آئی سی ٹی سسٹمز کو کلاؤڈ پر منتقل کردے گا اور بیشتر آئی سی ٹی وسائل کا صرف ضرورت کی بنیاد پر استعمال کرے گا۔ کئی آئی سی ٹی اخراجات، بشمول سرور اور نیٹ ورک مرمت اور سسٹم مانیٹرنگ، متغیر اخراجات کے حامل ہو جائیں گے اور یوں بڑی بچت کی راہ ہموار ہوگی۔ آگے بڑھتے ہوئے این ٹی ٹی کام کلاؤڈ پر منتقلی سے کہیں آگے جیسا کہ عالمی طور پر

حیدر آباد : ایم کیو ایم کا خورشید شاہ کے بیان پر افسوس کا اظہار ٰٓٓ
حیدرآباد: متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد زون کے زونل انچارج نو ید شمسی واراکین زونل کمیٹی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے بیان پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہاکہ جس قوم نے پاکستان کے قیام کی خاطر 20 لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور 66 سالوں سے مسلسل قربانیاں دے رہی ہے اور اس کے باوجود بھی اپنے بنیادی جائز حقوق سے محر وم ہے۔ انھوںنے کہا کہ خورشید شاہ صرف لفاظی نہ کریںان کی پارٹی آج بھی سندھ میں اقتدار میں ہے لہذا وہ عوام کو بتائیںکہ” تقسیم کرو اور حکومت کرو“ کی سوچ کے تحت سندھ میں رائج کیا گیا کوٹہ سسٹم عملاً کب ختم کر رہے ہیں ، حیدرآباد میں جنرل یونیورسٹی کا قیام کب عمل میں لا رہے ہیں، سندھ یونیورسٹی جامشورو ، مہران یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو ، لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسس جامشورو ، محکمہ ایچ ڈی اے ، پولیس ، ریوینیو،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،اریگیشن ، ایگریکلچر ، ورکس اینڈ سروسز ،اطلاعات ، ایجوکیشن ودیگر محکموںمیں مہاجروں کو جگہ دی گئی ہے، اگر سب سندھی ہیں اور کوئی مہاجر نہیں توپھر حلقہ بندیوں کے عمل سے مہا جر عوام کو مزید دیوار سے لگانے کی سازشیں کیوں کی جا رہی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ خورشید شاہ کا بیان سندھ کی موجودہ نازک صورتحال میں جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے جس کے خطرناک نتائج ظاہر ہوسکتے ہیں ۔ تاریخ گواہ ہے کہ صرف الطاف حسین نے ہمیشہ اُردوبولنے والوں کو سندھ کے اُردو بولنے والے سندھی کے نام سے مخاطب کیاہے اور عملا ً سب کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
