اسلام آباد: اسلام آبادویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں ثمینہ فاضل کو اگلے ایک سال کے لئے بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔دیگر ارکان میںرضوانہ آصف اول نائب صدر، شیریں جاویدنائب صدر جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبران میں سروش رحیم، پروین خان، ارم قاضی، رافیعہ خان، عائشہ فاروق لون، زکیہ بی بی، شہناز پروین، عنبرینا شاہ، نائمہ انصاری اور روبینہ ناصر شامل ہیں۔انتخاب کے موقع پر ویمن چیمبر کی سابق صدورعالیہ اکرم اورفریدہ راشد ،سابق نائب صدر ممتاز اختردیگر عہدیدار اور ممبران کی موجودگی میں الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ نو منتخب صدر ثمینہ فاضل نے کہا کہ وہ خواتین کی بلا امتیاز خدمت جاری رکھیں گی، کاروباری برادری کے مسائل حل کرانے کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گی اور تمام شراکت داروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ چیمبر اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے تمام کاروباری خواتین کے مسائل کو حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ثمینہ فاضل نے سبکدوش ہونے والی صدر فریدہ راشد کو ان کی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،نائب صدور شیریں جاوید اور رضوانہ آصف نے کہا کہ وہ خواتین کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی اور انھیں معاشرہ میں جائز مقام دلانے کے لئے انتھک کوششیں جاری رکھیں گی۔