لاہور(پی پی آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد پر قائم مقدمات کی سماعت ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سانحہ 9 مئی کے چار مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر 21 اگست کو دلائل طلب کر لئے ہیں
میر پور ماتھیلو : گھریلو تنازعہ ،شوہرنے بیوی کو قتل کر دیا
جام شور و: مہران یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس
میر پور ماتھیلو : سماجی خاتون کارکن کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کمشنر کراچی کی ہدایت پر گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں ، متعدد دکاندا رگرفتاراور جرمانے عائد
ثمینہ فاضل اسلام آباد ویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بلا مقابلہ صدر منتخب
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال اور احتجاج کریں گے:سپریم کونسل آف ٹرانسپورٹرز
تازہ ترین خبریں
- April 24, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پشاور،کراچی کے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس سمیت 3ٹرینیں بحال کرنے کافیصلہ
کراچی (پی پی آئی) پاکستان ریلو یز نے آئندہ سہ ماہی میں مزید 3 ٹرینوں کی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ ریلوے فلیٹ میں 46نئی مسافر اور 200نئی فریٹ ویگنز شامل کی گئی ہیں، پی پی آئی کے مطابق ریلوے نے پشاور اور کراچی کے درمیان چلنے والی عوام، لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شاہ حسین اور لاہور براستہ فیصل آباد کوئٹہ کے درمیان چلنے والی اکبر بگٹی ٹرین کو آئندہ تین ماہ میں بحال کر نے کی منظوری دی ہے، یہ ٹرینیں بند ہیں اور ان کی بحالی کے لئے کوچز کی تیاری کا کام جاری ہے۔
تلاش کریں
خبریں

میر پور ماتھیلو : گھریلو تنازعہ ،شوہرنے بیوی کو قتل کر دیا
(October 1, 2013)
میرپورماتھیلو(پی پی آئی)میر پور ماتھیلو کے قریب احمد واہ کے علاقے میں ایک شخص نے گھریلو تنازعے پر بیوی کو قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق احمد واہ کے علاقے میں شاہ نواز پتافی نامی شخص نے گھریلو رنجش پر اپنی بیوی حنیفاں کو

جام شور و: مہران یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس
(October 1, 2013)
جام شورو: مہران یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن (میوٹا) کی جنرل باڈی کا اجلاس مہران یونیورسٹی جامشورو کے مخدوم داﺅد ہال میں منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت میوٹا کے صدر پروفیسر احسان میمن نے کی ،اس موقع پر جنرل سیکریٹری پروفیسر ارشد علی میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہران یونیورسٹی جامشورو اس وقت ملک کی چوتھے نمبر اور صوبہ سندھ میں میں پہلے نمبر پر ہے جس کا سہرا اساتذہ کی لازوال محنت کو جاتا ہےاجلاس کے دوران قرارداد پیش کی گئی کہ موجودہ اسمبلی ایکٹ میں ترامیم کے بعد وائس چانسلر اور پرووائس چانسلر کے عہدوں پر کسی نان اکیڈمک شخص کی تقرری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ اور چیف ایگزیکیٹو سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبہ کی اول نمبر یونیورسٹی میں جاری مالی خسارے کو ختم کرنے کے لئے ہنگامی طور پر فنڈ مہیا کئے جائیں جبکہ وزیر اعلیٰ سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ سندھ کی تمام یونیورسٹیوں میں امن امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے مطلوبہ ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ پر امن اور صحت مند ماحول میں درس اور تدریس کا عمل ممکن ہو سکے۔ اجلاس کے دوران فاپواسا کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کے تحت یونیورسٹیوں کے اسمبلی ایکٹ ترامیم کے متعلق اساتذہ کو آگاہ کیا گیا اور یہ عزم کیا گیا کہ یونیورسٹی کی ترقی اور بہتر تعلیمی ماحول کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

میر پور ماتھیلو : سماجی خاتون کارکن کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
(October 1, 2013)
میرپورماتھیلو: گھوٹکی میں سماجی کارکن خاتون کے قتل کے خلاف میرپور ماتھیلومیں سندھ ترقی پسند پارٹی ،این جی اوزاور دیگر سماجی و سیاسی تنظیموںکی جانب سے ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے رہنماﺅں جام عبدالفتح سمیجو ،راجا مجیب ،زاہد میرانی ،ثانیہ ،شاہیم مہر ،ثمینہ کلورو اور دیگر نے کہا کہ خاتون کارکن صاحب خاتون کے قتل میں ملوث صرف ایک ملزم اس کے شوہر علی محمد میرانی کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ دیگر افراد وڈیرہ شاہی بھی اس قتل میں ملوث ہےں جوکہ نہیں چاہتے کہ ضلع گھوٹکی میں خواتین سوشل ورک کریں اور آزاد ہوں ، رہنماﺅں نے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے ،شرکا نے سکندر بھٹو کو دھمکیاں دئے جا نے کی بھی مذمت کی ۔

