کراچی (پی پی آئی)پاکستان پریس فاؤنڈیشن نے”پاکستان انتخابی رپورٹنگ فیلوشپ”کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ فیلوشپ پروگرام کا مقصد میڈیا پروفیشنلز کی استعداد کار میں اضافے کے ذریعے پاکستان میں آزاد، اخلاق پر مبنی، اور احتساب کرنے والے میڈٰیا کو فروغ دینا ہے فیلوشپ کے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں مضامین کی تیاری میں تعاون کے لیے فیلوشپ کی رقم 72 ہزار روپے تک ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی سینئر پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کی فلک ناز نے بتایا کہ صحافیوں کی حفاظت کے متعلق صلاحیت سازی پر منعقد ہونے والی دو انفرادی ورکشاپس میں شرکت -انتخابی معلومات کے بارے میں ایک آن لائن لیکچر میں شرکت۔ انتخابی رپورٹنگ پر دو ماہانہ ورچوئل نیوز رومز میں شرکت۔ الیکشن سے متعلق حساس مو ضوعات پر چار کہانیاں تیار کرنا -ادارتی اور تکنیکی مدد۔ ذاتی تربیت میں شرکت کے لیے سفری اخراجات اور پروڈکشن میں تعاون کے لیے اخراجات منتظمین ادا کریں گے منتخب شرکا ایک سینئر صحافی کی نگرانی میں کام کریں گے جو فیلوشپ کی مدت کے دوران فیلوشپ ایڈیٹر کے طور پر کام کریں گے۔ فیلوشپ پروگرام (اگست 2023-اکتوبر 2024) کے دوران، ہر فیلو میڈیا اداروں میں اشاعت یا نشریات کے لیے انتخابات سے پہلے اور بعد کل چار کہانیاں تیار کرے گا یا کرے گی۔جو صحافی کم از کم تین سال کا تجربہ اور عزم رکھتے ہوں اور تحقیقاتی رپورٹنگ خاص طور پر انتخابی کوریج میں دلچسپی کو درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کے صحافیوں، بلخصوص اقلیتوں اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین صحافیوں کو درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ درخواست دہندگان کو درج ذیل معلومات بھیجنا ضروری ہیں فیلوشپ درخواست فارم -پریس کارڈ یا ملازمت کے خط کی کاپی -ریزیومے/سی وی -پچھلے بارہ مہینوں کے دوران شائع یا نشر ہونے والے کم از کم تین مضامین کے لنکس یا تراشے۔انتخابات کے حوالے سے کہانیوں کے چار اسٹوری آئیڈیاز جن کی آپ فیلوشپ کے دوران رپورٹ کریں گے۔درخواستیں [email protected] پر بھیجی جائیں آخری تاریخ 20 اگست 2023 ہے۔مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
انڈیانا موٹوجی پی ریس اسپین کے مارک مارکیوز نے جیت لی
پیرالمپکس گولڈ میدلسٹ آسکر پسٹوریس پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد خطرے سے دوچار
ہاکی فیدریشن کوملنے والاپیسہ اب کلبوں کودیاجائیگا
انگلش کاﺅنٹی کلب ایسیکس کا بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر سے معاہدہ
ڈوپنگ کے باعث بھارت کے 43ایتھلیٹس پابندی کا شکار
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
غیر یقینی صورت حال،شہریوں کا پاسپورٹ دفاتر پر رش، ڈیلیوری تاخیر کا شکار
کراچی (پی پی آئی) مہنگائی، بے روزگاری میں روز بروز اضافہ اورغیر یقینی معاشی و سیاسی صورتحال سے پریشان افراد ملک چھوڑکردیار غیر میں کمانے کا فیصلہ کر رہے ہیں یہی سبب ہے کہ ان دنوں پاسپورٹ دفاتر پربے پناہ رش دیکھا جا رہا ہے اور پاسپورٹ ڈیلیوری تاخیر کا شکار ہوگئی، پی آئی کے مطابق ن لائن پاسپورٹ بنوانے کی سہولت کے باوجود پاسپورٹ دفاتر پر رش بڑھ گیاہے،بیرون ملک جانے والوں معتمرین، ایران،عراق وشام کے زائرین نیز ملازمت اور بیرون ملک تعلیم کے لئے جانے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق غیر معمولی رش کے باعث پاسپورٹ کی فراہمی/ڈیلیوری ایک ماہ سے زائد کی تاخیر کا شکار ہے،جس وجہ سے پاسپورٹ بنوانے والوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر غیر معمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
متحرک اسکاؤٹ لیڈر محمد آصف اسلام علالت کے بعد انتقال کر گئے
کراچی (پی پی آئی)سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے آئی ٹی کنسلٹنٹ، متحرک اسکاوٹ لیڈر، اسکاوٹ آف دی ورلڈ ایوارڈ کے نیشنل کوآرڈینیٹر محمد آصف اسلام طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔پی پی آئی کے مطابق وہ برین ٹیومراور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔دوران علالت بھی اسکاوٹ سرگرمیوں کے لئے کوشاں رہے۔دو دن قبل ان پر فالج کا اٹیک ہوا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ رحلت فرما گئے۔صوبائی کمشنر سندھ بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن سید ممتاز علی شاہ،سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید اختر میر، چیف پیٹرن محمد صدیق میمن، نائب صوبائی کمشنرز جسٹس حسن فیروز،چیف کمشنر سرفراز قمر، انٹر نیشنل کمشنر محفوظ یار خان، رسول بخش شاہ، پروفیسر شاداب حسین، حسین مرزا، فرقان احمد یوسفی،پنہل شیخ، امام بخش ناگوری، خرم عسکری، طاہر شیخ،ڈاکٹر ظفر حسین،سید حبیب الدین، ذوالفقار حاکم علی،، ناصر جمال،،جمیل حسین، پنجاب کے صوبائی سیکریٹری طارق قریشی، اسلام آباد کے منظور شاہ، افریقہ سے عاطف امین،مردان سے اسد علی، بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے اراکین اور سندھ کے اسکاوٹس لیڈرز نے آصف اسلام کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

