اسلام آباد (پی پی آئی) عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کے کیس میں سابق وزیراعظم کے وکیل سے دلائل طلب کر لیے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، سول جج قدرت اللہ نے جلد سماعت کی درخواست پر سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے معاون عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ شیر افضل مروت 4 نومبر تک بیرون ملک ہیں۔معاون وکیل نے کہا کہ سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی۔
افریقی نیشنز فٹ بال:دفاعی چمپیئن نائیجیریا کوالیفائی کرنے میں ناکام
نومیڈ ٹیمپرری ہاؤسنگ نے ہانگ کانگ میں ایشیا بحر الکاہل علاقائی دفتر کھول لیا
پی ٹی سی ایل کی اپنے صارفین کو اپ گریڈیشن کی پیش کش
الخدمت حیدرآباد کے سابق سیکرٹری اصغرعلی خان کی والدہ کاانتقال
جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع کے لیے حیدرآباد سے قافلہ روانہ
بائین میونخ کے اہم کھلاڑی فلپ لیہم ان فٹ ہوکر مقابلوںسے باہر
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
آواران میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،2 دہشتگرد ہلاک،2 اہلکار شہید
آواران (پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کھوڑو میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ہشت گرد ہلاک اور دو اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آواران میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ دو دہشتگرد زخمی ہوئے۔ پی پی آئی کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا ری ہے
مولانا فضل الرحمٰن کی کوئٹہ میں قبائلی عمائدین سے گفتگو،جمعیت میں شمولیت کی دعوت دی
کوئٹہ(پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے جو تین روزہ دورے پر ہفتہ کو کوئٹہ پہنچے تھے۔ پی پی آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے تینوں ایام مصروف گزارے اہم شخصیات سے ملاقاتیں،کارکنوں سے خطاب کیساتھ ساتھ انھوں نے قبائلی عمائدین سے بھی گفتگو کی اور جمعیت میں شمولیت کی دعوت دی۔۔
لاہور کے موسم میں خنکی بڑھنے لگی،فضائی آلودگی کم
لاہور(پی پی آئی)لاہور کے موسم میں خنکی بڑھنے لگی ہے اورآلودگی کی اعتبار سے لاہور پہلے نمبر سے دوسرے نمبر پر آگیا۔ باغوں کے شہر لاہور میں ا سموگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا، فیز 8 ڈی ایچ ااے میں فضائی آلودگی میں آلودگی کی شرح 484، سیدمراتب علی روڈپر457، یوایس قونصلیٹ میں ا 392، جوہر ٹاؤن میں 384 ریکارڈ کی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق انتظامیہ اور ماہرینِ صحت کی جانب سے شہریوں کوغیرضروری سفرسے اجتناب کرنیکی اپیل کی گئی ہے۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
(June 17, 2026)
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
(June 17, 2026)
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
(June 17, 2026)
افریقی نیشنز فٹ بال:دفاعی چمپیئن نائیجیریا کوالیفائی کرنے میں ناکام
(November 20, 2014)
عبیدجین:دفاعی چمپین نائیجیریا افریقی نیشنز کپ میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا جبکہ گھانا،کوڑ ڈی آئیوری کوسٹ باآسانی پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔نائیجیریا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ 2-2گول سے برابر رہا تاہم نائیجیریا مطلوبہ پوائنٹس حاصل کرنے میں ناکام رہاجبکہ افریقا پہلے ہی کوالیفائی کرچکاہے ۔ کوٹ ڈی آئیوری کوسٹ نے کیمرون کے خلاف میچ برابر کرکے افریقن نینشنز کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا،آئیوری کوسٹ نے چھے میچوں میں10پوائنٹس حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کیمرون 10پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے۔ ڈی آر کانگو نے سیرالیون 1-3سے شکست دے دی لیکن افریقی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا۔گھانا نے ٹوگو کو1-3سے شکست دے دی، گھانا کے اسٹرائیکر مجید وارث ، مبارک واکاسواورکپتان بادو نے گول کرکے ٹیم کو افریقی کپ میں پہنچادیا ،ٹوگو کی جانب سے فلوڈ آئیتی نے واحد گول کیا۔ گھانا گروپ ای میں 11پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
