سہون: سیہون میں حیسکو کی جانب سے سرکاری محکموں ،ٹاﺅن کمیٹی سیہون شریف کے دفتر اور واٹر سپلائی کا محکمہ سمیت پندرہ سرکاری اداروں کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایکسن حیسکو واپڈا کوٹری کے حکم پر ایس ڈی او واپڈا سیہون شریف ایم ابراہیم کیریو نے ٹاﺅن کمیٹی سیہون شریف سمیت پندرہ دیگر سرکاری اداروں کی بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے جن پر لاکھوں کے بقایاجات بتائے جاتے ہیں،دوسری جانب ٹاﺅن کمیٹی سیہون شریف کے تمام بجلی کنکشن کاٹ دئے گئے ہیں جن سے واٹر سپلائی، اسٹریٹ لائیٹ اور دیگر شہری ادارے متاثر ہوگئے ہیں۔ واٹر سپلائی کا نظام معطل ہوجانے سے شہریوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کر نا پڑ رہاہے ،اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر ٹاﺅن کمیٹی سے رابطہ کیاگیا تو انھوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے صرف تنخواہوں کی مد میں ادائیگی کی اجازت دی ہے جس کی وجہ سے دیگر کاموں کو چلانے میں بھی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