اسلام آباد(پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے مطابق ملک میں فائلرز کی تعداد بڑھ کر انچاس لاکھ ہو چکی مگر یہ مقررہ ہدف سے کہیں کم ہے۔پی پی آئی کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ 31اکتوبرہے اس وقت تک یہ تعداد مزید بڑھ جائے گی۔زراعت سے آمدن پر ٹیکس کا نفاذفیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق صوبائی معاملہ ہے لیکن بدقسمتی سے صوبے زرعی آمدن پر جائز ٹیکس وصول نہیں کر پا رہے۔
جمیکن اتھلیٹ ٹریوس کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر دو سالہ پابندی
یورپا لیگ :چیک فٹ بال کلب کو ہنگامہ آرائی پر جرمانہ
نیوزی لینڈ کادورہءیواے ای کے لیے اے ٹیم کا اعلان
افغانستان میں سینکڑوں بچے سماعت کے مفت آلات حاصل کرتے ہوئے
عالمی توسیع کے لیے کوئزنوس کی کوششیں جاری
کیپویئر نئے لوکل ہسٹورین کے ساتھ آپریشنل موثریت اور ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی 31اکتوبر کو جشن، کانگریس یوم سیاہ منائے گی
راجوری /سری نگر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیر کانگریس نے بی جے پی حکومت کی کشمیر مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے 31اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس کی مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے 5اگست2019کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کی اور بعد ازاں اسی برس 31اکتوبر کو مقبوضہ علاقے میں نہاد نہاد تنظیم نو ایکٹ نافذ کیا اور جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت چھین لی،جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ ختم کر کے اسے نئی دلی کے براہ راست زیر انتظام دو حصوں میں تقسیم کیا اور وہ31اکتوبر کو ان ناروا اقدمات کا جشن منانے جا رہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ کانگریس نے اعلان کیا کہ وہ بی جے پی کے کے خلاف 31اکتوبر کو بھر پور احتجاج کرے گی اور اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔
عالی برادری مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہ کرے، پیپلز فریڈم لیگ
اسلام آباد(پی پی آئی)جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر،آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں کر ثابت کردیاکہ 1947 میں اس دن بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور غیر اخلاقی طورپر قبضہ کیا تھا اسلئے عالی برادری مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہ کرے۔ پی پی آئی کے مطابق جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ نے کہاکہ بھارت نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سے محروم کررکھا ہے اوروہ اقوام متحدہ میں کئے وعدے ایفا نہیں کررہا بلک جموں و کشمیر میں استصواب رائے نہ کرا کراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کامرتکب ہو رہا ہے بھارت نے دفعہ 370 اور35A کو منسوخ کر کے اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔
خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پرآئی جی پنجاب ہائیکورٹ میں طلب
لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب عثمان انور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے،سی سی پی او لاہور نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ پر درج 2 مقدمات کی رپورٹ آئی جی پنجاب نے دی جس پر عدالت نے کہا کہ آپکی رپورٹ غیر تسلی بخش تھی، آئی جی پنجاب آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہوں۔ وکیل پنجاب حکومت نے دوران سماعت کہا کہ خدیجہ شاہ کے خلاف مزید شواہد بعد میں ملے، پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کی، اس میں بتایا گیا دو مقدمات ہیں جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں،پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت خدیجہ شاہ کے وکیل نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو نئے مقدمے میں آج تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا جس پر عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اے ٹی سی کے اس حکم نامے کو چیلنج کیا؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ میں نے اے ٹی سی کے اس حکم نامے کو چیلنج نہیں کیا۔ بعدازاں عدالت نے خدیجہ شاہ کی پولیس افسروں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو 3 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
تلاش کریں
خبریں
جمیکن اتھلیٹ ٹریوس کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر دو سالہ پابندی
(October 31, 2014)
موناکو:انٹرنیشنل ایسو سی ایشن آف اتھلیٹکس فیڈریشن نے جمیکن آہنی اتھلیٹ ٹریوس اسمیکل کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر دو سال کے لیے معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ جمیکا کے تھروور ٹریوس اسمیکل نے نے لندن اولمپک2012کے مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔ انٹرنیشنل ایسو سی ایشن آف اتھلیٹکس کا کہنا ہے کہٹریوس اسمیکل کی سزا کا آغاز گزشتہ سال جمیکن نیشنل چمپینز شپ میں جب ٹیسٹ مثبت آیا تھا تب سے ہوگا اور اگلے سال جب تک سزا پوری نہیں ہوتی کسی بھی مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔جمیکن نیشنل چمپینز شپ میں ٹریوس اسمیکل سمیت کئی کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آگئے تھے جس میں اسافا پاﺅل اور شیرون سیمپسن بھی شامل تھے، کھیلوں کی ثالثی عدالت نے پاﺅل اور سمپسن کی18ماہ کی پابندی کو کم کرکے چھے مہینے کردی تھی۔
یورپا لیگ :چیک فٹ بال کلب کو ہنگامہ آرائی پر جرمانہ
(October 31, 2014)
پیراگو:یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن نے چیک ری پبلک کے کلب اسپارٹا پیراگو کوسلووان بریٹسیلوا کے خلاف یورپا لیگ کے میچ کے دوران میدان میں شورشرابہ کرنے پر جرمانہ کردیا۔یورپین ایسو سی ایشن نے اسپارٹا پر80ہزار یورو جبکہ سلووان پر50ہزار یورو جرمانہ عائد کردیا۔ چیک فٹ بال کلب اسپارٹا کے مداحوں نے ایک ہفتہ قبل سلووان بریٹسیلواکے خلاف میچ میں مخالف کلب اور ان کے درمیان لگائے گئے رکاوٹوں کو توڑدیا تھا اور ہنگامہ آرائی کی تھی جبکہ یہ میچ اسپارٹا نے 0-3سے جیت لیا تھا۔ اسپارٹا نے دعویٰ کیا تھا کہ سلووان کے مداحوں کی جانب سے اکسائے جانے پر ہنگامہ آرائی ہوئی ، یورپین فٹ بال ایسو سی ایشن نے سلووان کو50ہزار کا جرمانہ عائد کردیا۔ یورپا لیگ کا اگلا میچ اگلے ہفتے پیراگو میں ہی کھیلاجائے گا۔
نیوزی لینڈ کادورہءیواے ای کے لیے اے ٹیم کا اعلان
(October 31, 2014)