نومیڈ ٹیمپرری ہاؤسنگ نے ہانگ کانگ میں ایشیا بحر الکاہل علاقائی دفتر کھول لیا
(November 19, 2014)
ہانگ کانگ، 19 نومبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — عارضی رہائش کے حل پیش کرنے والے معروف عالمی ادارے نومیڈ ٹیمپرری ہاؤسنگ اپنے ایشیا بحر الکاہل دفتر کے افتتاح کااعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہے۔ ہانگ کانگ کے کازوے بے علاقے میں قائم یہ دفتر ایشیا بحر الکاہل سے تعلق رکھنے والے نومیڈ کے صارفین، اور ساتھ ساتھ مستحکم امریکی صارفین، کی بڑھتی ہوئی تعداد کو خطے بھر میں معیاری سروسڈ اپارٹمنٹ انتخاب کے لیے خدمات انجام دے گا۔ علاقائی دفتر ایشیا بحر الکاہل بشمول بھارت، چین، آسٹریلیا، جاپان اور جنوب مشرقی ایشیا بھر میں خدمات کی فراہمی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرے گا۔ دفتر کی قیادت صنعت کی بزرگ شخصیت میلانی پلز، نائب صدر اے پی اے سی آپریشنز، کررہے ہیں۔ میلانی اپنے ساتھ نومیڈ میں 12 سال کا تجربہ لا رہے ہیں، جن میں وہ حال ہی میں ہانگ کانگ اور شنگھائی میں بروک فیلڈ گلوبل ری لوکیشن سروسز کے گلوبل آپریشنز کے ڈائریکٹر رہے ہیں۔ نومیڈ ٹیمپرری ہاؤسنگ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر گیون جیمز نے کہا کہ “نومیڈ کی غیر معمولی عالمی توسیع کو ان موجودہ صارفین سے تحریک ملی ہے جو نومیڈ سے ایشیا بحر الکاہل میں کام کا آغاز کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔”نومیڈ کے نائب صدر کارل تھوگ نےکہا کہ ” یہ آغاز لندن میں ہمارے نئے دفتر کے قیام کے ساتھ ہوا ہے، جو ای ایم اے اے خطے کو خدمات دیتا ہے۔ہمارا نمونہ واحد 100 فیصد غیر متعصب پسند کی فراہمی کا نمونہ ہے، جو اپنے ساتھ دنیا بھر میں دستیاب بہترین اپارٹمنٹ حلوں کی وسیع ترین اقسام لاتا ہے۔ ہم اے پی اے سی خطے میں 300 چار اور پانچ اسٹار جائیدادیں رکھتے ہیں، جو عالمی معیار کی سروس کمپنی کی قابل بھروسہ چھتری تلے پیش کی جاتی ہیں۔ یہ معروف برانڈ عمارات کئی اقسام کی سہولیات فراہم کرتی ہیں، اور ہر سہولت مختصر اور طویل مدت کی معیاری قیام گاہیں پیش کرتی ہے۔ نیٹ ورک فراہم کنندگان کے مقابلے میں جو ایک مخصوص برانڈ بھی چلاتے ہیں، ہم بلاتعصب ممکنہ حد تک بہترین گھر کے حل پیش کرنے کے لیے آزاد ہیں، کیونکہ ہمارے مارکیٹ میں کسی بھی عمارت یا برانڈ کے ساتھ مالی تعلقات نہیں ہیں۔” سان ڈیاگو، کیلیفورنیا میں قائم نومیڈ ٹیمپرری ہاؤسنگ دنیا بھر میں عارضی اپارٹمنٹس، سروس شدہ اپارٹمنٹس اور ہوٹلوں میں توسیع شدہ قیام کے حل فراہم کرنے والا معروف ادارہ ہے۔ نومیڈ صارفین کو ان کی ضرورت کے مقام پر 79,000 اپارٹمنٹس اور ہزاروں ہوٹلوں کے کمروں کی وسیع اقسام کی فراہمی کے لیے شراکت داروں کی وسیع اقسام استعمال کرتا ہے، جس میں صارفین کی طلب کے مطابق منتخب رہائشیں شامل ہیں۔ ہمارے سرفہرست صارفین نومیڈ کی خدمات فراہمی کو کسی بھی دوسرے سروسڈ رہائش برانڈ کے مقابلے میں ایک قدم آگے سمجھتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.nomadtemphousing.com مزید تفصیلات کے لیے گیون جیمز سے 1-619-313-4300+ یا [email protected] پر رابطہ کیجیے۔
پی ٹی سی ایل کی اپنے صارفین کو اپ گریڈیشن کی پیش کش
(November 18, 2014)
