لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے تھری ایم پی اونظر بندی کیخلاف پیشگی عدالتی اجازت کی پابندی کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی کمشنر کی سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، سرکاری وکیل نے کہاکہ آئین بغیروجہ بتائے نظربندی کااختیار دیتا ہے، معطل نہیں کیا جاسکتا،نظربندی کا ڈپٹی کمشنر کا صوابدیدی اختیار ختم ہو تو اس کی افادیت بھی ختم ہو جاتی ہے،ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔عدالت نے تھری ایم پی اونظر بندی کیخلاف پیشگی عدالتی اجازت کی پابندی کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا،عدالتی فیصلے سے نظر بند پی ٹی آئی کے 57کارکنوں کی رہائی بھی لٹک گئی اورڈپٹی کمشنر کا کسی بھی شخص کو بغیر اجازت نظر بند کرنے کا اختیار بحال ہو گیا،جسٹس جواد حسن اور جسٹس مرزا وقاص روف پر مشتمل بنچ نے سماعت کی،لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کی اپیل پر سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کیا،ڈویڑن بنچ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔
شہدادپور: مسلح افراد کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ،مزاحمت سے دو افراد زخمی
لاڑکانہ: پولیس کی کارروائی مختلف مقدمات میں مطلوب 14ملزمان گرفتار
لاڑکانہ: اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر ہو گی ، پہلے مرحلے میں ایک ہزار بھرتیا ں ہوں گی : نثار کھوڑو
شہداد پور:سات سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق
حیدر آباد: پی پی پی رہنماﺅںکا بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر خوشی اورقیادت بھر پور اعتماد کا اظہار
سیہون: بقایا جات کی عدم ادائیگی پر واٹر سپلائی سمیت پندرہ اداروں کی بجلی معطل
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 10 لاکھ سے زیادہ اسمگل شدہ موبائل فون زیر استعمال
گلگت بلتستان /مظفر آباد(پی پی آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (ڈربس) آئندہ ماہ شروع کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق موبائل فون مینوفیکچررز نے اندازہ لگایا ہے کہ اس وقت ان علاقوں میں 10 لاکھ سے زیادہ اسمگل شدہ موبائل فون استعمال ہورہے ہیں۔اسمارٹ فونز کی اسمگلنگ کو ختم کرنے کے لیے ریاستی ملکیتی اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈربس کے نفاذ کے لیے تمام قانونی رکاوٹیں دور کرلی ہیں اور یکم ستمبر کے بعد غیر رجسٹرڈ ڈیوائسز کو ٹیکس ادا کر کے اور معیارات کی تعمیل کرتے ہوئے رجسٹریشن کے عمل سے گزرنا ہوگا۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں مقامی سمز کو غیر فعال کر دیا جائے گا اور غیر رجسٹرڈ ڈیوائسز کام کرنا بند کر دیں گی‘ چونکہ ایس سی او نمبرز پاکستان میں بھی کام کرتے ہیں اور ایس سی او کا یوفون کے ساتھ نیٹ ورک شیئرنگ کا بزنس معاہدہ ہے۔اس صورتحال میں حالیہ برسوں کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں غیر رجسٹرڈ فونز کی فروخت عروج پر پہنچ گئی تھی
حضرو تھانہ کا مال خانہ آسمانی بجلی گرنے سے منہدم، 5 اہلکار زخمی
اٹک/حضرو (پی پی آئی) اٹک کی تحصیل حضرو میں پیر اور منگل کی درمیانی شب تھانہ اٹک خورد کی عمارت کے مال خانہ پر آسمانی بجلی گرنے کے بعد آگ لگنے سے عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جن کے نام اے ایس آئی امتیاز، کانسٹیبل سجاد، کانسٹیبل فیضان، کانسٹیبل توقیر اور وائرلیس آپریٹر بلاول صدیقی بتائے گئے ہیں۔ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل نے کہا کہ مال خانہ کے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے انھوں نے تخریب کاری کے امکان کو مسترد کردیا اور کہا کہ البتہ تحقیقات کی جارہی ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی یا آنسو گیس کے شیل و دیگر اسلحے کی وجہ سے۔وجوہات معلوم کرنے کے لیے پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیاگیا ہے۔
میڈیا پر قبل اور بعداز انتخاب پول سروے کرانے پر پابندی
اسلام آباد (پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے میڈیا پر قبل اور بعداز انتخابات پولز سروے کرانے پر پابندی لگادی ہے،الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا آؤٹ لیٹس کے آفیشل ڈیجیٹل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا انفلوانسرز پر ووٹ ڈالنے سے متعلق رائے کی تشہیر پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق آئندہ عام انتخابات کیلئے جاری ضابطہ اخلاق میں الیکشن کمیشن نے کسی بھی پولنگ اسٹیشن یا حلقے میں کسی بھی قسم کے ایسے سروے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جو ممکنہ طور پر ووٹرز کے ووٹ ڈالنے کے آزادانہ انتخاب کو متاثر کر سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایگزٹ پول اور انٹری پولز دونوں کی تشہیر پر پابندی عائد کی گئی ہے، ایگزٹ پول پولنگ اسٹیشنوں سے نکلنے والے ووٹرز کی رائے پر مبنی سروے کو کہا جاتا ہے جس میں یہ پوچھا جاتا ہے کہ انہوں نے ووٹ کیسے ڈالا، اسی طرح لوگوں کے ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں میں داخل ہونے سے قبل ان کی ووٹ سے متعلق رائے پوچھنا انٹری پول کہلاتا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