ولنگٹن:نیوزی لینڈ کرکٹ بورڑ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ٹیم سے باہر ہونے والے بلے باز جیسی رائیڈر کو طویل عرصے کے بعد متحدہ عرب امارات کے دورے کے لیے13رکنی اے ٹیم میں شامل کرلیا۔جیسی رائیڈر کو اے ٹیم میں شامل کرنے سے ورلڈ کپ میں شمولیت کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔ جیسی رائیڈر نے حال ہی میں آئرلینڈ کے خلاف مقامی کلب کی جانب سے 57گیندوں میں 136رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ رائیڈر پچھلے سال جنوری سے نیوزی لینڈ ٹیم کا حصہ نہیں۔ نیوزی لینڈ کی اے ٹیم کا دورہ23نومبر سے شروع ہوگا۔اے ٹیم میں کائل ملز(کپتان)، ڈین براﺅنیل، ڈیرک ڈی بورڈر، کولن ڈی گرینڈ ہوم، اینٹن ڈیوچ، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، مچل مک کلینیگن، ناتھن میک کولم ،ایڈم میلنے۔ کولن مونرو، جیسی رائیڈر اور ڈینئیل ویٹوری شامل ہیں۔
افغانستان میں سینکڑوں بچے سماعت کے مفت آلات حاصل کرتے ہوئے
(October 31, 2014)
– افغانستان کے جنگ زدہ علاقوں کو سماعت کا تحفہ دینے کے لیے بیات فاؤنڈیشن اور اسٹارکی ہیئرنگ فاؤنڈیشن کی شراکت داری کابل، افغانستان، 30 اکتوبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — گزشتہ ہفتے بیات فاؤنڈیشن نے اسٹارکی ہیئرنگ فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک شراکت داری کا آغاز کیا ہے تاکہ افغانستان بھر میں عوام کو سماعت کی صحت فراہم کی جا سکے۔ ملک کے پہلے سماعت مشن کے دوران دونوں ادارے مل جل کر ضرورتمند بچوں اور بڑوں کو 1,700 سے زیادہ خصوصی آلہ سماعت فراہم کریں گے۔ تین روزہ تقریب کئی افراد کو پہلی بار سننے کا موقع دے گی، جس میں کابل کے دو تعلیمی اداروں پروفیشنل ہائی اسکول فار ڈیف (لائسی مسلکی ناشنوا) اور نیشنل ڈیف ایسوسی ایشن آف کابل (لائسی ملی ناشنوا کابل) کے سماعت سے محروم طلباء کے ساتھ ساتھ خطے بھر کے مریض شامل ہیں۔ انسان دوست منصوبے کے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بیات فاؤنڈیشن کے چیئرمین احسان بیات نے کہا کہ “زندگی میں بار بار سننے کی صلاحیت دینا زندگی کو بدل کر رکھ دینے والا موقع ہے۔ سماعت کے یہ آلات بچوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے آنے والی نسلوں تک اثر انداز ہوں گے۔ سماعت کے یہ آلات فراہم کرکے ہم ہر بچے کو معاشرے کا حصہ بنانے کا موقع دے سکتے ہیں۔ میں پہلی بار اپنا نام سننے والے بچے اور اس کی آنکھوں میں جھلکتی خوشیوں کو دیکھنا کبھی نہیں بھولوں گا۔” مریضوں کو فراہمی میں مدد کے لیے جناب احسان بیات کے ساتھ محترمہ فاطمہ بیات، جناب بل آسٹن، بانی اسٹار کی ہیئرنگ فاؤنڈیشن، محترمہ ثریا دلیل، وزیر صحت؛ سربراہ انسانی حقوق، نادر نادری اور پانچ سینیٹرز بھی تھے۔ مریضوں میں آلہ سماعت فٹ کرنے کے علاوہ اسٹارکی ہیئرنگ فاؤنڈیشن نے ہر فرد کو آلہ سماعت کے مناسب استعمال اور اس کی دیکھ بھال کے لیے مشورے، بیٹریاں اور اپنے عالمی آفٹرکیئر پروگرام کے ذریعے آئندہ خبر گیری تک رسائی بھی فراہم کی۔ ادارے نے مزید سوالات کے لیےوالدین کے فون کرنے کی خاطر ایک ہاٹ لائن بھی قائم کرر کھی ہے۔ اسٹارکی ہیئرنگ فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریڈی فورسیٹھ نے کہا کہ “بیات فاؤنڈیشن کی زبردست مدد کا شکریہ، کہ جس کی بدولت ہم افغانستان کے عوام کو سماعت کا تحفہ دینے سے وابستگی اور جذبہ ظاہر کرسکے۔ ہمیں امید ہے کہ ایسے افراد کے لیے رابطے کے ذریعے کھول کر، کہ جو دوسری صورت میں تنہا رہتے، ہم ایک روشن مستقبل کی تعمیر کے امکانات میں بھی مدد دے رہے ہیں۔ اسٹارکی ہیئرنگ فاؤنڈیشن دنیا بھر میں سماعت کو زندگی بدلنے کے طریقے کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ افغانستان میں اس کاکام ہر سال مقامی و بین الاقوامی سطح پر ہونے والے درجنوں سماعت مشنوں کا حصہ ہے۔ صرف پچھلے سال میں فاؤنڈیشن نے 175,000 ضرورت مند افراد کو آلہ سماعت لگائے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق سماعت سے محرومی اثر پذیر ہے اور دنیا بھر میں 360 ملین افراد کو متاثر کررہی ہے۔ البتہ آلہ سماعت کی مدد سے اسے ٹھیک کیا جا سکتاہے، جو افراد کو اہل خانہ،
عالمی توسیع کے لیے کوئزنوس کی کوششیں جاری
(October 31, 2014)
– تازہ ترین بین الاقوامی منصوبوں کی توجہ ایشیا اور مشرق وسطیٰ پر ڈینور، 30 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — کوئزنوس ایشیا اور مشرقی وسطیٰ کے سات ممالک میں نمو کے ذریعے صنعت کی معروف بین الاقوامی ترقی کو مستقل پھیلا رہا ہے۔ یہ بین الاقوامی ترقی کی حکمت عملی میں تازہ ترین اضافہ ہے کہ 2020ء تک 40 سے زیادہ ممالک میں 1,000 سے زائد ریستوراں کھولے جائیں گے اور قابل بھروسہ بین الاقوامی ماسٹر فرنچائزیز کی مدد سے بیرون ملک ادارے کے قدموں کو پھیلا جائے گا۔ اسٹورٹ ماتھس، کوئزنوس چیف ایگزیکٹو افسر نے کہا کہ “کوئزنوس نے امریکہ میں جنم لیا تھا اور کامیاب فرنچائز تعلقات کے ذریعے اب اسے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ بیرون ملک ریستوراں کھولنا ہمیں نئے کوئزنوس پرستاروں تک اپنے مرکزی طعام نامے کی اشیاء متعارف کروانے، اور ساتھ ساتھ خطے کی ثقافتوں اور ذائقے کے انداز کے لیے بے مثال مصنوعات پیش کرنے کی بھی سہولت دے گا ۔” ملائیشیا اور چین 28 اکتوبر کو کوئزنوس نے ملائیشیا میں پہلے کوئزنوس ریستوران کے شاندار افتتاح کا جشن منایا۔ اے یو ایم ہاسپٹلٹی (AUMH) نے برانڈز کے گرماگرم سبس کو ملائیشیا میں مستقبل میں 100 مقامات پر پیش کرنے کے لیے معاہدہ کیا۔ شاندار افتتاح کی تقریب میں اس معاملے کے کلیدی عہدیداروں کے ساتھ سوالات جوابات اور سینڈوچ کھانے کا مقابلے کہ جس میں فاتحین نے ایک سال کے لیے مفت سینڈوچز حاصل کیے، شامل رہے۔ “کوئزنوس کے صدر انٹرنیشنل کینتھ کٹشا نے کہا کہ “ہم بین الاقوامی خطوں میں مستقل پیشرفت و نمو کا شاندار موقع دیکھ رہے ہیں۔ ان نئی مارکیٹوں کی شمولیت کے ساتھ کوئزنوس دنیا بھر میں ایک اعلیٰ گرما گرم سینڈوچ برانڈ کی حیثیت سے اپنی ساکھ کو بڑھا رہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم نے درست ماسٹر فرنچائزیز کا انتخاب کیا ہے جو ہمارے صارفین کو واقعتاً سمجھتے ہیں اور کوئزنوس سے مہمانوں کے متوقع شاندار تجربات کو فراہم کریں گے۔” جولائی میں اے یو ایم ایچ نے ملائیشیا میں اپنی خوراک و مشروبات کے کام کو پھیلانے کے لیے پارکسن ہولڈنگز برہاڈ کے ساتھ شراکت داری کی جس کے ساتھ 2015ء میں چین میں داخل ہونے کا منصوبہ ہے۔ کوئزنوس پہلا برانڈ ہے جس کے لیے اے یو ایچ ایم اور پارکسن نے چین میں توسیع کا ارادہ کیا ہے اور منصوبہ ہے کہ اگلے 11 سالوں میں چین میں 1,500 کوئزنوس ریستوراں کھولے جائیں گے۔ “ہماری نظریں چین میں کوئزنوس کے لیے راہیں ہموار کرنے پر ہیں،” تھام لی چونگ، ڈائریکٹر، اے یو ایم ایچ، نے کہا۔ “بین الاقوامی کامیابیوں کی برانڈ کی طویل المیعاد تاریخ، ساتھ ہی خطے اور ثقافت کے بارے میں ہماری معلومات، چین میں ہماری کامیابی کو یقینی بناتی ہیں۔” انڈونیشیا اور تائیوان رواں سال کے اواخر میں ادارہ انڈونیشیا میں دنیا کا سب سے بڑا کوئزنوس ریستوراں کھولے گا۔ 10,000 مربع فٹ کے مقام پر بنا یہ ریستوراں 24 گھنٹے، ہفتے میں ساتوں دن کھلا رہے گا۔ کوئزنوس انڈونیشیا میں اپنے کیو کیفے پلیٹ فارم کو بھی پیش کرے گا، جو گرما گرم سبس کے