انڈیانا موٹوجی پی ریس اسپین کے مارک مارکیوز نے جیت لی
انڈیانا( پی پی آئی)اسپین کے مارک مارکیوز نے انڈیانا پولس موٹو جی پی جیت لی۔ چیمپئین شپ ٹیبل پر اسپینش رائڈر کی برتری مزید مستحکم ہوگئی۔انڈیانا میں ہونے والی ریس کا آغاز مارکیوز نے گرڈ میں رہتے ہوئے پول پوزیشن سے کیا۔ اسپینش رائڈر نے ابتدا سے ہی حریف رائڈرز پر برتری قائم رکھی اور مقررہ فاصلہ چوالیس منٹ باون اعشاریہ چار چھ تین سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔مارکیوز کے ٹیم میٹ اسپین کے دانی پیڈروسا دوسرے اور ورلڈ چیمپئین جارج لورینزو تیسرے نمبر پر رہے۔ انڈیانا پولس گراں پری دو ہزار آٹھ کے فاتح اور سات مرتبہ کے عالمی چیمپئین اٹلی کے ویلنٹینو روسی کا نمبر چوتھا رہا۔ اس کامیابی نے چیمپئین شپ ٹیبل پر مارکیوز کی برتری مزید مستحکم کردی ہے۔ مارکیوز ایک سو اٹھاسی پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کر رہے ہیں جبکہ دانی پیڈروسا ایک سو سرسٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر پر ہے۔

پیرالمپکس گولڈ میدلسٹ آسکر پسٹوریس پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد
پریٹوریا( پی پی آئی)پیرالمپکس گولڈ میدلسٹ آسکر پسٹوریس پر گرل فرینڈ قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی۔جنوبی افریقہ کے آسکر پسٹورئس کو اپنی گرل فرینڈ کے قتل کے الزام مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ان کے ٹرائل کی تاریخ تین مارچ مقرر کی ہے۔ اس موقع پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران پسٹورس کے خلاف کافی شواہد ملے ہیں۔ پولیس چھبیس سالہ آسکر پسٹورس پر رواں سال ویلنٹائن ڈے پر اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد خطرے سے دوچار
زمبابوے( پی پی آئی)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑگیا۔ زمبابوین کرکٹرز نے میچ فیس میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف سیریز کے کنڈیشننگ کیمپ کا بائیکاٹ کردیا۔ زمبابوین اخبارکے مطابق پاکستان کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے زمبابوین کرکٹرز کا کیمپ منگل سے شروع ہونا تھا لیکن کھلاڑیوں نے بقایا جات کی ادائیگی اور میچ فیس میں پانچ ہزار ڈالرز کے اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیمپ کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ میچ فیس میں اضافے کے بعد ہی پاکستان کیخلاف سیریزمیں شرکت کریں گے۔ زمبابوین کرکٹرز کو گزشتہ ایک ماہ سے تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی۔ کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کی میچ فیس میں پانچ ہزار جبکہ ون ڈے کی میچ فیس میں تین ہزار ڈالرز اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ زمبابوے کرکٹ نے گزشتہ ماہ کھلاڑیوں کے معاہدوں میں توسیع کی تھی لیکن کھلاڑی مطالبات پورے ہونے تک نئے معاہدوں پر دستخط کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان جاری تنازعے کے باعث ٹیم کے اعلان میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔

ہاکی فیدریشن کوملنے والاپیسہ اب کلبوں کودیاجائیگا
اسلام آباد( پی پی آئی)وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ دسمبر میں ہاکی ایسوسی ایشن کے الیکشن ہوں گے۔ ہاکی فیڈریشن کو پیسہ دینا بند کر کے کلبوں کو دیا جائے گا۔وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں قومی اسمبلی کو بتایا کہ دسمبر میں ہاکی ایسوسی ایشن کے الیکشن ہوں گے۔ ہاکی فیڈریشن کو پیسہ دینا بند کرکے کلبوں کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں ہی پنجاب گیمز بھی ہونگے۔

انگلش کاﺅنٹی کلب ایسیکس کا بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر سے معاہدہ
لندن( پی پی آئی) انگلش کاﺅنٹی ایسیکس نے بھارت کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز گوتھم گھمبیر کی خدمات حاصل کر لیں۔ گوتم گھمبیر کو نیوزی لینڈ کے ہمیش ردر فورڈ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ گوتم گھمبیر کی 20 اگست کو ایل وی کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں نارتھمپٹن شائر کیخلاف میچ میں شرکت متوقع ہے۔گوتھم گمبھیر نے اس موقع پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایسکس کی کی منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

ڈوپنگ کے باعث بھارت کے 43ایتھلیٹس پابندی کا شکار
زیورخ( پی پی آئی)ڈوپنگ سکینڈلز میں بھارت بلیک لسٹ کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت ڈوپنگ کے باعث بلیک لسٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں روس کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ بھارت کے 43 کھلاڑی ڈوپنگ کی وجہ سے پابندی کی سزا بھگت رہے ہیں جبکہ روس کے 44 کھلاڑی معطل ہیں۔