شہدادپور: مسلح افراد کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ،مزاحمت سے دو افراد زخمی
شہدادپور: شہداد پو ر میں مسلح افراد کی جانب سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش، مزاحمت پرفائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق شہداد پور کے گنجان آباد علاقے محمدی ٹاﺅن میں تین نامعلوم مسلح رہزنوں نے علاقے کے زمیندار گل حسن کیریو اورسارنگ خاص خیلی سے گن پوائنٹ پر ہنڈا موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر انھوں نے مزحمت کی ، مزاحمت پر مسلح افرادنے ان پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں دونوںافراد شدید زخمی ہوگئے ۔ دونوںزخمیوں کوشہدادپور اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

لاڑکانہ: پولیس کی کارروائی مختلف مقدمات میں مطلوب 14ملزمان گرفتار
لاڑکانہ: لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ،مختلف علا قوں سے مختلف مقدمات میں مطلوب 14روپوش اشتہاری ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حیدری تھانہ کی پولیس نے روپوش ملزمان عبدالجبار جتوئی ،غلام عباس ڈہانی،مریدعاربانی،مارکیٹ تھانہ پولیس اشتھاری ملزم شعیب جتوئی ،عاشق لغاری،اظہر آگانی،عبداللطیف کھیڑو،اختیار ببلو کورائی،قلندر بخش بروہی،شمشیر چانڈیو،رابیل کھکھرانی،مولا بخش بگھیو،رحیم کاندھڑو کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے تین عدد پسٹل اور ایک بندوق برآمد کرلی ۔ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں کو ہر صورت میں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

لاڑکانہ: اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر ہو گی ، پہلے مرحلے میں ایک ہزار بھرتیا ں ہوں گی : نثار کھوڑو
لاڑکانہ: سندھ کے سینیئرصوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سفارشی کلچر کا خاتمہ کر کے میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی بھرتی ہوگی،پہلے مرحلے میں ایک ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائیںگے۔یہ بات انھوں نے پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاڑکانہ میں اساتذہ کی این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے ۵۴ ایچ ایس ٹی کامیاب امیدواروں میں آفر آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی، انھوںنے مزید کہا کہ سندہ میں جے ایس ٹی کے سات ہزار اساتذ ہ جبکہ پی ایس ٹی کے بارہ ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائےں گے، یہ سلسلہ ضلع بینظیرآباد سے شروع کیا گیا ہے،جو کہ شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب ہے۔انھوںنے ایچ ایس ٹی کے ۵۴ کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ لو گوں نے بہت محنت کی ہے۔اور میرٹ پہ پوزیشن حاصل کی ہے۔ انھوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ تعلیم کے معیار کو ترجیحی بنیادوںپربڑھایا جائے۔اس موقع پر محکمہ تعلیم کے اسپیشل سیکریٹری پرویز احمد سیہڑ ڈائریکٹر اسکول،کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر سعید منگنیجواور دوسرے تعلیمی افسران اور پارٹی رہنما موجود تھے۔

شہداد پور:سات سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق
شہدادپور: شہدادپور کے محلہ اسلام آباد میں سات سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ گھر کی چھت پر پتنگ اڑاتے ہوئے سات سالہ فیصل آرائیں گر کر جاں بحق ہو گیا ، بچی والدہ خبر سن بے ہوشی کے شدید دورے پڑنے لگے ۔

حیدر آباد: پی پی پی رہنماﺅںکا بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر خوشی اورقیادت بھر پور اعتماد کا اظہار
حیدر آباد: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے رہنماوؤں اور کارکنان کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سر پرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر خوشی اور انکی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ پی پی پی حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری فیاض حسین شاہ کے رہائش گاہ پر منعقدہ سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر تقریب میں خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد کے ضلعی صدر زاہد علی بھرگڑی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک بہادر جرائت مند رہنما ثابت ہونگے اور رب پاک سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیںلمبی عمر عطا کرے تاکہ وہ ملک اور قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ ان کا پختہ یقین ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے والدین کی طرح ملک اور قوم کی غریب عوام کی خدمت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امان اللہ سیال ، آفتاب احمد خانزادہ ، جبار خان ،علی محمد سہتو ، رجب خاصخیلی ، قاضی بابو عبد اللہ اور دیگر نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی رہنمائی میں جس طرح غریب عوام کی خدمت کی گئی ہے اسی طرح سے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھی اس عمل کو جاری رکھا جائے گا، تقریب میں 25پاوؤنڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

سیہون: بقایا جات کی عدم ادائیگی پر واٹر سپلائی سمیت پندرہ اداروں کی بجلی معطل
سہون: سیہون میں حیسکو کی جانب سے سرکاری محکموں ،ٹاﺅن کمیٹی سیہون شریف کے دفتر اور واٹر سپلائی کا محکمہ سمیت پندرہ سرکاری اداروں کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایکسن حیسکو واپڈا کوٹری کے حکم پر ایس ڈی او واپڈا سیہون شریف ایم ابراہیم کیریو نے ٹاﺅن کمیٹی سیہون شریف سمیت پندرہ دیگر سرکاری اداروں کی بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے جن پر لاکھوں کے بقایاجات بتائے جاتے ہیں،دوسری جانب ٹاﺅن کمیٹی سیہون شریف کے تمام بجلی کنکشن کاٹ دئے گئے ہیں جن سے واٹر سپلائی، اسٹریٹ لائیٹ اور دیگر شہری ادارے متاثر ہوگئے ہیں۔ واٹر سپلائی کا نظام معطل ہوجانے سے شہریوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کر نا پڑ رہاہے ،اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر ٹاﺅن کمیٹی سے رابطہ کیاگیا تو انھوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے صرف تنخواہوں کی مد میں ادائیگی کی اجازت دی ہے جس کی وجہ سے دیگر کاموں کو چلانے میں بھی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