کراچی:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے صارفین کے لئے کسی اضافی چارجز کے بغیر اپنے کنکشن کو8 Mbps بر ا ڈ بینڈ کنکشن پر اپ گریڈ کرنے کی پیشکش کی ہے۔ کمپنی کی جانب سے دی جانے والی یہ پیش کش نئے اور موجودہ اہل صارفین کو 4 Mbps کی قیمت میں 8 Mbps کی سپیڈ سے براﺅزنگ اور بلا تعطل اسٹریمنگ کا موقع فراہم کرتی ہے۔پی ٹی سی ایل کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ، وائر لائن بزنس، آصف انعام نے اس نئی آفر کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ڈیٹا کی طلب کئی گنا بڑھ گئی ہے ویسے ہی ہماری قابل بھروسہ ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ سروس آج کل کی تیز رفتار اور مربوط دنیا میں انتہائی اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ یہ آفر خصوصی طور پر مرتب کی گئی ہے تاکہ ہمارے صارفین کو بہتر ویلیو فراہم کی جاسکے۔مذکورہ پروموشن کی مدت31جنوری2015 تک ہے۔پروموشن کی مدت ختم ہونے کے بعد جو صارفین اس سے مستفید ہونا چاہیں تو اُنھیں30جون 2015تک 25سوروپے کی رعائتی قیمت پر8Mbpsکنکشن فراہم کیا جائے گا۔
الخدمت حیدرآباد کے سابق سیکرٹری اصغرعلی خان کی والدہ کاانتقال
(November 18, 2014)
حیدرآباد:الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع حےدرآبادکے سابق سیکریٹری اصغرعلی خان کی والدانتقال کرگئیں ہیں ۔ان کی نمازجنازہ درگاہ مکی شاہ میں جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماعبدالوحیدقریشی کی امامت میں اداکی گئی ،نمازجنازہ میں امیرجماعت اسلامی ضلع حےدرآبادحافظ طاہرمجید،جنرل سیکریٹری ڈاکٹرسیف الرحمن ،سابق امیرمشتاق احمدخان ،جماعت اسلامی کے کارکنان ،عزیزاقارب اوراہل محلہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔مرحومہ کی تدفین درگاہ کے احاطہ میں ہوئی ،جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے اصغر علی خان سے اظہارتعزیت کیااور مرحومہ کے درجات کے لیے دعاکی ۔
جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع کے لیے حیدرآباد سے قافلہ روانہ
(November 18, 2014)
حیدرآباد:جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام میں شرکت کے لیے حےدرآبادسے پہلاقافلہ لاہور روانہ ہوگیا۔ امیر جماعت اسلامی ضلع طافظ طاہرمجیداورجنرل سیکریٹری ڈاکٹرسیف الرحمن نے کارکنان کوریلوے اسٹیشن سے روانہ کیا،پہلے روز سینکڑوں مردوخواتین لاہور کے لیے رخصت ہوئے ۔آج بدھ اور کل جمعرات کوبھی بذریعہ ریل مزیدچار قافلے روانہ ہوں گے ۔ریلوے اسٹیشن پر کارکنان کورخصت کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی ضلع حےدرآبادحافظ طاہرمجیدنے کہاکہ مینارپاکستان پر اجتماع عام تاریخی ثابت ہوگا،مینارپاکستان پر 21نومبر سے سہ روزہ اجتماع عام میں امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق تحریک تکمیل پاکستان کاعوامی ایجنڈاپیش کریں گے اور ملک کواس کے نظریے کی طرف لائیں گے۔ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹرسیف الرحمن نے کہاکہ ملک وقوم کے مسائل کاحل صر ف اسلامی نظام میں ہے اور اسلامی نظام فرقہ واریت اورمسلک پرستی سے بالاتر جماعت ہی لاسکتی ہے ،جماعت اسلامی ملک کے اتحادویکجہتی کی علامت ہے مینارپاکستان پر سہ روزہ اجتما ع عام قوم کومایوسی اور اندھیروں سے نکال کر قرآن وسنت کی روشنی کی طرف لائے گا۔
بائین میونخ کے اہم کھلاڑی فلپ لیہم ان فٹ ہوکر مقابلوںسے باہر
(November 18, 2014)
میونخ:جرمن فٹ بال کلب بائین میونخ کے تجربہ کارکھلاڑی فلپ لیہم ٹریننگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔ بائین میونخ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ فلپ لیہم ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور انھیں آپریشن کی ضرورت ہے اس دوران وہ تین ماہ کے لیے ٹیم سے باہر ہوں گے۔ فلپ لیہم نے ورلڈ کپ میںکپتان کی حیثیت سے جرمنی کی جیت میں اہم کردار ادا کیاتھا تاہم ورلڈ کپ کے فوری بعد بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ جرمن ٹیم ورلڈ کپ کے بعد خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے اس کی وجہ یہی بتائی جاتی ہے کہ فلپ لیہم کی غیرموجودگی میں ٹیم وہ کارکردگی نہیں دکھا پارہی جو ورلڈکپ میں دکھارہی تھی۔