کیپویئر نئے لوکل ہسٹورین کے ساتھ آپریشنل موثریت اور ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے
(October 30, 2014)
– لوکل ہسٹورین پلگ-ان برائے کیپ سرور ای ایکس صنعتی آٹومیشن مارکیٹوں کو بحیثیت منبع تاریخی ڈیٹا جمع کرنے، محفوظ کرنے اور رسائی حاصل کے لیے نیا حل دیتا ہے پورٹ لینڈ، مین، 29 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — آٹومیشن صنعت میں حاصل کار پر عمل کو بہتر بنانے، اثاثہ جات کو قابو میں رکھنے اور انضباطی اداروں کو جوابدہی کے لیے تاریخی معلومات استعمال کی جاتی ہیں۔ اس لیے اس معلومات تک رسائی ضروری ہے۔ آپریشنز اور انجینئرنگ دونوں کی ٹیموں کو مینوفیکچرنگ لائن، ڈرلنگ رگ، ٹیسٹ لیبارٹری، پمپ اسٹیشن، یا دیگر صنعتی ماحول کی ضروریات موثر انداز میں پوری کرنے کے لیے ایسے حلوں کی ضرورت ہوتی ہے جو ڈیٹا کے منبع کے قریب لگائے جا سکیں، تیز رفتاری سے ڈیٹا محفوظ کرنے کے قابل ہوں اور لچک رکھتے ہوں ۔ کیپویئر ٹیکنالوجیز کی لوکل ہسٹورین پلگ-ان برائے کے ای پی سرور ای ایکس ایک لچکدار، آسان استعمال اور کم خرچ حل ہے جو صنعت کی مشہور ترین ٹرینڈنگ، رپورٹنگ اور اینالٹکس ٹولز فراہم کرتا ہے جو او پی سی ہسٹاریکل ڈیٹا ایکسس (HDA) استعمال کرتے ہوئے تاریخی ڈیٹا تک رسائی رکھتا ہے۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130402/NE86794LOGO ایک لوکل ہسٹورین موجودہ انٹرپرائز ہسٹورین ماڈل کو شامل کرسکتا ہے جو ساخت گری، تیل و گیس اور افادۂ عام جیسے بڑے پیمانے کے صنعتی ماحولوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ گو کہ انٹرپرائز ہسٹورین بڑے اداروں میں اہم معلومات کے دائمی آرکائیو کی حیثیت سے بدستور مقام رکھیں گے، لیکن کئی اداروں کو ایک چھوٹی، زیادہ لچکدار ہسٹورین ایپلی کیشن کی ضرورت ہے جو ترتیب دینے میں آسان ہو اور تھرڈ پارٹی تجزیے اور جمع ہونے کے مقام پر رپورٹنگ ٹولز تک آزاد رسائی رکھتی ہو۔ کیپویئر کی لوکل ہسٹورین پلگ-ان کے ای پی سرور ای ایکس کمیونی کیشنز پلیٹ فارم کو تقویت دیتی ہے کہ وہ معلومات کو اس کے تیزرفتار ڈیٹا اسٹور میں منتقل کرے۔ لوکل ہسٹورین ڈیٹا وژوئلائزیشن، رپورٹنگ اور اینالٹکس کے لیے خصوص یا معیاری او پی سی ایچ ڈی اے-تسلیم شدہ کلائٹ ایپلی کیشنز کو تاریخی معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔ کیونکہ لوکل ہسٹورین کا ڈیزائن ڈیٹا اسٹوریج اور وژوئلائزیشن کو جدا کرتا ہے، اس لیے صارفین وژوئلائزیشن یا رپورٹنگ حل میں سے انتخاب کرسکتے ہیں جو بھی اپنی انوکھی ضروریات کو بہترین انداز میں پورا کرے۔ کیپویئر نے پلگ-ان کو مختلف تھرڈ-پارٹی ٹرینڈنگ اور رپورٹنگ مصنوعات کے ساتھ استعمال کرنے کا تجربہ کیا ہے تاکہ اس کی او پی سی ایچ ڈی اے بجاآوری کی توثیق کی جا سکے اور ایک ہموار صارفی تجربے کو یقینی بنایا جا سکے۔ رپورٹنگ مصنوعات میں سے ایک جس کے ساتھ کیپویئر نے تجربات مکمل کیے میں سائی ٹیک کی ایکس ایل رپورٹر شامل ہے۔ پیٹر کیپریلیان، سی ٹی او، سائی ٹیک نے کہا کہ “کیپویئر کا لوکل ہسٹورین ایک زبردست ہسٹورین ہے جسے کیپویئر کے آٹومیشن شعبے کے وسیع تجربے کا سہارا حاصل ہے۔ اسے ایکس ایل رپورٹر کے ساتھ مکمل طور پر ٹیسٹ کیا گیا ہے اور دونوں مصنوعات یکجا ہوکر بہترین انداز میں کام کررہی ہیں۔ ہم، کیپویئر کے ساتھ، اپنی مصنوعات کے لیے اعلیٰ معیار کی