کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعہ25 اگست کو سہ پہر 3 بجے بلاول ہاوس کراچی میں طلب کیا گیاہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیساتھ ساتھ فوری حلقہ بندیوں اورمقررہ مدت میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق لائحہ عمل تیاراوراس کا اعلان کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صدارت کریں گے۔
پیرالمپکس گولڈ میدلسٹ آسکر پسٹوریس پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد خطرے سے دوچار
ہاکی فیدریشن کوملنے والاپیسہ اب کلبوں کودیاجائیگا
انگلش کاﺅنٹی کلب ایسیکس کا بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر سے معاہدہ
ڈوپنگ کے باعث بھارت کے 43ایتھلیٹس پابندی کا شکار
افغان حکومت کی پاکستانی فٹبال ٹیم کو دورے کی اجازت دیدی
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
جوبائیڈن کی بھارت آمد پرحریت رہنما ملاقات کے متمنی
سری نگر/مقبوضہ جموں و کشمیر (پی پی آئی) امریکی صدر جو بائیڈن 7ستمبر کو بھارت کے چار روزہ دورہ پر نئی دہلی پہنچیں گے۔ اپنے دورہ بھارت کے دوران امریکی صدر 9 ستمبر سے شروع ہونے والی جی 20 کانفرنس میں اہم خطاب کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق انسانی حقوق کے بھارتی و عالمی اداروں کی کوشش ہے کہ حریت رہنماوں کی امریکی صدر سے ملاقات کرائی جائے تاکہ 75برس پرانے مسئلہ کے حل کی راہ ہموار ہو سکے نیز وادی میں میرواعظ عمر فاروق اور یٰسین ملک و دیگر کی مسلسل اسیری ختم کرائی جائے۔
اسلام آباد میں 11 اور 12 ربیع الاول کو دو روزہ قومی سیرت کانفرنس منعقد ہو گی
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت میں 11 اور 12 ربیع الاول کو دو روزہ قومی سیرت کانفرنس منعقد کی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق وزارت مذہبی امور نے اس حوالہ سے تیاریاں شروع کردی ہیں مدعوئین کی فرستوں،مقالات کے عنوانات سمیت دیگا امور پر جائزہ اجلاس منعقد کئی جارہے ہیں۔
دالوں اور چاول کے بعدیوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلئے گھی بھی مہنگا
کراچی (پی پی آئی) یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلئے گھی بھی مہنگا کر دیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کردیا گیا گھی کی فی کلو قیمت 398 روپے سے بڑھا کر 423 روپے کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق تمام برانڈ کے فی کلو گھی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے ،یاد رہے کہ گزشتہ روز یوٹیلیٹی سٹورز پر چاول اور دالوں سمیت اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

پیرالمپکس گولڈ میدلسٹ آسکر پسٹوریس پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد
(August 19, 2013)
پریٹوریا( پی پی آئی)پیرالمپکس گولڈ میدلسٹ آسکر پسٹوریس پر گرل فرینڈ قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی۔جنوبی افریقہ کے آسکر پسٹورئس کو اپنی گرل فرینڈ کے قتل کے الزام مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ان کے ٹرائل کی تاریخ تین مارچ مقرر کی ہے۔ اس موقع پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران پسٹورس کے خلاف کافی شواہد ملے ہیں۔ پولیس چھبیس سالہ آسکر پسٹورس پر رواں سال ویلنٹائن ڈے پر اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد خطرے سے دوچار
(August 16, 2013)
زمبابوے( پی پی آئی)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑگیا۔ زمبابوین کرکٹرز نے میچ فیس میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف سیریز کے کنڈیشننگ کیمپ کا بائیکاٹ کردیا۔ زمبابوین اخبارکے مطابق پاکستان کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے زمبابوین کرکٹرز کا کیمپ منگل سے شروع ہونا تھا لیکن کھلاڑیوں نے بقایا جات کی ادائیگی اور میچ فیس میں پانچ ہزار ڈالرز کے اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیمپ کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ میچ فیس میں اضافے کے بعد ہی پاکستان کیخلاف سیریزمیں شرکت کریں گے۔ زمبابوین کرکٹرز کو گزشتہ ایک ماہ سے تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی۔ کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کی میچ فیس میں پانچ ہزار جبکہ ون ڈے کی میچ فیس میں تین ہزار ڈالرز اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ زمبابوے کرکٹ نے گزشتہ ماہ کھلاڑیوں کے معاہدوں میں توسیع کی تھی لیکن کھلاڑی مطالبات پورے ہونے تک نئے معاہدوں پر دستخط کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان جاری تنازعے کے باعث ٹیم کے اعلان میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔

ہاکی فیدریشن کوملنے والاپیسہ اب کلبوں کودیاجائیگا
(August 16, 2013)
اسلام آباد( پی پی آئی)وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ دسمبر میں ہاکی ایسوسی ایشن کے الیکشن ہوں گے۔ ہاکی فیڈریشن کو پیسہ دینا بند کر کے کلبوں کو دیا جائے گا۔وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں قومی اسمبلی کو بتایا کہ دسمبر میں ہاکی ایسوسی ایشن کے الیکشن ہوں گے۔ ہاکی فیڈریشن کو پیسہ دینا بند کرکے کلبوں کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں ہی پنجاب گیمز بھی ہونگے۔

انگلش کاﺅنٹی کلب ایسیکس کا بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر سے معاہدہ
(August 16, 2013)
لندن( پی پی آئی) انگلش کاﺅنٹی ایسیکس نے بھارت کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز گوتھم گھمبیر کی خدمات حاصل کر لیں۔ گوتم گھمبیر کو نیوزی لینڈ کے ہمیش ردر فورڈ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ گوتم گھمبیر کی 20 اگست کو ایل وی کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں نارتھمپٹن شائر کیخلاف میچ میں شرکت متوقع ہے۔گوتھم گمبھیر نے اس موقع پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایسکس کی کی منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

ڈوپنگ کے باعث بھارت کے 43ایتھلیٹس پابندی کا شکار
(August 16, 2013)
زیورخ( پی پی آئی)ڈوپنگ سکینڈلز میں بھارت بلیک لسٹ کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت ڈوپنگ کے باعث بلیک لسٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں روس کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ بھارت کے 43 کھلاڑی ڈوپنگ کی وجہ سے پابندی کی سزا بھگت رہے ہیں جبکہ روس کے 44 کھلاڑی معطل ہیں۔

افغان حکومت کی پاکستانی فٹبال ٹیم کو دورے کی اجازت دیدی
(August 16, 2013)
کابل( پی پی آئی)افغان حکومت نے پاکستانی فٹبال ٹیم کے دورہ کابل کی اجازت دیتے ہوئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی ۔ ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں شیڈول ساف فٹبال چیمپئن شپ سے قبل پاکستان فٹبال ٹیم بنگلہ دیش سے دو میچز کی سیریز منسوخ ہوچکی ہے ایسے میں اب صرف افغانستان کیخلاف کھیل کر گرین شرٹس کو میچ پریکٹس کا کچھ موقع مل سکے گا۔ افغانستان کیخلاف میچ بیس اگست کو کابل میں ہوگا۔