کمشنر کراچی کی ہدایت پر گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں ، متعدد دکاندا رگرفتاراور جرمانے عائد
(October 1, 2013)
کراچی: کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی ہدایت پر شہر بھر میںگراں فروشی کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ پانچوں اضلا ع کے ڈپٹی کمشنر وں اور تمام سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنروںکی جانب سے دودھ ، مرغی اوردیگر اشیاءخوردونوش عوام کو مقررہ سرکاری ریٹ سے زائدپر فروخت کر نے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پرکریک ڈاون جاری ہے جس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوںمیں قائم مارکیٹوںاور دکانداروںکے خلاف گراں فروشی پر کاروائیوںکے نتیجے میں22دودھ فروشوں ،11 پھل فروشوں ،12سبزی فروشوں،04اشیاءخوردونوش فروخت کر نے والوںاور11مرغی فروشوں کے خلاف سرکاری نر خنامے سے زائد قیمتوں پر اشیاءفروخت کرنے پر چالان اور جرمانے کئے گئے جبکہ مسلسل خلاف ورزی کر نے پر 02دکانداروں کوگرفتارکر کے جیل بھجوادیا گیا،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ گزشتہ روز گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں60دکانداروں کے چالان کئے گئے،1لاکھ ،11ہزار،9سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ گراں فروش عوام کو سرکاری ریٹ کے مطابق اشیاءکی فروخت کو یقینی نہیں بنائینگے۔

ثمینہ فاضل اسلام آباد ویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بلا مقابلہ صدر منتخب
(October 1, 2013)
اسلام آباد: اسلام آبادویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں ثمینہ فاضل کو اگلے ایک سال کے لئے بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔دیگر ارکان میںرضوانہ آصف اول نائب صدر، شیریں جاویدنائب صدر جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبران میں سروش رحیم، پروین خان، ارم قاضی، رافیعہ خان، عائشہ فاروق لون، زکیہ بی بی، شہناز پروین، عنبرینا شاہ، نائمہ انصاری اور روبینہ ناصر شامل ہیں۔انتخاب کے موقع پر ویمن چیمبر کی سابق صدورعالیہ اکرم اورفریدہ راشد ،سابق نائب صدر ممتاز اختردیگر عہدیدار اور ممبران کی موجودگی میں الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ نو منتخب صدر ثمینہ فاضل نے کہا کہ وہ خواتین کی بلا امتیاز خدمت جاری رکھیں گی، کاروباری برادری کے مسائل حل کرانے کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گی اور تمام شراکت داروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ چیمبر اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے تمام کاروباری خواتین کے مسائل کو حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ثمینہ فاضل نے سبکدوش ہونے والی صدر فریدہ راشد کو ان کی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،نائب صدور شیریں جاوید اور رضوانہ آصف نے کہا کہ وہ خواتین کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی اور انھیں معاشرہ میں جائز مقام دلانے کے لئے انتھک کوششیں جاری رکھیں گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال اور احتجاج کریں گے:سپریم کونسل آف ٹرانسپورٹرز
(October 1, 2013)
کراچی: سپریم کونسل آف ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کے خلاف احتجاج ،ہڑتال اور کرایوںمیں اضافہ کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت کیپٹن (ر) آصف محمود منعقد ہوا جس میں آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسلم خان نیازی، سندھ بلوچستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے چیئرمین عبداللہ آسکانی، سندھ بلوچستان ائیرکنڈیشنڈ نان ائیر کنڈیشنڈ بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر اسماعیل حسنی ،مکران کراچی ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدرحمید شاہین عمرانی،بلوچستان کوئٹہ تافتان بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر جمعہ خان بادینی، سندھ بس اونرز ایسوسی ایشن کے میرا فضل خان، آل پاکستان کمبائنڈ نیٹو سپلائی ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے حمایت شاہ، سپریم کونسل کی جانب سے خالد خان یوسف زئی اور دیگر ٹرانسپورٹروں نے شرکت کی۔شرکاءنے کہا کہ ہم نے عوام کے بہتر مفاد میںگزشتہ چار ماہ سے پیڑولیم مصنوعات کی مہنگائی کا بوجھ برداشت کرتے رہے لیکن اب حکومت کی جانب سے مسلسل چوتھی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے،انکم ٹیکس میں اضافے، بس کوچز کے فی سیٹ ٹیکس 100/-روپے سے بڑھا کر 700/-روپے کرنے اور ٹریفک چالان جرمانوں کی مد میں ظالمانہ اضافے کے بعد ہمیں کرایوں میں اضافہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔ جس کے بعد شرکاءاجلاس نے مشترکہ طور پر انٹرسٹی لانگ روٹ کی بسوں اور کوچز کے ساتھ ساتھ گڈز ٹرک ٹرالرز کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر ملک گیر احتجاج ، ہڑتال کا بھی فیصلہ مشترکہ طور پر کیاجائے گا۔ شرکاءاجلاس نے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے تمام فیصلوں اور مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ٹرانسپورٹروںنے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، شعبہ ٹرانسپورٹ پر انکم ٹیکس کی مد میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے ، ٹرانسپورٹروں کو لوٹ مار، بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں اور بھتہ خوری سے نجات دلائی جائے، حکومت سندھ کی جانب سے ٹریفک چالان جرمانوں کی مد میں کیا گیا اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اور جلی ہوئی گاڑیوں کامعاوضہ ادا کیا جائے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کے باوجود ہمارے حکمران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر اضافہ کر رہے ہیں ، ٹرانسپورٹروں نے وزیر اعظم سے پرزور اپیل کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔
